All posts by Channel Five Pakistan

’طیفا ان ٹربل‘ کا جادو چوتھے ہفتے بھی جاری، کئی ریکارڈز توڑ ڈالے

کراچی(ویب ڈیسک)گلوکار و اداکار علی ظفر اور مایا علی کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ نے چوتھے ہفتے میں بھی سارے ریکارڈ توڑ ڈالے۔20 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنی والی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ نے ریلیز کے ساتھ ہی کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔ فلم مداحوں کو ایسی بھائی کہ کئی ہفتے گزرنے کے بعد بھی کمائی کے ریکارڈز بنارہی ہے۔فلم نے چوتھے ویک اینڈ یعنی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ریکارڈ 2 کروڑ 50 لاکھ کے لگ بھگ بزنس کیا ہے اور فلم کی ملک بھر میں مجموعی کمائی 27 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں اب تک کوئی ہالی وڈ یا بالی وڈ کی فلم بھی چوتھے ویک اینڈ پر اتنا بزنس نہیں کرسکی ہے جو کہ پاکستانی باکس ا?فس پر ایک منفرد ریکارڈ ہے۔ علی ظفر کی فلم کا ایک اور منفرد ریکارڈ پاکستان میں مسلسل 24 دن 50 لاکھ سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی نان ہالیڈے فلم کا بھی ہے۔جیو فلمز، لائٹ اینگل پروڈکشنز، مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ اور ٹیڈ پول فلمز نے ’طیفا‘ کے دیوانوں کا ریکارڈ بنانے پر شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ طیفا اور طیفا کے دیوانے اس فلم کو پاکستان کی سب سے کامیاب فلم کا اعزاز بھی دلوائیں گے۔فلم کی میوزک اور گانے بھی یو ٹیوب پر مقبول ترین فلمی گانوں کے ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔’طیفا ان ٹربل‘ میں علی طفر اور مایا علی کے علاوہ جاوید شیخ، فیصل قریشی، محمود اسلم اور نیئر اعجاز نے بھی اہم کردار کیا ہے جب کہ فلم کو احسن رحیم نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

قومی اسمبلی کی 8 نشستیں خالی قرار دے دی گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 8 اور صوبائی اسمبلیوں کی 5 نشستیں خالی قرار دے دیں۔الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں حلف برداری کے بعد اراکین کی جانب سے چھوڑی جانے والی نشستیں خالی قرار دے دیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق این اے 35 بنوں، این اے 53 اسلام آباد، این اے 63 راولپنڈی، این اے 65 چکوال، این اے 69 گجرات، این اے 124 لاہور، این اے 131 لاہور اور این اے 243 کراچی خالی قرار دے دی گئی ہیں۔ای سی پی کے مطابق غلام سرور نے این اے 59 سے حلف اٹھایا اور این اے 63 سے استعفی دیا۔پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 30 اپنے پاس رکھی اور قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 65 اور 69 سے استعفیٰ دیا۔این اے 124 سے حمزہ شہباز مستعفی ہو گئے اور عمران خان نے این اے 35، 53، 131 اور 243 سے استعفی دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کی نشستوں پی پی 164 اور پی پی 165 سے استعفیٰ دیا۔علی امین گنڈا پور پی کے 97 سے مستعفی ہوئے جب کہ امیر حیدر ہوتی پی کے 53 سے مستعفی ہوئے۔سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک پی کے 61 اور پی کے 64 سے مستعفی ہو گئے۔

آپ چاہیں یا نہ چاہیں،آپ کی نقل وحرکت گوگل کے پاس محفوظ

امریکہ (ویب ڈیسک)معروف امریکی کمپنی گوگل کی اینڈرائڈ اور آئی فون پر دستیاب کئی سروسز صارفین کی لمحہ بہ لمحہ نقل و حرکت کو ریکارڈ کر رہی ہیں یہاں تک کہ ایسے صارفین جنہوں نے گوگل کو ایسا کرنے سے روک رکھا ہے وہ بھی اس سے محفوظ نہیں ہیں۔گوگل دعویٰ کرتا ہے کہ صارفین سیٹنگز میں جا کر لوکیشن ہزٹری (یعنی نقل و حرکت کی تفصیلات) کو بند کر سکتے ہیں۔لیکن امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گوگل کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے اور صارفین کے پرائیویسی سیٹنگ کے ذریعے منع کرنے کے باوجود گوگل کی سروسز صارفین کی لوکیشن کا ڈیٹا محفوظ کرتی ہے۔مثال کے طور پر گوگل پر جب آپ ‘میپ ایپ ‘ کھولتے ہیں تو وہ ا?پ کی لوکیشن یعنی جس جگہ آپ موجود ہوتے ہیں ، کی تصویر لے لیتا ہےاور اینڈرائڈ فون پر موسم کی تفصیلات کی خودکار اپ ڈیٹس بھی کی موجودہ جگہ کو تعین کر سکتی ہیں۔یہاں تک کے بعض سرچ کے الفاظ مثلاً ‘چاکلیٹ چپ کوکیز’ جن کا جگہ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا وہ بھی آپ کی موجودگی کی جگہ کا ریکارڈ محفوظ کر لیتی ہیں۔تاہم،گوگل اس بات کی تردید کرتا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنے ٹولز کی تفصیلات میں سب کچھ واضح کر رکھا ہے اور صارفین کے پاس اپنے لوکیشن کو ا?ن یا ا?ف کرنے کا کنٹرول موجود ہے جب کہ یہ تفصیلات کسی بھی وقت ڈیلیٹ کی جا سکتی ہیں۔

سجاول میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

کراچی(ویب ڈیسک) سجاول میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تیل اور گیس کا ذخیرہ 2700 میٹر گہرائی کھدائی کے بعد دریافت ہوا۔پی پی ایل کے مطابق ابتدائی اندازے کے مطابق کنویں سے یومیہ 475 بیرل تیل اور 3.2 ملین مکعب فٹ گیس نکلنے کا امکان ہے۔کمپنی کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش کے لیے کھدائی 22 جون کو شروع کی گئی تھی۔

قندیل بلوچ کے نام پر بھارت میں کیاہونے جارہاہے؟ کہیں یہ ایک سازش تو نہیں!

اسلام آباد(ویب ڈیسک)دی سینسیشنل لائف اینڈ ڈیتھ آف قندیل بلوچ کی رائٹر صنم مہر نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ زبردست خبر یہ ہے کہ دی سینسیشنل لائف اینڈ ڈیتھ آف قندیل بلوچ کو شکتی بھٹ فرسٹ بک پرائز کے لئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے بولڈ سٹائل سے شہرت پانے اور غیرت کے نام پر اپنے ہی بھائی کے ہاتھوں جان گنوانے والی پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی کے نشیب و فراز پر لکھی گئی کتاب کو بھارت کے ادبی ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔شکتی بھٹ کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صنم مہر کی کتاب دی سینشیشنل لائف اینڈ ڈیتھ آف قندیل بلوچ پاکستان کے سوشل میڈیا پرسنالٹی کی زندگی کے بارے میں ہے جس نے اپنی مختصر زندگی غیر معمولی انداز سے گزاری اور جسے غیرت کے نام پراس کے اپنے ہی بھائی نے قتل کر دیا۔مہر نے اپنی کتاب سے یہ بتایا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں عورت ہو کر روایات سے بغاوت کا مطلب کیا ہوتا ہے۔ لکھاری دنیا کو بدل تو نہیں سکتے لیکن بے قصور مارے جانے والے لوگوں کا ماتم تو ک سکتے ہیں۔

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ،انگلینڈ سے بد ترین شکست کے بعد ویرات کوہلی کو زور دار جھٹکا لگ گیا

لاہور(ویب ڈیسک)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں انگلینڈ کے باولر جیمز انڈریسن نے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی جبکہ کوئی بھی پاکستانی باولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکے ،ادھر انگلینڈ سے بد ترین شکست کے بعد ویرات کوہلی بیٹنگ کے شعبے میں دوسرے نمبر پر آگئے۔تفصیل کے مطابق جیمز انڈرسن نے 900پوائنٹس کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے ،جیمز انڈرسن نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں نو وکٹیں حاصل کی تھیں ،انگلینڈ کے بلے باز کرس ووکس 34درجے بہتری کے بعد 50ویں نمبر پر آگئے ،بلے بازی میں آسٹریلیا کے اسٹیون سمتھ پہلے نمبر پر جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر آئے ،پاکستانی بلے باز اظہر علی ٹیسٹ رینکنگ میں 15پوزیشن پر براجمان ہیں۔باولنگ کے شعبے میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا ،یاسر شاہ 18ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

”پلیز میری باڈی کا یہ حصہ موٹا ہے فوٹو شاپ سے ٹھیک کریں “پی پی کی شازیہ مری کے فوٹو سیشن میں ناز نخرے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اتوار اورپیرکے روز نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کی رجسٹریشن کے دوران ہونے والے فوٹو سیشن میں ناز نخرے بھی دیکھنے کو ملے جبکہ متعدد ارکان کو اپنی تصویر پسند نہیں آئی۔پاکستان پیپلز پارٹی کی شازیہ مری کو اپنی تصویر پسند نہ آئی تو انہوں نے اعتراض کر دیا اور کہا کہ میرا منہ بہت موٹا آ رہا ہے، اسے فوٹو شاپ کر کے چھوٹا کرو۔شازیہ مری کی عملے سے درخواست پر کچھ ایڈیٹنگ کی گئی تو شازیہ مری نے اطمینان کا اظہار کر دیا۔ نو منتخب ارکان کی تصاویر قومی اسمبلی کے رکنیت کارڈ اور ویب سائٹ کے ریکارڈ کے لیے لی جا رہی ہیں،رکنیت کارڈ پر رکن اسمبلی کا نام، تصویر اور حلقہ نمبر درج ہے جبکہ کارڈ کی میعاد 2018 سے 2023 تک ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کا کارڈ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

چودھری حسین الٰہی کے سب سے کم عمر رکن پارلمنٹ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چوہدری حسین الہیٰ نے قومی اسمبلی کی تاریخ میں سے کم عمر پارلیمنٹیرین کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے چوہدری حسین الہیٰ قومی اسمبلی کی تاریخ میں سب سے کم عمر رکن اسمبلی بن گئے ہیں۔ 26 سالہ چوہدری حسین الٰہی صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری وجاہت کے صاحبزادے ہیں، اور وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 68 گجرات سے کامیاب ہوئے تھے۔واضح رہے کہ آئین کے تحت قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے کم سے کم عمر 25 برس ہے۔

سراج الحق کا ن لیگ اور پی پی کو کرارا جواب ،احتجاج سے اعلان لاتعلقی

لاہور(ویب ڈیسک)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کاش مسلم لیگ(ن)اورپیپلزپارٹی ملک کے نظام کو بہتر بناتے،جماعت اسلامی اپنی وکٹ پر کھیلے گی اور ہم مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ مجلس صرف الیکشن کے لئے نہیں بلکہ تمام معاملات پرساتھ ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ احتساب سب کاہواور پاناماپیپرزمیں شامل 4سو سے زائد افراد کا احتساب کیا جائے،اسمبلیوں میں موجودہمارے ساتھی ملک وقوم کے لئے موثرکرداراداکریں گے،اگر کوئی کارروائی نہ کی گئی تو اگلا قدم بھی اٹھاسکتے ہیں۔ سراج الحق کا مزیدکہنا تھا کہ ہماری انتخابی مہم اس طرح نہیں چل سکی جس طرح چلنی چاہیے تھی اور ریاستی اداروں نے امن قائم کرنے کے لئے بہت اچھا کام کیا ہے،آج عوام کوہسپتالوں میں علاج اوردرسگاہوں میں تعلیم نہیں ملتی،کاش مسلم لیگ(ن)اورپیپلزپارٹی ملک کے نظام کو بہتر بناتے،جماعت اسلامی مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہیں بنے گی اور اپنی وکٹ پر کھیلے گی۔