All posts by Channel Five Pakistan

سپینش سپر کپ فٹبال ٹائٹل پربارسلوناکاقبضہ

بارسلونا(اے پی پی)مشہور کلب بارسلونا نے اسپینش سپر فٹ بال کپ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے سیویلا کو فیصلہ کن معرکے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، مارک اینڈر نے آخری منٹ میں سیویلا کی پنالٹی ضائع کر کے ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا۔ مراکش میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں بارسلونا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سیویلا کو زبردست مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، پہلے ہاف کے نویں منٹ میں سیویلا کے سرابیا نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 42ویں منٹ میں بارسلونا کے پیکیو نے گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا، دوسرے ہاف کے 78ویں منٹ میں بارسلونا کے ڈمبل نے گول کر کے ٹیم کو 2-1 گولز کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، سیویلا نے آخری منٹ میں پنالٹی پر گول کر کے مقابلہ برابر کرنے کی کوشش کی لیکن بارسلونا کے مارک اینڈر نے پنالٹی روک کر حریف ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔، اسطرح بارسلونا نے 2-1 گولز سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل حاصل کیا۔

کیریبین لیگ میں بار باڈوس کی پہلی فتح

پورٹ آف سپین(اے پی پی)کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ میں شے ہوپ کی دھواں دار بیٹنگ اور ریمون ریفر کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت بارباڈوس ٹریڈنٹس نے گیانا امیزن واریرز کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا، گیانا امیزن کی ٹیم 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 155 رنز بنا سکی، شے ہوپ نے 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 88 رنز کی اننگز کھیل کر اور ریفر نے 5 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا، ریفر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ سی پی ایل کے سلسلے میں کھیلے گئے چھٹے میچ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، شے ہوپ نے 88 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، پورن 45 اور سٹیون سمتھ 41 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، مارٹن گپٹل بغیر کوئی بنائے آﺅٹ ہوئے، سہیل تنویر، گرین، عمران طاہر اور کیموپال نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں گیانا امیزن واریرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 155 رنز بنا سکی، رتھرفورڈ 48 اور کپتان شعیب ملک 38 رنز بنا کر نمایاں رہے، ریفر نے 5 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا۔

ایشیا کپ کےلئے عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی کا امکان

کراچی (یواین پی) پاکستانی آل راو¿نڈر عماد وسیم کی ایشیا ءکپ میں واپسی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ مکمل فٹ ہو چکے اور ٹیم مینجمنٹ کے ایشیا ءکپ کے پلان میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق لیگ اسپنر یاسر شاہ اور آل راو¿نڈر محمد نواز کی ایشیا ءکپ میں شرکت پر شکوک کے بادل چھائے ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایشیا ءکپ کیلئے روانگی سے قبل ٹریننگ کیمپ لاہو ر میں لگایا جائے گا لیکن اس سے قبل قومی کرکٹرز کچھ وقت ایبٹ آباد میں بھی گزاریں گے جہاں پر فٹنس کیمپ لگے گا۔ میگا ایونٹ سے قبل قومی کرکٹرز کے حوصلوں کو بلند کرنے کیلئے خصوصی لیکچرز بھی دیئے جائیں گے۔ ایشیاءکپ کو ورلڈکپ کی تیاری کیلئے بھی ٹیم مینجمنٹ اہم قرار دے رہی ہے کیونکہ میگا ایونٹ تک موجودہ کامبی نیشن کو برقرار رکھا جائے گا۔

ٹی20میں8ہزاررنز،شعیب چوتھے بلے بازبن گئے

لاہور(نیوزایجنسیاں)سابق قومی کپتان شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین بن گئے۔انہوں نے یہ کارنامہ کریبیئن پریمیئر لیگ میں گیانا ایمزون واریئرز کی جانب سے ٹرینیڈاڈ کے خلاف 38 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے انجام دیا ۔ شعیب ملک 8034 رنز کیساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں کرس گیل 11575 رنز کیساتھ سرفہرست ہیں۔ برینڈن میک کولم 9188 رنز کیساتھ دوسرے جبکہ کیرون پولارڈ 8225 رنز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے احمد شہزاد5409، کامران اکمل5106، عمر اکمل5044، محمد حفیظ5001، اظہر محمود 4091 اور شاہد آفریدی 3904 رنز بنا چکے ہیں۔

حسن سردارکو ہاکی ٹیم سے بڑے کارنامے کی امید

راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر اولمپئین حسن سردار نے کہا ہے کہ ایشیئن گیمزکیلئے قومی ہاکی ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے، تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور اچھی کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چار ماہ قبل جب ٹیم ہمیں ملی تھی تو وہ مسلسل شکست سے دوچار ہو رہی تھی اور اپنا اعتماد کھوچکی تھی مگر ہیڈ کوچ رولینڈ آلٹمین، اسسٹنٹ کوچز محمد ثقلین، ریحان بٹ اور فزیکل ٹرینر ڈینیئل بیری نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور اب ٹیم تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔پچھلے ٹورنامنٹس میں گوکہ ہم کوئی ٹائٹل حاصل نہیں کرسکے مگر ہم نے اولمپک چمپیئن اور ورلڈ نمبر2 ارجنٹائن کو4-1 سے شکست دی، بیلجیئم سے میچ ڈرا کیا، ٹیم کا مورال بہت بلند ہے اور ہم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔حسن سردار کا مزیدکہنا تھا کہ دنیا میں ہاکی کھیلنے والے ممالک کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے جبکہ ہاکی میں نئے قوانین نافذ ہونے کے بعد کسی بھی ٹیم کوآسان نہیں لیا جا سکتا۔نو آف سائڈ رول، ٹرننگ اور سوکر کی طرح تیز رفتار کھیل کی وجہ سے کوئی بھی چھوٹی ٹیم اپ سیٹ کرسکتی ہے۔ ایشیئن گیمز میں ملائشیا، بھارت،، جنوبی کوریا اور جاپان سخت حریف ہیں ہم اس میگا ایونٹ میں کامیابی حاصل کرکے اپنی ورلڈ رینکنگ کو بھی بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

پنجاب پولیس ناکارہ ہو چکی ، سارا نظام آئی جی کی چابی پر چلتا ہے : امتنان شاہد ، پولیس کے ہاتھوں کسی کی عزت محفوظ نہیں،شہباز کی ڈولفن نے رہی سہی کسر نکال دی:مبشرلقمان کی پروگرام ”کھرا سچ “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈیٹر خبریں گروپ امتنان شاہد نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی حالت بہت دگرگوں ہے، اس کی کارکردگی کی صورتحال یہ ہے کہ آئی جی ایسے چابی دیتا ہے اور یہ اس کے مطابق گھومنے لگتی ہے۔ آئین و قانون کے بجائے کسی کی ذاتی خواہشات پر چلنا پنجاب پولیس کا وطیرہ بن چکا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پولیس نظام کے بارے میں کیا بات کی جا سکتی ہے جس کا سارا نظام ایک محرر کے گرد گھومتا ہے۔ محرر جس طرح سے چاہتا ہے کیس کا چلاتا ہے۔ میرے گورنمنٹ کالج کے 3 دوست صرف اس لئے پولیس کی ملازمت کو خیرآباد کہنے پر مجبور ہو گئے کہ ان کے افسران ان سے خوش نہ تھے۔ ہم سب خوب آگاہ ہیں پولیس کے اس فرسودہ سسٹم سے جو صرف ایک محرر کے گرد گھومتا ہے، حالات کا تقاضا ہے کہ پولیس نظام میں اصلاحات لائی جائیں تا کہ یہ فورس حقیقی معنوں میں عوام کے جان و مال کی محافظ بن جائے۔ مبشر لقمان نے کہا کہ پہلے ہی پولیس کے ہاتھوں کسی کی عزت، جان و مال محفوظ نہیں تھی، رہی سہی کسر شہباز شریف کی ڈولفن فورس نے نکال دی۔

کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھن گئی

دبئی (اے پی پی) جیمز اینڈرسن 38 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں 900 پوائنٹس عبور کرنے والے انگلش باﺅلر بن گئے، انہوں نے 903 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کر لی، اس سے قبل آخری مرتبہ 1980ءمیں انگلینڈ کے این بوتھم نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا، بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد ٹاپ پوزیشن سے محروم ہو گئے ان کی جگہ سٹیون سمتھ نے دوبارہ ٹاپ پوزیشن سنبھال لی، جوروٹ تیسرے نمبر پر برقرار ہیں، جونی بیئرسٹو 3 درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹین میں داخل ہو گئے، کرس ووکس کی تینوں شعبوں میں ترقی ہوئی ہے، بلے بازوں میں 34 درجے ترقی پا کر 50ویں، باﺅلرز میں 3 سیڑھیاں چڑھ کر 32 ویں جبکہ 5 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین آل راﺅنڈرز میں بھی شامل ہو گئے۔پاکستانی بلے باز اظہر علی ٹیسٹ رینکنگ میں 15پوزیشن پر براجمان ہیں ۔باولنگ کے شعبے میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا ،یاسر شاہ 18ویں نمبر پر براجمان ہیں ۔ گزشتہ روز آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے تحت انگلش کھلاڑیوں کی رینکنگ میں نمایاں بہتری جبکہ بھارتی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے، بلے بازوں میں سٹیون سمتھ نے ویرات کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، جوروٹ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جونی بیئرسٹو 3 درجے ترقی کے ساتھ نویں نمبر پر آ گئے، ایلسٹرکک 17ویں نمبر پر موجود ہیں، لارڈز ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے کرس ووکس 34 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 50ویں نمبر پر آ گئے، ثام کیورن 72ویں نمبر پر آ گئے، مرلی وجے 8 درجے تنزلی کے بعد 33ویں، دنیش کارتھک 18 درجے گر کر 195ویں نمبر پر چلے گئے، ایشون 10 درجے بہتری کے ساتھ 57ویں نمبر پر آ گئے، باﺅلرز میں جیمز اینڈرسن بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، ایشون پانچویں نمبر پر برقرار ہیں، سٹورٹ براڈ 5 سیڑھیاں چڑھ کر 12ویں نمبر پر آ گئے، کرس ووکس 3 درجے ترقی کے ساتھ 32ویں نمبر پر آ گئے، کلدیپ یادیو 13 درجے گر کر 70ویں نمبر پر چلے گئے، آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن سرفہرست ہیں، ایشون ایک درجہ ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آ گئے جبکہ کرس ووکس نے 5 درجے ترقی پا کر ساتویں پوزیشن سنبھال لی۔

سیٹھی کے جانے پرکرکٹ کوکوئی اثرنہیں پڑیگا،طاہرشاہ ، پی ایس ایل کونکھارنے میں سیٹھی کاکردارانتہائی اہم رہا،راجہ اسدعلی کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ میرے خیال میں نجم سیٹھی کو بہت پہلے استعفیٰ دیدینا چاہئے تھا ان کے جانے سے کرکٹ پر کوئی اثر نہیں پڑیگا، چینل ۵ کے پروگرام ”گگلی“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو احتساب سے کوئی استثنیٰ تو نہیں، آڈٹ ہونا چاہئے ، نیب انٹرنل آڈٹ کرائے ، آڈٹ صرف دیگر محکموں کا نہیں پی سی بی کا بھی ہونا چاہئے، کرکٹ کمنٹریٹرراجہ اسد علی نے کہا کہ نجم سیٹھی نے کرکٹ کی کافی خدمت کی ہے، انکا ایک اچھا نام بن گیا ، آگے بھی ضرورت پڑی تو انہیں دوبارہ بھی بلایا جاسکتا ہے، نجم سیٹھی پڑے لکھے اور کاروباری آدمی ہیں ، پی ایس ایل بھی انہوں نے کرایا ،انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ صرف موج مستی کے لئے چیئرمین بنتے ہیں۔