گڑھی خدا بخش (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب ! آپ سے جنگ رہے گی ور پیپلزپارٹی آپ سے سیاست چھڑوا کر رہے گی ۔ نواز شریف سے تب بات کریں گے جب وہ ختم ہوچکے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے کا خطاب آصف زرداری نے یہ نعرہ لگاکر خطاب شروع کیا جب تک سورج چاند رہے گا بھٹو تیرا نام رہے گا اور کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کے جلسوں میں پٹواری ہوتے ہیں اورن لیگ کے جلسے کی کوئی مقبولیت نہیں ہے،میاں صاحب نے پنجاب میں اربوں روپے خرچ کرکے ایک سیٹ نکالی مگر ہم جمہوریت کی جگہ بلوچستان کو آگے لر کر آئے ،اندرون لاہور اورشریف خاندان کے گھروں کو جانے والی سڑکوں میں بہت فرق ہے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ نواز شریف میں برداشت کا کتنا مادہ ہے اورآج کوے کی دونوں ٹانگیں پھنسی چکی ہیں ،ن لیگ والے ربانی کا نام لے کر پیپلزپارٹی میں تفریق کروانا چاہتے تھے۔ اس بار ہم الیکشن میں ن لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلی کی کرسی بھی نہیں لینے دیں گے۔ سابق صدر کا مزید کہناتھا کہ میاں صاحب کو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ میاں صاحب یہ آپ کا مینڈیٹ نہیں یہ آراو الیکشن تھے جبکہ ہم بھی پہلے سے کہہ رہے تھے کہ یہ آر او الیکشن ہے لیکن آپ نے ہماری بات نہیں مانی لیکن اب ہم نواز شریف سے تب بات کریں گے جب وہ ختم ہوچکے ہوں گے جبکہ پیپلزپارٹی میاں صاحب سے سیاست چھڑوا کر رہے گی،ہمیں ن لیگ کے ساتھ ایساکرناچاہیے جوآیندہ نسلیں بھی یاد کریں۔ بھٹو کی برسی پر ایک بیان آصف علی زرداری نے کہا ہم شہید بھٹو کے فلسفے پر چلنے کا عہد کرتے ہیں کیونکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو 1973 کا آئین متفقہ آئین دیا جو انسانی حقوق اور صوبائی خود مختاری کی ضمانت دیتا ہے جبکہ تبدیلی صرف ووٹ سے آنی چاہئے گولی سے نہیں اور جمہوریت کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر چلنے کا عہد کرتے ہیں کیونکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین دیا اور 1973 کا آئین انسانی حقوق اور صوبائی خودمختاری کی ضمانت دیتا ہے جبکہ 18 ویں ترمیم بھی پیپلزپارٹی دور حکومت میں متفقہ طور پر منظور ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت ، شہری آزادی اور صوبائی خود مختاری کے لئے پرعزم ہیں اور جمہوریت کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں جبکہ تبدیلی گولی کے ذریعے نہیں بلکہ صرف اور صرف ووٹ کے ذریعے آنی چاہئے ۔ گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب مولا جٹ بن کر ججز کو دھونس اوردھمکیوں سے ڈرانا چاہتے ہیں جب کہ پوری زندگی ووٹ کو عزت نہ دینے والے آج ووٹ کی عزت کی بات کررہے ہیں۔ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی پر لٹکا کر پاکستان کے سنہری دور کو بھی لٹکا دیا گیا اور آج تک پاکستان کا سنہرا دور پھانسی گھاٹ پر جھول رہا ہے جب کہ جمہوریت اور آئین بھٹو کا ہی کارنامہ ہے، یہ پاکستان بھٹوشہید کا تحفہ ہے، متفقہ آئین بنانا کوئی مذاق نہیں تھا لیکن آج پوری دنیا میں پاکستان کا نام رسوا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ہم دیکھ رہے ہیں نوازشریف عمران خان ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں لیکن ان کی جنگ منافقوں کی جنگ ہے اور مقصد صرف اقتدار میں آکر پیسہ بنانا ہے، ان کی سیاست اورمعیشت امیروں کے لیے ہے، جاتی امرا اور بنی گالہ میں سرمایہ دار جمع ہوچکے ہیں اور اگر یہ لوگ اقتدار میں آگئے تو پتا نہیں ملک کا کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام بتائیں وہ کس کے ساتھ ہیں، بھٹو کے وارثوں یا ضیاالحق کے وارثوں کے ساتھ، طالبان کا بچھڑا بھائی عمران خان ہے اور ہم مذہبی انتہاپسندوں کی بی ٹیم کو اقتدار میں نہیں آنے دیں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف آج ووٹ کی عزت کی بات کررہے ہیں جب کہ انہوں نے پوری زندگی ووٹ کو عزت نہیں دی، وہ صبح عدلیہ کو گالی دیتے ہیں اور رات کو اپنے وزیراعظم کو معافی کے لیے بھیج دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے میاں ہوں یا چھوٹے میاں سے ملک نہیں چلے گا، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کیے جارہے تھے مگر جیسے ہی سردیاں ختم ہوئیں ان کا جھوٹ سامنے آگیا۔
All posts by Channel Five Pakistan
آفریدی نے کشمیریوںپر ظلم کا بھارتی مکروہ چہرہ دنیا کو براہ راست میچ کی طرح دیکھا دیا
لاہور (ویب ڈیسک )قومی ہیر و شاہد آفریدی کی شہرت اتنی زیادہ ہے کہ جس کا اعتراف بھارتی کھلاڑی بھی کرتے ہیں تاہم جب بھارتی فوج کے معصوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے پردہ اٹھاتے ہوئے شاہد آفریدی نے ان کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کو دکھایا تو بھارتی میڈیا ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے اور بہکی بہکی باتیں کرنا شروع ہو گیاہے۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج بے گناہ شہریوں کے حق خود آرادیت اور آزادی کی جدوجہد کو دبانے کے لیے ان پر گولیاں برسا رہی ہے، حیرت ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کہاں ہیں اور وہ اس خونریزی کو روکنے کی کوشش کیوں نہیں کر رہے؟۔بھارتی میڈیا نے اب نیا واویلا شروع کر دیاہے اور شاہد آفریدی کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دینے پر تلے ہوئے ہیں جو کہ بھارتیوں کی کم عقلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، بھارت کا معروف ٹی وی چینل ’انڈیا ٹوڈے ‘مسلسل شاہد آفریدی کی سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ اور موجودہ پاک فوج کے ترجمان آصف غفور کے ساتھ تصاویر کو چلا کر انہیں آئی ایس آئی کا ایجنٹ ثابت پر تلا ہو اہے جو کہ بھارتی وزیراعظم سمیت بھارتی فوج جو کہ کشمیریوں پر ظلم اور بر بریت کے پہاڑ توڑے ہوئے ہے ، کیلئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔
سرکاری اشتہارات اور انکی ادائیگی ضیا شاہد کا چیف جسٹس سے مکالمہ
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )سپرےم کورٹ مےں سرکاری اشتہارات سے متعلق کےس کی سماعت کے دوران سی پی اےن ای کے صدر و خبرےں گروپ آف نےوز پےپرز کے چےف اےڈےٹر ضےا شاہد نے کہا کہ عدالت عظمی کے حکم پر ہم نے لاہور مےں مشاورت کی اور تجاوےز مرتب کرکے عدالت کو بھجوائیں۔ سی پی اےن ای نے مشترکہ فےصلہ کےا کہ سرکاری اشتہار ات کو ذاتی تشہےر کےلئے استعمال نہےں کےا جانا چاہئے۔ ماضی مےں اےسے اشتہارات چھپتے رہے ہےں جن مےں وزےراعظم ، وزراءان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کی تصاوےر بھی شائع ہوتی رہی ہےں۔ تاہم آپ نے اس کی ممانت کی ہداےات جاری کےں جس کی ہم بھر پور حماےت کرتے ہےں اس پر چےف جسٹس نے کہا کہ محترم ضےا شاہد صاحب آپ نے بھی کہا ہے کہ سرکاری خرچے پر کسی کی ذاتی تشہےر نہےں ہونی چاہئے ہم سمجھتے ہےں کہ اشتہارات آپ کا حق ہے اس کے بغےر آپ نہےں چل سکتے جس پر ضےاءشاہد نے کہا کہ مےں نے تےن پوائنٹ کی نشاندہی کی ہے اےک ےہ کہ اشتہار چھپ جاتے ہےں مگر ادائےگی سالوں تک نہےں ہوتی ، تنظےم سے مشاورت کی ہے کہ 85فےصد اشتہار کی آمدن اخبار اور 15فےصد متعلقہ اےجنسی کا ہوتا ہے کےونکہ ان کی بھی محنت ہوتی ہے لےکن بد قسمتی سے اےجنےسوں مےں بھی بہت سارے ڈان پےدا ہو گئے ہےں۔ سندھ کے وزےر اطلاعات انہی معاملات کے باعث جےل مےں ہے جبکہ تےن ٹاپ اےجنےسوں کے مالکان بھی جےل مےں ہےں ،ضےا شاہد نے کہا کہ مےں نے سےنئر قانون دانوں خواجہ فاروق اور علی مسعود سے قانون سازی کی بات سرکاری اشتہارات کے حوالے سے بات کی تھی کےونکہ عدالت مےں قانون کے مطابق بات ہو سکتی ہے ۔ہمارے برادرناشران اور مالکان کی تنظےم اے پی اےن اےس کے ہم بھی رکن ہے اور بہت سی قدرےں مشترک ہےں اس تنظےم کو گزارش کرتے رہے ہےں کہ چھوٹے اور درمےانے درجے کے اخبار ، جرائد کے بقاےا جات ہےں ان کی مدد کرےں مےں اپنی بات نہےں کروں گا ےہ ساری اخباری صنعت کا مسئلہ ہے ےہ مےرے پاس اےک لفافہ ہے جس مےں 25چےک اےک سال مےں دےئے گئے اےک بڑی اےجنسی ہے جس کی پانچ مزےد اےجنسےاں ہےں اور 6کروڑ روپے مالےت کے خبرےں اور چےنل فائےو کے چےک ہےں جن مےں سے زےادہ تر باﺅنس چےک ہےں۔ مےرے دوست کہتے ہےں کہ سول لائن مےں جاکر مقدمہ درج کرا دےں اےجنسی والے گرفتار بھی ہوں گے اور پےسے بھی مل جائےں گے ےہ سلوک ہوتا ہے ہمارے ساتھ آپ طرےقہ بنا دےں اخبارات کو بقاےا جات مل جائےں ۔
میں ہوں سپاہی پاکستان کا میرا ملک میری کُل کائنات ہے لالہ کا دبنگ بیان
اسلام آباد (ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر شاہد آفرید ی نے کہا ہے کہ میں پاکستان کا سپاہی ہوں اور میرا ملک ہی میرے لیے سب کچھ ہے۔ شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے الفاظ پر قائم ہوں ،کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے اس لیے آواز اٹھائی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا اپنے لوگوں کوپاکستان کے خلاف بھڑکاتا ہے۔مجھے آئی پی ایل کیلئے بلایا بھی گیا تو نہیں جاوں گا کیونکہ میں پی ایسی ایل کھیلتا ہوں جو بہت بڑی لیگ ہے۔
بھٹو بڑی شخصیت ان کی پھانسی سے بڑا نقصان ہوا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کار علامہ صدیق اظہر نے کہا کہ پاکستان میں صرف دو ہی لبرل سیکیولر جماعتیں تھیں ایک پیپلز پارٹی اور دوسری عوامی نیشنل پارٹی۔جب عوامی نیشنل پارٹی پر مقدمات بنے تو اس کے بعد پیپلز پارٹی تنہا ہو گئی جس کے بعد ریاستی قوتوں اور سیاسی قوتوں نے ذوالفقار علی بھٹو اور پیپلز پارٹی کا شکار یا۔ چینل فائیوکے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی بھی مسلمان ملک کی طاقت اسرائیل اور امریکہ کے لئے قابل قبول نہیں۔ذوالفقار علی بھٹو نے تھے جنہوں نے 1971جیسے المناک سانحے ک بعد شملہ معاہدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق پاکستان کا وزیراعظم کوئی بھی دوسری جاب نہیں کر سکتا ۔نواز شریف کی برطانیہ میں جائیدادیں ہیں۔خبریں گروپ نے ملازمین کو تمام واجبات ادا کر کے احسن اقدام کیا یہ اعزاز کی بات ہے۔ کالم نگار و تجزیہ کارافضال ریحان نے کہا کہ بھٹو نے بلوچستان حکومت گرانے کا فیصلہ غلط کیا تھا۔بھٹو صاحب میں مجھے سوائے اقتدار کی چاہ کے اور کوئی خصوصیت نظر نہیں آئی۔بھٹو صاحب کا آخری وقت بہت برا بنا دیا گیا۔ساری دنیا مانتی ہے پاکستان اور بھارت کو آپس میں اچھے تعلقات بنانے چاہئیں اور جیو اور جینے دو کی پالیسی اپنانی چاہئے۔پانامہ کیس میں یہ فیصلہ کر لیا گیا تھا کہ سزائیں دینی ہے۔کیا باقی سارے صادق امین ہیں سب کا احتساب کیوں نہیں ہوا۔سینئر صحافی توصیف خان نے بتایا کہ یہ ذوالفقار علی بھٹو ہی تھے جنہوں نے پاکستان کا ایٹمی پروگرام شروع کیا۔انہوں نے پاکستان کو دنیا میں ایک باوقار مقام دلایا۔پاکستان کو باوقار بنانے کی سزا کے طور پر انہیں پھانسی پر چڑھا دیا گیا۔ بھٹو ایک ایماندار شخص تھے۔چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں شامل کرنا اتنا آسان نہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روزمیڈیا ہاﺅسزکی سپریم کورٹ میں پیشی تھی وہاں بتایا گیا کہ خبریں گروپ نے اپنے کارکنوں کے تمام واجبات ادا کر دیے گئے ہیں۔تجزیہ کارکاشف بشیر نے بتایا کہ بھٹو نے پاکستان میں ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔بھٹو صاحب کی پھانسی سے اتنا بڑا نقصان ہوا جس کو آج پاکستان بھی بھگت رہاہے اور مسلم امہ بھی بھگت رہی ہے۔ان کی شہادت کے بعد مسلم امہ کا شیرازہ بکھر گیا۔پاکستان کے ایٹم بم میں شاہ فیصل کا بھی بہت بڑا کردار تھا۔ذوالفقار علی بھٹو کو مروانے میں ہمارے اپنے ہی ملوث تھے۔سپریم کورٹ نے پانامہ کیس میں جو سزا دی وہ بالکل ٹھیک ہے۔سمجھ نہیں آتی آٹھ سال یا دس سال کا بچہ ارب پتی کیسے بن گیا۔شریف خاندان کے پاس منی ٹریل نہیں ہے۔ابھی تو ایک ریفرنس ہے بہت سے باقی ہیں۔نواز شریف نے مورثیت کی سیاست کی۔حافظ سعید کے بارے میں امریکہ نے جو کہا یہ سب کچھ خواجہ آصف کا کیادھرا ہے۔
کھلے آسمان تلے موت کی گھڑیاں گنتی شدید زخمی خاتو ن کس کے از خود نو ٹس کی منتظر؟
لاہو ر (ویب ڈیسک)ریلوے سٹیشن پارک کے قریب شکار پو ر کی رہائشی بے گھر خاتو ن کو چند رو ز قبل ایک ٹرالے نے ٹکر مارکرشدید زخمی کر دیا،اس کے کو لہے کی ہڈی جسم سے کسی بھی وقت الگ ہو سکتی ہے۔نولکھا پو لیس کے اہلکارو ں سمیت کسی نے اس قا بل نہ سمجھا کہ کسی خیراتی ہسپتال داخل کروا دیتے ۔بیچاری درد کے مارے روزانہ چیختی چلاتی مگر کو ئی مدد کرنیوالا نہیں ۔چند درد مند جو ارد گرد کی دکا نوں یا ایک سرائے کے رہائشی ہیں،بسکٹ ،چائے وغیرہ اپنی استطاعت کے مطابق کھلا دیتے ہیں۔تاہم اس کے علاج بارے کسی خیراتی ادارے ایدھی یا نام نہاد انسانی حقو ق کی نام نہاد علمبردار این جی اوز کے نمائندوں کو شر م آئی،حد تو یہ ہے کہ تھانہ نو لکھا کی گاڑی روزانہ گشت کر تی مگر ان کو اتنی تو فیق نہ ہو ئی کسی خیراتی یا فلاحی ادارے والو ں کو فو ن کر کے اس کی مدد کا کہتے،تاہم اس دوران ایک نوجوان عا مر کا کر دار واقعی قابل تعریف ہے جو خود تو مزدوری کر تاہے مگر حسب تو فیق اس کی مدد کر تار ہتاہے۔اسی نے ایدھی والوں کو فو ن کر کے بلایا،اس دورا ن خاتو ن کو لیجانے والے ایدھی کے اہلکارو ں نے کہا کہ یہ بہت گندی حالت میں ہے ہمار ی گاڑی کی سیٹیں خراب ہو جا ئیں گی،پہلے اسے نہلاﺅ یا اچھے کپڑے پہناﺅ،بیچارے عا مر نے ایسا بھی کیا جس کی گواہی وہاں مو جو د دکا ندار بھی دینگے۔اس دورا ن شہباز شریف کی قا ئم کر دہ نئی موٹر سائیکل فر سٹ ایڈ سروس کے اہلکار بھی وہاں پہنچے۔اصل مسئلہ یہ ہے کہ ایدھی والے اسے لے تو گئے تاہم چند گھنٹو ں بعد پھر معمولی مر ہم پٹی کے بعد کھلے آسمان تلے پھینک کر ایسے غائب ہو گئے جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔یہ خاتو ن اب بھی کسی مسیحا کی منتظر ہے۔یہ خاتو ن خود تو بو لنے سے قاصر ہے تاہم اس کی آنکھوں سے بہنے والے آنسو سوال کر تے ہیں کہ کہاں ہیں ہمارے وہ فلاحی ادارے اور این جی اوز جن کا ایک ماہ کا بجٹ ہزاروں نہیں لاکھوں میں ہو تا ہے،کہاں ہیں عبدالستار ایدھی کے نام نہاد پیرو کا ر،کہاں ہیں شہباز شریف جو بلند بانگ دعوے کر تے نہیں تھکتے،کہاں ہیں محتر م چیف جسٹس جو ہسپتالوں کا اچانک وزٹ کرنے پہنچ جا تے ہیں،دودھ کی کوالٹی چیک کرنے پنچ جاتے ہیں،جناب چیف جسٹس صاحب کھلے آسمان تلے موت کی گھڑیاں گنتی یہ شدید زخمی خاتو ن آپکے از خود نو ٹس کی منتطر ہے۔
نواز نے ساری زندگی سیاست میں سازش ہی کی کائرہ نے نواز کی سازشوں کے پول کھول دیئے کہ سب کی آنکھیں کھل گئیں
کراچی (ویب ڈیسک )پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے ساری زندگی سازشی سیاست کی۔نوازشریف کی میڈیا سے گفتگو پر پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ نوازشریف اب بھی عدلیہ اور نیب کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف بیان بازی نوازشریف کو زیب نہیں دیتی، آصف زرداری پر نوازشریف کے حملے انگور کھٹے کے مصداق ہیں۔قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا ہے کہ سیکڑوں پیغامات کا جواب نہ ملا تو ن لیگ بدکلامی پر اتر آئی ہے، پیپلزپارٹی نوازلیگ کی جمہوریت دشمنی کا حصہ نہیں بن سکتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ووٹ کا تقدس نواز شریف نے ہمیشہ خود پامال کیا، نوازشریف کو سارےاصول نیب عدالت کے باہر جا کر ہی کیوں یاد آتے ہیں، اصول تب کہاں تھے جب مشاہد اللہ اور پرویز رشید سے استعفے لیے گئے؟
شہباز شریف نے آرمی چیف کی تعریف ایسی انداز میں کی کہ خوشامدیوں کے منہ بند ہو گئے۔۔۔
لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کہتے ہیں کہ آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، وہ صاف اور سیدھی بات کرتے ہیں، پروفیشنل آدمی ہیں، وہ جو کام کررہے ہیں اس کی تعظیم کرنی چاہیے۔انہوں نے لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سویلینز اور فوج کو ساتھ مل کر چینلنجز سے نمٹنا ہوگا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج کل نیب بہت ایکٹو ہے، اگر ملک میں شفاف احتساب کا نظام آگے بڑھانے میں کامیاب ہوگئے تو یہ بڑی کامیابی ہوگی۔انہوں کا مزید کہنا ہے کہ موقع ملا تو سندھ اور خیبرپختونخوا کو پنجاب کے ہم پلہ کریں گے،20 ارب روپے کی لاگت سے بننے والا اسپتال اپنی مثال آپ ہوگا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ باجوہ ڈاکٹرائن کے بارے میں اخبارات میں سنا ہے،ہمیں فوج کے ساتھ مل کر چینلنجز سے نمٹنا ہوگا ،آج کل نیب بہت مثبت ہے ،مجھے کوئی اختلاف نہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ نیب جو متحرک ہوئی ہے اللہ کرے ا س سے ملک میں خیروبرکت آئے ،اگر ملک میں شفاف احتساب کا نظام آگے بڑھانے میں کامیاب ہوگئے تو یہ بڑی کامیابی ہوگی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اورنج لائن میں کرپشن سے متعلق کچھ بھی سامنے نہیں آیا، عمران خان نے اورنج لائن منصوبے میں کرپشن کے الزامات لگائے لیکن کچھ ثابت نہیں ہوا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اگر خان صاحب کے پاس مزید ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیں، اورنج لائن منصوبے میں کرپشن کا رونا دھونا اس قوم کو غلط راہ پر لے جانے کی کوشش ہے۔
ہاتھی میرا ساتھی نہ رہا، ایم کیو ایم کا ایک اور بھگوڑاپی ایس پی میں شامل
کراچی (ویب ڈیسک )ایم کیو ایم کی ایک اور وکٹ گر گئی، این اے 253 سے منتخب ہونے والے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ایم مزمل قریشی پی ایس پی میں شامل ہورہے ہیں۔متحدہ وقومی موومنٹ کے انتشار کا شکار ہوتے ہی اراکین بڑی تعداد میں پارٹی کو الوداع کہہ رہے ہیں، فاروق ستار گروپ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق مزمل قریشی آج مصطفیٰ کمال کے قافلے میں شامل ہوں گے، وہ پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے۔مزمل قریشی این اے 253 سے 2013ءمیں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، وہ 2008ءکے عام انتخابات میں ایم پی اے رہ چکے ہیں۔مزمل قریشی انٹرا پارٹی الیکشن میں رابطہ کمیٹی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔
نیب کی کاروائی براہ راست نشر کی جائے ،کاروائی ہے کہ کرکٹ کا میچ
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کہتی ہیں کہ نیب عدالت کی تمام کارروائی کو براہِ راست نشر کیا جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف اور میرے خلاف مقدمے میں نیب عدالت کی تمام کارروائی کو براہ راست نشر کیا جائے تاکہ قوم کو سچ کا پتہ چل سکے۔مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف پورا مقدمہ ‘واٹس ایپ ‘ پر تیار ہوا جس کا کوئی بھی ‘ریکارڈ موجود نہیں اس موقع پر ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو آج کے دن پھانسی دی گئی تھی، اس کے متعلق آپ کیا کہیں گی؟مریم نواز نے جواب دیا کہ یہ جو سیاہ تاریخ ہے منتخب وزیر اعظم کو پھانسی دینے کی، جلا وطن کرنے کی، ان کے خلاف مقدمے بنانے کی ان کو خاندان سمیت دہشت زدہ کرنے کی یہ ختم ہونی چاہیے۔
اقوام متحدہ نے مزید 139دہشتگردوں کو شامل کر لیا
واشنگٹن(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے دہشت گرد افراد اور ان کی تنظیموں کی ایک مجموعی فہرست تیار کی ہے، جس میں 139 افراد پاکستان سے شامل کیے گئے ہیں۔اس فہرست میں ان لوگوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جو پاکستان میں مقیم ہیں یا یہاں سے کام کرتے ہیں یا پاکستان کے علاقوں کو استعمال کرنے والے گروپوں سے تعلق رکھتے ہیں اور القاعدہ یا لشکر طیبہ کے عسکریت پسند ہیں۔اقوام متحدہ کی جانب سے اس فہرست میں جو سب سے پہلا نام ہے وہ اسامہ بن لادن کی جگہ القاعدہ کی سربراہی کرنے والے ایمن الظواہری کا ہے اور اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق وہ اب بھی افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں کہی چھپے ہوئے ہیں جبکہ فہرست میں شامل ان کے دیگر افراد بھی ان کے ساتھ یہاں روپوش ہیں۔مزید پڑھیں: امریکا نے ملی مسلم لیگ، تحریک آزادیِ کشمیر کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا اس فہرست میں دوسرا شخص بھی ایک بین الاقوامی دہشت گرد رامزی محمد بن الشیبہ ہے جو یمنی شہری ہے اور انہیں کراچی میں گرفتار کرکے امریکی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا تھا۔تقریباً ایک درجن سے زائد مشتبہ دہشت گردوں کو ایک ہی کٹیگری کی فہرست میں شامل کیا گیا جو پاکستان میں گرفتار ہوئے اور انہیں امریکی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا، ان میں سے کچھ کے پاس پاکستانی پاسپورٹ تھا جو مشرق وسطیٰ میں مختلف پاکستانی مشن کے لیے جاری کیا گیا اور پاکستان نے اس کی تجدید کی۔اس فہرست میں بھارتی شہری داو¿د ابراہیم کو بھی شامل کیا گیا اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے مطابق ان کے پاس متعدد پاکستانی پاسپورٹس ہیں جو کراچی اور راولپنڈی سے جاری کیے گئے۔اس کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ کراچی کے پہاڑی علاقے نوریہ ا?باد میں داو¿د ابراہیم کا ایک شاندار بنگلہ بھی موجود ہے۔فہرست میں کالعدم جماعت الدعو? کے امیر حافظ سعید کو بھی شامل کیا گیا ہے اور انہیں انٹرپول کی جانب سے دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب شخص کے طور پر شامل کیا گیا، ان کے ساتھ حاجی محمد یحییٰ مجاہد، لشکر طیبہ کے میڈیا کارڈینیٹر اور حافظ سعید کے نائب عبدالسلام اور ظفر اقبال کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا۔یہ بھی پڑھیں: حافظ سعید کے خلاف مکمل کارروائی کیلئے امریکا،بھارت کا پاکستان پر زور اس کے علاوہ لشکر طیبہ کو اس کے مختلف ناموں منصوریاں، پاسبان کشمیر، پاسبان اہل حدیث، جماعت الدعو? اور فلاح انسانیت فاو¿نڈیشن کے ساتھ دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔اقوام متحدہ کی فہرست میں دہشت گرد تنظیموں، جو مبینہ طور پر پاکستان سے تعلق رکھتی یا یہاں سے کام کرتی یا پھر ان کا پاکستانی شخص سے تعلق تھا، کو بھی شامل کیا گیا ہے اور اس فہرست میں الرشید ٹرسٹ، حرکت المجاہدین، اسلامک موومنٹ ا?ف ازبکستان، وفا انسانی تنظیم، جیش محمد، رابطہ ٹرسٹ، امہ تعمیر نو، افغان سپورٹ کمیٹی، اسلامی ثقافتی ورثہ سوسائٹی کی بحالی، لشکر جھنگوی، الحرمین فاو¿نڈیشن، اسلامک جہاد گروپ، الاختر ٹرسٹ انٹرنیشنل، حرکت الجہاد اسلامی، تحریک طالبان پاکستان، جماعت الاحرار اور خاطبہ امام البخاری شامل ہیں۔
ٹائیگر شروف کاباغی انداز عوام کو بھاگیا،شکریہ ادا کرنے کا انوکھا انداز
بھارت (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کےایکشن ہیرو ٹائیگر شروف نے فلم ”باغی 2“ کی کامیابی پر جذباتی انداز میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔فلم ”باغی 2“ نے صرف 3 دن میں 73 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جس پر ٹائیگر شروف نے اپنی فلم کی کامیابی پر مداحوں کا نہایت جذباتی انداز میں شکریہ ادا کیا۔انہوں نےسوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں کہا کہ”آپ سب لوگوں نے مجھے اور ”باغی“ کی ٹیم کو جو پیار اور محبت دی اس کیلئے میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے لگتا ہے آپ کے پیار اور محبت کے آگے شکریہ کافی نہیں ہے، میں اس وقت ایسا محسوس کررہا ہوں جیسے میں اب بھی خواب دیکھ رہا ہوں۔ٹائیگر شروف نے مزید کہا کہ فلم ”باغی“کی پوری ٹیم کے جانب سے آپ سب کو شکریہ کہنا چاہتا ہوں۔
پاک ،ویسٹ انڈیز سیریز کی یادگار یادیں
کراچی (ویب ڈیسک)فخر زمان اور بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی20 میچ میں بھی یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے اپنے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں اور محمد عامر اور حسن علی کو آرام کا موقع فراہم کر کے شاہین آفریدی اور عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ویسٹ انڈیز نے بھی اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور کیسرک ولیمز کی جگہ آندرے میک کارتھی کو ڈیبیو کرایا۔سیریز کے لگاتار تیسرے میچ میں ویسٹ انڈین اننگز کا آغاز ایک مرتبہ پھر مایوس کن رہا اور صرف 2 کے مجموعے پر چیڈوک والٹن محمد نواز کی وکٹ بن گئے۔تاہم اس کے بعد مارلن سیمیولز اور آندرے فلیچر نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 72 رنز جوڑ کر ابتدائی نقصان کا ازالہ کردیا۔سیمیولز 25 گیندوں پر 2 چھکوں اور 2 چوکوں سے مزین 31 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد شاداب خان کے خلاف اپنی وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔فلیچر نے کیریئر کا پہلا میچ کھیلنے والے آندرے میک کارتھی کے ساتھ مل کر اسکور 90 تک پہنچایا ہی تھا کہ ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر مشکلات سے دوچار ہو گئی اور 6 رنز کے وقفے سے 3 وکٹیں گنوا بیٹھی۔فلیچر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنانے کے بعد رن آو¿ٹ ہوئے۔5 وکٹیں گرنے کے بعد ایک مرتبہ ویسٹ انڈین ٹیم کے کم اسکور پر آو¿ٹ ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا لیکن دنیش رامدین اور جیسن محمد نے اختتامی اوورز میں قدرے بہتر بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو معقول مجموعے ک رسائی دلائی۔دونوں کھلاڑیوں نے 26 گیندوں پر 44 رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔دنیش رامدین نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 18 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی بدولت ناقابل شکست 42 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان 2 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باو¿لر رہے جبکہ فہیم اشرف، عثمان شنواری اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے دہف کا تعاقب شروع کیا تو فخر زمان نے روایتی جارحانہ انداز اپنایا جس کی بدولت پاکستان نے بہترین انداز میں اننگز کا آغاز کر کے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔فخر نے 17 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے لیکن بابر اعظم نے دوسرے اینڈسے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور لگاتار دوسرے میچ میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔قومی ٹیم کی میچ اور سیریز میں کامیابی پر حسین طلعت اور آصف علی شکر ادا کر رہے ہی ومی ٹیم کی میچ اور سیریز میں کامیابی پر حسین طلعت اور آصف علی شکر ادا کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پیبابر 6 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے لیکن پاکستان کی ہدف کی جانب پیش قدمی کو کوئی فرق نہ پڑا اور گرین شرٹس نے 19 گیندوں قبل ہی باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔پاکستان نے میچ میں آٹھ وکٹ سے فتح حاصل کی، آصف علی 25 اور حسین طلعت 31 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔فخر زمان کو جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ بابر اعظم سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے۔میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔پاکستان: سرفراز احمد(کپتان)، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد، آصف علی، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان شنواری۔ویسٹ انڈیز: جیسن محمد(کپتان)، آندرے فلیچر، روومین پاول، مارلن سیمیولز، کیمو پال، دنیش رامدین، آندرے میک کارتھی، اوڈین اسمتھ، چیڈوک والٹن، ریاض ایمرت اور سیمیول بدری۔