All posts by admin

آفرز ہو رہی ہیں، شوبز میں واپسی ناممکن

لاہور(شوبز ڈیسک) تھیٹر کی نامور اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ بے شمار آفرز ہو رہی ہیں لیکن اب میری شوبز میں واپسی ناممکن ہے۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں دےدار نے کہا کہ شوبز میں ا ب واپسی نا ممکن ہے مجھے بے شمار آفرز ہوئی ہیں۔ مگر اب میں اپنے شوہر اور گھر کو زیادہ اہمیت دیتی ہوں ،عروج کے دنوں میں شوبز چھوڑنے پر مجھے فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ مےں شوبز سے الگ ہوں مگر شوبز کی ترقی کےلئے مےں نے ہمےشہ دعاکی ہے اور اب بھی چاہتی ہوں کی پاکستانی شوبز اپنے کھوےا ہوا مقام حاصل کر ے ۔

پاکستانی طلبا کی فلم ”واٹ اے ویسٹ“ کینز فیسٹیول کیلیے منتخب

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی طالب علموں کی دستاویزی فلم ”واٹ اے ویسٹ“ بین الاقوامی میلے ”کینز فلم فیسٹیول“ کے مقابلے کے لیے منتخب کر لی گئی ہے۔کراچی کے علاقے صدرکی سنار گلی میں سونے کے ذرات جمع کرنے کا انوکھا کام کرنے والے مزدوروں کی کہانی پر مبنی یہ دستاویزی فلم 4 نوجوانوں شاہ رخ خان، معیز فیصل، سلمان احمد اور عمار علی دانش کی کاوش ہے۔یہ فلم سونے کے زیورات کی تیاری کے دوران ضائع ہو جانے والے سونے کے ذرات کو باریکی سے چھان کر جمع کرنے والے محنتی مزدورں کے گرد گھومتی ہے، جن کا ہنر نسل در نسل منتقل ہورہا ہے۔یاد رہے کہ فلم کو نمائش کے لیے فرانس کے شہرکینز میں مئی میں پیش کیا جائے گا۔

’پائریٹس آف دا کیریبین 5‘کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس(جانی ڈیپ) ایک بارکیپٹن جیک اسپیروبن گئے، گہرا سمندر، بڑا خزانہ، لمبی جنگ، ایڈونچر اور ایکشن سے بھرپور ’پائریٹس آف دی کیریبین 5‘کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی، فلم 2 ماہ بعد ریلیز ہوگی۔بلاک بسٹر فینٹسی ایڈونچر فلم پائیریٹس آف دی کیریبیئن فرنچائز کی اگلی فلم’پائیریٹس آف دی کیریبیئن- ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ کا نیا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا۔بلاک بسٹر فلم سیریز کی اس پانچویں کڑی کو جواشم روننگ اور اسپین سینڈ برگ مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کر رہے ہیں جس کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح بہادر اور نِڈر جیک اسپیرو کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نامعلوم خزانے کی تلاش میں سمندری سفر پر نکلتا ہے اورراہ میں حائل دشمنوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرتا ہے۔دل دہلا دینے والی مہم جوئی پر مبنی اس پانچویں اور ا?خری داستان کو جیری بریکہیمرپروڈیوس کر رہے ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں جانی ڈیپ کے علاوہ جیوفری رش، اورلینڈو بلوم، برینڈن ٹھیویز، کیون میک نیلی اورجیویئر بارڈمین اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دِکھائی دیں گے جن کے علاوہ کچھ نئے کردار بھی فلم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔250ملین ڈالر لاگت سے بننے والی والٹ ڈزنی پکچرز کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی فینٹسی کامیڈی فلم ’پائیریٹسآف دی کیریبیئن- ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت 26مئی 2017ئ کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر نے بھاری معاوضے کے عوض جانی ڈیپ کو فلم میں دوبارہ کاسٹ کیا جن کا کہنا ہے کہ وہ کیپٹن جیک اسپیرو کے بغیر پائیریٹس ا?ف دی کیریبیئن سلسلے کا نیا سیکیوئل بنانے کے بارے میں سوچ بھی سکتے۔

فلمسٹار ثنا ءرواں ہفتے دوبارہ لاہور آئیں گی

لاہور( این این آئی)اداکارہ ثنا ءرواں ہفتے دوبارہ لاہور آکر ہدایتکار کاشف نثار کی ڈرامہ سیریل میں اپنے سین عکسبند کرائیں گی ۔اداکارہ ثناءنے لاہور میں دس روز قیام کے دوران زیر تکمیل ڈرامہ سیریل میں اپنے سین عکسبند کر ائے۔اداکارہ نے شیڈول کے مطابق کراچی میں کمرشل ، فیشن شو میں شرکت اورایک مارننگ شو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اداکارہ اپنی مصروفیات نمٹانے کے بعد رواں ہفتے دوبارہ لاہور واپس آ کر ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گی ۔ یاد رہے کہ ثناءکی فلم ”راستہ “آئندہ ماہ نمائش کے لئے پیش کی جائے گی جس میں ان کے مد مقابل سحر لودھی مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

پاکستان میں فلم کا رجحان پھر بڑھے گا

لاہور(شوبز ڈیسک) سینئر اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم کا رجحان ایک بار پھر بڑھے گا، اگر فلم بینوں کو ان کے معیار کے مطابق فلمیں دیں جائینگی کوئی بھی غیر ملکی فلم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔اپنے اےک انٹر وےو مےں شفقت چےمہ نے کہا کہ آج کل فلم کے ساتھ ڈراموں میں بھی مصروف ہیں لیکن فلم انڈسٹری کا عروج کا دور آج بھی آنکھوں کے سامنے منڈلاتا رہتا ہے لیکن میں مایوس نہیں ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑی ہو گی‘میں لکھنے والوں سے صرف یہی درخواست کروں گا اب وہ نئے موضوعات کے لیے تھوڑی سی ریسرچ کریں تو کئی کہانیاں مل سکتی ہیں۔

اداکارہ ریما بھی پشاور زلمی کی مداح نکلیں

لاہور(شوبز ڈیسک)پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کا جادو ہر کسی کے سر چڑھ کر بول رہا ہے، دیگر لوگوں کی طرح فنکار بھی پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں، پی ایس ایل میں سب اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں۔کوئی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کررہا ہے تو کوئی پشاور زلمی کو۔ امریکہ سے آئی ہوئی پاکستان فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ریما نے پشاور زلمی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان کی د±عا ہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم میچ جیتے کیونکہ یہ میرے پسندیدہ کرکٹر شاہد آفریدی کی ٹیم ہے جو صرف میرے ہی نہیں پورے پاکستان کے ہر دلعزیز کرکٹر ہیں۔انہوں نے شاہد آفریدی کے فائنل نہ کھیلنے کی خبر پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔

کنگنا، شاہد اور سیف علی خان کی فلم ”رنگون“ فلاپ

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان، شاہد کپور اور کنگنا رناوت کی فلم ”رنگون“باکس آفس پر فلاپ ہوگئی۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنارناوت بغیر کسی بڑے نام کے اپنی فلموں کو 100 کروڑ کلب میں پہچانے والی اداکاراو¿ں میں جگہ بنا چکی ہیں اور اب تک اپنی جاندار اداکاری کے باعث 3 ”نیشنل ایوارڈ“ اپنے نام کرچکی ہیں جب کہ اب 2 سال سے ان کی آنے والی فلمیں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہیں اب ان کی ایک اور بڑی فلم ناکام ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان، شاہد کپور اور کنگنا رناوت کی فلم ”رنگون“ 80 کروڑ کے بھاری بجٹ سے بنائی گئی تھی لیکن فلم باکس آفس پر کمال کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور فلم اپنی ریلیز کے 8 دنوں میں صرف 19 کروڑ کمائی کرکے بری طرح فلاپ ہوگئی ہے۔فلم کی ناکامی کے بعد اداکاروں نے ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔ اور اداکارہ نے فلم کی ناکامی کا ذمہ دار فلم کی مارکیٹنگ ٹیم کو قرار دیا ہے تاہم فلم کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ کنگنا اور شاہد کپور کی سرد جنگ کو ٹھہرایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ فلم ”رنگون“ کی ہدایتکاری کے فرائض وشلا بھردواج نے سر انجام دیئے ہیں۔

کرن جوہر جڑواں بچوں کے باپ بن گئے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر جو کہ اپنی فلموں کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے باپ بننے کا اعلان کیا ہے جس سے پوری انڈسٹری حیران ہو گئی کیونکہ وہ شادی شدہ نہیں ہیں۔ کرن جوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ دو بچوں کے باپ بن گئے ہیں۔اس خوشی کے موقع پر فلمی ستاروں نے انہیں مبارکباد کے پیغام بجھوائے اور ان کے بچوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کرن جوہر نے اپنی زندگی میں ان دو بچوں کے اضافے کو خوش گوار خوشی قرار دیتے ہوئے کہا وہ ان بچوں کی خود پرورش اور ان کی زندگی کی تمام ضروریات کو پورا کریں گے۔ کرن جوہر کے جڑواں بچوں میں ایک لڑکا اور لڑکی شامل ہے۔

غیر ملکی کرکٹرزاور آفیشلز اپنے وطن واپس لوٹ گئے

لاہور (آئی این پی) پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت کے بعد پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی اور آفیشلز پاکستان سے روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا میلہ ختم ہو گیا ہے ، غیر ملکی کھلاڑی اور آفیشلز فائنل میں شرکت کے بعد اپنے اپنے وطن روانہ ہو گئے ہیں۔ پاکستان سے روانہ ہونے والوں میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی، مارلن سیموئلز، کرسٹوفر جیمز، ڈیوڈ میلان، کرس جارڈن، انعام الحق اور دیگر شامل ہیں۔ کھلاڑی رات گئے لاہور ائر پورٹ سے غیر ملکی ائر لائنز کی مختلف پروازوں سے روانہ ہوئے۔ پی ایس ایل کا میلہ ختم ہو گیا ہے ، غیر ملکی کھلاڑی اور آفیشلز فائنل میں شرکت کے بعد اپنے اپنے وطن روانہ ہو گئے ہیں۔

ریحام نے پی ایس ایل کا فائنل نہ دیکھنے والوں کو بدقسمت قرار دےدیا

لاہور (آئی این پی) ریحام خان پی ایس ایل کے فائنل ایونٹ کے انعقاد سے نہال، میچ نہ دیکھنے والوں کو بدقسمت قرار دےدیا۔ ڈیرن سیمی کو بھی خوب خراج تحسین پیش کیا۔ پی ایس ایل فائنل کے بعد واپسی پر ذومعنی انداز میں میچ نہ دیکھنے والوں کو بدقسمت قرار دے دیا اور ساتھ ہی وضاحت بھی کر دی کہ ان کا اشارہ کسی خاص طرف نہیں ہے۔ ریحام خان نے امید ظاہر کی کہ خواتین کا پی ایس ایل بھی ہو۔ ریحام خان ہمت اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر ڈیرن سیمی کی بھی مداح نکلیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”میں ڈیرن سیمی کو پاکستان،پی ایس ایل اور پشاور زلمی کیلئے زبردست محبت کا مظاہر ہ کرنے پر اعلیٰ سول ایوارڈ کیلئے نامزد کرتی ہوں“۔ ریحام خان نے ڈیرن سیمی کی فورسز کی ٹوپی پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ پیغام جاری کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ رات پی ایس ایل سیزن 2 میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی۔

فائنل آن لائن دیکھنے والوں میں بھارت کا پہلا نمبر

نئی دہلی (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی، پی ایس ایل کا فائنل آن لائن دیکھنے والوں میں بھارتی بازی لے گئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستانیوں نے آن لائن پی ایس ایل فائنل دیکھا۔تفصیلات کے مطابق آن لائن پی ایس ایل دیکھنے والوں میں بھارتی 28 فیصد تھے جبکہ پاکستانیوں کا تناسب 21 فیصد رہا۔ ایک رپورٹ کے مطابق اکیس فیصد پاکستانی آن لائن پی ایس ایل کا فائنل دیکھ رہے تھے جبکہ بھارتی 28 فیصد کے ساتھ سب سے آگے تھے۔ اس کے علاوہ برطانیہ اور یورپ میں بھی پی ایس ایل کے خوب چرچے رہے۔

ہسپتال کی تعمیر:واٹسن کی شرٹ،بیگ نیلامی کےلئے پیش

لاہور ( نیوزایجنسیاں ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے سٹار آل راو¿نڈر شین واٹسن نے کرکٹ دیوانوں کے دل جیت لیے ، کھلاڑی نے کامونکی میں زیر تعمیر ہسپتال کیلئے اپنی شرٹ اور بیگ نیلامی کیلئے پیش کر دی ہیں۔ شین واٹسن صرف میدان میں چھکے لگانے میں آ گے نہیں ، فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مایہ ناز آل راو¿نڈر نے ثابت کر دیا وہ بڑے دل کے مالک ہیں۔ شین واٹسن نے کامونکی میں زیر تعمیر ہسپتال کیلئے پی ایس ایل ٹو کی ٹی شرٹ، اپنا بیگ اور کیپ عطیہ کر دی ہیں۔ کرکٹر نے مخیر حضرات سے زیادہ سے زیادہ عطیات کی اپیل بھی کی ہے۔ واٹسن کی جانب سے عطیہ کی گئی چیزوں کی نیلامی ایک لاکھ روپے سے شروع ہو گی۔