Author: admin

لاہور (خصوصی رپورٹ) اداکارہ وینا ملک کی زندگی میں نیا موڑ آگیا۔ سکینڈل کوئین کے پھر چرچے ہونے لگے۔ ان کی اسد سے شادی ختم ہوگئی۔ بتایا گیا ہے وینا ملک نے اپنے شوہر اسد سے خلع لے لیا ہے۔ محبتاں سچیاں کی ہیروئن شوہر کے ساتھ تین سال ہی گزار سکی۔ وینا ملک کی مصروفیت اسد سے علیحدگی کا باعث بنی۔ دونوں کے درمیان اختلافات کافی بڑھ گئے تھے جس پر وینا نے لاہور کی عدالت میں خاموشی سے کیس دائر کیا اور عدالت نے خلع کا فیصلہ دے دیا۔ شادی 25 دسمبر 2013ءمیں دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیت…

Read More

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کے لیے وزن میں 17 کلو کی کمی کرلی۔سلمان خان نے فلم ”سلطان“ کے لیے اپنے وزن میں اضافہ کیا تھا لیکن اب نئی آنے والی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ میں ایکشن مناظر کے لیے انہوں نے اپنے وزن میں 17 کلو کمی کرلی ہے جب کہ سلو میاں نے وزن میں کمی کے لیے ورزش کے ساتھ ساتھ کھانے پینے میں بھی احتیاط شروع کررکھی ہے۔دوسری جانب سلمان خان کی وزن میں کمی کے لیے ممبئی کی سڑکوں پر سائیکل چلانے…

Read More

ممبئی(ویب ڈیسک)عام طور پر بولی وڈ اسٹار معاشرے میں خواتین کی ترقی یا نظریہ حقوق نسواں کے لیے آواز بلند کرتے ہیں مگر ایک اداکار کی بیوی اس کے حق میں نظر نہیں آتیں۔خواتین کے عالمی دن (8 مارچ) پر ایک تقریب کے دوران شاہد کپور کی بیوی میرا راجپوت نے ‘حقوق نسواں’ کی نئی لہر اور اداکار سے ارینج میرج کے حوالے سے تنقید پر سخت بیان دیا تھا۔انہوں نے کہا ‘ حقوق نسواں کی نئی لہر جارحانہ اور تباہ کن ہے، بلکہ ایک اصطلاح ‘ feminazi ‘ سامنے آئی ہے جس کا مطلب ہے کہ خواتین بھی مردانہ…

Read More

چندی گڑھ(ویب ڈیسک) آسٹریلوی آل راو¿نڈر گلین میکسویل کو کنگز الیون پنجاب کا کپتان مقررکردیا گیا ہے۔آئی پی ایل فرنچائز کنگز الیون پنجاب نے 5 اپریل سے شیڈول 10 ویں ایڈیشن کیلیے آسٹریلوی آل راو¿نڈر گلین میکسویل کو کپتان مقرر کردیا۔اس سے قبل 2016 سیزن کے ابتدائی6 میچز میں ناکام رہنے والے ڈیوڈ ملر کو ڈراپ کرتے ہوئے بھارتی اوپنر مرلی وجے کو قیادت سونپی گئی تھی۔

Read More

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کے ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست رسائی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے ہوم سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں 0-3 سے وائٹ واش کے بعد ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان 5 پوائنٹس کا فرق آ گیا ہے، اگرچہ دونوں ٹیمیں اپنی سابقہ پوزیشنز پر برقرار ہیں، پاکستان 89 پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں جب کہ ویسٹ انڈیز 84 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر موجود ہے۔اگر گرین شرٹس ویسٹ انڈیز کو ہوم سیریز میں شکست دینے میں کامیاب ہو گئے تو پھر ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کیلیے پوزیشن مزید مستحکم ہو…

Read More

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)محکمہ انسداد دہشت گردی نے 20دہشت گردوں کی ریڈ بک جاری کر دی، مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 50لاکھ سے ایک کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے جاری کی جانے والی ریڈ بک میں مطلوب 20دہشت گردوں کی تصاویر، نام اور پتے درج ہیں۔مطلوب دہشت گرد بینظیر بھٹو، جنرل مشرف اور شجاع خانزاہ پر حملوں میں ملوث ہیں، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد سخی سرور دربار، قاسم بیلہ، کاکول اکیڈمی دھماکوں میں بھی ملوث ہے۔

Read More

اسلام آباد (نیٹ نیوز، نیوز ایجنسیاں) بھارت نے اپنے ریاستی جبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری نگر کی تاریخی جامعہ مسجد میں نماز جمعہ پر پابندی عائد کردی اور مسجد کو تالے لگا دئیے۔ مسجد کی جانب جانے والی تمام سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کردی گئیں اور کسی کو مسجد کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔واضح رہے کہ جمعہ کو حریت کانفرنس کی جانب سے گذشتہ دنوں کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نوجوانوں کو شہید کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہر ے کا اعلان کیا گیا تھا۔احتجاجی مظاہرے کا آغاز تاریخی جامعہ مسجد سے ہونا تھا۔…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین نے پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ‘ باشعور عوام کی تائید حمایت سے شکست خوردہ عناصر کی ہر سازش ناکام ہو ئی ‘ ہمارا ہر قدم عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اٹھ رہا ہے ‘ پاکستان میں کرپشن میں کمی ا عتراف پوری دنیا کر رہی ہے۔ ہفتہ کو سابق رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ و زیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک…

Read More

واشنگٹن( ویب ڈیسک ) امریکی محکمہ دفاع نے خواتین فوجیوں کی برہنہ تصاویر کو انٹرنیٹ پر شائع کرنے کے سکینڈل کی مکمل تحقیقات کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ تحقیقات میں مدد کے لیے مزید خواتین آگے آئیں گی۔پینٹاگون میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل نیلر نے کہا ہے کہ انھیں اندازہ نہیں کہ تصاویر کو پوسٹ کرنے میں کتنے میرینز ملوث ہیں یا کتنے میرینز کو اس میں ہدف بنایا گیا،اگر آپ اس قسم کے رویے میں کسی طرح سے بھی شریک ہیں تو آپ میری اور میرین کور کی…

Read More

لندن( ویب ڈیسک ) برطانوی شہزادی لےڈی ڈےانا کے سابق ملازم پال بوریل نے ےہ انکشاف کےا ہے کہ برطانوی شہزادی لےڈی ڈےانا ان کے خوابوں مےں آتی ہےں اور مدد مانگتی ہیں، پوچھتی ہیں بتا کیوں نہیں دیتے میں زندہ ہوں، عوام کی شہزادی کے سابق ملازم نے برطانوی اخبار کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ شہزادی ڈیانا ان کے خوابوں میں آتی اور ان سے مختلف باتیں کرتی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق پرنسز ڈیانا کے سابق ملازم پال بوریل کا کہنا ہے کہ یہ خوفزدہ کرنے والی بات نہیں مگر ہے ایسا ہی کہ ڈیانا ان کے خوابوں…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آج پاکستان اور دنیا بھر میں دین اسلام کے نام پر ظلم کا بازار گرم ہے ‘ دہشت گرد پاکستان اور عوام کو سزا دینا چاہتے ہیں ‘ علمی و فقہی اختلافات کا مطلب تفرقہ نہیں ہوتا ‘ دہشتگردوں نے جہاد کے پاکیزہ تصور کو مسخ کیا ‘ دہشت گردی کی بنیادیں انتہاءپسندی میں ہیں ‘ عوام کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ‘ ریاست دہشت گردوں کا کھوج لگا رہی ہے ‘ دہشت گردوں کے ہاتھ ابولہب کے ہاتھوں کی طرح ٹوٹ…

Read More

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار فرحان اختر اپنی نئی فلم کیلئے جیل کا کھانا کھانے پر مجبور ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ ہدایتکارنکھل ایڈوانی نے اپنی نئی فلم ”لکھنو سینٹر“ کیلئے ممبئی میں بہت بڑا قید خانے کا سیٹ لگایا ہے۔سیٹ بنانے والوں نے اس میں ایک میس بھی بنائی ہے، جہاں قیدیوں کو کھانا کھاتے ہوئے دکھایا جائے گا۔ فرحان اختر ، جو اس فلم کا حصہ ہیں اورقیدی کا ایک غیر روائتی کردارادا کر رہے ہیں، بھی اس میس میں کھانا کھا رہے ہیں تاکہ اپنے کردار میں بخوبی اتر سکیں۔

Read More

شنگھائی(ویب ڈیسک)پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تنظیم کے سیکرٹری جنرل رشید علی موف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم جون میں قازقستان میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں پاکستان اور بھارت کو مکمل رکنیت دے گی ۔ واضح رہے کہ تنظیم کا آئندہ اجلاس 8 جون کو قازق دارالحکومت آستانہ میں ہو گا ۔

Read More