سرینگر(ویب ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی جبر و استبداد اور ظلم کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے بھارتی سرکار کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورزبردستی جیلوں میں رکھنے کی مجرم قرار دیدیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی پر”بے لگام قانون کا ظلم“ کے عنوان سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں جموں کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بے نقاب کرنے کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے بنیادی حقوق سے متصادم جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 210 گرفتار کشمیری افراد پر تحقیق کے بعد یہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کالے قانون کے تحت زیر حراست افراد کو شفاف ٹرائل اور متعلقہ حقوق سے محروم رکھا گیا اور ضمانت کا حق بھی نہیں دیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالے قانون کے تحت بچوں کو بھی بغیر ٹھوس شواہد کے حراست میں لیا جاسکتا ہے، زیر حراست افراد کو عدالت سے رہائی ملنے پر نئی ایف آئی آر میں فوری حراست میں لے لیا جاتا ہے، انہیں بیک وقت 2 مختلف قوانین کے تحت گرفتار رکھا جاتا ہے، ان کے خلاف مجسٹریٹ کے سامنے ایک جیسے جرائم کی رپورٹس پیش کی جاتی ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس فوجداری قانون سے زیادہ پبلک سیفٹی قانون کا سہارا لیتی ہے جس سے متاثرہ افراد رہائی ملنے کے بعد نوکریوں سے محروم رہتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بچوں کی نظربندی، خفیہ احکامات آنا اور ریوالونگ ڈور (غیر معینہ مدت تک) حراست معمول کی بات ہے۔قیدیوں کو ضمانت سے روک دیا جاتا ہے، ریوالونگ ڈور کے 71 واقعات میں حراست کا ایک کے بعد ایک نیا حکم جاری کیا گیا، 90 فیصد واقعات میں نظربند افراد کو ایک ہی الزام میں 2،2 کیسز میں پکڑ لیا گیا۔ بھارتی فوج گرفتار افراد کو اپنے گھروں سے دور جیلوں میں ڈالتی ہے تاکہ گھر والے نہ مل سکیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حکومت غیر قانونی حراستوں، اذیت رسانیوں اور تشدد کے تمام الزامات کی آزادانہ غیر جانبدارانہ تحقیق کرے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پبلک سیفٹی ایکٹ کا قانون بھارت کے انسانی حقوق قوانین سے متصادم ہے، جو عدالتی نظام سے ماورا اور شفافیت و انسانی حقوق کے خلاف ہے، اس قانون کے تحت کسی بھی شخص کو 2 سال تک نظربند رکھنے کی اجازت ہے اور اس کی وجہ سے ریاستی انتظامیہ اور مقامی ا?بادی کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے۔ماضی میں بھی انسانی حقوق کے عالمی ادارے سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹس دے چکے ہیں، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے مبصرین کوزمینی حقائق دیکھنے کی اجازت نہیں دی جارہی اور دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت بھارت نے ان خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے پر فرانسیسی صحافی کو گرفتار بھی کیا۔
All posts by admin
آصف زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل کردیا گیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت کی ناسازی کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیویٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی زیر تفتیش سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی ہے اور انہیں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔اس سے قبل صف زرداری کے طبی معائنے کے لئے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نیب کے دفتر گئی تھی اور سابق صدر کا مکمل چیک اپ کیا، اس دوران آصف زرداری کے دل کی دھڑکن، شوگر لیول اور بلڈ پریشر بھی چیک کیا گیا جس میں سے شوگر لیول کم اور دل کی ڈھرکن اور بلڈ پریشر نارمل تھا، تاہم بعد میں انہیں بلڈ پریشر ہائی ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولی کلینک کی تین رکنی خصوصی میڈیکل ٹیم آصف زرداری کے ہمراہ ہے، اور آر آئی سی اسپتال کی ایمرجنسی میں سابق صدر کا طبی معائنہ میجرجنرل (ر) اظہرمحمود کیانی کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کےلیے کرغزستان پہنچ گئے۔وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی عثمان ڈار بھی کرغزستان پہنچے ہیں۔کرغزستان کے دارالحکومت بشکک روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایس سی او اجلاس کا مقصد خطے کی اقتصادی حالت کے اقدامات کا جائزہ لینا ہے، چند روز قبل او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوا تھا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی تجاویز ایس سی او لیڈر شپ کے سامنے رکھی جائیں گی جس پر وہ فیصلہ دیں گے، وزیراعظم عمران خان کی دیگر ممالک کی قیادت سے بھی ملاقات اور مشاورت ہو گی۔واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شرکت کررہے ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم کی اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر ملاقات کوئی امکان ظاہر نہیں کیا جارہا۔
سلمان خان کو مات دینے ارجن کپور میدان میں آگئے
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سلطان سلمان خان کو مات دینے کے لیے سری دیوی کے سوتیلے بیٹے ارجن کپور میدان میں آگئے۔بالی ووڈ ہو یا ہالی ووڈ تمام ہی اداکار اپنے کردار کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے طویل جدوجہد کرتے ہیں حتیٰ کہ کچھ اداکار کردار کے تقاضے کے مطابق تن سازی بھی کرتے ہیں تاکہ اس کردار کو بھرپور طرح سے ادا کیا جائے اور اگر بات بالی ووڈ کی کریں تو بالی ووڈ میں تن سازی میں سلمان خان کا کوئی ثانی نہیں۔لیکن اب یہ بھی حقیقت ہے ہریتھیک روشن اور ٹائیگر شروف جیسے فنکار بھی اس فہرست میں آنا شروع ہو گئے ہیں اور اب ارجن کپور حقیقی زندگی میں سلمان خان سے تنازعات کے بعد انہیں فلموں میں بھی

مات دینے کے لیے میدان میں آگئے ہیں۔ارجن کپور نے انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ خوبصورت باڈی کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ اداکار نے یہ باڈی اپنی نئی آنے والی فلم ’پانی پت‘ کے لیے بنائی ہے۔ ارجن کپور کے اس نئے انداز کو دیکھ کر ا±ن کے مداح بھی کافی حیران ہوئے۔ اداکار نے اپنی پوسٹ کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ میں جنگجو موڈ میں ہوں۔ارجن کپور اور سلمان خان کے درمیان گزشتہ سال سے ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا کی وجہ سے کشیدگی چل رہی ہے کیوں کہ ارباز خان سے طلاق کے بعد ارجن اور ملائیکہ اروڑا

میں کافی قربتیں دیکھی گئیں حتی کہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ جوڑی بہت جلد شادی کے بندھن میں بھی بندھ جائے گی۔واضح رہے کہ اشوتوش کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پانی پت‘ میں ارجن کپور، سنجے دت اور کریتی سنن مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم رواں سال 13 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
سپریم کورٹ سے شیخ رشید کےلئے بڑی خوشخبری آگئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی۔جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کیخلاف گرلز گائیڈ کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ گرلز گائیڈ کی گرائی جانیوالی دیوار اگلے دن ہی تعمیر کر دی تھی۔گرلز گائیڈ کی وکیل عائشہ حامد نے معاملہ نمٹانے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے وکیل نے گرلز گائیڈ کیساتھ مکمل تعاون کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے گرلز گائیڈ کو دی جانے والی لیز اراضی کو صرف گرلز گائیڈ کے استعمال کیلئے پابند کرتے ہوئے وزارت ریلوے کو اس زمین کے استعمال سے روک دیا۔عدالت نے شیخ رشید، ان کے بھتیجے ایم این اے راشد شفیق، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں نمٹا دیں۔واضح رہے کہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق نے راولپنڈی میں گرلز گائیڈ اسکول کو خالی کرانے کے لیے اس کی دیوار گروادی تھی جس پر ان کے خلاف گرلز گائیڈ کی جانب سے توہین عدالت کا کیس دائر کیا گیا تھا کیونکہ سپریم کورٹ نے گرلز اسکول کی زمین 99 سالہ لیز پر دینے کا حکم دیا تھا۔
سیاسی رہنماﺅں کی گرفتاریوں پر شوبز فنکار آمنے سامنے
کراچی(ویب ڈیسک) سیاسی رہنماﺅں کی گرفتاریوں نے جہاں ملکی سیاست پر اثر ڈالا ہے وہیں شوبز فنکار بھی اس صوتحال میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے خود کو روک نہیں سکے۔پاکستان میں پچھلے کئی روز بہت اہم رہے ہیں بانی ایم کیوایم الطاف حسین، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری نے ملکی سیاست میں بھونچال پیدا کردیا ہے۔ ملک میں جہاں لوگ ان گرفتاریوں پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں وہیں شوبز فنکار بھی سیاسی رہنماﺅں کی گرفتاریوں پر آمنے سامنے آگئے ہیں۔ کوئی ان گرفتاریوں پر خوشی کا اظہار کررہا ہے تو کوئی وزیراعظم سے درخواست کرتا نظر آرہا ہے کہ پاکستان کے اصل مسائل ان رہنماﺅں کی گرفتاریاں نہیں بلکہ معاشی مسائل ہیں۔نامور پاکستانی اداکار ومیزبان حمزہ علی عباسی نے ان گرفتاریوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا مہنگائی تو ہردور میں دیکھی ہے، لیکن طاقتور امیر بدمعاشوں کو جیل جاتے ہوئے اور ان کی چیخیں نکلتے ہوئے پہلی بار دیکھا ہے ، الطاف، حمزہ اور زرداری کی جیل مبارک ہو۔جہاں حمزہ علی عباسی نے ان گرفتاریوں پر خوشی کااظہار کیا ہے وہیں اداکار مرزا گوہر رشید نے وزیراعظم کی توجہ دیگر ملکی مسائل کی طرف دلاتے ہوئے لکھا ہے آصف زرداری گرفتار ہوگیا، نواز شریف نااہل اور شہباز شریف ٹرائل کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان واپس آگئے آپ نے بہت اچھا کام کیا ، لیکن وزیراعظم صاحب کیا ہم اب اس نفرت اورمحبت سے آگے بڑھ کر ملک کی خراب معاشی صورتحال اور ہمارے ملک کے مستقبل کے حوالے سے سوچ سکتے ہیں۔گوہر رشید نے مزید کہا کہ کرپشن کے بادشاہ جیل میں ہیں لیکن کیا ان کا جیل میں ہونا ہمارے لیے کوئی معنی رکھتا ہے؟ میں چاہتا ہوں ڈالر کی قدر نیچے آئے، تمام لوگوں کو برابری کی بنیاد پر روزگار حاصل ہو، میں اپنے ملک میں قانون کی بالادستی، منظم ٹریفک سسٹم، صاف پانی کی فراہمی اورپاکستان کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتاہوں۔ میں اپنے پولیس والوں کو واقعی پولیس والا دیکھنا چاہتاہوں۔تاہم حمزہ علی عباسی نے گوہر رشید کے ان ٹوئٹس کے جواب میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا جولوگ کہہ رہے ہیں ان سیاسی رہنماﺅں کی گرفتاریوں سے ہمیں کیا فائدہ ہوگا تو میں ان کو بتانا چاہتاہوں ان کو سزا ملے گی، ان سے پیسہ واپس حاصل کیاجائے گا تو ملکی معاشی صورتحال بہتر ہوگی اور بعد میں اعلیٰ عہدوں پر آنے والے کرپشن کرنے سے گھبرائیں گے سمجھ آئی؟پاکستان میں پچھلے کئی عرصے سے یہ ٹرینڈ چل پڑا ہے جہاں شوبز فنکار بھی ملکی معاملات میں کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں جو کہ پاکستان کے لیے بہت خوش آئند بات ہے۔
برطانیہ کے وزیر اعظم کی دوڑ، پہلے مرحلے میں بورس جانسن کامیاب
لندن(ویب ڈیسک)بورِس جانسن نے برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کے لیے ہونے والی ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کرلی۔تھریسا مے کے استعفے کے بعد ملک کے نئے وزیر اعظم کی دوڑ میں شامل امیدواروں نے تعداد 10 سے کم ہو کر 7 رہ گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بریگزٹ کے حامی سابق وزیر خارجہ بورس جانسن نے برطانوی دارالعوام کے ایوان زیریں میں کنزرویٹو پارٹی کے قانون سازوں کی خفیہ ووٹنگ میں ڈالے جانے والے 313 میں سے 114 ووٹ حاصل کیے۔برطانیہ کے وزیر اعظم کے لیے 2016 میں ہونے والی ووٹنگ میں دوسرے نمبر پر رہنے والی اینڈریا لیڈسَم، مارک ہائیپر اور ایستھر مِک وے مطلوبہ 17 ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے اور وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔بورس جانسن کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘ہم یقیناً اب تک کے نتائج سے خوش ہیں لیکن مقابلہ جیتنے کے لیے ابھی طویل سفر باقی ہے۔’انہوں نے کہا کہ ‘آپ کو اگلے مرحلے میں بھی کامیابی کے لیے ووٹ کی یہ تعداد برقرار رکھنا ضروری ہے جو ایک چیلنج ہے، حتمی دو امیدواروں میں شامل ہونے کے لیے بورس جانسن کو مقابلے کے اگلے مراحل میں 105 سے زائد ووٹ لینا ضروری ہے۔’وزارت عظمیٰ کے لیے آخری دو امیدواروں میں سے ایک کے انتخاب کے لیے ملک بھر میں کنزرویٹو پارٹی کے ایک لاکھ 60 ہزار اراکین ووٹ دیں گے۔آخری مرحلے میں کامیاب ہونے والا امیدوار پارٹی کا نیا سربراہ ہوگا اور ساتھ ہی تھریسا مے کی جگہ ممکنہ طور پر جولائی کے آخر میں ملک کا نیا وزیر اعظم بنے گا۔برطانیہ کے موجودہ وزیر خارجہ جیریمی ہَنٹ مقابلے کے پہلے مرحلے میں 43 ووٹ کے ساتھ دوسرے، وزیر ماحولیات مائیکل گوو 37 ووٹ کے ساتھ تیسرے اور سابق وزیر بریگزٹ ڈومینِک راب 27 ووٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔سیکریٹری داخلہ ساجد جاوید 23 ووٹ کے ساتھ پانچویں، سیکریٹری ہیلتھ میٹ ہینکوک 20 ووٹ کے ساتھ چھٹے اور انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ سیکریٹری روری اسٹیورٹ 19 ووٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے۔
خلیج عمان میں دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ، ایک جہاز میں آگ لگ گئی
دبئی(ویب ڈیسک) خلیج عمان میں دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ ہوا جس کے بعد ایک بحری جہاز میں آگ لگ گئی۔غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 2 بحری جہاز متحدہ عرب امارات سے تیل بھروانے کے بعد سنگاپور کی طرف جا رہے تھے کہ اس دوران خلیج عمان میں دونوں تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ ہوگیا جس کے بعد ایک جہاز میں آگ لگ گئی تاہم دونوں بحری جہازوں سے عملے کو باحفاظت نکال لیا گیا۔دوسری جانب امریکی بحریہ نے خلیج عمان میں امریکی بحری جہازوں پر حملے کی تصدیق کردی، بحری جہاز امریکی ففتھ فلیٹ کا حصہ تھے جب کہ حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ کردیا گیا۔واضح رہے ایک ماہ پہلے بھی خلیج عمان میں اسی طرح کے حملے میں 4 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد برطانوی میرین سیفٹی گروپ کی جانب سے دوبارہ ایسے واقع کے رونما ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا
عالمی اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے مقابلے میں پاکستان کمپنی کے لیے خصوصی ایوارڈ
ہیگ(ویب ڈیسک) صحت کے شعبے میں اہم خدمات انجام دینے والی پاکستانی اسٹارٹ اپ کمپنی ’آزاد ہیلتھ‘ کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے منعقدہ جی آئی ایس ٹی کیٹیلِسٹ مقابلوں میں ’ابھرتی ہوئی معیشت میں بہترین اینٹروپرونیئر‘ کا خصوصی ایوارڈ دیا گیا ہے۔ تاہم یہ مقابلہ ’عالمی ایںٹرپرونیئر سمٹ (جی ای ایس) کے نام سے ہالینڈ کے شہر ہیگ میں منعقد ہوا تھا۔جون کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں آزاد ہیلتھ کے روحِ رواں سید ابرار ان 30 فائنلسٹ میں شامل تھے جو 18 مختلف ممالک سے شریک ہوئے تھے۔ اس سمٹ میں غذا اور زراعت، روابط، توانائی، صحت اور پانی جیسے پانچ موضوعات پر ایوارڈ دیئے گئے اور صحت کے شعبے میں ایوارڈ پاکستان کے نام رہا۔جی آئی ایس ٹی کیٹے لسٹ کمپیٹیشن سائنس اور ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے نئے ماہرین کو عالمی سطح پر ان کے نئے خیالات اور کاروباری ماڈل کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ جی آئی ایس ٹی مقابلے لیے اس سال 4 ہزار افراد نے درخواست دی تھی جس میں 650,000 ڈالر کے انعامات تھے۔ اس کے انعقاد میں ایمیزون، گوگل، مائیکروسوفٹ، فلپس اور سلیکن ویلی بینک نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ ہر جی ای ایس زمرے میں پانچ پانچ افراد کو حتمی طور پر منتخب کرکے جی ای ایس ہالینڈ میں بھیجا گیا تھا۔آزاد ہیلتھ بلاک چین کی طرز پر بنایا جانے والا ہیلتھ ڈیٹا کا پلیٹ فارم ہے جس میں عالمی سطح پر موجود مریض اپنے طور پر اپنی صحت اور بیماری کا ڈیٹا ریکارڈ کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔ خواہ وہ ہسپتالوں، دیگر مراکز اور صحت کے آلات میں ہی کیوں نہ موجود ہو۔اس سہولت سے وہ خاندان فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کے پیارے دیرینہ، لاعلاج یا جان لیوا امراض کے شکار ہیں۔ ابرار نے اس کی بنیاد 2016 میں اس وقت رکھی جب وہ خود میڈیکل ریکارڈز کی عدم دستیابی سے گزرے اور شدید نقصان اٹھایا۔ اس کے بعد سید ابرار نے کراچی میں واقع نیسٹ آئی او سے اس خیال کو ایک باقاعدہ اسٹارٹ اپ میں تبدیل کرنے کے لیے رابطہ کیا جہاں نیسٹ کے ماہرین نے انہیں ہر طرح کی سہولت اور تربیت فراہم کی جس کی بدولت اور اپنی محنت کے بعد آزاد ہیلتھ کی گونج عالمی پلیٹ فارم تک پہنچی اور اب وہ پاکستان کے لیے ایک اہم اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے۔اس موقع پر نیسٹ آئی او کی روحِ رواں اور پاکستان سافٹ ویئر ہاو¿س ایسوسی ایشن کی سابقہ صدر جہاں آرا نے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید ابرار کی عالمی پذیرائی اس کی محنتوں کا ثمر ہے۔ جہاں آرا نے توقع ظاہر کی کہ آزاد ہیلتھ اسٹارٹ اپ ہزاروں لاکھوں افراد کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔5 جون کو ہالینڈ کے وزیر برائے بین الاقوامی تجارت و ترقی سگرڈ کاگ نے سید ابرار کو یہ ایوارڈ دیا جبکہ پی او ٹی یو ایس کی مشیر ایوانکا ٹرمپ، اور ہالینڈ کے شاہ کونسٹینٹن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس کے علاوہ سید ابرار کو گوگل کلاﺅڈ کمپیوٹنگ پر 25 ہزار ڈالر مالیت کے کمپیوٹنگ کریڈٹس، کنزیومر ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن کی جانب سے یوریکا پارک سی ای ایس 2020 میں مفت اسٹال، اورسلیکن ویلی بینک کی جانب سے مینٹر شپ اور امریکہ میں چھ ہفتوں کی تربیت کے مواقع بھی فراہم کئے گئے ہیں۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا
ناٹنگھم(ویب ڈیسک) بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کا آج کھیلا جانے والا اٹھارواں میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔ ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراﺅنڈ میں دونوں ٹیموں کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے آمنے سامنے آنا تھا تاہم بارش نے ایسا نہ ہونے دیا اور میچ کا ٹاس تک نہ ہو سکا۔میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا، ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں ناقابل شکست ہیں۔ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم 2 اور کین ولیمسن کی قیادت کی کیویز ٹیم 3 میچز میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ بھارت 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
سپریم کورٹ نے محسن داوڑ کو نوٹس جاری کردیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) محسن داوڑ کی کامیابی جے یو آئی (ف) کے مفتی مصباح الدین نے چیلنج کی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی ایم کے رہنما اور ایم این اے محسن داوڑ کی الیکشن میں کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل پرسماعت ہوئی۔ محسن داوڑ کی کامیابی جے یو آئی (ف) کے مفتی مصباح الدین نے چیلنج کی ہے۔مفتی مصباح الدین کے وکیل کامران مرتضیٰ نے مﺅقف پیش کیا کہ حلقہ میں خواتین کے ووٹ 10 فیصد سے کم پول ہوئے، حلقہ میں دوبارہ گنتی ہو توبھی نتائج بدل جائیں گے۔ جس پر سپریم کورٹ نے محسن داوڑ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ 2018 کے انتخابات میں محسن داوڑ نے 16496 ووٹ لے کر متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مصباح الدین کو شکست دی تھی۔ ایم ایم اے کے مفتی مصباح الدین کو 1495 ووٹ ملے تھے۔
ایک ہفتے فلپ فون استعمال کریں اور ایک ہزار ڈالر جیتیں
یوٹاہ (ویب ڈیسک)امریکا کی ریاست یوٹاہ میں ’فلپ فون چیلینج‘ نامی ایک منفرد مقابلہ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت ایک ہفتہ تک پرانا فلپ فون استعمال کرکے ایک ہزار ڈالر جیتے جاسکتے ہیں۔فلپ فون کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پریوٹاہ کی انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی فرنٹیئر کمیونیکیشن کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص جدید موبائل چھوڑ کر ایک ہفتے کے لیے پرانا فلپ فون استعمال کرے گا اسے ایک ہزار ڈالر کی رقم انعام میں دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق اس چیلنج میں پسندیدہ امیدوار وہ ہوگا جو اسمارٹ فون کا عادی ہواور سوشل میڈیا زیادہ استعمال کرتا ہو، وی۔لوگربھی ہوتو زیادہ بہتر ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ کمپنی کو ایسے بہادر شخص کی ضرورت ہے جو اپنی خوشی سے اسمارٹ فون کمپنی کے حوالے کرے اور ہمارا دیا ہوا فلپ فون استعمال کرے، امیدوار کو اس ضمن سے ای میل بھیجنے اور ایس ایم ایس کا ریکارڈ رکھنا ہوگا، اپنی نیند کے متعلق بھی کمپنی کو آگاہ کرنا ہوگا۔ادارے کا کہنا ہے کہ اس چیلنج کے ذریعہ ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ جدید موبائل فونز نیند اور کارکردگی پر کتنا اثرانداز ہوتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اس دلچسپ مقابلے سے یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آج کے دور میں اسمارٹ فون کے بغیر کیسا محسوس کیا جاتا ہے۔ادارے کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ اب تک 30 ہزار افراد اس مقابلے میں حصہ لے چکے ہیں جن میں سے ایک خوش نصیب شخص فاتح ہوگا۔ یہ دلچسپ مقابلہ جاری ہے جس کے لکی ونر کے نام کا اعلان 7 جولائی کو کیا جائے گا، جیتنے والا امیدوار نا صرف 1000 ڈالر بلکہ اس کے ساتھ ساتھ طبی امداد کی کٹ اور 1990 میں استعمال ہونے والی سی ڈی بھی وصول کرے گا، پاکٹ فون بک، نوٹ پیڈ بھی فاتح شخص کو دیے جائیں گے۔
شریف خاندان نے نشان عبرت بن کر بھی کچھ نہیں سیکھا، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق حکمران خاندان کو اقتدار کا غرور لے ڈوبا اور شریف خاندان نے نشان عبرت بن کر بھی کچھ نہیں سیکھا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان گلےسڑے نظام سے عوام کو چٹکارا دلانے کا نعرہ لگا کر آئے ہیں، وقت ثابت کرے گاعمران خان کا بیانیہ سچا تھا جب کہ وزیراعظم کے اقدامات سے سیاسی گند ایک طرف ہورہا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ سابق حکمران خاندان کو اقتدار کا غرور لے ڈوبا، شریف خاندان نے نشان عبرت بن کر بھی کچھ نہیں سیکھا، نوازشریف کو قوم نے تین بار وزیراعظم بنایا لیکن وہ بیرون ملک جائیدادیں بنانے میں مصروف رہے، زرداری کو کرپٹ کہنے والے آج انہیں سیاسی قیدی کہتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام نے عمران خان کو احتساب کے لیے ووٹ دیا، وزیراعظم نے انکوائری کمیشن کا اعلان کیا ہے جس کے لیے ٹی او آرز طے کیے جارہے ہیں اور کمیشن کے سربراہ کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔مریم نواز کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کل ایک راجکماری نے کنیزوں کے جھرمٹ میں غرور والے لب و لہجے میں بات کی، مریم کے لب و لہجے میں غرور اور تکبر سے ثابت ہوا کہ شریف خاندان نے نشان عبرت بن کر بھی کچھ نہیں سیکھا۔بجٹ کو عوامی امنگوں کا ترجمان قرار دیتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے عوام کااحساس کرتے ہوئے بجٹ میں ترجیحات شامل کیں، بجٹ کی کڑوی گولی کو شوگر کوٹیڈ کرکے دے رہے ہیں جس سے مستقبل کی معاشی بیماریوں کا علاج ہوگا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے زرعی شعبہ پر خصوصی توجہ دی ہے،موجودہ حکومت کسانوں کو انکی محنت کا پھل دی رہی ہے اور کسانوں کو فصل کی اچھی قیمت دے رہی ہے جب کہ چین کے ساتھ ملکر گوشت کی برآمد بڑھانے پر کام کررہے ہیں، صرف گوشت برآمد کرنے کی اجازت ہے اور زندہ جانور کی برآمد پر پابندی عائد ہے۔


















