All posts by admin

کنڈیکٹر اور ڈرائیور کی لڑائی میں بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق

نوشہرہ رشکئی انٹرچینج کے قریب لاہور سے پشاور جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 32 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

لاہور سے پشاور جانے والی مسافر بس حادثے میں 14 خواتین سمیت 32 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق مسافر بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے درمیان لڑائی کے دوران تیز رفتار بس بے قابو ہو کر موٹر وے پر الٹ گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی نوشہرہ، مردان اور صوابی سے ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں۔

زخمیوں کو قاضی میڈیکل ہسپتال نوشہرہ اور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

جبکہ زخمیوں میں 10 بچے بھی شامل ہیں، لاہور سے پشاور جارہی تھی۔

پی پی کو کابینہ میں شامل کرنے پر مشاورت، نواز کی کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت

اسلام آباد میں ن لیگ کے قائد نوازشریف کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پیپلز پارٹی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے پر مشاورت کی گئی۔ قائد ن لیگ نواز شریف کا کہنا ہے کہ پہاڑ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، مہنگائی میں کمی ناگزیر ہے۔

غیر رسمی مشاورت میں اہم قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت ن لیگ کی سینئر قیادت نے اہم بیٹھک میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے کے بعد دوبارہ گزارش کروں گا۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ صدارتی انتخاب کے بعد وزیر اعظم آپ جلد کابینہ تشکیل دیں، اور منشور پر عمل درآمد شروع کردیں۔

انھوں نے کہا کہ پہاڑ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، عوام کو ہم سے بہت توقعات ہیں، مہنگائی میں کمی ناگزیر ہے۔

جرمنی کا وہ شہر جو پہلی مرتبہ رمضان کو خوش آمدید کہے گا

جرمن شہر فرینک فرٹ پہلی بار رمضان المبارک کے مہینے کو خوش آمدید کہنے جا رہا ہے، اس حوالے سے مقامی انتظامیہ بھی مکمل تیاری کر رہی ہے۔

Frankfurt شہر کی معروف اسٹریٹGrosse Bockenheimer Strasse جو کہ Fressgass کے طور پر جانی جاتی ہے، اس اسٹریٹ کی شہرت کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں کیفے اور ریستوران موجود ہیں۔

جرمن میڈیا کے مطابق فرینک فرٹ شہر کی اس اسٹریٹ کو 10 مارچ سے 9 اپریل تک رمضان المبارک کے پیش نظر سجایا جائے گا۔

اس حوالے سے چراغاں بھی کیا جائے گا، جس کے لیے آدھے چاند، ستارے اور دیگر ڈیکوریشنز آئٹمز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

سٹی کانسل چئیر وومن ہیلیمی آرسلانر کہتی ہیں کہ رمضان ایک ایسا مہینہ ہے جس میں لوگ اس بات پر غور کرتے ہیں کہ زندگی میں واقعی کیا اہم ہے، کھانے کے لیے کچھ ہونا، آپ کے سر پر چھت، اور خاندان، دوستوں اور پڑوسیوں کے ساتھ امن و سکون۔

جبکہ ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ رمضان کے مہینے میں فرینک فرٹ شہر اسی میسج کی ترجمانی کرے گا۔

فرینک فرٹ شہر کے مئیر نرگیس اسکندری کا کہنا تھا کہ جنگ اور کرائسز کی صورتحال میں اس طرح کے پیغامات اہمیت کے حامل ہیں۔

مئیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ تعصب، امتیازی سلوک، مسلم دشمنی، نسل پرستی کے خلاف اتحاد کی روشنیاں ہیں۔

دوسری جانب مقامی مسلم کمیونٹی کی جانب سے بھی اس اقدام کا خیر مقدم کیا گیا ہے، جرمن میڈیا کے مطابق اس اقدام کو معنی خیز سمجھا جا رہا ہے۔

جرمن میڈیا کے مطابق برلن، ہیمبرگ، میونچ کے بعد فرینک فرٹ آبادی کے لحاظ سے 5 واں بڑا شہر ہے، جہاں 8 لاکھ کی آبادی موجود ہے۔ جہاں 15 فیصد یعنی 1لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک مسلمان موجود ہیں۔

ماسکو میں انتہاپسندوں کے حملوں کا خطرہ ہے، امریکا

ماسکو: امریکا نے خبردار کیا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں حملے ہو سکتے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ماسکو میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ روسی دارالحکومت میں انتہا پسند حملے کر سکتے ہیں۔

ماسکو میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ انتہا پسند ماسکو میں حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔ امریکی شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر روس سے واپس روانہ ہوجائیں۔
امریکی سفارت خانے نے ماسکو میں ممکنہ حملوں سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں تاہم عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کانسرٹس اور دیگر ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔ اس سے قبل روسی سیکورٹی سروس نے ماسکو میں ایک یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ کے منصوبے کو بے نقاب کیا تھا۔ یہ حملہ داعش کی افغانستان شاخ کی جانب سے کیا جانا تھا۔

شاندانہ گلزار مریم نواز کی آڈیو کا ثبوت دیں ورنہ قانون کا سامنا کریں، عظمیٰ بخاری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شاندانہ گلزار مریم نواز کی آڈیو کا ثبوت دیں ورنہ قانون کا سامنا کریں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شاندانہ گلزار پاکستان کےخلاف ہرزہ سرائی کرنے میں مصروف ہیں، یہ نہ پی ٹی آئی رکن ہیں اور نہ ہی سنی اتحاد کی۔

انھوں نے کہا کہ اسمبلی کے تقدس کا خیال رکھنا سب ارکان کا فرض ہے، اداروں کےخلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شاندانہ گلزار نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر الزام لگایا ہے کہ ان کی کوئی آڈیو ہے، شاندانہ گلزار آڈیو لیکر آئیں اور ثبوت پیش کریں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ شاندانہ گلزار ثبوت دیں ورنہ قانون کا سامنا کریں، اب ایسا نہیں ہوگا کہ جس کا جو دل کرے وہ الزام لگا دے۔

’میں نے کابینہ تشکیل نہیں دی‘ وزیراعلیٰ اور تیمور جھگڑا ملاقات کی اندرونی کہانی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور تیمور جھگڑا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق تیمور جھگڑا سے ہونے والی ملاقات میں علی امین گنڈا پور نے انھیں صاف جواب دیا کہ ’میں نے کابینہ تشکیل نہیں دی بلکہ بانی پی ٹی آئی نے منظوری دی‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آپ کو بھی کابینہ میں شامل کرسکتا ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی چیئرمین کا سپاہی ہوں، وہی کروں گا جو وہ کہیں گے۔

ایکتا کپور نے ‘تیرے بن’ کا ریمیک بنانے کی اجازت نہیں مانگی، پروڈیوسر

کراچی: عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کرنے والے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ کے پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ بھارتی پروڈیوسر و ہدایتکار ایکتا کپور نے ‘تیرے بن’ کا ریمیک بنانے کے لیے اُن سے یا چینل سے اجازت نہیں مانگی۔

گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایکتا کپور نے بھارت میں ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ کا ریمیک بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے اُنہوں نے بھارتی ٹی وی چینل ‘کلرز ٹی وی’ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایکتا کپور ریمیک ڈرامے کا عنوان بھی ‘تیرے بن’ ہی رکھیں گی جبکہ یہ ڈرامہ رواں سال جولائی سے ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

اس خبر کے بعد، اب ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ کے پروڈیوسرز اسد قریشی اور عبداللہ کادوانی کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اُنہوں نے واضح کیا کہ بھارتی پروڈیوسر ایکتا کپور کی جانب سے اس معاملے پر ڈرامے کے اصل پروڈیوسرز یا چینل سے کوئی اجازت نہیں لی گئی ہے۔

پروڈیوسرز اسد قریشی اور عبداللہ کادوانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘تیرے بن’ نے دنیا بھر میں بے پناہ پذیرائی حاصل کی ہے، ہمیں ڈرامے کی اس بین الاقوامی شہرت پر بہت فخر ہے، اس کامیابی کی وجہ سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو بھی بہت فائدہ پہنچا ہے۔

اسد قریشی اور عبداللہ کادوانی نے کہا کہ حالیہ رپورٹس میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ بھارت میں ہمارے ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ کے ریمیک کی تیاری ہورہی ہے تو یہاں ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس معاملے کے حوالے سے پروڈیوسرز یا چینل سے کوئی اجازت نہیں مانگی گئی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے ساتھی پروڈیوسرز کا بہت احترام کرتے ہیں اور درخواست کرتے ہیں کہ کسی بھی ریمیک کی تیاری سے قبل بنیادی پیشہ ورانہ اخلاقیات اور قانون کا خیال رکھا جائے۔

بابراعظم سے لڑائی؛ شاہین نے افواہوں پر خاموشی توڑ دی

قومی ٹیم کے ٹی20 کپتان شاہین آفریدی نے بابراعظم کیساتھ اپنی لڑائی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز کو دیئے گئے پوڈ کاسٹ انٹرویو کہا کہ ہمیں کسی کے سامنے خود کو درست ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، ٹیم میٹنگ میں ہم جانتے ہیں کہ کیا کہنا ہے اور کیا نہیں۔ بابر اور میں پاکستان کیلئے کھیلتے ہیں، ہمارے تعلقات ایک خاندان کی طرح ہیں جو اپنی چیزیں خود سلجھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی ایسے پیش کیا جاتا ہے کہ بابراعظم اور میرے درمیان کوئی اختلاف ہے، ہماری لڑائی ہوئی ہو! ایسا نہیں ہونا چاہیے، ہم ایک دوسرے سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا ہم اپنے خاندان سے کرتے ہیں۔

قبل ازیں میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ سال 2023 ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان ڈریسنگ روم میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔

ٹیم میٹنگ میں بابراعظم نے کچھ سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا، جس پر شاہین شاہ آفریدی نے بابر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی پیش کی وہ انکا اعتراف کریں، اس دوران مبینہ طور پر محمد رضوان نے صورت حال میں ثالث کا کردار نبھایا تھا۔

سابق کپتان بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے اپنے درمیان ہونے والی لڑائی کی خبروں کو مسترد کردیا تھا۔ا

ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو طلب کرلیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا۔

شاندانہ گلزار کو ریاستی حکام کے خلاف اشتعال انگیز اور عوام کو اکسانے کی مہم چلانے پر 14 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔ایف آئی اے نوٹس کے مطابق شاندانہ گلزار حاضر نہ ہوئیں تو تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے۔

ایف آئی اے نے شعیب مرزا کی تحریری شکایت پر شاندانہ گلزار کو نوٹس جاری کیا ہے ۔شاندانہ گلزار کو 14 مارچ کو ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کینیڈا میں سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی فوٹیج وائرل

کینیڈا میں 9 ماہ قبل خالصتان تحریک کے لیڈر ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کی فوٹیج منظرِعام پر آگئی۔ کینیڈا نے الزام لگایا تھا کہ یہ قتل بھارتی ایجنٹس نے کیا ہے۔ اس حوالے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی بھی در آئی تھی۔

ہردیپ سنگھ کو 18 جون 2023 کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں سرے کے مقام پر قتل کیا گیا تھا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاکی رنگ کے منی ٹرک میں ہردیپ سنگھ نِجر کو ایک پارکنگ لاٹ کے مین گیٹ پر قتل کیا گیا۔ سفید کار میں بیٹھے ہوئے قاتلوں نے منی ٹرک کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کی۔

سی بی ایس نیوز نے فوٹیج جاری کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ فوٹیج ایک سے زائد ذرائع سے تصدیق شدہ ہے۔

بھارتی حکومت نے ہردیپ سنگھ نجر کو 2020 میں دہشت گرد قرار دیا تھا۔

ساڑھے 12 ارب کمانے والی 16 ٹرینیں نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان ریلوے کا اربوں روپے سالانہ کما کر دینے والی ملک بھر میں چلنے والی مزید 16مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کرنے کا فیصلہ جب کہ ٹرینوں کو نجی کمپنیوں کو دینے کیلیے ٹینڈر بھی جاری کردیا گیا۔

پاکستان ریلوے نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں چلنے والی مزید 16مسافر ٹرینوں کی آوٹ سورسنگ کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے ٹینڈر جاری کردیا رواں ماہ کمپنیوں کی طرف سے ملنے والی بڈنگ کے بعد یہ مرحلہ مکمل کیا جائے گا جو ٹرینیں آوٹ سورس کی جارہی ہیں وہ پاکستان ریلوے کو سال کا 12 ارب60کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو کما کر دیتی ہیں مگر اس کے باوجود ان ٹرینوں کی آوٹ سورسنگ کی جارہی ہے جن ٹرینوں کی آوٹ سورسنگ ہوگی۔

اس میں شالامار، کراچی ایکسپریس، بولان ایکسپریس، تھل ایکسپریس، سرسید ایکسپریس، موسیٰ پاک، لاثانی، سکھر، کوہاٹ میل ایکسپریس، نارووال پیسنجر،جنڈ پیسنجر، شاہین پسنجر، اٹک اورچمن ایکسپریس شامل ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق جو ٹرینیں کما کر دے رہیں اور دیگر اخراجات بھی پورے کر رہی ہیں۔ان کو نجی کمپنیوں کو دینے کی ضرورت ہی نہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ قوانین کی صریحاًخلاف ورزی،بینچ مارک سالانہ آمدنی سے زیادہ رکھنے کے بجائے کم رکھا گیا۔ ٹینڈر کی ویلیو ایشن13 مارچ کو ہوگی۔ ان پیسنجر ٹرین کی آوٹ سورسنگ سے مہنگائی میں پسی عوام کو مزید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ یگا۔

ریلوے حکام نے رابطے پرجواب دیا کہ قوانین کے تحت ہی ان ٹرینوں کی آوٹ سورسنگ کی جارہی آوٹ سورسنگ سے مسافروں کو مزید سہولیات میسر آئیں گی۔

پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں، اماراتی قونصل جنرل

کراچی: یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں۔

کراچی میں تعینات یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ نئی حکومت کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا تسلسل برقراررہیگا جب کہ پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں۔

قونصل جنرل کی جانب سے اطراف میں مقیم 3ہزارخاندانوں میں رمضان المبارک کی مناسبت سے راشن تقسیم کیاگیا،یواے کی جانب سے کاٹھورکے علاوہ دیہی سندھ کے علاقوں ساکرو، کدن واری، خیرپور اورلاڑکانہ کے 13 ہزار خاندانوں کے علاوہ بلوچستان میں بھی راشن تقسیم کیا جائیگا۔
میڈیا سے گفتگومیں یواے ای قونصل جنرل کا کہناتھا کہ ماہ رمضان میں امارات کے سربراہان کی ہدایات پر راشن تقسیم کیا جاتا ہے، شیخ حمدان کی طرف سے 13 ہزارجبکہ شیخہ فاطمہ کی جانب سے10 ہزار سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے،پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں،پاکستان کے مختلف شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیںْ۔

بعد ازاں شہر کے مقامی ہوٹل میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب میں بخیت عتیق الرومیتی کا کہناتھا کہ باہمت خواتین اپنی جدوجہد کے باعث ہراہم شعبے میں نمایاں مقام حاصل کررہی ہیں، پاکستانی خواتین کا ملکی ترقی میں بہت نمایاں کردار ہے، خواتین معاشرے کی تعمیرو ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

غزہ میں رمضان کے آغاز تک جنگ بندی ہونا مشکل ہے، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں رمضان تک جنگ بندی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں ممکنہ کشیدگی اور تشدد بڑھنے پر تشویش ہے۔ غزہ میں جنگ بندی نہ ہوئی تو تشدد اور کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ رمضان کے آغاز تک غزہ میں جنگ بندی ہونا مشکل ہے۔

دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ حماس غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو مکمل طور پر بند کرنے، امداد کی فراہمی، بے گھر لوگوں کے لیے پناہ گاہوں کا انتظام اور تعمیر نو کی کا آغاز کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ مطالبہ کرتی ہے۔