کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار

ٹورنٹو: کینیڈا میں خالصہ تحریک شدت اختیار کرگئی جس کے بعد مودی سرکار کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے اس اقدام پر تلملا اٹھی ہے اور کینیڈین سفیر کو فوری طور جواب طلبی کے لیے بلا لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خالصہ ڈے کے حوالے سے کینیڈا میں تقریبات جاری ہیں جس سے تحریک خالصتان میں تیزی آگئی ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ برادری کی تقریبات میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے سکھوں کو ان کے حقوق کے تحفظ کی مکمل یقین دہانی کروائی۔
سکھوں کی تقریبات کے بعد مودی سرکار کے سکھوں کیخلاف دہشتگردانہ اقدامات پر عالمی سطح پر مذمت کی گئی، خالصا ڈے کے حوالے سے سکھوں کی بڑی تعداد نے مودی مخالف نعرے بازی کی اور پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار غصے سے بھڑک اُٹھی ہے، بھارت حکومت نے موقف اختیار کیا کہ کینیڈین وزیراعظم اپنی سرزمین پر تشدد اور انتہاء پسندی کو ہوا دے رہے ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی خالصتان تحریک کے واضح موقف اور بھارتی دفتر خارجہ میں کینیڈین سفیر کی جواب طلبی دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو مزید بڑھانے کی جانب اشارہ ہے۔

کینیڈین وزیراعظم کی خالصا تحریک کی تقریبات میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ کینیڈین سرزمین پر بھارتی دہشتگردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

ان تقریبات سے بھارت کو واضح پیغام دیا گیا کہ کینیڈین حکومت ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کیخلاف سکھوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان! مچل مارش مقرر

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے آسٹریلیا نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اسٹار بیٹر مچل مارش کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ سینئیر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ اور مارنوس لبوشین ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جارج بیلی نے ٹیم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انجری سے نجات حاصل کرنے والے آیشٹن ایگر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جس سے بالنگ اٹیک کو سہارا ملے گا۔
آسٹریلیا کا ورلڈکپ اسکواڈ:

کپتان مچل مارش، ایشٹن آیگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا

اس سے قبل بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں اپنے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرچکی ہیں۔

یکم مئی کا دن مزدوروں کے حقوق، سماجی تحفظ، منصفانہ اجرت اور کام کیلئے محفوظ ماحول کیلئے کوششیں کرنے کی یاد دلاتا ہے،صدر مملکت آصف علی زرداری

 اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم مزدور کی مناسبت سے محنت کش طبقے کیلیے اپنے پیغامات جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت اور وزیر اعظم نے اپنے اپنے پیغامات میں پاکستانی مزدوروں محنت کشوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ملک کے لیے اُن کی خدمات کا اعتراف بھی کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان میں محنت کش اور مزدور طبقے کے لیے ایک ایسا سازگار ماحول پیدا کریں جہاں ان کی قدر اور عزت کی جائے، آجر منصفانہ اجرت، مزدوروں کی سلامتی اور صحت کے لیے اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کا عالمی دن پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے انتھک کوششیں کرنے والے محنت کشوں اور مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جا رہا ہے، ہم مزدور کے وقار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ اور  ان کی تاریخی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ یکم مئی کا دن مزدوروں کے حقوق، ان کے سماجی تحفظ، منصفانہ اجرت اور کام کیلئے محفوظ ماحول  کیلئے کوششیں کرنے کی یاد دلاتا ہے،  اس سال مزدوروں کے عالمی دن کا موضوع موسمیاتی تبدیلیوں کے دوران کام کی جگہ پر سلامتی اور صحت کو یقینی بنانا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مزدور اور محنت کش طبقے کو مہنگائی، ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں ، بے روزگاری، اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے مناسب اجرت، کام کیلئے محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور مزدوروں کے کے بچوں کی تعلیمی سہولیات کیلئے اقدامات شروع کیے جائیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ مزدوروں کے استحصال کے خاتمے،سماجی تحفظ کے پروگرام شروع کرنے، حقوق کے تحفظ کیلئے پالیسیوں کے نفاذ اور عمل درآمد میں ریاست کا اہم کردار ہے، آج ہم دل کی گہرائیوں سے ملک کی ترقی میں قابل ستائش کردار ادا کرنے والے اپنے مزدوروں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔  خطرناک ماحول میں کام کرنے والے مزدوروں کو ضروری تربیت اور حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔

صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ استحصالی طریقوں کے خاتمے اور مزدوروں کے لیے سماجی تحفظ کے پروگرام شروع کرنا ہوں گے۔

مزدور ملکی ترقی کے لیے خون پسینہ بہا رہے ہیں، وزیراعظم کا یوم مزدور پرپیغام

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری شہباز شریف نے اپنے پیغام میں رزق حلال کمانے کی خاطر مشقت اور محنت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہی لوگ ملک کی معیشت اور تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، جو نہ صرف اپنے خاندان کا پیٹ پال رہے ہیں بلکہ ملک کی ترقی کیلیے بھی خون پسینہ بہا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے منشور کے عین مطابق ہم پاکستانی افرادی قوت کے حقوق کے فروغ، مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات اور گھریلو ملازمتوں پر مامور افراد کیلئے قانون سازی کو بین الاقوامی معیار کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے عزم پر قائم ہیں جبکہ مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت (Occupational Safety Health – OSH) کو یقینی بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم جلد ہی اس مقصد کے لیے ایک  قومی  لیبر کانفرنس منعقد کریں گے۔ کان کنی کے حوالے سے  OSH پر بین الاقوامی تنظیم برائے لیبر (International Labor Organisation) کے 176 ویں کنونشن کی توثیق کے لیے بھی حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس کا مقصد کان کنوں کے کام کے دوران تحفظ اور انکی صحت کو یقینی بنانا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت معاشی طور پر نازک دور سے گزر رہا ہے اور مجھے اس بات کا بھی بخوبی ادراک ہے کہ موجودہ مہنگائی نے ہمارے مزدور طبقے کو سب سے ذیادہ متاثر کیا ہے تاہم حکومت خصوصی سبسڈیز، سماجی تحفظ اور تخفیفِ غربت کے پروگراموں کے ذریعے اپنے معاشی طور پر کمزور ہم وطنوں کی مشکلات کے ازالے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم بہتر اور کم لاگت رہائش، مفت تعلیم و صحت اور سماجی تحفظ کے اقدامات کے ذریعے اپنے مزدوروں کی فلاح و بہبود کو مزید فروغ دے کر ان کے حالاتِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ مزدور دوست پالیسیوں اور اقدامات کے ذریعے ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مزدوروں کو زرق حلال کے حصول کیلئے موزوں ماحول میسر ہو۔ اس طرح ہمارے مزدور پاکستان کی طاقت بنیں گے۔

اس موقع پر میں بالخصوص ایسی باہمت خواتین جو اپنے خاندان کیلئے روزی کمانے کیلئے معاشرے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں انکے حوصلے وعزم کی داد دونگا اور انکی عظمت کو سلام پیش کرونگا.

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ معیشت کو بحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہمیں مستقل مزاجی سے بھرپور محنت کرنا ہوگی۔ ہمیں امید ہے کہ مالی و اقتصادی استحکام کے موجودہ مثبت رجحان کے نتیجے میں معاشی سرگرمیاں مزید بڑھیں گی اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے، جس سے بھرپور استفادے کیلیے ہنر مند اور باصلاحیت افرادی قوت کی ضرورت ہو گی اور حکومت پاکستان افرادی قوت کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لیے ملک کے نوجوانوں کے لیے تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ کے لیے متعدد منصوبے شروع کرچکی ہے۔

پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے

لاہور: حكومت پنجاب نے 49 انتظامی افسران کے تبادلے کردیے جن میں 7 لاہور کے کمشنر سمیت 7 ڈپٹی کمشنر اور دو انتظامی سیکریٹریز بھی شامل ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے چئيرمين پنجاب سروس كميشن، کمشنر لاہور، دو انتظامی سیکریٹریز، 7 ڈپٹی كمشنرز سميت مجموعي طور پر 49 افسروں كے تقرر و تبادلوں كے احكامات جاری کردیے گئے۔

تبديل كئے جانے والوں ميں اسسٹنٹ كمشنرز، ڈپٹی سيكریٹریز، ايڈيشنل ڈپٹی كمشنرز ، ڈائريكٹر اور سب رجسٹرار بھي شامل ہيں جبكہ ان ميں سے 11افسروں كو اسٹيبلشمنٹ ڈویژن كے احكامات پر عمل درآمد كرتے ہوئے ريگولر بنيادوں پر گريڈ18 ميں ترقی بھی دی گئی ہے۔
نوٹيفيكيشن كے مطابق ليفٹيننٹ جنرل (ريٹائرڈ ) محمد عبدالعزيز كو تین سال کیلیے کنٹریکٹ پر چيئرمين پنجاب پبلک سروس كميشن تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد تنوير جبار كو چيف ايگزيكٹو آفيسر، فيڈمک كو تبديل كر كے او ايس ڈي بنا ديا گيا۔

كمشنر لاہور محمد علی رندھاوا كو تبديل كر كے اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ كرنے كي ہدايت اور انھيں پنجاب سے ريليز كر ديا گيا ہے جبكہ سيكرٹري سروسز اينڈ جنرل ايڈمنسٹريشن زيد بن مقصود كو تبديل كر كے كمشنر لاہور ڈویژن تعينات كيا گيا ہے۔

سيكریٹري محكمہ ٹورازم پنجاب راجہ جہانگير انور كو تبديل كر كے سيكریٹری محكمہ ماحوليات تعینات کیا گیا جبکہ اُن کے پاس سیکریٹری سیاحت کا اضافی چارج بھی ہوگا۔ ڈپٹی كمشنر سرگودھا كيپٹن (ر) شعيب علی كو تبديل كر كے او ايس ڈي بنا ديا گيا جبكہ ايڈيشنل سيكرٹری وزير اعلی سيكرٹريٹ كيپٹن (ر) اورنگزيب حيدر خان كو تبديل كر كے ڈپٹی كمشنر سرگودھا لگا دیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈپٹی كمشنر بھكر ڈاكٹر نور محمد اعوان كو تبديل كر كے او ايس ڈي جبكہ ڈپٹی سيكرٹری وزير اعلي سيكریٹريٹ علی اكبر كو تبديل كر كے ڈپٹي كمشنر بھكر ، چيف آف سيكشن پلاننگ اينڈ ڈويلپمنٹ بورڈ مس صائمہ علی كو تبديل كر كے ڈپٹی كمشنر ساہيوال تعينات كيا گيا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ايڈيشنل ڈپٹی كمشنر اعتزاز اسلم مارتھ سے ڈپٹی كمشنر ساہيوال كے عہدہ كا اضافی چارج واپس لے ليا گيا ہے جبکہ ڈپٹي كمشنر جہلم كيپٹن (ر) سميع اللہ فاروق كو تبديل كر كے او ايس ڈي اور ايڈيشنل سيكرٹری گورنر سيكریٹريٹ كو تبديل كر كے ڈپٹی كمشنر جہلم بنادیا گیا ہے۔

ڈپٹی كمشنر ليہ خالد پرويز كو تبديل كر كے او ايس ڈی جبكہ وزير اعلی آفس ميں تقرری كي منتظر اميرہ بيدار كو ڈپٹی كمشنر ليہ، ڈپٹي كمشنر ميانوالی سجاد احمد خان كو تبديل كر كے او ايس ڈی اور ڈائريكٹر جنرل لاہور ڈويلپمنٹ اتھارٹي ميں تقرری كے منتظر خالد پرويز گورائيہ كو ڈپٹی كمشنر ميانوالی تعیانت کیا گیا ہے۔

ڈپٹی كمشنر اوكاڑہ محمد ذيشان حنيف كو تبديل كر كے او ايس ڈی اور ايڈيشنل سيكرٹری (كوآرڈينيشن ) چيف سيكرٹری پنجاب كيپٹن (ر) فرخ عتيق خان كو تبديل كر كے ڈپٹی كمشنر اوكاڑہ جبكہ ايڈيشنل سيكریٹری وزير اعلی آفس محمد عمر شير كو ايڈيشنل سيكریٹری (كوآرڈينيشن ) چيف سيكرٹری پنجاب تعينات كر ديا گيا ہے۔

لائبہ اسلم ڈپٹي كمشنر شيخوپورہ كو گريڈ 18ميں ترقی دے كر تبديل كر كے ڈپٹی سيكرٹری خزانہ، وقاص صفدر سكندری اسسٹنٹ كمشنر گوجرانوالہ سٹی كو گريڈ18ميں ترقی دے كر اسٹاف آفيسر برائے ايڈيشنل چيف سيكرٹری پنجاب، قنديل فاطمہ اسسٹنٹ كمشنر راولپنڈی كينٹ كو گريڈ18ميں ترقی دے كر تبديل ايڈيشنل ڈپٹی كمشنر (جنرل) رحيم يار خان، شبير احمد اسسٹنٹ كمشنر خانپور كو گريڈ 18 ميں ترقی دے كر ڈپٹی سيكرٹري خوراک، محمد عثمان اكرم سب رجسٹرار گلبرگ ٹاؤن لاہور كو گريڈ18ميں ترقی دے كر ڈپٹی سيكرٹری جنگلات، رميز ظفر اسسٹنٹ كمشنر مياں چنوں كو گريڈ18ميں ترقي دے كر ايڈيشنل ڈپٹی كمشنر (جنرل ) ليہ تعینات کیا گیا ہے۔

محمد رضوان الحق اسسٹنٹ كمشنر قصور كو گريڈ 18ميں ترقی دے كر ڈپٹی سيكریٹری ہایئر ايجوكيشن ،نياز احمد اسسٹنٹ كمشنر شور كوٹ كو گريڈ18 ميں ترقی دے كر ڈائريكٹر (ايڈمن) پی ايچ اے ساہيوال، احمد سليم اسسٹنٹ كمشنر حاصل پور كو گريڈ18ميں ترقی دے كر ايڈيشنل ڈپٹی كمشنر (فنانس اينڈ پلاننگ ) فيصل آباد، اورغلام سرور اسسٹنٹ كمشنر سيالكوٹ كو گريڈ 18ميں ترقی دے كر ڈپٹی سيكریٹری ليبر اينڈ ہيومن ريسورس پنجاب تعينات كر ديا ہے۔

اس کے علاوہ ڈی آئی جی سيكورٹی ڈوویژن كامران عادل كو تبديل كر كے سٹی پوليس آفيسر فيصل آباد جبکہ ايس ايس پی آپريشن حسن جاويد بھٹہ سے سٹی پوليس آفيسر كے عہدہ كا اضافي چارج واپس لے ليا گيا ہے۔

محکمہ پولیس میں تبادلے

متعدد پوليس افسران كے تبادلوں كے احكامات جاري كر ديے گئے، نوٹيفيكشن كے مطابق ڈی آئي جی كامران عادل كو سٹی پوليس آفيسر فيصل آباد، سيد علي كو ڈی پی او ڈیزہ غازی خان جبکہ احمد محی الدين كو ڈی پی او منڈی بہاؤالدين، رضا صفدر كاظمی كو پوليس اسكول انٹيليجينس، اسد اعجاز ملہي كو ڈی پی اوسرگودھا جبكہ بلال ظفر كو ڈی پی او شيخوپورہ اور زاہد نواز مروت كو سی پی او ايس پی ہيڈ كوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔

عبداللہ لک كو ڈی پی او بھكر جبكہ ڈي پی او بھكر محمد نويد كو اے آئی جی فنانس سنيٹرل پوليس آفس، كامران ممتاز ڈی پی او لودھراں جبكہ ڈي پی او لودھراں حسام بن اقبال كو آئی جی آفس رپورٹ كرنے كا حكم جاری کیا گیا ہے۔

مستنصر عطا باجوہ كو ڈي پی او گجرات جبكہ ڈي پی او گجرات اسد مظفر كو ايس پي ٹيلی كميونيكيشن لاہور تعينات كر ديا گيا ہے۔

ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین سنگین بیماری کا سبب بن سکتی ہے، کمپنی کا اعتراف

لندن: ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنی ایسٹرازینیکا (Astrazeneca) نے حال ہی میں اعتراف کیا ہے کہ اس کی تیار کی گئی کووِڈ ویکسین سے اندرون جسم خون جمنے کی سنگین بیماری پیدا ہوسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی اور سوئیڈن کے اشتراک سے قائم کی گئی فارماسیوٹیکل کمپنی ایسٹرازینیکا نے پہلی بار برطانوی عدالت میں ایک کیس کے دوران اعتراف کیا کہ اس کی کووِڈ ویکسین جو آکسفورڈ یونیورسٹی کے ساتھ مِل کر تیار کی گئی ہے، خون جمنے کی ایک نایاب بیماری کا باعث بن سکتی ہے۔

کمپنی کے خلاف برطانیہ کی ہائی کورٹ میں تقریباً 51 مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کووِڈ ویکسین کی وجہ سے متعدد اموات اور کیسز سامنے آچکے ہیں۔
ایسٹرازینیکا ویکسین وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی کووِڈ ویکسینز میں شامل رہی ہے تاہم اب ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ اس ویکسین کے فوائد سے زیادہ نقصانات ہیں جس سے عوام کو محتاط رہنا چاہیے۔ یہ تھرومبوسس تھرومبوسائٹوپینیا سنڈروم (ٹی ٹی ایس) کا سبب بن سکتا ہے۔

متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر ایشور گیلاڈا نے کہا کہ تھرومبوٹک تھرومبوسائٹوپینک سنڈروم (ٹی ٹی ایس) ایک نایاب لیکن ویکسین کے انتہائی سنگین منفی اثرات میں سے ایک ہے جو ویکسین لگوائے جانے کے بعد مدافعتی ردعمل کے نتیجے میں پیش آتا ہے۔ یہ علامت 50,000 میں سے کسی ایک کو ہوتی ہے یعنی (0.002 فیصد) تاہم آبادی کا حجم اگر زیادہ ہو تو یہ تعداد بہت زیادہ ہوجاتی ہے۔

دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔

قومی ٹیم مئی میں آئرلینڈ اور ٹی20 کی دفاعی چیمپئین انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے یورپ روانہ ہوگی، دورے کے دوران پاکستانی ٹیم کو نیدرلینڈ کے خلاف تین ٹی20 میچز بھی کھیلنا تھے تاہم پی سی بی کی درخواست پر 3 میچوں کی سیریز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی میں گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ چیمپینز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، پاکستان ہی ایونٹ کی میزبانی کرے گا،شریک ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا گیا ہے۔