مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

 پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی اسمبلیوں سے چلایا جا رہا ہے، ہم ملک بچانے نکلے ہیں اور آزادی کی تحریک کے ذریعے مسلط نظام کا خاتمہ کر کے حقیقی جمہوریت بحال کرینگے۔

مفتی محمود مرکز پشاور میں منعقدہ تنظیمی اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ 9 مئی کو پشاور میں جمعیت علماء اسلام کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، جے یو آئی نے ہمیشہ انتخابی دھاندلی کے خلاف صف اول کا کردارادا کیا، 1977 میں بھی دھاندلی کے خلاف مولانا مفتی محمود نے تحریک کی قیادت کی، 2018 میں بھی بدترین دھاندلی ہوئی اور آج 2024 میں بھی وہی ڈرامہ رچایا گیا، کل دھاندلی کے لیے آواز اٹھانے والے آج دھاندلی پر خاموش کیوں ہیں؟۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اقتدار کی جنگ لڑنے والوں نے دھاندلی سے اقتدار حاصل کرلیا، ہم غلامی کسی طور پر قبول نہیں کریں گے، ایوان آور پارلیمنٹ سے جے یو آئی کو دور رکھنے والے سن لیں ہم میدانوں میں آپ کے ظلم وجبر کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ گزشتہ 76 سالوں سے ملک کو سیاسی معاشی اور جمہوری طور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، ہم ملک بچانے نکلے ہیں اور آزادی کی تحریک کے ذریعے مسلط نظام کا خاتمہ کر کے حقیقی جمہوریت بحال کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ آج اسرائیل اور اس کے حواریوں نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم وجبر کا بازار گرم کر رکھا ہے معصوم بچوں خواتین بوڑھوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جمعیت علماء اسلام مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ظلم وجبر کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، کوئٹہ اور کراچی کے بعد 9 مئی کو پشاور میں عوامی میدان لگے گا اور قوم کو ملک کے خلاف ہونیوالی سازشوں سے آگاہ کیا جائے گا، کچھ قوتیں عوام کے ووٹ کے حق کو پامال کرتی ہیں بلکہ یرغمال بنا لیتی ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ 2018ء میں جب جھرلو پھیرا گیا تو ہم میدان میں اتر کر اس کا مقابلہ کیا،جب تک سیاسی جماعتوں میں یکسوئی نہیں ہے اس وقت تک جمعیت علمائے اسلام اپنے ہی پلیٹ فارم سے اس تحریک کو آگے بڑھائے گی۔ ہمارے ادارے ہمارے عقائد کو چھیڑ رہے ہیں بڑے معصومانہ انداز اور الفاظ سے چھیڑ رہے ہیں ہم اس کا تعاقب کریں گے، لوگوں کو میدان میں نکالیں اور بتائیں کہ اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سپر طاقت بننے کے خواب دیکھ رہا ہے جبکہ پاکستان ڈیفالٹ سے بچنے کی تگ و دو کررہا ہے، جمیعت علماء اسلام ہمارے پاس اکابرین کی امانت ہے، ان کی آزادی کی تحریک آج ہمارے پاس امانت ہے،جو قوتیں آج ہمارے ملک کی غلامی کی ذمہ دار ہیں ان کی گرفت کو کمزور کردیا جائے۔

آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی

 لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ معیشت کے تمام اشاریے منفی ہیں اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے پاس جانا اس بات کا اعتراف ہےکہ ہم ناکام ہوچکے ہیں، اسی طرح اس معاہدے سے معاشی نمو رک جاتی ہے اور مہنگائی بڑھتی ہے۔

لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوسرے روز  سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کی معاشی بدحالی کا حوالہ دیا اور کہا کہ آئی ایم ایف آپ کو زندہ رکھتا ہے، ہر اکنامک پیرامیٹر پر آپ زوال پذیر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ بجٹ میں کیا ریلیف ملےگا، آپ نے جو کچھ کریں گے وہ قرضہ لےکر کریں گے، جب تک نظام عدل ٹھیک نہیں ہوگا کہیں سے سرمایہ کاری نہیں آئےگی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم آٹا بانٹنا شروع کر دیتے ہیں جس میں 40 فیصد چوری ہوتی ہے، آپ کی انڈسٹری کی گروتھ ہو ہی نہیں سکتی، اگر سیاسی معاملات درست نہیں کریں گے تو یہ مسائل درست نہیں ہوں گے، کسی خام خیالی میں نہ رہیں کیونکہ تمام چیزیں آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب چیزوں سے بے نیاز  ہو کر دعوے کرتے ہیں، ان دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں، آئی ایم ایف کے پاس جانا اس بات کا اعتراف ہے کہ ہم ناکام ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے گروتھ رک جاتی ہے اور مہنگائی بڑھتی ہے، ہم نالائق ہیں اپنے معاملات خود حل نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارے لیے آئی سی یو ہے، 24 ویں بار آئی سی یو جا رہے ہیں، اس سے مرض ٹھیک نہیں ہوگا، ایک ڈالر کی امداد دکھائیں جس سے کوئی چیز بنائی اور برآمد کی ہو۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بیرونی سے بڑا مسئلہ اندرونی قرض بن گیا ہے، اس وقت ہر اکنامک پوائنٹ پر ہم نیچے جا رہے ہیں، سنا ہے اس بار آئی ایم ایف ٹارگٹ بیسڈ فنڈز جاری کرے گا۔

ملک میں سبز پرچم میں لپٹی آمریت ہے، اخترمینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے رہنما اختر مینگل نے کہا پچھلی بار میری وجہ سے روزگار افراد بے روزگار ہوگئے تھے ،اس ملک میں نہ مارشل لاء ہے نہ ہی آمریت ہے مگر سر سبز پرچم میں لپیٹی آمریت تو ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 75 سال ہوگئے ہم نے یہ طے نہیں پایا کہ بات کس سے کرنی ہے، آج پاکستان کی تمام پارٹیاں قوم پرست ہیں، مسلم لیگ ن جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگانے والی ہے، پیپلز پارٹی سندھ کی پارٹی ہے، امین گنڈا پور کی باتوں سے ظاہر ہوا ان کی جماعت  خیبرپختونخوا (کے پی) کی قوم پرست پارٹی بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والوں دن میں این ار او کے ذریعے ریلیف ملے گا، اگر 12 مئی کے واقعات کو نظر انداز کیا جا سکتا تو 9 مئی کے واقعات کو بھی کیا جاسکتا ہے، ہمارے بچوں کو اسلام آباد میں پر امن احتجاج کی اجازت نہیں دی جاتی۔

اخترمینگل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم مسنگ پرسنز پر بات کرنے کے لیے با اختیار لوگوں کا تذکرہ کرتے ہیں، میں پاکستان کی پارلیمان جوڈیشل اور سیاسی جماعتوں سے ناامید ہوگیا ہوں، بات چیت کے لیے متاثرین کی بات تو سننی چاہیے، بلوچستان والوں کو تواپنا مؤقف بیان کرنے کا حق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا 8 فروری کے الیکشن میں غزہ ہندہ یا کشمیر فتح کیا نعرہ نہیں لگایا تھا، بات کا تو حق ریاست سے ہوتا ہے، ریاست پارلیمان، عدلیہ اور آئین کے اداروں سے مکمل ہوتی ہے، جب تک بلوچستان کے سیاسی لوگوں کو انسان نہیں سمجھا جاتا بات آگے نہیں بڑھے گی۔

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، وزیراعظم

 لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے۔

شہباز شریف نے عالمی اقتصادی فورم میں عالمی صحت کے ایجنڈے کے حوالے سے ایک سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2003 میں مجھے کینسر ہوگیا تھا، نیویارک میں میرا آپریشن ہوا، علاج پر ہزاروں ڈالرز لگ گئے، تو میں نے پاکستان میں موجود کینسر کے مریضوں کا سوچا کہ کتنے لوگ اس کا علاج کروانے کے قابل ہیں، ہمارے بہت سارے شہری مہنگا علاج نہیں کراسکتے، وزیر اعلٰی پنجاب منتخب ہونے کے بعد ہم نے صوبے میں گردے، جگر اور کینسر کے سرکاری اسپتال بنائے۔

شہباز شریف نے زور دیا کہ آج کا سب سے بڑا مسئلہ عالمی عدم مساوات ہے، اس عدم توازن کو کووڈ نے مزید اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح موسمیاتی تبدیلی نے بھی منظرنامہ یکسر تبدیل کردیا ہے، عالمی کاربن کے اخراج میں پاکستان کا کوئی حصہ نہیں لیکن اس کے باوجود ہم ریڈ لسٹ میں شامل ہیں، اس نے پاکستان کو بہت زیادہ متاثر کیا، 2022 کے سیلاب میں پاکستان تباہ ہوگیا اور ہمیں عوام کی بحالی کے لیے اربوں روپے خرچ کرنے پڑے، جب ہم نے اس حوالے سے عالمی فنڈز سے مدد مانگی تو انہوں نے ہم بہت مہنگے قرضوں کی پیش کش کی جسے ہم برداشت نہیں کرسکتے تھے۔

 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2011 میں ڈینگی نے پاکستان کو بہت زیادہ متاثر کیا، تب مجھے ڈینگی کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھیں، وہ ایک چیلنج تھا، ہم نے ماہرین کو جمع کرکے ان سے مشاورت کی، میں نے ہوائی جہازوں کےذریعے مشینیں دور دراز علاقوں تک پہنچوائیں، سرتوڑ کوششوں کے بعد ہم ڈینگی پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد فہیم نواز عرف گنڈاپوری اور محسن نواز ہلاک ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے اور ہلاک دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی بڑی سرگرمیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل سمیت ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کے امکان کے پیش نظر کارروائی جاری ہے اور پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈکشنری میں’ نہیں ہوسکتا ‘کا لفظ نہیں ہے: عظمیٰ بخاری

اسلام آباد :(دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈکشنری میں ’نہیں ہوسکتا ‘کا لفظ نہیں ہے۔

اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ میڈیا میری فیملی کی طرح ہے، سیاست کا آغاز کرنے کے بعد میں میڈیا میں آ گئی تھی، میں اپنی فیملی کو اتنا ٹائم نہیں دے پاتی جتنا کیمروں کو دیتی ہوں، یہ پارٹی قیادت کا اعتماد ہے جو مجھے اتنی بڑی ذمہ داری دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری جماعت اور حکومت میڈیا فرینڈلی ہے، ہم کوشش کرتے ہیں کہ میڈیا کوجتنی سہولیات دے سکتے ہیں دیں، جرنلسٹ سپورٹس فنڈز کے حوالے سے بری خبر آئی ہے کے فنڈز نہیں دیے جا رہے، ہماری جماعت کے علاوہ تمام جماعتوں نے میڈیا کے فنڈز کم یا ختم کیے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میں آپ سے کبھی کسی خبر کی روک تھام کے لیے نہیں کہوں گی لیکن غلط اور جھوٹی خبروں کو پھیلانے سے روکنا چاہیے۔

عظمی بخاری نے باور کروایا کہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، جو صحافیوں کی طرف سے درخواستیں دی جاتی ہیں، وہ 5،6 مہینے التوا میں رہتی ہیں تو ہم اس پر ایک ڈیڈ لائن بنائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں میڈیا ٹاؤن فیز 2 کا ہونا بہت ضروری ہے، میڈیا ٹاؤن فیز 2 پر تیزی سے کام جاری ہے، میٹرو اسٹیشن کی میڈیا ٹاؤن تک رسائی بھی ممکن بنانا ہے، ہم صحافیوں کے لئے نیا ہاؤسنگ فیز لارہے ہیں، لاہور کی طرز پر اسلام آباد میں بھی صحافیوں کے لیے سوسائٹی بنے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا بہت تیز ہے، ایک ایک ٹکر سے حکومتوں کی دوڑیں لگ جاتی ہیں، کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کو سہولیات کی فراہمی پریقین رکھتی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کے لیے دن رات کام کررہی ہیں، مسلم لیگ (ن)کی سیاست جھوٹ، بہتان کے بجائے عوامی خدمت ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے اسلام آباد پر چڑھائی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ان کا بیان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا

 اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔

شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

اسی دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا۔ کابینہ ڈویژن نے اسحاق ڈار کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے مگر ادارے تیار نہیں، شرجیل میمن

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے اور دوسری طرف مذاکرات کی منتیں کررہی ہے، پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے مگر ادارے تیار نہیں۔

سندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے اوردوسری طرف مذاکرات کی منتیں بھی کررہی ہے،پی ٹی آئی کاوزیراعلی دہشتگردوں کی طرح اسلام آبادپرچڑہائی کی دھمکی دےرہاہے،اسلام آبادپرقبضےکی دھمکی سےثابت ہوگیاکہ پی ٹی آئی کےعزائم دہشتگردانہ ہیں ۔۔۔

پی ٹی آئی رہنمائؤں کی جانب سے اسلام آباد پر قبضے اور اداروں سے مذاکرات کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کے خلاف مہم چلارہی ہے اور دوسری طرف منتیں کر رہی ہے۔

اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور

شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور دہشت گردوں کی طرح اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکیاں دے رہا ہے، اسلام آباد پر قبضے کی دھمکی سے ثابت ہوگیا پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کے عزائم دہشت گردانہ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے پہلے سوشل میڈیا پر اور اب دارالخلافہ میں دہشت گردی کی باتیں کر رہے ہیں، پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے مگر ادارے تیار نہیں ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ داخلی گروہ بندی کا شکارپی ٹی آئی کے اندر ہر گروہ کا اپنا بیانیہ ہے، پچھلے ڈیڑھ سال سے پی ٹی آئی کا ہرگروہ ڈیل کی درخواستیں دے رہا ہے، اداروں کےخلاف مہم چلانے والے کس منہ سے اداروں سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل شفٹ ہونے کا مشورہ

وزیراطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے اداروں کے خلاف مہم چلائی اور اب انہیں سیاست میں دھکیل کر متنازع بنانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے یہ کیسے عوام کو بیوقوف بنا کر اداروں سے لڑاتے ہیں، عمران خان کی جماعت ملکی اداروں کو تباہ کرنے کی تگ ودومیں ہے۔

وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ

اسلام آباد / ریاض: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں اسلامی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے اپنے سابقہ دور حکومت میں اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے مختلف منصوبوں میں ایک ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری پر اسلامی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی میں اسلامی ترقیاتی بینک کی معاونت کو سراہا اور اس حوالے سے ڈاکٹر الجاسر کے ذاتی تعاون اور قائدانہ کردار کو تسلیم کیا۔

پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کے جاری مختلف منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ساتھ مفید شراکت داری، تعمیرنو اور روزگار میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو صحیح خطوط پر استوار کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تمام خدشات کو دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز مہیا کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح سے فعال ہے۔

صدر اسلامی ترقیاتی بینک نے کہا کہ پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک کا بانی رکن ہے اور ایک انتہائی اہم منبر ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھرپور قدرتی و آبی وسائل سے نوازا ہے، پاکستان کی بڑی افرادی قوت سے بھرپور طرح سے مستفید ہوا جا سکتا ہے۔ پاکستان کی خوشحالی اور بہتری کے لیے دعاء گو ہیں۔

ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری بھی موجود تھے۔

’عراقی باربی ڈول‘ سے جھگڑے کے بعد ٹک ٹاک اسٹار گھر کے باہر قتل

بغداد: عراق کی معروف ٹک ٹاک اسٹار اوم فہد کو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کردیا، ان کا چند روز قبل ہی عراقی باربی کہلائے جانے والی سوشل میڈیا اسٹار سے جھگڑا ہوا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار کو مقامی عدالت نے غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کرنے پر 6 ماہ قید کی سزا بھی سنائی تھی۔ اُن پر غیر شائستہ اور عوامی اخلاقیات کو مجروح کرنے والا مواد اپ لوڈ کرنے کا الزام تھا۔

اوم فہد کا اصل نام غفران سوادی تھا اور وہ ٹک ٹاک پر عراقی موسیقی کے ساتھ شاپنگ اور فوڈ وی لاگز اپ لوڈ کرتی ہیں اور فالورز کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی وہ گھر سے باہر نکلتی ہے۔ سیاہ لباس اور ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل سوار مزمان اُن پر فائرنگ کردیتے ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ تاحال پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ قتل کے محرکات کا بھی علم نہ ہوسکا۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔

بی بی سی کے مطابق حال ہی میں پلاسٹک سرجری کے ذریعے خود کو باربی کا روپ دینے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر دالیہ نعیم کے ساتھ اوم فہد کا جھگڑا ہوا تھا۔ دالیہ نعیم ‘عراقی باربی’ کے نام سے مشہور ہیں۔

یاد رہے کہ اوم فہد پہلی عراقی سوشل میڈیا پرسنالٹی نہیں ہیں جن کو قتل کیا گیا ہو، ایک سال قبل 23 سالہ ٹک ٹوکر نور الصفر کو بھی اسی طرح قتل کیا گیا تھا۔

دوران شوٹنگ شاہد کپور کو تھپڑ مارنے کا دل کررہا تھا، کیارا کا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کبیر سنگھ کی شوٹنگ کے دوران انہیں شاہد کپور کو تھپڑ مارنے کا دل کررہا تھا۔

ٹاک شور کافی ود کرن میں گفتگو کرتے ہوئے فلم کبیر سنگھ کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے دلچسپ لمحے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ ایک سین میں شاہد کپور کے جوتوں کو لیکر میکرز نے 8 گھنٹوں تک کا انتظار کروایا تھا، اتنا وقت صرف جوتوں کو دینے کے بعد مجھے ایک بار شاہد کو تھپڑ مارنے کا دل کیا‘‘ اداکارہ کی بات سن کے کرن جوہر بھی ہنس پڑے۔

سال 2019 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ کی کبیر سنگھ تیلگو فلم ارجن ریڈی کا ریمیک تھی، اس فلم میں شاہد کپور کیساتھ کیارا اڈوانی کو بطور ہیروئن کاسٹ کیا گیا تھا۔
68 کروڑ بھارتی روپوں میں بننے والی فلم نے باکس آفس پر 370 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا اور 2019 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل تھی۔

پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

ریڈ بال فارمیٹ کیلئے جیسن گلیسپی جبکہ وائٹ بال کیلئے گیری کرسٹن کو پاکستانی ٹیم کا ہیڈکوچ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اظہر محمود تمام فارمیٹس میں اسسٹینٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

تینوں فارمیٹس کے کوچز کی تقرری 2 سال کی مدت کیلئے کی گئی ہے، جیسن گلیسپی دورہ بنگلادیش اور گیری کرسٹن دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کوچز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن کا وسیع تجربہ پاکستان ٹیم کو بہترین رہنمائی فراہم کرے گا۔

اس موقع پر دونوں غیرملکی کوچز کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ! جنہوں نے ہماری صلاحیتوں پر اعتماد کیا، عالمی سطح پر پاکستان ایک بڑی ٹیم ہے اس کی کوچنگ اعزاز ہے۔

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر جیسن گلیسپی ٹیسٹ کرکٹ میں بطور کوچ جبکہ جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے گیری کرسٹن ٹی20 اور ون ڈے فارمیٹ میں کوچنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

دوسری جانب دونوں کوچز کیساتھ اسسٹینٹ کے طور پر کام کرنے کیلئے پی سی بی نے 30 مارچ اشتہار شائع کیا تھا جس میں لیول ٹو کوچنگ کورس کی ڈیمانڈ کی گئی ہے تاہم ساتھ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ لیول تھری یا اس سے زیادہ کوچنگ کورسز کرنے والے کو ترجیح دی جاسکتی ہے جبکہ کرکٹرز کو سکھانے، انگلش بولنے اور لکھنے کی خوبی بھی ہونا ضروری ہو۔

واضح رہے کہ گیری کرسٹن بھارت اور جنوبی افریقی ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک بناچکے ہیں جبکہ جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں یارکشائر دو مرتبہ کاؤنٹی چیمپئن شپ جیت چکی ہے۔

وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ

 اسلام آباد / ریاض: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں اسلامی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے اپنے سابقہ دور حکومت میں اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے مختلف منصوبوں میں ایک ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری پر اسلامی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی میں اسلامی ترقیاتی بینک کی معاونت کو سراہا اور اس حوالے سے ڈاکٹر الجاسر کے ذاتی تعاون اور قائدانہ کردار کو تسلیم کیا۔

پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کے جاری مختلف منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ساتھ مفید شراکت داری، تعمیرنو اور روزگار میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو صحیح خطوط پر استوار کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تمام خدشات کو دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز مہیا کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح سے فعال ہے۔

صدر اسلامی ترقیاتی بینک نے کہا کہ پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک کا بانی رکن ہے اور ایک انتہائی اہم منبر ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھرپور قدرتی و آبی وسائل سے نوازا ہے، پاکستان کی بڑی افرادی قوت سے بھرپور طرح سے مستفید ہوا جا سکتا ہے۔ پاکستان کی خوشحالی اور بہتری کے لیے دعاء گو ہیں۔

ملاقات میں  وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈکشنری میں ’نہیں‘ کا لفظ نہیں ہے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ڈکشنری میں نہیں ہوسکتا کا لفظ نہیں ہے، میں آپ سے کبھی کسی خبر کی روک تھام کے لیے نہیں کہوں گی لیکن غلط اور جھوٹی خبروں کو پھیلانے سے روکنا چاہیئے۔۔

اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ میڈیا میری فیملی کی طرح ہے، سیاست کا آغاز کرنے کے بعد میں میڈیا میں آ گئی تھی، میں اپنی فیملی کو اتنا ٹائم نہیں دے پاتی جتنا کیمروں کو دیتی ہوں، یہ پارٹی قیادت کا اعتماد ہے جو مجھے اتنی بڑی ذمہ داری دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری جماعت اور حکومت میڈیا فرینڈلی ہے، ہم کوشش کرتے ہیں کہ میڈیا کوجتنی سہولیات دے سکتے ہیں دیں، جرنلسٹ سپورٹس فنڈز کے حوالے سے بری خبر آئی ہے کے فنڈز نہیں دیے جا رہے، ہماری جماعت کے علاوہ تمام جماعتوں نے میڈیا کے فنڈز کم یا ختم کیے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میں آپ سے کبھی کسی خبر کی روک تھام کے لیے نہیں کہوں گی لیکن غلط اور جھوٹی خبروں کو پھیلانے سے روکنا چاہیئے۔