کراچی: اداکار گوہر رشید کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ کبریٰ خان سے شادی نہیں کررہے۔

 گفتگو کرتے ہوئے اداکار گوہر رشید کا کہنا تھا کہ اداکارہ کبریٰ خان اور وہ ایک دوسرے کے بہت قریبی دوست ہیں تاہم شادی نہیں کررہے۔

اداکار نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر قریبی اور اچھا تعلق شادی پر ہی ختم ہو۔ کبریٰ خان میری بہت ہی اچھی دوست ہیں اور میرے لیے خاندان کے ایک فرد کی طرح ہیں۔ میں کبریٰ خان کے لیے ہر قسم کی مشکل کا سامنا کرسکتا ہوں تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم آپس میں شادی کرلیں۔

گوہر رشید نے کہا کہ کبریٰ خان اور میں مختلف مواقع پر بار بار یہ بات دہرا چکے ہیں کہ ہمارا تعلق دوستی کا ہے۔ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

گوہر رشید کا شادی سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ میں ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں جو مجھے سمجھ سکے، ورکنگ وویمن کی طرح پروفیشنل ہو اور خیال رکھنے والی ہو۔

اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی جاری، غزہ پر دہشت گرد حملے روکنے سے انکار

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نےہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جاری دہشتگرد حملے روکنے سے انکار کردیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا مطلب حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہوگا۔ دوسرے ممالک کو حماس کی تحویل میں موجود 230 سے زائد یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل کی مدد کرنا چاہیے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل جنگ جیتنے تک لڑے گا حماس کے سامنے کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔اسرائیلی وزیراعظم نے ہزیمت چھپانے کے لیے حماس کے حملوں سےپسپائی پر مجبور ہونے والی اسرائیلی فوج کے متعلق یہ دعویٰ بھی کیا کہ فوج غزہ میں شہریوں کی اموات روکنے کے لیے راستے سے ہٹ رہی ہے۔
غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

چیٹ لیک کرنے کا معاملہ؛ آفریدی نے بھی ذکا اشرف کو آڑے ہاتھوں لے لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو بابراعظم کی چیٹ لیک کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے معذرت خواہ ہوں لیکن ٹی وی پر بیٹھ کر اسکرین شارٹس نہیں دیکھانے چاہیے تھے، ہم اپنے ملک کی تصویر کو خود خراب کررہے ہیں۔ آپ ٹی وی پر کسے اپنے کپتان کی چیٹ دیکھا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘شعیب جٹ یہ ٹی وی پر کیوں لائے، کیا چیئرمین نے انہیں ٹی وی پر ایسی چیزیں لانے کو کہا؟ اگر چیئرمین کسی طرح اس میں ملوث ہیں تو میں کہوں گا کہ یہ ان کی طرف سے انتہائی افسوسناک اقدام ہے’۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں سابق وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف ٹیکسٹ میسجز اور کالز کے ذریعے ان سے رابطہ کیا لیکن انہیں جواب نہیں دیا گیا۔

بعدازازں نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ذکا اشرف نے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور بابر اعظم کے درمیان ہونے والی مبینہ گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس سے تنازع کھڑا ہوا۔

شاہد آفریدی سے قبل سابق ہیڈکوچ وقار یونس نے سوشل میڈیا پر بیان دینے اور بابراعظم کی پرسنل چیٹ چینل پر دکھانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا کرنے کی کوشش کررہے ہیں آپ لوگ؟ یہ نہایت مضحکہ خیز عمل ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی یا برقرار رکھنے کا امکان

اسلام آباد / کراچی: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی یا پھر برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی یا پھر برقرار رکھنے کا امکان ہے۔ قبل ازیں 15 سے 20 روپے فی لیٹرکمی کی قیاس آرائیاں تھیں۔

نگران وزیراعظم آج حتمی فیصلہ کریں گے۔تیل کمپنیوں اور ڈیلرزکا منافع بڑھانے کا امکان ہے۔

ورلڈکپ؛ پاکستان اور بنگلادیش میں کس ٹیم کا پلڑا بھاری ہے؟ حیران کن اعدادوشمار

ئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان اہم معرکہ آج کھیلا جائے گا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں قومی ٹیم آج بنگال ٹائیگرز کے خلاف دوپہر 1:30 بجے میدان میں اُترے گی، پاکستانی ٹیم کو ایونٹ سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھنے کیلئے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔

دوسری جانب بنگال ٹائیگرز بھی ایونٹ کو بڑی فتح حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ون ڈے ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں محض 2 بار آمنے سامنے آئی ہیں، جہاں دونوں ٹیموں نے ایک ایک فتوحات درج کررکھی ہیں۔

سال 1999 میں بنگلادیش نے آخری بار پاکستان ورلڈکپ مقابلوں میں شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ پاکستان نے 2019 میں بنگال ٹائیگرز کو شکست کا مزہ چکھایا تھا۔

واضح رہے کہ پوائنٹس تیبل پر پاکستان 6 میچز میں 2 جیت کے ساتھ 4 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں جبکہ بنگلادیش 6 میچز میں ایک جیت کے ہمراہ 2 پوائنٹس 9ویں پوزیشن پر قابض ہے۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت 184تین کے مقدمات میں اپیل پر سماعت آج ہوگی

 اسلام آباد: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت 184 تین کے مقدمات میں اپیل پر پہلی سماعت آج ہوگی۔

نیب ترامیم فیصلے کے خلاف اپیلیوں پر سماعت ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ لارجر بینچ میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔

سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 15 ستمبر کو دو ایک کے تناسب سے فیصلہ سنایا تھا۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل تھے۔

 

چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن نے نیب ترامیم کالعدم قرار دیا جبکہ جسٹس منصور علی شاہ نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے نوٹ تحریر کیا جو گزشتہ روز جاری کیا گیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے نیب ترامیم کو قرار دیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اپنے بیان میں انضمام الحق کا کہنا تھاکہ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، مجھ پر سوال اٹھے تو استعفیٰ دینا بہتر سمجھا، مجھ پر سوال اٹھے گا تو بہتر ہے سائیڈ پر ہوجاؤں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انکوائری کرے میں دستیاب ہوں، بغیر تحقیق کے باتیں کر رہے ہیں جس نے بھی کہا ثبوت دیں۔ ان کا کہنا تھاکہ پی سی بی سے بھی میں نے کہا تحقیق کریں جو بھی مجھ پر الزام لگے ثبوت بھی دینا چاہیے۔ انضمام الحق کا کہنا تھاکہ میرا پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کا تعلق نہیں، اس طرح کے الزمات سے دکھ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پرالزامات لگنے پرمیں نے بورڈ سے بات کی تھی، بورڈ کوکہا کہ آپ کوکوئی شک ہے توانکوائری کرلیں، مجھے فون آیا اور بتایا گیا کہ 5 لوگوں کی کمیٹی بنائی گئی ہے،  اس پر بورڈ کوکہا جب تک کمیٹی تحقیقات کرلےعہدہ چھوڑ دیتا ہوں۔ خیال رہے کہ انضمام الحق نے ایسے وقت میں عہدے سے استعفیٰ دیا ہے جب ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت میں موجود ہے اور قومی کرکٹ ٹیم کو پے درپے شکستوں کا سامنا ہے، ایونٹ میں گرین شرٹس اپنے 4 مسلسل میچز ہار چکی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اپنے بیان میں انضمام الحق کا کہنا تھاکہ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، مجھ پر سوال اٹھے تو استعفیٰ دینا بہتر سمجھا، مجھ پر سوال اٹھے گا تو بہتر ہے سائیڈ پر ہوجاؤں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انکوائری کرے میں دستیاب ہوں، بغیر تحقیق کے باتیں کر رہے ہیں جس نے بھی کہا ثبوت دیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پی سی بی سے بھی میں نے کہا تحقیق کریں جو بھی مجھ پر الزام لگے ثبوت بھی دینا چاہیے۔

انضمام الحق کا کہنا تھاکہ میرا پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کا تعلق نہیں، اس طرح کے الزمات سے دکھ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پرالزامات لگنے پرمیں نے بورڈ سے بات کی تھی، بورڈ کوکہا کہ آپ کوکوئی شک ہے توانکوائری کرلیں، مجھے فون آیا اور بتایا گیا کہ 5 لوگوں کی کمیٹی بنائی گئی ہے،  اس پر بورڈ کوکہا جب تک کمیٹی تحقیقات کرلےعہدہ چھوڑ دیتا ہوں۔

خیال رہے کہ انضمام الحق نے ایسے وقت میں عہدے سے استعفیٰ دیا ہے جب ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت میں موجود ہے اور قومی کرکٹ ٹیم کو پے درپے شکستوں کا سامنا ہے، ایونٹ میں گرین شرٹس اپنے 4 مسلسل میچز ہار چکی ہے۔

سری لنکا کا افغانستان کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف

پونے: ورلڈ کپ 2023 کے 30 ویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔

سری لنکا نے 10 کھلاڑیوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔ پاتھم نسانکا 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان کوشل مینڈس 39 اور سدیرا سمارا وکرما 36 رنز بناسکے۔

سری لنکا نے بیٹنگ شروع کی تو اوپنر دموتھ کرونا رتنے 15 رنز بنا کر فضل الحق فاروقی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان کوشل مینڈس اور اوپنر پاتھم نسانکا کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 62 رنز میں بنے لیکن  پاتھم نسانکا 46 رنز بنا کر عظمت اللہ عمرزئی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

کپتان کوشل مینڈس اور سدیرا سمارا وکرما کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 50 رنز بنائے گئے لیکن یہاں کپتان 39 رنز بنا کر مجیب الرحمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ سدیرا سمارا وکرما اور چارتھ اسالنکا چوتھی وکٹ کی شراکت میں محض 5 رنز کا ہی اضافہ کر سکے، مجیب الرحمان نے سدیرا سمارا وکرما کی وکٹ حاصل کی۔

چارتھ اسالنکا اور دھننجایا ڈی سلوا کے درمیان چھٹی وکٹ کی شراکت میں 28 رنز جوڑے گئے، دھننجایا ڈی سلوا 14 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ چارتھ اسالنکا 22 رنز بنا کر ضل الحق فاروق کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ دشمنتھا چمیرا رن آؤٹ ہوئے۔

الیکشن کمیشن آزادانہ و منصفانہ انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے، سکندر سلطان راجہ

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آزادانہ اور منصفانہ عام انتخابات کرانے کے لئے تیار ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کے انعقاد کے انتظامات اور پنجاب حکومت کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چاروں صوبوں کے ممبرز اور پنجاب کابینہ نے اجلاس میں شرکت کی، اس دوران سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کا وقت قریب ہے، لہٰذا سب نے مل کر منصفانہ اور شفاف الیکشن کو یقینی بنانا ہے۔

سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ 30 نومبر تک حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا جس کے بعد عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، نگراں پنجاب حکومت کو فری اینڈ فیئر الیکشن کے لئے مکمل سپورٹ کریں گے۔

یکم نومبر سے ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کی مزید کمی متوقع

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر نگران حکومت پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافہ نہیں کرتی تو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 5 سے 6 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ پیٹرول تقریباً 18 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے۔

گزشتہ 15 روز میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریباً 3 روپے کا اضافہ ہواہے، اس دوران عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی اوسط قیمت میں تقریباً 1.3 ڈالر فی بیرل کمی آئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 3.5 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی نے حکومت کو ڈیزل پر ڈیولپمنٹ لیوی فی لیٹر 55 روپے سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے، تاہم محصولات کی وصولی اب تک طے شدہ اہداف سے بہتر رہی ہے۔

پیٹرول پر لیوی پہلے ہی 60 روپے فی لیٹر پر ہے، حکومت کو بجٹ ہدف اورآئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے وعدوں کے تحت رواں مالی سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں تقریباً 869 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔

سٹیٹ بینک نے شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان کردیا

گورنرسٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان کردیا،شرح سود22فیصد پر برقرار رہے گی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر میں مہنگائی کی شرح توقع کے مطابق رہی، رواں ماہ مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کی توقع ہے۔

آئندہ سال جنوری سے جون کے دوران مہنگائی میں کمی کا رجحان جاری رہے گا، نومبر سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی کی شرح بلند رہ سکتی ہے۔

اگست اور ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی سے زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہوئے ، عالمی مارکیٹ میں غیریقینی صورتحال اور اسرائیل فلسطین جنگ معیشت کیلئے خطرہ ہے۔

یہ تھک جائیں گے لیکن پریس کانفرنس نہیں کروا سکیں گے ، یاسمین راشد

تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تھک جائیں گے لیکن پریس کانفرنس نہیں کروا سکیں گے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ  مجھے مزید 11 مقدمات میں نامزد کر دیا گیا ہے۔ یہ مقدمات درج کرتے کرتے تھک جائیں گے، مگر پریس کانفرنس نہیں کروا سکیں گے، بے بنیاد مقدمات جلد ردی کی ٹوکری میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جیل میں رہ کر بھرپور مقابلہ کریں گے، نواز شریف سے عوام کی عدالت میں مقابلہ ہو گا، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں خواتین کو قید رکھا گیا ہے، یہ خواتین سے بھی مقابلہ کرنے سے ڈرتے ہیں۔

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم میں افغان بھارت گٹھ جوڑ بے نقاب

 اسلام آباد: پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم میں افغانستان اور ہندوستان کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، ہندوستان اور افغانستان نے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پالیسی کو ہوا دینے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لینا شروع کردیا۔

 ایماء پر المرصاد کے نام سے ایک سوشل میڈیا ہینڈل پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، المرصاد کا مقصد دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر پھیلانا ہے، المرصاد کو ہندوستانی خفیہ ایجنسی را مالی تعاون فراہم کرتی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت المرصاد کو 20 لاکھ افغانی روپے کا بجٹ مسلسل فراہم کرتی آرہی ہے، المرصاد اردو، پشتو، عربی اور انگریزی کے علاوہ متعدد زبانوں میں مواد نشر کرتا ہے۔ المرصاد کا حالیہ مشن پاکستان کے غیر قانونی افغانیوں کو ملک سے نکالنے کے فیصلے کو غلط ثابت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ہمدردیاں بٹورنا ہے۔

افغانستان پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کرنے کے لیے خود ساختہ منفی مواد تخلیق کرتا ہے اور المرصاد کے ذریعے پھیلاتا ہے، المرصاد اپنے جھوٹ پر مبنی مواد کو شہرت دلوانے کے لیے سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کا سہارا بھی لیتا ہے۔