مانٹریال: (ویب ڈیسک) سیکڑوں افراد نے لیس دار جیلی نما مادہ بنا کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے جس کی تصدیق خود گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔
مانٹریال سائنس سینٹر میں دنیا میں سلائم بنانے کی سب سے بڑی کلاس منعقد کی گئی جس میں کل 491 افراد نے استادوں کی دی گئی ہدایات کے تحت کھیلنے کا لیس دار مادہ سلائم بنایا۔ اس کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی اس عمل کو تصدیقی سند دی ہے۔
مانٹریال سائنس سینٹر میں اس کا عملی مظاہرہ کیا گیا جس میں سلائم سازی کے ایک ماہر یانک برگرون نے لوگوں کو سلائم بنانے کا طریقہ بتایا اور ساتھ میں اس میں پوشیدہ سائنسی اصول بھی بیان کئے۔
اس کے لیے تمام شرکا کو تحریری طور پر واضح ہدایات بھی دی گئی تھیں جن پر عمل کرنا ضروری تھا۔ اس طریقے سے بہتر سلائم بنانا قدرے آسان ہوجاتا ہے۔
سلائم ایک طرح کی پالیمر ہوتی ہے اور اسے بنا کر بچوں کو پالیمیر کی افادیت کے متعلق بہت کچھ سمجھایا جاسکتا ہے۔ شرائط کے مطابق ہر طالب علم کو آخر میں سلائم ضرور تیار کرنا تھا لیکن ضروری تھا کہ 90 فیصد افراد سلائم تیار کرلیں کیونکہ منتظمین کو خدشہ تھا کہ اگر سلائم نہیں بنی، بچے تھک جائیں یا پھر کوئی اور مسئلہ ہوجائے تو پھر کیا ہوگا؟ ان ہی شبہات کے سائے میں مقابلے کا اعلان کیا گیا۔
تاہم سب کچھ ٹھیک ہوگیا اور 491 افراد نے دستیاب سامان اور کیمیکل کی مدد سے دیئے گئے وقت میں سلائم تیار کی اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔
Monthly Archives: July 2022
ملکی مسائل کے ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہیں: مفتاح اسماعیل
لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کون کرپٹ، جھوٹا اور نااہل ہے،عمران خان اور صرف عمران خان تنہا ملکی مسائل کے ذمہ دار ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب عمران خان اقتدار میں آیا تو روپیہ 122 تھا۔ جب گیا تو 190 تھا۔ ہم نے سیاسی قیمت چکائی لیکن ملک کو بچایا، ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا اور اس پر فخر ہے، سابق وزیراعظم جب آیا پاکستان پر 25000 ارب روپے واجب الادا تھے۔جب عمران گیا تو ہم پر 44,000 بل واجب الادا تھے۔ عمران خان کے آخری سال میں پاکستان نے 80 ارب ڈالر کی اشیا درآمد کیں، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی خسارہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ اپنے 4 سالوں میں ہر سال عمران خان نے پہلے سے زیادہ تجارتی خسارہ کیا، پی ٹی آئی چیئر مین نے اپنے دوستوں اے ٹی ایمز کو ٹیکس معافی دی،عمران نے آنے والی حکومت کے لیے ایندھن پر سبسڈی دینے کا جال بچھایا، عمران پاکستان کو دیوالیہ ہونے کی طرف لے گیا، ہم نے سیاسی قیمت چکائی لیکن ملک کو بچایا ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا اور اس پر فخر ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں اصل چور کون ہیں، توشہ خانہ کی گھڑیوں سے لے کر غیر ملکی فنڈنگ تک ہم جانتے ہیں اصل چور کون ہے، ضبط شدہ 190 ملین یورو واپس دینے سے لے کر فرح خان سے زیورات کا مطالبہ کرنے تک ہم جانتے ہیں اصل چور کون ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کون کرپٹ، جھوٹا اور نااہل ہے،عمران خان اور صرف عمران خان تنہا اس گندگی کا ذمہ دار ہے۔
بلوچستان میں بارشوں، سیلاب سے تباہی، عوام کے ساتھ ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
جھل مگسی: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں بدترین بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی کے بعد دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بلوچستان میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے جھل مگسی اور جیکب آباد کے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا، اور جھل مگسی میں سیلاب متاثرین کی ملاقات بھی کی جبکہ ان کے مسائل بھی دریافت کیے۔
وزیراعظم کے ہمراہ بلوچستان عوامی پارٹی خالد مگسی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، وزیر ہاوسنگ مولانا عبدالواسع، وزیر مملکت پاور محمد ہاشم بھی موجودتھے۔
جھل مگسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف ن کہا کہ جھل مگسی کے ایک گاوں میں 8 سے 10 فٹ تک پانی ہے، یہاں لوگوں کے مال مویشی اور گھروں کا نقصان ہوا، اللہ کا شکر ہے جھل مگسی کے اس گاؤں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے، بلوچستان کے تمام علاقوں میں اس دفعہ بہت تباہی ہوئی، بلوچستان میں بارشوں کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹا ہے، اس سال بارشیں کئی سو گناہ زیادہ ہوئی۔ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پاکستان کیساتھ مل کر طالبان کو لڑکیوں کے اسکول کھولنے پر قائل کررہے ہیں، امریکا
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر طالبان کو لڑکیوں کو واپس اسکول جانے کی اجازت دینے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ’’امریکا- افغان کنسلٹیو میکانزم‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول کھلوانے کے لیے طالبان حکومت کو راضی کرنے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس معاملے میں ہمارا شراکت دار ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے طالبان حکومت سے بات چیت میں پاکستان کے علاوہ او آئی سی، قطر اور ترکی وغیرہ بھی امریکا کی مدد کر رہے ہیں۔
انٹونی بلنکن نے افغانستان کے مرکزی بینک کے گزشتہ برس اگست میں منجمد کیے گئے غیر ملکی ذخائر کی ممکنہ بحالی کے لیے طالبان حکام کے ساتھ بات چیت کی تصدیق بھی کی۔
یو ایس افغان کنسلٹیو میکانزم کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ اس پلیٹ فارم سے افغان شہری براہ راست امریکی پالیسی سازوں کے ساتھ بات چیت کرسکیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ کے مطابق اس نئے پلیٹ فارم سے مسائل کی شکار افغان خواتین، صحافیوں، جان و مال کے شدید لاحق خطرات کے شکار نسلی اور مذہبی اقلیتوں کو امریکی نمائندوں سے بات چیت کا موقع ملے گا۔
وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ اس پلیٹ فارم کی ترجیحات افغانستان میں خواتین کے لیے آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں اور افغانستان میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والوں کی مدد کے لیے حکمت عملی بنانا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مطابق افغانستان میں مذہبی آزادی کو فروغ دینے کے لیے نئے طریقے اور پسے ہوئے طبقات کے ساتھ بدسلوکی کو محفوظ طریقے سے دستاویزی شکل دینا بھی اس پلیٹ فارم کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔
ڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کیلئےکاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے پر علی حیدرکا مؤقف سامنے آگیا
لاہور: (ویب ڈیسک) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے اپوزیشن اتحادکے امیدوار علی حیدرگیلانی کا کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے پر مؤقف سامنے آگیا۔
لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈپٹی اسپیکرکے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔
علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ الیکشن پراسیس پر ہمیں شدید اعتراضات تھے، ہمیں لگتا تھا کہ الیکشن صاف شفاف نہیں ہوں گے، اس لیے ایسے الیکشن میں حصہ لینےکا کوئی فائدہ نہیں۔
خیال رہےکہ گزشتہ شب ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی تھی جس کے بعد ڈپٹی اسپیکرکی نشست خالی ہوگئی تھی۔
آج پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر کے لیے واثق قیوم کو امیدوار نامزد کیا تھا اور انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تاہم پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار علی حیدر گیلانی نے کاغذات جمع نہیں کروائے جس کے باعث واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔
پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ پر فوری جے آئی ٹی تشکیل دی جائے، شرجیل میمن کا وزیراعظم سے مطالبہ
کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ پر فوری جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اب صرف غیرملکی فنڈنگ کا نہیں رہا،حالیہ خبروں سے اقرباپروری سمیت کرپشن اور منی لانڈرنگ بھی سامنے آئی ہے۔
اداروں سے نہیں کچھ افراد سے شکایت ہوسکتی ہے: مولانا فضل الرحمان
پشاور: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ تھا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے، وزیراعظم اپنے تمام ماتحت اداروں سے مل کر کام کر رہے ہیں، ہمیں اداروں سے نہیں کچھ افراد سے شکایت ہوسکتی ہے، کیا سارے فیصلے تین جج ہی کریں گے۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت کے مرکز میں آج دوسری تقریب ہے، تقریب میں جمعیت علما اسلام میں لوگوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، یہ ہے حقیقی مقبولیت، سوشل میڈیا پرچلنے والی مقبولیت کومقبولیت نہیں کہتے،نوجوان نسل کے اخلاق کوخراب کیا جارہا ہے، معاشرے میں بے حیائی،بداخلاقی کا فروغ دیا جارہا ہے۔ 2013ء میں ایک وفد نے مجھے کہا پشتون بیلٹ میں مذہب کی گہری جڑوں کو اکھاڑنے کے لیے عمران سے زیادہ مناسب آدمی نہیں، 15سال تک این جی اوپرپیسہ خرچ کیا گیا، اس نے پشتون قوم کی روایات، مہمان داری کو تباہ کردیا، ایسے باطل طبقے کے خلاف اکیلا بھی لڑنا پڑا تولڑوں گا۔
پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ آج پتا چلا چینج رجیم کون ہے، کہتا ہے بین الاقوامی طاقت کے ذریعے نکالا گیا، آپ کونکالا نہیں بین الاقوامی طاقت کے ذریعے لایا گیا تھا، مجھے افسوس ہے اشرافیہ کے گھروں سے ان کو سپورٹ ملی۔اس کو اقتدارسے اتارنا کافی نہیں، نام ونشان کو بھی مٹانا ہے، ہتھیار نہیں ڈالنے، سیاسی، آئین کی جنگ لڑنی ہے، اگر کوئی طاقت نوجوانوں کے اخلاق کو تباہ کرے تو پہلے علما کرام کا رول بنتا ہے، اگرکوئی علماکرام اس کے ساتھ ہے تو وہ چھٹی انگلی ہے جس کو کاٹ کرپھینک دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ ایک ادارہ ہے، عدلیہ کا احترام ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں، اگرایک جج اپنے رویے سے متنازع بن جائے اور ایک فریق کو تحفظ دے تو اس کے بڑے دورس نتائج ہوں گے، اسی سے ریاستیں تباہ اور ٹوٹ جاتی ہیں، اداروں کے اندر کے لوگوں نے منظم طریقے سے ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائے، ہم نے کہا اگرہمارے خلاف کوئی فائل آئی تو تمہارے منہ پر مار دیں گے، آج یہ لوگ ہمیں آزادی کا درس دیتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ نئی نسل کوآزادی کا درس دے رہا ہے، برطانیہ میں اسرائیلی امیدوارکے لیے ووٹ مانگنے والا آزادی کی بات کرتا ہے، فارن فنڈنگ میں اسرائیل، بھارت سے پیسہ آیا، تمہیں امریکی قونصلیٹ گھرکا کرایہ دیتا رہا پھربھی آزادی کی بات کرتے ہو، جس کی کابینہ میں دہری شہریت والے ہووہ ہمیں آزادی کا درس دیتا ہے، ہم جانتے ہیں آزادی کسے کہتے ہیں، آزادی کا درس میرے اورغلامی کا درس تیرے پاس ہے، مجھے آباواجداد اورتیرے آباواجداد کا بھی پتا ہے، سن لو! کسی بھی ادارے میں جتنا بھی طاقتورکوئی ہے تو کسی طاقتور کے رعوب کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک بچانے کے لیے حکومت میں اکٹھے ہوئے، جب یہ اپنا لباس اتارتے ہیں تو پھرہمیں پتا چلتا ہے اسلام آباد پریس کلب کے باہرکون احتجاج کررہا ہے، ضمنی الیکشن کو ایک پارٹی کی طرح لڑیں گے، ہم نے ملک کو بچانا ہے، کشمیرکی پوری اسمبلی ایک آدمی نے پیسے سے خرید لی ہے، یہ سیاست اورجمہوریت ہے؟ ہم سب حکومتی اتحاد میں شامل ہے۔افسوس ہے اشرافیہ کے گھروں سے ان کو سپورٹ ملی، اس کو اقتدار سے اتارنا کافی نہیں، نام و نشان بھی مٹانا ہے۔
پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پگڑیاں سرجھکا کر نہیں سراٹھا کر چلنے کے لیے پہنی ہیں، جلسوں میں کہا تھا ملک کو تباہ کر دیا گیا، آج ہم محسوس کر رہے ہیں ہمیں کس دلدل میں پھنسایا گیا، امریکا کے ساتھ ہمارا نظریاتی اختلاف ہے، امریکا پاکستان کا دوست ہو کر بھی اقتصادی مشکلات کیوں پیدا کر رہا ہے، چارسال کی دلدل سے نکلنے کے لیے چارماہ کافی نہیں۔ ہمارا مطالبہ تھا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے، وزیراعظم اپنے تمام ماتحت اداروں سے مل کر کام کر رہے ہیں، ہمیں اداروں سے نہیں کچھ افراد سے شکایت ہوسکتی ہے، کیا سارے فیصلے تین جج ہی کریں گے۔
250 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ میں ملوث کیسے صادق اور امین ہوسکتا ہے؟ مصدق ملک
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر برس پڑے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھاکہ 250 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ میں ملوث کیسے صادق اور امین ہوسکتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں عارف نقوی ان کے حمایتی ہیں، یہ وہی عارف نقوی ہیں جن کو امریکا میں منی لانڈرنگ پر 290 سال قید کی سزا کا عندیہ دیا گیا ہے۔
وزیرمملکت کا کہنا تھاکہ عمران خان کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس میں عارف نقوی کی تصاویرسوالیہ نشان ہیں، فنانشل ٹائمز نے ممنوع فنڈنگ کو بے نقاب کیا۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں تو 250 کینال کے گھر میں کیسے رہ رہے ہیں؟
ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے اضافہ ہوا ہے۔
1300 روپے اضافےکے بعد سونےکی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 1767 ڈالر فی اونس ہے۔
خیال رہےکہ ایک روز قبل سونےکی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ 10 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد گزشتہ روز فی تولہ سونا 4200 روپے سستا ہوگیا تھا۔
عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطاقب پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، بابر اعوان، ڈاکٹر شیریں مزاری، فرخ حبیب، شہباز گل نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران کی حکومتی اتحاد کے وفد سے ملاقات کا معاملہ زیر غور آیا، پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔
پی ٹی آئی قیادت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان ارکان کی حکومتی وفد سے ملاقات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
پی ٹی آئی قیادت نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا،
ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد لائی جائینگی، الیکشن کمیشن کے خلاف صوبائی حکومتوں میں بھی کارروائی کا اعلان کیا، عمران خان نے قانونی ماہرین کو معاملات شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
ہیلتھ کارڈ پروگرام کو آگے بڑھانے اور اسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ہیلتھ کارڈ پروگرام کو مزید بہتر طریقے سے آگے بڑھانے اور صوبے کے تمام اسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت 3 گھنٹے طویل اجلاس میں صوبے کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بڑے اقدامات اٹھائے گئے۔
اجلاس میں وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دیدی گئی جب کہ ایمرجنسی وارڈز میں مریضوں کو تمام ادویات مفت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مریض کا حق ہے کہ اسے ایمرجنسی میں مفت ادویات ملیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بستروں کی تعداد 100سے بڑھا کر200کی جائے گی جب کہ دوسرے مرحلے میں اس کی تعداد چار سو تک کر دی جائے گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی خالی اراضی پر ڈاکٹروں او رپیرا میڈیکل سٹاف کی رہائش گاہیں بنائی جائیں۔
چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ اینتھیزیالوجسٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے انہیں خصوصی الاؤنس دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کوصحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے فائل کسی جگہ نہیں رکنی چاہیے، اینستھیزیالوجسٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے انہیں خصوصی الاؤنس دیں گے۔
سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل حالات میں دل کھول کر مدد کی: رانا ثناء اللہ
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب ملکر تمام داخلی اورعلاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے، سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ دل کھول کرمدداورمعاونت کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے سعودی سفیرنواف بن سعیدالمالکی نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی گئی۔
انہوں نے سعودی حکومت اورخادمین حرمین شریفین کو حج پر بہترین انتظامات اور پاکستان سے حج زائرین کیلئے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اوراظہارتشکر بھی کیا۔ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات انتہائی تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام خادمین حرمین شیریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔ پاکستان اورسعودی عرب ملکر تمام داخلی اورعلاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے۔
رانا ثناءاللہ نے حج پربہترین انتظامات کرنے پر سعودی حکومت اور خادمین حرمین شریفین کومبارکباد پیش کی جبکہ پاکستان سے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے عازمین حج کیلئےانتظامات پربھی سعودی حکومت اورسفارتخانے کے ممنون ہیں۔
اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ رواں سال پاکستان سے 80 ہزار سے زائد حج زائرین نے روڑ ٹو مکہ سہولت سےاستفادہ کیا۔ روڈ ٹو مکہ سہولت کی بہترین کامیابی پرحکومت پاکستان اور بالخصوص وزارت داخلہ کے بہت ممنون ہیں۔
شاہد خاقان کیخلاف کبھی بیان نہیں دیا، گواہ کا عدالت میں ٹیمپرنگ کا انکشاف
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے تفتیشی افسر کی جانب سے مبینہ ٹیمپرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی جہاں نیب گواہ ناصر بشیر قریشی نے بیان ریکارڈ کرایا۔
ایل این جی ریفرنس میں نیب کے گواہ ناصر بشیر قریشی نے احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ خان کی جرح کے دوران انکشاف کیا کہ اس نے نیب کے تفتیشی افسر کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں ملزم شاہد خاقان عباسی کا نام نہیں لیا تھا مگر تفتیشی ملک زبیر نے اپنے پاس سے وہ نام بیان میں شامل کر لیا۔
گواہ نے کہا کہ اس نے نیب یا تفتیشی افسر سے کوئی رابطہ بھی نہیں کیا تھا بلکہ نیب کا نوٹس ملنے پر بیان ریکارڈ کرانے گیا جس میں یہ حقیقت ضرور بیان کی تھی کہ ان کا گیس سیکٹر میں کام کا کوئی تجربہ نہیں تھا تاہم انہوں نے معروف اومنی گروپ سے ٹینڈر میں حصہ لینے کی منصوبہ بندی اور مذاکرات ضرور کیے تھے۔
گواہ نے بتایا کہ وہ پرائیویٹ کمپنی میں سی ای او ہے جس کا ایک اور کمپنی کے ساتھ جیٹ فیول افغانستان ایکسپورٹ کرنے کا معاہدہ ہے۔