تازہ تر ین

بلوچستان میں بارشوں، سیلاب سے تباہی، عوام کے ساتھ ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

جھل مگسی: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں بدترین بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی کے بعد دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بلوچستان میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے جھل مگسی اور جیکب آباد کے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا، اور جھل مگسی میں سیلاب متاثرین کی ملاقات بھی کی جبکہ ان کے مسائل بھی دریافت کیے۔
وزیراعظم کے ہمراہ بلوچستان عوامی پارٹی خالد مگسی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، وزیر ہاوسنگ مولانا عبدالواسع، وزیر مملکت پاور محمد ہاشم بھی موجودتھے۔
جھل مگسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف ن کہا کہ جھل مگسی کے ایک گاوں میں 8 سے 10 فٹ تک پانی ہے، یہاں لوگوں کے مال مویشی اور گھروں کا نقصان ہوا، اللہ کا شکر ہے جھل مگسی کے اس گاؤں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے، بلوچستان کے تمام علاقوں میں اس دفعہ بہت تباہی ہوئی، بلوچستان میں بارشوں کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹا ہے، اس سال بارشیں کئی سو گناہ زیادہ ہوئی۔ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv