پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کی بگ بیش لیگ میں باؤلنگ نے سابقہ مس ورلڈ آسٹریلیا ایرن ہالینڈ کا بھی دل جیت لیا ہے۔
خیال رہے کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے آسٹریلوی بگ بیش لیگ ڈیبیو میں میڈن اوور کراتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کرکے اپنی باؤلنگ اور رفتار سے آسٹریلیا کے ماہرین کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر محمد حسنین کی باؤلنگ کے خوب چرچے ہوئے اور ویڈیو وائرل ہوگئی جبکہ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سابقہ حسین عالم ،سپورٹس کمنٹیٹر،گلوکارہ اور ماڈل ایرن ہالینڈ نے فاسٹ باؤلر کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے لکھا کہ بہت ہی شاندار،بگ بیش لیگ میں ایک مرتبہ پھر پیس سٹرائیک،ساتھ ہی انہوں نے تالی بجاتے ہوئے سٹیکر کا استعمال کیا اور حسنین کی کارکردگی کو سراہا۔
یاد رہے کہ محمد حسنین نے بگ بیش لیگ میں اپنے اوور کی پہلی گیند پر کوئی رن نہیں دیا جبکہ دوسری اور تیسری گیندوں پر وکٹیں حاصل کیں ،چوتھی گیند بھی ڈاٹ ہوئی، پانچویں گیند پر پھر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
سڈنی تھنڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ناکام ٹیم 144رنز پر آؤٹ ہوکر میچ 28رنز سے ہار گئی۔ حسنین نے چار اوورز میں سے ایک میڈن کرایا اور20رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ میچ کے دوران کھلاڑیوں ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔
خیا ل رہے کہ ایرن ہالینڈ پی ایس ایل کے کمنٹری پینل میں بھی شامل رہ چکی ہیں اور انہوں نے پاکستان کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔
Monthly Archives: January 2022
ملائکہ اور اپنی عمر کے فرق پر ارجن کپور نے خاموشی توڑ دی
بالی وڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائکہ اروڑا نے 2019 میں ہی اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی تاہم دونوں آج بھی صارفین کی جانب سے عمر کے بڑے فرق کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ کی عمر 48 سال ہے جبکہ ارجن 36 سال کے ہیں، ان دونوں کی عمر کے فرق کو لے کر ماضی میں متعدد بار تنقید کا نشانہ بنایاجا چکا ہے لیکن اب ارجن کپور نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اس بارے میں بات کی ہے۔
ارجن کپور نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بات یہ کہ ہم میڈیا پر چلنے والے لوگوں کے 90 فیصد تبصرے تو دیکھتے ہی نہیں اس لیے اس تنقید کو اتنی اہمیت نہیں دی جا سکتی، کیونکہ ہمیں معلوم ہیں کہ یہ سب جعلی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسرا یہ کہ جو تنقید کرتے ہیں وہی لوگ جب مجھ سے ملیں گے تو میرے ساتھ سیلفی لینے کے لیے مر رہے ہوں گے، اس لیے میں میڈیا کے بیانیے پر یقین نہیں کرتا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن کا کہنا ہے کہ لوگ صرف ان کے کام کے بارے میں بات کریں، میں اپنی ذاتی زندگی میں جو کچھ کرتا ہوں وہ میرا اختیار ہے۔
ارجن کپور کا مزید کہنا تھا کہ ہم اتنا پریشان نہیں ہو سکتے کہ کس کی عمر کتنی ہے، اس لیے ہمیں بس جینا چاہیے، میرے خیال میں عمر کو دیکھنا اور رشتے کو سیاق و سباق کے مطابق بنانا ایک احمقانہ سوچ کا عمل ہے۔
قومی کرکٹر خوشدل شاہ کی شادی،رضوان سمیت دیگر کھلاڑیوں کی شرکت
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز خوشدل شاہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں جارحانہ مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ کی شادی کی سادہ سی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان،فاسٹ باؤلروسیم جونیئر، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان و دیگر کئی فرسٹ کلاس کرکٹرز شریک ہوئے ۔
شادی کی تقریب میں دلہا خوشدل شاہ اور بیٹر محمد رضوان نے روایتی اور ثقافتی انداز اپنایا جبکہ بنوں میں قومی کھلاڑیوں کا عوام نے والہانہ استقبال کیا اور سٹارز کے ساتھ یادگاری تصاویر بنوائیں۔
خوشدل شاہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں اور صارفین و مداحوں کی جانب سے خوشدل شاہ کو زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
بھارتی موسیقار اےآر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان کی منگنی
خدیجہ رحمان نے سوشل میڈیا پراپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے منگتیر ریاض الدین شیخ کی تصویر بھی شئیرکردی۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں خدیجہ کا کہنا تھا 29 دسمبرکوان کی سالگرہ کے دن منگنی کی تقریب ہوئی جس میں خاندان والوں اورقریبی دوستوں نے شرکت کی۔
خدیجہ رحمان نے بھی بتایا کہ ان کے منگیتر ریاض الدین شیخ آڈیو انجینئیر ہیں۔
اے آررحمان کی بیٹی خدیجہ کی نقاب میں پہلی عوامی پرفارمنس
یاد رہے کہ حجاب پہننے پربھارت میں سوشل میڈیا صارفین کے منفی پروپیگنڈا کا نشانہ بننے والی آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آررحمٰن کی بیٹی خدیجہ رحمان نے گزشتہ دنوں پہلی بارعوامی سطح پر اپنی باپردہ پرفارمنس سے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے تھے
سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں شدید بارش،سیلابی ریلے
سعودی میڈیا کے مطابق شمال بلقرن کمشنری میں شدید بارش کے بعد دیہی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔
سعودی حکام کے مطابق ایک شہری اپنی بیٹی کو اسکول سے لینےگیا تھا کہ سیلابی ریلے میں ڈوب گیا جب کہ اس کی بیٹی لاپتہ ہے، محکمہ شہری دفاع کے کارکنان باپ اور بیٹی کو تلاش کر رہے ہیں۔
سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ عسیر،جازان، تبوک، ریاض سمیت مشرقی ریجن میں آج بھی بارش کا امکان ہے، سعودی شہر الاحسا میں بھی موسلادھار بارش ہوئی ہے۔
اپوزیشن کے جعلی بیانیے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے: وزیراعظم کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جعلی بیانیے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، حکومتی وزراء، ارکان اسمبلی اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے ملک کی معاشی اور اقتصادی صورتحال پر اعتماد میں لیا، عمران خان اور شوکت ترین نے شرکاء کو فنانس بل پر بریفنگ دی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 2 ارب روپے کے ٹیکسز کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔
ترجمانوں کو فنانس بل سے متعلق عوام میں ابہام کو دورے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فنانس بل کو عوامی سطح پر موثر طریقے سے نہیں بتایا جا سکا۔ ریفنڈ اور ربیٹ کے بارے میں عوامی کنفیوژن کو دور کیا جائے، عوامی سطح پر بتایا جائے ڈاکومینٹڈ اکانومی ملکی مفاد میں ہے، ایگریکلچر گروتھ اور ملکی ایکسپورٹس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی ریزور 25 ارب ڈالرز تک پہنچ چکے ہیں جس پر بات نہیں ہو رہی، اپوزیشن کے جعلی بیانیہ کا ڈٹ کے مقابلہ کیا جائے، ہیلتھ کارڈز، ہوم فنانسنگ، احساس پروگرام کے فلاحی منصوبوں بارے موثر آگاہی مہم چلائی جائے۔
بہاولپور میں مسافر کوچز آپس میں ٹکراگئیں، پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق
بہاولپور میں دو مسافر کوچز آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ خیرپورٹامیوالی میں پیش آیا جہاں دو مسافر کوچز آپس میں ٹکرا گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بہاول وکٹوریہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
اے ایس ایف نے ابوظبی جانیوالے مسافر سےکروڑوں روپے مالیت کی آئس برآمد کرلی
ائیر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران ابوظبی جانے والے مسافر سے 4 کلوگرام آئس برآمد کرلی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر امین افضل لاہور سے ابوظبی کی پرواز میں سوار ہونے کیلئے پہنچا تھا کہ اے ایس ایف کے ڈیوٹی پر مامور عملے نے مسافر کے بیگ کی اسکینگ کے دوران مہارت کا مظاہرہ کیا اور بیگ کو مشکوک قرار دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں بیگ کی ہاتھ سے تلاشی کے دوران بیگ میں چھپائی گئی 4 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے سال نو کی منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ترجمان کے مطابق پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت تقریباً ساڑھے 4 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے بتائی جارہی ہے بعد ازاں منشیات اسمگلر کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کیلئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔
پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا
پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے اعلان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان سمیت زونل کمیٹی اسلام آباد کے ارکان نے شرکت کی۔
مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس انکے ہیڈ کوارٹرز پرمنعقد ہوئے ، پاکستان بھر میں مطلع ابر آ لود رہا اور کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ، لہذا کمیٹی ارکان نے متفقہ اعلان کیا کہ آج چاند نظر نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ یکم جمادی الثانی 1443 ہجری 5 جنوری بروز بدھ کو ہو گی ، شہریوں سے اپیل ہے وہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے2019 میں 2 ہزار روپے ٹیکس دیا، ایف بی آر
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ سمیت ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے ٹیکس گوشواروں پر مشتمل ہے۔
ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی آمدنی 9 لاکھ 38 ہزار روپے تھی اور عثمان بزدار نے سال 2019 میں 2 ہزار روپے ٹیکس دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی آمدنی 5 کروڑ 70 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے 10 لاکھ 99 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کی آمدنی 25 لاکھ 80 ہزار روپےتھی اور انہوں نے 66 ہزار 258 روپے ٹیکس ادا کیا۔
گذشتہ سال منتخب ہونے والے وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کی آمدنی 78 لاکھ 58 ہزار روپے تھی اور انہوں نے سال 2019 میں 10 لاکھ 61 ہزار روپے ٹیکس دیا۔
جسٹس عائشہ ملک کی تقرری کا معاملہ، پاکستان بارکونسل کا 6 جنوری کو ہڑتال کا اعلان
پاکستان بارکونسل نے لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کی تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن اجلاس کے دن ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین خوشدل خان کا کہنا تھاکہ 6 جنوری کو جوڈیشل کمیشن اجلاس والے ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ سمجھ سے بالاترہے جسٹس عائشہ ملک کو لانے کا مقصد کیا ہے؟ایک کے بجائے 3 خواتین ججز سپریم کورٹ لائیں مگر سینیارٹی کےمطابق لائیں۔
وائس چیئرمین کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس کہہ چکے ججز تقرری کا معاملہ نئے چیف جسٹس پرچھوڑنا چاہیے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بھی لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری کا معاملہ چار چار سے ٹائی ہوگیا تھا، اُس وقت بھی جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری کے معاملے پر وکلا کی جانب سے بھی احتجاج کیا گیا تھا۔
Writing Science Essays – Types of Essays
An essay is a piece writing that presents an argument of the author. However, the definition of an essay is often vague and includes many elements of a personal letter or essay, report, newspaper, book newspaper, Continue reading Writing Science Essays – Types of Essays
اومیکرون کے 4 ہزار کیسز؛ نئی دلی پر موت کے سائے منڈلانے لگے
نیو دہلی میں کورونا کی نئی لہر نے گزشتہ سال ڈیلٹا کی ہلاکت کی یاد دلا دی ، ایک دن میں 4099 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق ہر سو میں 6.46 فی صد افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کے انکشاف نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 4099 کووڈ کیسز کے باوجود بھی مودی سرکار ریت میں منہ دبائے بیٹھی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں 10 ہزار کورونا کے کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
حکومتی ترجمان اروند کیجروال کے مطابق اس وقت انتہائی خطرناک صورتحال کے سامنا ہے کیونکہ نئے کیسز میں نئے ویرئینٹ اومکیرون سے متاثرہ افراد کی تعداد زیادہ ہے۔
نیو دہلی کی تین لیبارٹریز انسٹی ٹیوٹ اینڈ بلیاری سائنسسز، لوک نائیک اسپتال اور نیشنل سینٹر فار ڈیزیز میں کئے جانے والے ٹیسٹ میں 81 فی صد اومکیرون سے متاثر ہیں۔
محکمہ صحت کے وزیر ستیندر جین کا کہنا ہے کورونا کی تناسب دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے، موجودہ 6.46 تناسب گزشتہ 18 مئی کے بعد سب سے زیادہ تناسب ہے۔
چیف منسٹر اروند کیجر وال نے اتوار کو عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں، انہوں نے اسپتالوں میں کورونا کے کم مریض آنے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ نیا ویرئینٹ ڈیلٹا سے کم اثر ہے۔
نیو دہلی میں ہفتے کو 2716 کووڈ کیسز درج ہوئے تھے ، اتوار کو 3194 اور آج پیر کو 4099 کووڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا میں نئے ویرئینٹ اومیکرون کے آج تک 1700 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 510 کیسز صرف مہاراشٹر ریاست سے ہیں۔
بھارتی وزیر برائے صحت نے انٹرنیشنل فلائٹس کی نیو دہلی آمد کو کیسز میں اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔
ممبئی بھی عالمی وبائی مرض کے نشانے پر آچکا ہے جہاں اتوار تک 8063 تک نئے کیسز ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ جبکہ پوری ریاست میں 11877 کیسز درج ہوئے ہیں۔