اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) حکومت کی جانب سے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا،وزراء پر مشتمل حکومتی کمیٹی نے سفارشات کا مسودہ تیار کر لیا، مسودے میں نیب آرڈیننس میں 1 سے زائد ترامیم کی گئی ہیں۔ترامیم مشیرِ پارلیمانی امور بابر اعوان اور وزیرِ قانون فروغ نسیم نے تجویز کیں۔مسودے میں موجودہ چیئرمین کی توسیع سے متعلق قانونی نکات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیب کی توسیع سے متعلق قانونی نکات کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا اور کئی تجاویز پیش کی گئیں۔ذرائع کے مطابق وزرا پر مشتمل حکومتی کمیٹی نے سفارشات کا مسودہ تیار کرلیا جب کہ مسودے میں نیب آرڈیننس میں ایک سے زائد ترامیم کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ترامیم مشیرپارلیمانی اموربابراعوان، وزیرقانون فروغ نسیم اور شہزاد اکبر نے تیار کی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی کمیٹی کی جانب سے نیب آرڈیننس کے ترمیمی مسودے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد چیئرمین نیب کی ملازمت میں توسیع کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کی مدت ملازمت 8 تاریخ کو ختم ہورہی ہے اور گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر کے ساتھ مشاورت کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نئے چیئرمین نیب کی تقرری تک موجود چیئرمین اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہو گی، چیئرمین نیب کو ہٹانے کا طریقہ کار نئی ترامیم میں واضح کردیا ہے۔
Monthly Archives: October 2021
ہم ٹارگٹڈ سبسڈیز سے مہنگائی کے مسئلے پر قابو پائیں گے ، معلوم ہے مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام تکلیف میں ہیں
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ٹارگٹڈ سبسڈیز سے مہنگائی کے مسئلے پر قابو پائیں گے ، معلوم ہے مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام تکلیف میں ہیں، ماضی میں غلط معاشی پالیسیاں اختیار کی گئیں، ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلنے سے ہم ترقی کے راستے پر چل نکلیں گے، ریاست مدینہ کا ماڈل ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ اسلام آباد میں کامیاب پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ 74 سال قبل بڑی غلطی کی کہ ہم سمجھتے تھے کہ جب ہمارا ملک خوشحال ہوجائے، ہمارے پاس پیسہ آجائے پھر پاکستان کو فلاحی ریاست بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ سوچ کے پہلے ہمارے پاس پیسہ اکٹھا ہوگا، ملک میں سرپلس ہوگا تو ہم غریبوں پر لگائیں گے، یہ غلط فیصلے تھے، میں ریاست مدینہ کی اس لیے بات کرتا ہوں کیوں کہ وہ دنیا کی تاریخ کا سب سے کامیاب ماڈل تھا اس کے نتائج تاریخ کا حصہ ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ مدینہ میں پہلے فلاحی ریاست بنائی گئی تھی پھر پیسہ آیا تھا پھر خوشحالی آئی تھی، یہ خیال بالکل غلط ہے کہ پہلے پیسہ آیا تھا پھر انہوں نے نچلے طقبے کو منتقل کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلنے سے ہم ترقی کے راستے پر چل نکلیں گے، ریاست مدینہ کا ماڈل ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں غلط معاشی پالیسیاں اختیار کی گئیں، چین نے مدینہ کا ماڈل فالو کیا، ترقی حاصل کی، چین نے غربت کے خاتمے کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے، چینی صدر نے حال ہی میں اعلان کیاکہ وہاں انتہائی غریب نہیں رہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت اور انصاف تہذیبوں کی بنیاد ہیں، بھارت اور چین کو دیکھ لیں دونوں کی ایک جتنی آبادی ہے 35 سے 40 سال قبل دونوں ممالک کی صورتحال ایک جیسی تھی، آج چین آسمان پر پہنچ گیا جبکہ بھارت میں وہی امیر لوگوں کا ایک جزیرہ ہے اور نیچے غربت ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ بانیانِ پاکستان نے کہا تھا کہ یہ اسلامی فلاحی ریاست بنے گی تو اس فیصلے پر کبھی عمل ہی نہیں ہوا بلکہ اشرافیہ کا نظام بن گیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے نظام میں ہی دیکھ لیں کہ چھوٹے سے طبقے کو انگریزی میڈیم میں تعلیم دلوا کر نوکریاں انہیں دلوادیں باقی عوام اوپر ہی نہیں آسکتی اور پھر دینی مدرسے چل رہے ہیں، کبھی کسی نے ان سب کو ملانے کی کوشش نہیں کی کہ ایک ملک ہے ایک قوم ہے اس کا نصاب تو ایک ہو۔ملکی نظام ایسا تھا صرف اوپر والا طبقہ ہی مراعات حاصل کرسکتا تھا، معاشر ے میں عدم مساوات کسی بھی ریاست کے زوال کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معلوم ہے کہ اس وقت لوگ مشکلات کا شکار ہیں، اس وقت مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام تکلیف میں ہیں، اس وقت جب چیزیں مہنگی ہیں، حکومت اپنی پوری کوشش کررہی ہے کہ غریب طبقے کو تکلیف نہ ہو، دنیا میں تیل کی قیمت گذشتہ چند ماہ میں 100 فیصد بڑھی ہے، پاکستان میں ہم نے اس وقت 22 فیصد بڑھائی ہے، دنیا میں تیل پیدا کرنے والے 19 ممالک کے سوا، اس وقت ہم دنیا میں پاکستان میں سب سے کم قیمت پر پٹرول اور ڈیزل بیچ رہے ہیں، ہندوستان میں اس وقت پٹرول ڈیزل کی قیمت ہم سے دگنا ہے، کورونا کے باعث دنیا میں گندم کی 37 فیصد قیمت بڑھی ہے، پاکستان میں ہم نے 12 فیصد بڑھائی ہے، دنیا میں چینی کی قیمت میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں ہم نے 21 فیصد بڑھائی ہے، حالانکہ ملک پر مالی خسارے اور قرضوں کی وجہ سے کافی دباﺅ ہے، ہم نے اپنی طرف سے غریب طبقے پر کم سے کم بوجھ ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور لیوی بھی کم کی ہے، اگر نہ نیچے لاتے تو حکومت کو ایک سال میں 400 ارب روپے کا فائدہ ہوتا، لیکن ہم نے 400 ارب کا نقصان کیا تاکہ لوگوں پر بوجھ نہ پڑے، قیمتیں بڑھنے سے یقینا لوگوں کو تکلیف ہے لیکن ہم نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی ہے کہ لوگ کم سے کم متاثر ہوں، انشا اللہ آنے والے دنوں میں احساس ٹارگٹڈ سبسڈیز پروگرام لارہے ہیں، جس میں غریب گھرانوں کو آٹے، چینی اور گھی پر براہ راست سبسڈیز دیں گے، گھی ہم 75 فیصد درآمد کرتے ہیں، دنیا میں پام تیل کی قیمت 80 فیصد بڑھی ہے، ملک میں مہنگا ہونے کی وجہ ہی یہی ہے، بنیادی طور پر یہ درآمدی افراط زر ہے، امپورٹڈ انفلیشن کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہے، ہم ٹارگٹڈ سبسڈیز سے مہنگائی کے مسئلے پر قابو پائیں گے، اور امید ہے کہ دنیا میں اجناس کی قیمتیں کم ہونے سے پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہوں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک کی ترجیحات اور عوام کی سوچ تبدیل کریں، جب حکمران عام آدمی کی زندگی بہتر کریں، غریب آدمی کی دعائیں لیں تو اسی معاشرے میں اللہ کی برکت آتی ہے۔
شادی کا وقت گزرچکا‘ اب پورے ہندوستان کی لڑکیوں کا بھائی ہوں: سلمان خان
ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کے ”دبنگ“ اداکار سلمان خان نے شادی سے متعلق سوال کرنے پر بھارتی گلوکارہ افسانہ خان کو دلچسپ جواب دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی گلوکارہ اور بگ باس 15 کی کنٹیسٹنٹ افسانہ خان نے پریمیئر ایپیسوڈ کے دوران سلمان خان سے شادی سے متعلق سوال کیا۔افسانہ خان نے سلو میاں سے پوچھا کہ آپ پیار اور شادی کے بغیر کیسے رہ رہے ہیں، میں تو اپنے منگیتر کے بغیر بیمار پڑ گئی تھی۔ سلمان خان نے اپنے جواب میں کہا کہ ‘میں یہ نہیں کہوں گا کہ ابھی تھوڑا ٹائم ہے ، دراصل اب تو وہ تھوڑا ٹائم بھی نکل چکا ہے ۔گلوکارہ نے پوچھا کہ اگر میں آپ کو ”بھائی“ کہوں تو ؟ اس کے جواب میں سلمان خان نے کہا کہ ‘ضرور کہیں، کیونکہ اب مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں پورے ہندوستان کا بھائی ہوگیا ہوں۔
پٹرول کے بعد بجلی مہنگی‘ 1.65 پیسے فی یونٹ اضافہ
اسلام آباد(صباح نیوز) بجلی ایک سال کے لئے 1.65 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول بم کے بعد نیپرا نے بجلی ایک سال کیلئے 1.65 فی یونٹ مہنگی کر دی ، جس کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.16 روپے فی یونٹ ہو گئی اور اس فیصلے سے بجلی صارفین پر 90 ارب روہے کا بوجھ پڑے گا، اس حوالے سے اتھارٹی نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔نیپرا نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں ہونے والا حالیہ اضافہ 2019-20 اور 2020-21 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا گیا، فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں پر ہو گا، 80 فیصد صارفین ماہانہ 300 یونٹ سے زائد استعمال کرتے ہیں، کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔
ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے تمام ٹکٹ چندگھنٹوں میں فروخت
لاہور (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے تمام ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت ہو گئے۔رواں ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے ٹکٹ آن لائن فروخت کئے گئے، ویب سائٹ پر خریداری کے لیے ونڈو کھلتے ہی ہزاروں کی تعداد میں شائقین ٹکٹ کے حصول کے لیے کوشاں تھے۔گزشتہ رات 1500 درہم کے پریمیئم اور2600 درہم کے پلاٹینم ٹکٹ ہی باقی رہ گئے تھے تاہم پیر کی صبح ہونے تک یہ بھی ختم ہوگئے، سوشل میڈیا پر شائقین کی بڑی تعداد بلیک میں ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے کوشاں نظر آتی ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
گستاخانہ خاکے بنانے والا ملعون عبرتناک موت سے دوچار‘ ٹریفک حادثے میں جل کر راکھ
سٹاک ہوم (نیوز ایجنسیاں)گستاخانہ خاکے بنانے والا سویڈن کا ملعون کارٹونسٹ لارس ولکس کارحادثے میں جھلس کر ہلاک ہوگیا،واقعہ میں سکیورٹی پر تعینات 2پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگئے ۔لارس ولکس نے 2007 میں گستاخانہ خاکے بنائے تھے اور اس کے بعد سے پولیس اس کی حفاظت پرتعینات تھی۔سویڈش پولیس نے تصدیق کی کہ 75 سالہ کارٹونسٹ اور دو پولیس افسران کار حادثے میں ہلاک ہو گئے جو ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔پولیس کے ایک ترجمان نے مزید کہا کہ سڑک حادثے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ کیونکہ اس میں دو پولیس اہلکار بھی مارے گئے ۔پولیس کے مطابق دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی اور ٹرک ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حادثے کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہے۔علاقائی پولیس سربراہ کارینا پرسن نے کہا جس شخص کی ہم حفاظت کر رہے تھے، وہ اوراس کے دو ساتھی اس ناقابل فہم اور خوفناک حادثے میں مر گئے ۔پولیس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ کار اور ٹرک کی ٹکر کیسے ہوئی تاہم ابتدائی طورپر اس میں کسی کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ملعون لارس ولکس نے 2007 میں گستاخانہ خاکے بنائے جس سے مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی تھی،پولیس اسے تحفظ فراہم کرتی تھی۔
بابراعظم ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 7000 رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے
راولپنڈی(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 7000 رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل 187 اننگز میں عبور کرکے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔بابر اعظم نے یہ ریکارڈ قومی ٹی ٹوئنٹی چمپئن شپ میں سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ میں عبور کیا، اس میچ سے قبل بابر اعظم کو سات ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے چار رنز درکار تھے۔پاکستانی کپتان نے 187 اننگز میں سات ہزار رنز مکمل کرکے کرس گیل کا ریکارڈ توڑا، کرس گیل نے 192 اننگز میں سات ہزار رنز ٹی ٹوئنٹی رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔بابر اعظم اس سے قبل تیز ترین چھ ہزار رنز کرنے والے ایشین بیٹسمین بھی رہ چکے ہیں، چھ ہزار رنز مکمل کرنے میں وہ کرس گیل سے صرف تین اننگز پیچھے تھے مگر انہوں نے چھ ہزار سے سات ہزار رنز کا سفر 22 اننگز میں مکمل کیا۔بابر اعظم نے کم سے کم اننگز کے ساتھ کم سے کم وقت میں بھی تیز ترین سات ہزار رنز کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔بابر اعظم نے ڈیبیو کے 8 سال 10 ماہ میں یہ سنگ میل عبور کیا، وہ نو سال سے کم وقت میں سات ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹسمین ہیں۔یاد رہے کہ اس سال اپریل میں بابر اعظم نے تیز ترین دو ہزار انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی رنز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔اس ریکارڈ کے لیے انہوں نے بھارت کے ویرات کوہلی کو چار اننگز سے پیچھے چھوڑا تھا۔
آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی‘ گیس کی قیمت میں 35 فیصد اضافہ ہوگا: رضاربانی
اسلام آباد(صباح نیوز)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر حکومت بجلی اور گیس کی قیمت میں 35 فیصد اضافہ کرے گی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔سینیٹر رضا ربانی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چینی، آٹا، دال، گھی، پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتیں ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر حکومت بجلی اور گیس کی قیمت میں 35 فیصد اضافہ کرے گی، منافع پاور پلانٹس چلانے والی ملٹی نیشنل تیل کمپنیوں اور دوست سرمایہ داروں کی جیب میں جائے گا۔
پنڈورا باکس تحقیقات‘ وزیراعظم کا دباﺅ قبول نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ملک منظوراحمد سے)وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پنڈورالیکس کے حوالے سے کوئی بھی دباوقبول نہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔جن شخصیات کے پنڈورالیکس نام آیاہے۔تمام سے تفصیلی تحقیقات کرنے کافیصلہ کیاہے۔جن شخصیات کے پنڈورالیکس نام آیاہے۔تمام سے تفصیلی تحقیقات کرنے کافیصلہ کیاہے۔تمام حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں گے۔ذمہ دارذرائع نے بتایاہے کہ پنڈورالیکس کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا۔جس میں پنڈورالیکس کے حوالے سے غور و خوض کیاگیا۔پنڈورالیکس کی تحقیقات کے لیے ایک اعلی سطحی تحقیقاتی سیل قائم کردیاگیاہے۔جس میں اہل باصلاحیت اورشفاف کردارکے حامل افسران کوتعینات کیاجائیگا۔پنڈورالیکس میں شامل ایسی شخصیات جوپبلک آفس ہولڈرنہیں ہے،ان کے کیسز ایف بی آرکے حوالے کیے جائیں گے۔ایف بی آرایسے لوگوں کونوٹس جاری کرےگااورٹیکس چوری کے حوالے سے تحقیقات کرکے ریکوری کریں گے۔ بعض شخصیات کے کیسز نیب کے حوالے کئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایاہےکہ پنڈورالیکس میں جولوگ ملوث پائے گئے ہیں ان کے حوالے سے تحقیقات میں ایف آئی اے کے افسران کی خدمات بھی حاصل کیں جائیں گی۔ذرائع نے یہ بھی بتایاہےکہ وزیراعظم نے پنڈورالیکس کی شفاف غیرجانبدارانہ اورمقررہ عرصہ میں تحقیقات میں تمام ذرائع کو بروئے کارلایاجائیگا۔اس تحقیقاتی سیل کی سربراہی خودوزیراعظم کریں گے۔ایف آئی اے کے علاوہ نیب، ایف بی آربھی سیل کی معاونت کریں گے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جن وزرا اور حکومتی شخصیات کے نام پنڈورا لیکس میں سامنے آئے ہیں ان سے استعفے طلب کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ ایف آئی اے کے علاوہ نیب، ایف بی آر بھی سیل کی معاونت کریں گے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جن وزرا اور حکومتی شخصیات کے نام پنڈورا لیکس میں سامنے آئے ہیں ۔ ان سے استعفے طلب کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
پی ٹی آئی حکومت ملک پر عذاب‘ ن لیگ چھٹکارہ دلانے نکل پڑی‘ عوام ساتھ دیں: حمزہ شہباز
ملتان، بہاولپور (نمائندگان خبریں) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، ن لیگ کے رہنما میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ملک میں عذاب کی طرح مسلط ہے۔ ن لیگ چھٹکارا دلانے کے لئے نکل پڑی ہے، عوام ساتھ دیں۔
بہاول پورسے جنرل رپورٹر‘ نامہ نگار‘سپیشل رپورٹر‘کامرس رپورٹر کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے اپنے دورہ جنوبی پنجاب کے دوران بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کی حکومت نہیں عذاب عوام پر مسلط ہے جس سے چھٹکارا دلوانے کےلئے مسلم لیگ (ن) نکل کھڑی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تین سالوں میں تحریک انصاف نے ایک اینٹ نہیں لگائی جبکہ شہباز شریف اور نواز شریف نے ملک میں موٹرویز بنائیں 22 /22 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا اور بہاولپور میں صحت عامہ مواصلات اور تعلیم کے متعدد منصوبے پائے تکمیل تک پہنچائے۔ تین ماہ میں یہ حکومت پٹرول کی قیمت 7 مرتبہ بڑھا چکی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں پٹرول 64 روپے لٹر ملتا تھا آج 127 روپے لٹر ملتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے بہاولپور کے لوگوں کے لیے 410 بستروں کا سول ہسپتال بنا کر دیا، وکٹوریہ ہسپتال میں 120 بیڈز کا کارڈیالوجی یونٹ اور 178بستروں پر مشتمل گردے اور ڈائیلسز سنٹر بھی بنائے اور یہ حکومت صرف نواز شریف اور شہباز شریف حکومت کے دور کے منصوبوں کے فیتے کاٹ رہی ہے۔ اس حکومت کے دور میں 3 ہزار پی ایچ ڈی بے روزگار پھر رہے ہیں، ادویات مہنگی ہو چکی ہیں اور جو بجلی کا یونٹ 7 روپے کا تھا وہ اب 23 روپے کا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے دور میں یوریا کھاد کا بیگ 1400 کا تھا اب 1800 روپے کی بوری ہے جبکہ ڈی اے پی جو 2300 روپے کی بوری تھی وہ اب تقریباً 7000 تک پہنچ گئی ہے۔ اس حکومت نے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دفن کر دیا ہے اور گزشتہ تین سالوں میں 15 ہزار ارب کا قرضہ چڑھا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت روزانہ کی بنیاد پر ملکی قرضوں میں 13 ارب روپے کا اضافہ کر رہی ہے۔ صوبہ سیکرٹریٹ بنانے سے نہیں بنتا بلکہ اس کےلئے آئینی ترمیم کرنا پڑتی ہے جس کا بل مسلم لیگ (ن) نے اسمبلی میں جمع کروایا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صبح اٹھ کر کہتے ہیں کہ (ن) لیگ کے خلاف کوئی کرپشن کا کیس لاو¿ لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج تک ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔قبل ازیں مسلم لیگ (ن) مرکزی رہنما عطاءاﷲ تارڑ‘ سابق وزیر تعلیم میاں انجینئر میاں بلیغ الرحمن ‘سابق ڈپٹی میئر ملک منیر اقبال چنڑ نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں حمزہ شہباز شریف۔میاں محمد بلیغ الرحمن سابق وفاقی وزیر تعلیم کی رہائش گاہ پہنچے تو کارکنان نے پر تباک استقبال کیا۔اس موقع پر انہوں نے میاں محمد بلیغ الرحمن کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کی۔اس موقع پر قاضی عدنان فرید سابق ایم پی اے بھی موجود تھے ۔یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سابق میئر بہاولپور سٹی عقیل نجم ہاشمی نے (چوک فوارہ) ختم نبوت چوک پر استقبالیہ کیمپ لگایا۔ ڈاکٹررانا محمد طارق سابق ٹکٹ ہولڈر کی رہائش گاہ پر کارکنوں نے ڈیرے ڈالے رکھے۔اس موقع انکی رہائش گاہ پر کنٹونمنٹ بورڈ کے دو منتخب ممبران راعبدالمالک اور را عبد الخالق اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موجود رہے۔ انہوں نے انکے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ بہاولپور، احمدپورشرقیہ، اوچ شریف، ہیڈپنجند،کوٹلہ موسیٰ خان، مبارک پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر، تحصیل رپورٹر، نمائندہ خصوصی، نمائندہ خبریں، نامہ نگار کے مطابق حمزہ شبہاز اوچشریف کے علاقے دھوڑکوٹ میں ن لیگی ایم پی اے ملک خالد وارن، ملک نوید وارن کی رہائشگاہ پرپہنچے اور ملک خالد وارن کے والد مرحوم سابق ایم پی اے و صوبائی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب سردار ملک قادر بخش وارن اور ان کی اہلیہ کی مغفرت اور ایصال ثواب کی دعا منگوائی۔ اس موقع پرحمزہ شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کومعاشی طور پر تباہ وبرباد کردیا، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ واحد جماعت مسلم لیگ ن ہے جو ملک کو در پیش مسائل سے نکال سکتی ہے۔ سابق ایم این اے چودھری سعود مجید، احمد خان، چودھری کاشف، ڈاکٹر طارق، چودھری نورالحسن، تنویر احمد کھاکھی، خالد بڈانی، عامر اقبال، ظفر اقبال مغل، سردار اویس احمد خان لغاری ودیگر موجود تھے۔ دھوڑکوٹ میں میاں حمزہ شہباز شریف کے قافلے کا جگہ جگہ والہانہ استقبال کیاگیا۔ احمد پور شرقیہ سے تحصیل رپورٹر کے مطابق خالد محمود بابر وارن، رانا طارق کی رہائش گاہ پر تقاریب میں سینئر کارکنوں کونظرانداز کردیاگیا۔ خانقاہ شریف، مسافر خانہ، یزمان سے سپیشل رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ خبریں کے مطابق حمزہ شہباز نے خانقاہ شریف میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے تربیت وایم این اے میاں نجیب الدین اویسی کی رہائش گاہ پر ان کے بڑے بھائی خانوادہ اویسیہ صاحبزداہ میاں نظام الدین اویسی ایم پی اے میاں شعیب اویسی کے چچا اور میاں احمد سلطان کے والد کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ اس موقع میاں حسان اویسی اویسی میاں عثمان اویسی میاں شہزاد اویسی ملک غلام محمد چنڑ ملک صدیق ماڑھا، ملک عابد گھلومرتضیٰ شاہ ،وقاص شاہ ،حاجی ضمیر کھچی ،میاں رافت الرحمن، ملک رفیق ارائیں، ملک اعجاز ارائیں،ملک خلیل احمد،خان خلیل بلوچ ملک ملک اقبال سہوملک موسیٰ پگل،ملک صابر ڈاونج ، اسماعیل درانی ،رانا محمد جمیل ودیگر موجود تھے۔ قبل ازیں حمزہ شہباز شریف کی آمد پر چودھری سعد مسعود کی قیادت میں دوہزار افراد پرمشتمل قافلے نے ان کو ویلکم کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ جام پور، روجھان، محمد پور دیوان، عمرکوٹ سے تحصیل رپورٹر، نمائندگان خبریں کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے ملتان میں حمزہ شہباز شریف سے رانا ثناءاللہ، سردار اویس احمد خان لغاری، عطاءتارڑ، سردار خضر حسین خان مزاری کی موجودگی میں ملاقات کرکے غیرمشروط طور پر مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کردیا ہے۔ جام پور سے حاجی محمد اکرم قریشی، محمد ارشد بھٹہ، دلشا د انجم ہاشمی ، محمد سلیم قریشی ، محمد جنید خان ، مرزا فرحان مغل ، چودھری اعجاز مشتاق ،سردار منصور اختر خان لغاری ، ملک اکبر ببر ، ملک عبدالرشید ببر ، منصور خان مستوئی ایڈووکیٹ ، محسن خان احمدانی ایڈووکیٹ نے ان کے فیصلے کاخیرمقدم کیا۔ حمزہ شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پرضلع راجن پور میں سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک کی رہائش گاہ کوٹ مٹھن پہنچیں گے۔ پل قادرہ پر ان کا استقبال کیا جائے گا۔ ڈاکٹر حفیظ دریشک ن لیگ میں شمولیت کااعلان کرینگے۔ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے ن لیگ میں شمولیت کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔ بعدازاں روجھان عمرکوٹ میں مرحوم سردار عاطف حسین مزاری کی وفات پر اظہار تعزیت کےلئے جائیں گے۔سردار صفدر حسین خان مزاری، سردار شمشیر علی خان مزاری، سردار خضرحسین خان مزاری، سردار ریحان خان مزاری، سردار عبدالصمد خان مزاری، سردار حسن اختر خان مزاری، سردار میر حمزہ خان مزاری سے اظہار تعزیت کریں گے۔ مظفرگڑھ سے سپیشل رپورٹر کے مطابق مسلم لیگ نواز کی ٹکٹیں چھوڑنے والے سابق ایم پی اے احمد کریم قسور لنگڑیال ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔ سردار اختر خان گوپانگ نے بھی مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ حمزہ شہباز کے دورہ مظفرگڑھ کے موقع پر مزید سیاسی رہنماؤں کی مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا امکان ہے۔
عمر شریف کی میت آج پاکستان روانہ کئے جانے کا امکان
کراچی، لاہور، نیویارک، برلن (نیوز ایجنسیاں) گزشتہ روز جرمنی میں انتقال کرجانے والے لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کا جسد خاکی آج (پیر) پاکستان روانہ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ تدفین منگل کوہوگی۔ ذرائع کے مطابق لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کا جسد خاکی پاکستان لانے اور ان کی تدفین کے حوالے سے حکومتی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں،جرمنی میں پاکستان کے سفارت خانے کا عمر شریف کے ہمراہ علاج کے لیے جانے والی ان کی اہلیہ سے مسلسل رابطہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں کہ عمر شریف کے جسد خاکی کو پیر کے روز جرمنی سے پاکستان کے لیے روانہ کرادیا جائے تاکہ مرحوم کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین ہوسکے۔مرحوم عمر شریف کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا تھا کہ عمر شریف کی خواہش تھی کہ انہیں حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں دفن کیا جائے، جب کہ ان کی اہلیہ زریں غزل نے جید عالم دین مفتی تقی عثمانی سے درخواست کی ہے کہ وہ عمر شریف کی نماز جنازہ پڑھائیں۔ سندھ حکومت نے بھی کہا ہے کہ مرحوم اور ان کے اہل خانہ کی خواہش کا احترام کیا جائے گا۔ عمر شریف کا جسد خاکی کراچی آنے کے بعد نمازہ جنازہ اور تدفین کا اعلان کریں گے۔ لیجنڈ اداکار عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر نے کہا ہے کہ پاکستان ، بھارت سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پرستاروں کی دعاؤں کی وجہ سے عمر شریف علاج کےلئے جرمنی تک پہنچے تھے ،اب وہ جس سفر پر روانہ ہو رہے ہیں انہیں اس میں آسانی کےلئے اپنے پرستاروں کی دعاؤں کی اسی طرح ضرورت ہے ، شکر گزار ہوں کہ سندھ حکومت نے عمر شریف کی عبد اللہ شاہ غازی کے مزارکے احاطے میں تدفین کی آخری خواہش کو بھی پورا کیا ہے۔ جرمنی سے جاری ویڈیو بیان میں زریں عمرنے کہاکہ میں وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، مرتضیٰ وہاب ، وسیم بادامی،ڈاکٹر طارق شہاب ،جرمنی کے سفیر ،قونصلر جنرل اورجس جس نے بھی اس کڑے وقت میں ہماری مدد کی ان کی انتہائی مشکور ہوں ۔انہوںنے کہا کہ عمر شریف بزرگان دین سے انتہائی لگاؤ رکھتے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ دنیا سے جانے کے بعدانہیں صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں دفن کیا جائے، اس حوالے سے سندھ حکومت سے درخواست کی گئی جسے منظور کر لیا گیا ہے ،میری مفتی تقی عثمانی سے بات ہوئی ہے وہ عمرشریف کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ زریں عمر نے روتے ہوئے کہاکہ میری جب سے عمر شریف کے ساتھ شادی ہوئی ہے میں ہرجگہ ان کے ساتھ جاتی تھی ،وہ اس سفر میں بھی مجھے اپنے ساتھ لے جاتے ،مجھے اکیلے چھوڑ کر کیوں سفر پر روانہ ہو گئے۔ پاکستان کے نامور اداکار اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کے انتقال پر سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کسی تاج کے محتاج نہ تھے۔اداکار قوی خان نے کہا کہ ان کی عظمت کے سامنے کسی تاج کی کوئی حیثیت نہیں تھی، وہ ہنسانے اور ر±لانے دونوں کے فن سے بخوبی واقف تھے۔سینئر اداکار بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ عمر شریف فخرِ پاکستان تھے۔بہروز سبزواری نے کہا کہ لوگ عمر شریف کا کھڑے ہوکر استقبال کرتے تھے۔ بھارت کے معروف کامیڈین اداکار جونی لیور نے کامیڈی کنگ ع±مر شریف کے انتقال پر شدید د±کھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمر شریف کا انتقال نہیں بلکہ کامیڈی کے فادر کا انتقال ہوا ہے۔جونی لیور نے پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین اور اداکار عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ ’عمر کا کسی اور سے موازنہ نہ کریں۔ وہ منفرد، ہنر مند انسان تھے اور ان کا موازنہ کسی اور کے ساتھ نہیں کیا جاسکتا۔ ان جیسے لوگ ہزار سال میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں۔جونی لیور نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ’ان کی تقریباََ 4 سے 5 ماہ پہلے آخری بار عمر شریف سے بات ہوئی تھی اور دونوں کا ایک ساتھ امریکا میں شو کرنے کا بھی ارادہ تھا لیکن عمر شریف کی صحت ناساز ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوسکا۔ پاکستان کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے کامیڈی کنگ ع±مر شریف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ع±مر شریف کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔مہوش حیات نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ ’قوم ایک اور عظیم لیجنڈ، کامیڈی کے بادشاہ کے انتقال پر سوگوار ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ ’ع±مر شریف کو دنیا بھر میں شائقین کی ایک بڑی تعداد یاد کرے گی۔ا±نہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’عمر شریف صاحب، ان تمام مسکراہٹوں اور خوشی کے لیے آپ کا شکریہ جو آپ ہماری زندگیوں میں لائے۔مہوش حیات نے ع±مر شریف کی مغفرت کے لیے د±عا کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوئی بھی آپ کی جگہ نہیں لے سکتا۔ نامور اداکارہ ریشم نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے لیجنڈ اداکار عمر شریف کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف چلے گئے یا ایک عہد چلا گیا،وہ عہد جس میں لوگوں کو ہنسی بانٹنے کا فریضہ بہت دیانتداری سے ادا کیا ۔اداکارہ ریشم نے کہا کہ انسانیت عمر شریف کا شیوہ تھا ،کتنے ہی فنڈ ریزنگ پروگرامز میں ان کا ساتھ میسر آیا اور میں نے یہ بات سیکھی کہ اس پوری دنیا میں درد سے تڑپتا ہوا ہر شخص ہماری ذمے داری ہے کیونکہ خدا نے ہمیں اس قابل بنایا ہے کہ ہم ان کے درد کا درماں کر سکیں۔ نامور رائٹر وپروڈیوسر اشفاق کاظمی نے کہاہے کہ عمرشریف نے اپنے فن سے پاکستان کی خدمت کی اور پورے ملک کے لوگ ان سے بے پناہ پیار کرتے ہیں،لاہور سمیت پورے ملک سے لو گ ان کی نماز جنازہ میں شریک ہونا چاہتے ہیں، تجویز ہے کہ صوبائی حکومتیں اپنے طورپر عمر شریف کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھانے کا اعلان کریں۔ اپنے بیان میںعمر شریف نے کہا کہ لاہورمیں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو لیجنڈ عمر شریف کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے کراچی جانا چاہتے ہیں لیکن اتنی بڑی تعداد کا وہاں پہنچنا ممکن نہیں، اسی طرح یقینی طو رپر دوسرے صوبوں سے بھی ان کے پرستار ان کی نماز جنازہ میںشریک ہوناچاہتے ہیں۔ معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ کامیڈی بادشاہ عمر شریف کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہونے پر دل ٹوٹ گیا ہے۔ سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ہمارے کامیڈی کے اپنے بادشاہ عمر شریف کو الوداع۔سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ عمر شریف نے اداکاری ہی نہیں انسانیت بھی سکھائی۔ہمایوں سعید نے کہا کہ عمر شریف بلا شبہ حتمی کامیڈی کنگ تھے، عمر بھائی! ہم آپ کو یاد کریں گے۔ادکارہ میرا نے عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا گھومی ہے، عمر شریف جیسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں عائشہ عمر نے لکھا کہ آج ہم نے اپنے عظیم لوگوں میں سے ایک شخص کو کھو دیا ہے۔ سینئر اداکار جاوید شیخ بولے میرا اور عمر شریف کا 40 سال کا ساتھ ختم ہوگیا۔ معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ لیجنڈ کبھی مرا نہیں کرتے، آپ ہمیشہ ہم سب کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ اداکار یاسر حسین نے عمر شریف کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فادر آف کامیڈی عمر شریف کے انتقال سے اردو کامیڈی یتیم ہوگئی ہے۔اداکار فیصل قریشی نے اپنے پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللہ عمر شریف کے درجات بلند کرے، آمین۔ اداکارہ صبا قمر نے بھی اپنے پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلاخر ہم سب کو اللہ کے پاس جانا ہے، لیکن عمر شریف صاحب کی موت کا سن کر بہت افسوس ہوا ہے۔گلوکارابرارالحق نے کہا کہ ہمیں ہنسانے والا آج رلا کرچلا گیا۔ گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا کہ دکھ کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں ہیں، خدا عمرشریف کو جنت میں جگہ دے۔پر اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کو عمر شریف کے قدموں میں بیٹھتے دیکھا ہے۔ دی کپل شرما شو کے میزبان کپل شرما نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ الوداع لیجنڈ، آپ کی روح کو سکون ملے۔ بالی ووڈ اداکار جاوید جعفری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عمر شریف کے انتقال کی خبر سن کر میرا دل بہت اداس ہے۔بھارت کے معروف پنجابی پاپ سنگر دلیر مہندی نے عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا عمر شریف کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کے انتقال پر جہاں دنیا بھر میں ان کے مداح افسردہ نظر آرہے ہیں وہیں امریکی امریکی کامیڈین نے بھی ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔امریکی اداکار جیریمی میکلیلین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستان کے معروف اداکار عمر شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اشرافیہ کی ناجائز دولت بے نقاب‘ سخت ایکشن ہوگا: عمران خان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے پنڈورا پیپرز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حکومت پنڈورا پیپرز میں آنے والے تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کر کے ان کے خلاف ایکشن لے گی۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں، اشرافیہ نے ٹیکس چوری، کرپشن سے ناجائز دولت بنائی، اشرافیہ نے ناجائز دھن کو مالیاتی محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ فیکٹی کے مطابق تقریباً 7ٹریلین ڈالر محفوظ پناہ گاہوں میں رکھے گئے جس میں زیادہ تر آف شور کمپنیوں کے ذریعے منتقل کیے گئے۔ پنڈورا پیپرز میں اشرافیہ کی ناجائز دولت بے نقاب کردی ہے۔ ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان کی دولت لوٹی تھی، ایسے ہی حکمران طبقے نے اپنے ملکوں کی دولت لوٹی، غریب ملکوں کا پیسہ روکنے کیلئے امیر ملک کچھ نہیں کرتے، امیرملکوں کے پاس جو غریب ممالک کا پیسہ ہے، واپس بھی نہیں کرتے۔
جنید صفدر کے نام پر 5 آف شور کمپنیاں‘ مریم نواز کی تردید
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کی صحافتی تنظیم آئی سی آئی جے کی جانب سے پینڈورا پیپرز جاری کرنے پر وزیر خزانہ شوکت ترین کا ردعمل آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پنڈورہ پیپرز میں آف شور کمپنی سامنے آنے کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی آئی جے نے میرا کوئی مقف نہیں لیا، عمرچیمہ نے کہا کہ میں نے ای میل کی تھی مجھے موصول نہیں ہوئی، آئی سی آئی جے نے جو الزام مجھ پرلگایا ہے اس پرنوٹس لوں گا۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت کے پاس احتساب کا اختیارہے،اسے متحرک کریں گے اور شفاف طریقے سے احتساب کیا جائے گا، مجھے معلوم نہیں کتنے لوگوں کی آف شور کمپنیز ہیں؟ قبل ازوقت تعین نہیں کیاجاسکتا، کوشش ہوگی جلد سے جلد تفتیش کریں۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ہمارا فارن ٹیکس ڈپارٹمنٹ کام کررہاہے، میری مدت میں کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں ہوئی، میں بذات خود ایمنسٹی اسکیم آئیڈیا سے متفق نہیں ہوں۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے پنڈورہ پیپرز میں آف شور کمپنی سامنے آنے کے بعد جاری بیان میں اعتراف کیا کہ کمپنیاں ضرور کھلی تھیں جو بعد میں بند ہوگئیں، کمپنیز کا کوئی بینک اکاﺅنٹ کھلا نہ ٹرانزیکشن ہوئی۔ شوکت ترین نے بتایا کہ طارق ملک طارق بن لادن کیلئے کام کرتےتھے، سرمایہ کاری کیلئے طارق بن لادن سے معاہدہ ہوا تھا۔ پنجاب کے سینیئر وزیر علیم خان نے اپنی آف شور کمپنی سے متعلق بڑا دعوی کردیا ہے۔ پاناما لیکس کے بعد پنڈورہ پیپرز نے پاکستانی سیاست میں تہلکہ مچادیا ہے، آئی سی آئی جے کی فہرست میں سات سو سے زائد پاکستانیوں کے نام ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین آف شور کمپنی کے مالک نکلے، اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار، وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود کے صاحبزادے عبداللہ مسعود، وفاقی وزیر مونس الہی، سینیٹر فیصل واڈا، وزیر صنعت خسرو بختیار، پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔ آئی سی آئی جے کی جانب سے علیم خان کے نام آف شور کمپنی ظاہر کرنے پر پنجاب کے سینیئر وزیر علیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ الحمدللہ! کچھ نہیں چھپایا، میری یہ آف شور کمپنی ایف بی آر میں ڈکلیئر ہے جبکہ الیکشن کمیشن کواثاثوں میں یہ کمپنی پندرہ سال سے ظاہرکررکھی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پنڈورا پیپرز انکشاف پر کہا ہے کہ مریم نوازکے بیٹے جنید صفدر کے نام پر بھی پانچ آف شور کمپنیاں ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ علی ڈار جو نواز شریف کے داماد ہیں کے نام آف شور کمپنی کے بعد اب نئی اطلاعات یہ ہیں کہ مریم نوز کے بیٹے جنید صفدر کے نام پر بھی پانچ آف شور کمپنیاں ہیں۔ فواد چودھری نے سوال پوچھا کہ اس خاندان کو کتنا پیسہ چاہئے؟۔ اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن اور اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار (جو نوازشریف کے داماد بھی ہیں) کی اپنی کوئی حیثیت نہیں،یہ نواز شریف اور زرداری کے پیسوں کے پہرے دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنڈورا لیکس سے نواز، زرداری کرپشن کے مزید پرت سامنے آئے ہیں،قوم نے پہلے پانامہ اور اب پنڈورا میں ان کے چہروں سے نقاب اترتا دیکھا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے بیٹےکانام پنڈوراپیپرزمیں شامل ہونےکی تردید کردی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ جنیدصفدرکانام شامل ہونےکی جھوٹی خبرچلائی گئی،نجی چینل فیک نیوز چلانے پر معافی مانگے، اگر نجی چینل نے جعلی خبر پر فوری معافی نہیں مانگی تو میں انہیں عدالت لے جاں گی۔ خیال رہے کہ نجی نیوز چینل نے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نام پر 5آف شور کمپنیوں کی خبر چلائی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودرھری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنڈورا پیپرز انکشاف پر کہا ہے کہ مریم نوازکے بیٹے جنید صفدر کے نام پر بھی پانچ آف شور کمپنیاں ہیں۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کی صحافتی تنظیم آئی سی آئی جے کی جانب سے پینڈورا پیپرز جاری کرنے پر وزیر خزانہ شوکت ترین کا ردعمل آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پنڈورہ پیپرز میں آف شور کمپنی سامنے آنے کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی آئی جے نے میرا کوئی مقف نہیں لیا، عمرچیمہ نے کہا کہ میں نے ای میل کی تھی مجھے موصول نہیں ہوئی، آئی سی آئی جے نے جو الزام مجھ پرلگایا ہے اس پرنوٹس لوں گا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت کے پاس احتساب کا اختیارہے،اسے متحرک کریں گے اور شفاف طریقے سے احتساب کیا جائے گا، مجھے معلوم نہیں کتنے لوگوں کی آف شور کمپنیز ہیں؟ قبل ازوقت تعین نہیں کیاجاسکتا، کوشش ہوگی جلد سے جلد تفتیش کریں۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ہمارا فارن ٹیکس ڈپارٹمنٹ کام کررہاہے، میری مدت میں کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں ہوئی، میں بذات خود ایمنسٹی اسکیم آئیڈیا سے متفق نہیں ہوں۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے پنڈورہ پیپرز میں آف شور کمپنی سامنے آنے کے بعد جاری بیان میں اعتراف کیا کہ کمپنیاں ضرور کھلی تھیں جو بعد میں بند ہوگئیں، کمپنیز کا کوئی بینک اکاﺅنٹ کھلا نہ ٹرانزیکشن ہوئی۔ شوکت ترین نے بتایا کہ طارق ملک طارق بن لادن کیلئے کام کرتےتھے، سرمایہ کاری کیلئے طارق بن لادن سے معاہدہ ہوا تھا۔ پنجاب کے سینیئر وزیر علیم خان نے اپنی آف شور کمپنی سے متعلق بڑا دعوی کردیا ہے۔ پاناما لیکس کے بعد پنڈورہ پیپرز نے پاکستانی سیاست میں تہلکہ مچادیا ہے، آئی سی آئی جے کی فہرست میں سات سو سے زائد پاکستانیوں کے نام ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین آف شور کمپنی کے مالک نکلے، اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار، وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود کے صاحبزادے عبداللہ مسعود، وفاقی وزیر مونس الہی، سینیٹر فیصل واڈا، وزیر صنعت خسرو بختیار، پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔ آئی سی آئی جے کی جانب سے علیم خان کے نام آف شور کمپنی ظاہر کرنے پر پنجاب کے سینیئر وزیر علیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ الحمدللہ! کچھ نہیں چھپایا، میری یہ آف شور کمپنی ایف بی آر میں ڈکلیئر ہے جبکہ الیکشن کمیشن کواثاثوں میں یہ کمپنی پندرہ سال سے ظاہرکررکھی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پنڈورا پیپرز انکشاف پر کہا ہے کہ مریم نوازکے بیٹے جنید صفدر کے نام پر بھی پانچ آف شور کمپنیاں ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ علی ڈار جو نواز شریف کے داماد ہیں کے نام آف شور کمپنی کے بعد اب نئی اطلاعات یہ ہیں کہ مریم نوز کے بیٹے جنید صفدر کے نام پر بھی پانچ آف شور کمپنیاں ہیں۔ فواد چودھری نے سوال پوچھا کہ اس خاندان کو کتنا پیسہ چاہئے؟۔ اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن اور اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار (جو نوازشریف کے داماد بھی ہیں) کی اپنی کوئی حیثیت نہیں،یہ نواز شریف اور زرداری کے پیسوں کے پہرے دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنڈورا لیکس سے نواز، زرداری کرپشن کے مزید پرت سامنے آئے ہیں،قوم نے پہلے پانامہ اور اب پنڈورا میں ان کے چہروں سے نقاب اترتا دیکھا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے بیٹےکانام پنڈوراپیپرزمیں شامل ہونےکی تردید کردی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ جنیدصفدرکانام شامل ہونےکی جھوٹی خبرچلائی گئی،نجی چینل فیک نیوز چلانے پر معافی مانگے، اگر نجی چینل نے جعلی خبر پر فوری معافی نہیں مانگی تو میں انہیں عدالت لے جاں گی۔ خیال رہے کہ نجی نیوز چینل نے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نام پر 5آف شور کمپنیوں کی خبر چلائی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودرھری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنڈورا پیپرز انکشاف پر کہا ہے کہ مریم نوازکے بیٹے جنید صفدر کے نام پر بھی پانچ آف شور کمپنیاں ہیں۔