افریقہ کی مدر ٹریسا انتقال کر گئی

افریقہ کی مدر ٹریسا  آج  4 جولائی کو 85  برس  کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

وہ پچھلے کئی دنوں سے کورونا کی وجہ ہسپتال میں داخل تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مدر ٹریسا جن کا اصل نام ڈاکٹر ایبیچ گوبینا تھا ، جو ایتھوپیا میں ہزاروں یتیموں کی کفالت کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی مانی ہستی تھی۔

واضح رہے کہ فلاحی کاموں کی وجہ سے  ڈاکٹر ایبیچ گوبینا کو مدر ٹریسا کا لقب دیا گیا تھا ۔

سابقہ حکومتوں نے عوام کو گدھ بن کر نوچا ہے، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نےعوام کو گدھ بن کر نوچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ پاس نہ ہونے دینے کا الاگ الاپنے والی اپوزیشن بجٹ کی منظوری کے بعد دم دبا کر بھاگ نکلی۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن میں حکومت کو للکارنے کا دم خم نہیں، حکومت کی عوامی فلاح کے منصوبوں کو اپوزیشن نہیں روک سکتی، وزیراعلیٰ کے اثاثوں اور گاڑیوں کے متعلق منفی پراپوگنڈہ کیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ کو ان کے والد نے گاڑی دی، وزیراعلیٰ کے اثاثے ڈکلیئر ہیں۔

 فردوس عاشق نے مزید کہا کہ ن لیگ کے تمام حواری اور جواریوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں، سرٹیفائیڈ چور عدالتوں کو جواب دینے کے بجائے بمعہ اہل و عیال ملک سے باہر ہیں، زبان دراز کنزیں ڈھاری پکی کرنے کیلئے حقائق کے برعکس پراپوگنڈا کررہی ہیں۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ عمران خان کرپٹ مافیا کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے، فنڈ کی پائی پائی عوام کے فلاح کے منصوبوں پر خرچ کر کے عمران خان کے ویژن پر کارفرما ہیں، پی ٹی آئی نے جو وعدے کیے تھے ان کی تکمیل کا وقت ہے، خوشحال پنجاب، پنجاب کے بسنے والوں کی منزل ہے،  ملک کی خدمت کرنے والوں کو بلیک میل کرنا اپوزیشن کا وطیرہ ہے۔

 فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ عثمان بزدار کرپٹ عناصر کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے، احتساب کا عمل جاری و ساری رہے گا، پنجاب کے اندر کرپشن کے بتوں کو ملیا میٹ کریں گے، عثمان بزدار کی قیادت میں عوامی حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتے رہیں گے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ شاہی خاندان نے انسانی وسائل پر خرچ کرنے بجائے ان کی توجہ پاکستان کو کنکریٹ کا جنگل بنانا ہے، بہترین صحت کی سہولیات کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے، پی ٹی آئی کی حکومت انسانی ترقی و خوشحالی پر خرچ کررہی ہے، صحت اور تعلیم کا فروغ پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں انقلاب برپا کررہے ہیں، صحت کے میدان میں دی جانے والی سہولیات ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ ہیں، پی ٹی آئی حکومت صحت کے شعبہ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لیکر آئی ہے، صحت کے شعبہ کیلئے 370 ارب روپے کے فنڈز مختص سلام کرنا وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے قوم کیلئے تحفہ ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 106 ارب روپے کا کوویڈ ریلیف پیکج دیا گیا ہے، شعبہ صحت کے ترقیاتی بجٹ میں 182 فیصد اضافہ کر کے 96 ارب روپے کردیا گیا ہے، یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کیلئے 80 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں، یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت رواں مالی سال کے دوران پنجاب کی 100 فیصد آبادی کو علاج کی مفت اور معیاری سہولت فراہم کی جائے گی۔

سائینوفارم کی لاکھوں ڈوز پاکستان پہنچ گئیں

چین سے سائینوفارم ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، پی آئی اے کا طیارہ سائینو فارم ویکسین ‏لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق چین سے سائینوفارم کورونا ویکسین کی 7 لاکھ ڈوز لائی گئی ہیں اور ایئرپورٹ ‏انتظامیہ نے سائینوفارم ویکسین ای پی آئی حکام کےحوالےکردی ہے۔

سائینو فارم ویکسین کو ای پی آئی کے ویئر ہاؤس منتقل کیا جائے گا۔ پاکستان نے سائینوفارم ‏ویکسین چینی کمپنی سے خریدی ہے۔

چین سے6 لاکھ سائینوفارم ڈوز کی تیسری کھیپ شام 7بجےپہنچےگی جب کہ چین سے7لاکھ ‏سائینوفارم ڈوز گزشتہ رات اسلام آباد لائی گئی ہیں۔

پاکستان نے چین سے سائینوفارم ویکسین کی 23 ملین ڈوز خریدی ہیں اور مرحلے وار اس کی ‏ترسیل جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چینی کمپنی دسمبر تک پاکستان کو سائینوفارم مرحلہ وار فراہم کرے گی۔

افغانستان ؛ امریکا کے بعد بھارتی اہلکاروں نے بھی بگرام ایئر بیس خالی کردیا

سلام آباد:  افغانستان کے بگرام ایئر بیس سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد بھارتی اہلکار بھی فوری طور پر اپنے ملک روانہ ہو رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں بگرام ایئر بیس سے امریکی فوجیوں کے جاتے ہی بھارتی اہلکاروں نے بھی فضائی اڈہ جلد از جلد چھوڑنے میں عافیت جانی اور ان اہلکاروں کو لینے بھارت سے کارگو جہاز C17 افغانستان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی طیارہ تین پروازوں کے ذریعے سیکڑوں اہلکاروں کو لے کر واپس ہندوستان پہنچا۔ کارگو طیارے میں کوئی سامان نہیں تھا تاہم بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے اہلکار موجود تھے جو افغانستان میں کئی عرصے سے خفیہ طو پر تعینات تھے۔

امریکی فوج کے انخلا کے بعد بھارت بھی افغانستان سے جلد از جلد فرار ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس لیے را کے ایجنٹوں کو فوری طور پر افغانستان سے نکالنے کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ افغانستان کی اندرونی کشیدگی میں اپنے شرمناک کردار کو بے نقاب ہونے سے بچا سکے۔

جیسے جیسے افغانستان میں جنگ چھیڑ رہی ہے اور طالبان کی ہندوستان کے ساتھ بات چیت ناکام ہوئی ہے ویسے ویسے دہشت گرد تنظیموں کی مدد کے لیے بھارتی مذموم ڈیزائنوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لیے سبکی سے بچنے کے لیے بھارت نے اہلکاروں کو واپس بلانے میں ہی عافیت سمجھی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ہی امریکی فوج نے افغانستان میں اپنے سب سے بڑے فضائی اڈے ’’بگرام ایئر بیس‘‘ کو خالی کرکے افغان حکومت کے حوالے کردیا تھا۔

سوات میں پی ڈی ایم کا جلسہ، طوفانی بارش کے باعث انتظامات درہم برہم

سوات: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام آج گراسی گراونڈ میں جلسہ کیا جارہا ہے تا بارش کے باعث کئے گئے انتظامات درہم برہم ہوگئے ہیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سوات کے گراسی گراؤنڈ میں جلسہ عام کررہی ہے، جلسے سے مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، محمود خان اچکزئی اور آفتاب شیرپاؤ سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ جلسے کیلئے سواات کے مختلف علاقوں ، دیر ، چترال ، چارسدہ ، صوابی ، مردان سمیت دیگر اضلاع سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ صبح سے جاری ہے۔

جلسہ میں پارٹی قائدین اور میڈیا کے لئے 2 اسٹیج سجائے گئے ہیں جب کہ شرکاء کے لئے 10 ہزار کرسیاں لگائی ہے، جلسہ گاہ میں جمعیت علماء اسلام کے 3 ہزار رضاکار سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ جلسہ گاہ کے باہر 1600 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب جلسے کی ابتدا میں ہی تیز بارش سے گراسی گراونڈ جھل تھل ہو گیا اور کئے گئے سارے انتظامات درہم برہم ہوگئے، قائدین کے انتظار میں بیٹھے کارکن بارش سے بچنے کے لئے کرسیوں کا استعمال شروع کردیا۔

لاہور بم دھماکے کا ماسٹرمائنڈ بھارتی شہری، تعلق را سے ہے، معید یوسف

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے لاہور میں گزشتہ ماہ ہونے والے دھماکے کے تانے بانے پاکستان کے اندر بھارت کی جانب سےہونے والی دہشت گردی سے جڑتے ہیں اور ماسٹر مائنڈ کا تعلق بھارت اور را سے ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور آئی جی پنجاب انعام غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ ‘آئی جی پنجاب نے اس واقعے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ بات کی تھی تو بتایا تھا کہ ہمارے پاس اطلاع اور ثبوت ہیں کہ کوئی غیرملکی خفیہ ایجنسی بھی ملوث ہے’۔

معید یوسف نے کہا کہ ‘آج میں کسی ابہام کے بغیر وثوق سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس سارے حملے کے تانے بانے بھارت کی پاکستان کے خلاف اسپانسر شپ دہشت گردی سے جڑتے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ان کے فون اور دیگر جو آلات ملے ہیں اس کا فرانزک تجزیہ ہوا ہے، مرکزی ماسٹر مائنڈ اور معاونین کا تعلق بھی بھارت سے جڑتا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘جو ماسٹر مائنڈ ہے اس کا تعلق ہمیں بالکل واضح طور پر معلوم ہے، وہ بھارت کا شہری ہے، بھارت میں رہتا ہے اور را سے اس کا بالکل واضح طور پر تعلق ہے’۔

یاد رہے کہ 23 جون کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے تھے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کے جاں بحق اور 21 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا تھا کہ دھماکے میں 15 سے 20 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال ہوا اور دھماکے میں غیرملکی ساختہ مواد استعمال ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دھماکے میں بال بیرنگ، کیل اور دیگر بارودی مواد استعمال ہوا اور دھماکا خیز مواد کار میں نصب تھا اور دھماکا کنٹرول ڈیوائس سے کار میں کیا گیا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ دھماکے کی جگہ 3 فٹ گہرا اور 8 فٹ چوڑا گڑھا پڑا اور دھماکے سے 100 مربع فٹ سے دور تک علاقہ متاثر ہوا۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے حملے کے ماسٹر مائنڈ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ‘ہمارے پاس ان کے جعلی نام، ان کی اصل شناخت اور وہ کہاں موجود ہیں، ان تمام چیزوں کی نشان دہی ہوچکی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘بھارت کی یہ کارروائیاں پہلی دفعہ نہیں ہیں، ہم بار بار یہ بات کرتے رہے ہیں کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، اگر کسی کو یہ سوال، ابہام یا شک ہے کہ چلیں بھارت کے اندر سے ہوا لیکن کیا ریاست ملوث ہے تو میں یہ بتاوں کہ پہلے عموماًایسی چیز ہوتی نہیں تھی’۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘جس دن یہ حملہ ہوا ہے، اس دن ہمارے تفتشی ڈھانچے پر ہزاروں منظم سائبر حملے ہوچکے ہیں، ہم جس ہائبرڈ وار فیئر کی بات کرتے ہیں جو دنیا ہمارے خلاف کر رہی ہے، یہ اس کی ایک مثال ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اس دن سائبر حملے کیے گئے اور اس لیے کیے گئے کہ ہم جو تفتیش کررہے ہیں اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کی نشان دہی کر رہے ہیں، وہ فعال نہ ہوسکیں، اس میں دارڈیں آئیں اور وقت اتنا مل جائے کہ یہ نیٹ ورک ادھر ادھر ہوجائے اور اس جگہ سے نکل جائے’۔

واٹس ایپ نے دیرینا مسئلے کے حل پر کام شروع کردیا

واٹس ایپ نے دیرینا مسئلے کے حل پر کام شروع کردیا ہے۔

واٹس ایپ حالیہ اپ ڈیٹ میں صارفین کی بڑی مشکل آسان کرنے کے لئے آئی فون سے اینڈرائیڈ یا اینڈرائیڈ سے آئی فون میں چیٹ کو منتقل کرنے کی سہولت فراہم کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

ویب بیٹا انفو نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ چیٹ کس طرح باآسانی منتقل کی جاسکے گی۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس کے لئے ایک کیبل کی ضرورت درپیش ہوگی تاہم یہ سہولت فی الحال بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لئے متعارف کروائی جائے گی۔

واضح رہے کہ چیٹ ٹرانسفر کرتے ہوئے ایک بات کا دھیان رکھنا ہوگا کہ فون کسی صورت بند نا ہو ورنہ چیٹ کی منتقلی روک دی جائے گی۔

سیاسی آوارہ گردوں کا نہ کوئی نظریہ کوئی راستہ نہ ہی منزل، فواد چوہدری

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسی آوارہ گردوں کا نہ کوئی نظریہ کوئی راستہ نہ ہی منزل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ ابوبچاؤ ڈرامے کی ناکامی کے بعد آج مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ سٹیج کرنے جا رہا ہے، اس ڈرامے کے تمام کردار ہی پٹ چکے ہیں

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ بھٹکی روئی روحوں کی طرح کبھی ایک ڈگر پھر دوسری ڈگر عمران خان پر تنقیدکافی نہیں اپنا پروگرام  دیں۔

میرے خلاف اگر کوئی درخواست ہے تو اسکا سامنا کروں گا، سعید غنی

سعید غنی کا کہنا ہے کہ میرے خلاف اگر کوئی درخواست ہے تو اسکا سامنا کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ  سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام ٘میں سعید غنی نے ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے تمام دوستوں، سیاسی کارکنوں اور خیر خواہوں کا میرا حوصلہ بڑھانے اور نیب آفس ساتھ چلنے پر اصرار کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سعید غنی نے مزید لکھا ہے کہ میں کسی کو یہ موقعہ نہیں دینا چاہتا کہ  وہ یہ کہیں کہ میں سیاسی دباؤ ڈال کر تحقیقات سے بھاگنا چاہتا ہوں۔

ڈالر ملک سے جانے کے بجائے ملک میں آرہے ہیں، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کہتے ہیں کہ ڈالر ملک سے جانے کے بجائے اب ملک میں آرہے ہیں ، پاکستان کی تاریخ میں کبھی 31 ارب ڈالرکی ایکسپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے  غریب کا خیال رکھتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی ہے، ملک میں ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ  آج 10ارب ڈالر کا ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خود کو بہت اہل سمجھنے والے آج لندن بھاگے ہوئے ہیں ، ن لیگ کے دور میں بیرون ملک پاکستانیوں نے کبھی پیسا نہیں بھیجا تھا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ  اوورسیز پاکستانیوں کو پتا ہےآج  کا وزیراعظم منی لانڈرنگ نہیں کررہا ، بیرون ملک پاکستانیوں کا وزیراعظم پر اعتماد ہے۔

وزیراعظم نے تنقید کے باوجود اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مشورہ دینے والوں نے غریب کے بارے میں نہیں سوچا  ہے جبکہ بھارت میں جی ڈی پی منفی میں چلی گئی ہے۔

فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ  کورونا کے باعث دنیا بھر میں معیشت پر اثرات آئے، کورونا کے دوران نادان اپوزیشن لاک ڈاؤن لگانے کا کہتی رہی ہے۔

 واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  ہم عوام کے پاس کارکردگی کی بنیاد پرجانا چاہتے ہیں، پہلی بار منی لاندرنگ نہیں ہورہی ہے اور نا ہی ڈالر چوری ہورہے ہیں۔

پاکستان کو لوٹنے والوں کی سیاست ختم ہو چکی، ترقی کا سفر جاری ہے: وزیراعلی پنجاب

لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو لوٹنے والوں کی سیاست ختم کر دی، افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا، لوٹ مار کے کلچر کو دفن کر دیا ہے۔ رکاوٹوں کے باوجود عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں آنے دی۔

انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن کی منفی سیاست ہمیشہ کے لئے مسترد کر چکے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے جذبے اور نئے عزم کے ساتھ نئے پاکستان کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان 5 جولائی کو گوادر کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان 5 جولائی کو گوادر کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم گوادر میں مخلتف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور مخلتف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ عمران خان گوادر کو 1.2 ملین گیلن واٹر پراجیکٹ منصوبے کو عملدرآمد کے معاہدے پر بھی دستخط کریں گے۔

وزیراعظم کے دورہ گوادر میں گوادر شہر کے لئے ڈیسیلینشن پلانٹ لگانے کے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیا جائے گا جبکہ حکومت چین کی جانب سے ساؤتھ بلوچستان کے لئے سولر جنریٹر گرانٹ کا ایم او یو بھی ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان گوادر میں نارتھ فری زون کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔