یروت: لیبیا کے شہر سبھا میں ایک سیکیورٹی پوسٹ پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کے جنوبی شہر سبھا کی چیک پوسٹ پر تیز رفتار گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور نے گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرادی۔
گاڑی کے چیک پوسٹ سے ٹکراتے ہی زور دار دھماکا ہوا جس میں 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کی شناخت کے لیے جائے وقوعہ سے ملنے والے اس کے اعضا کے ٹکڑوں کو فرانزک لیب بھیجا جائے گا۔
لیبیا میں شدت پسند گروہ حکومت کے خلاف پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ حزب اللہ بھی کافی متحرک ہے تاہم کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
حرا اور مانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ہلکی پھلکی مزاحیہ گفتگو کررہے ہیں۔
اداکارہ حرا اور ان کے شوہر مانی کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دیکھا گیا جہاں جوڑے سے کووڈ کی ویکسین سے متعلق سوال کیا گیا۔
حرا اور مانی دونوں نے عوام سے اپیل کی کہ ویکسین لازمی لگوائیں۔
اداکار مانی نے کہاکہ اگر لوگ اس ڈر سے ویکسین نہیں لگوارہے کہ دنیا ویکسین لگوا کے مرجائے گی تو آپ اکیلے رہ کر کیا کریں گے؟ اس لیے ویکسین اہم ہے اور اسے لازمی لگوائیں۔
خیال رہے کہ شوبز سے منسلک متعدد فنکار گاہے بگاہے عوام میں آگاہی پیدا کررہے ہیں کہ افواہوں کے برعکس ویکسین لگوانا انتہائی ضروری ہے۔
کئی اداکار اب تک ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا چکے ہیں جن کی تصاویر ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر موجود ہیں۔
سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب دو مسافر ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
حادثہ رات ساڑھے تین بجے اس وقت پیش آیا جب سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس ٹرین کی 10 سے زائد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور مخالف سمت سے (لاہور سے کراچی جانے والی) سرسید ایکسپریس ان بوگیوں سے ٹکرا گئی۔
حکام پہلے ہی زخمیوں اور اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرچکے تھے تاہم اب حادثے میں زخمیوں کی تعداد 50 سے بڑھ کر 100 ہوگئی ہے۔
ترجمان پاکستان ریلوے نے تصدیق کی کہ کراچی سے سرگودھا آنے والی ملت ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر کر ڈاؤن ٹریک پر جاگریں اور راولپنڈی سے آنے والی سرسید ایکسپریس ان بوگیوں سے ٹکرا گئی۔
انہوں نے کہا کہ ’پاکستان ریلوے کے مطابق ملت ایکسپریس ٹرین رات 3 بجکر 28 منٹ پر ڈہرکی اسٹیشن سے روانہ ہوئی تھی اور 3 بجکر 43 منٹ پر اطلاع ملی کہ ٹرین 3 بجکر 38 منٹ پر پٹری سے اتر گئی‘۔
محکمہ ریلوے کی پریس ریلیز کے مطابق اسی اثنا میں سر سید ایکسپریس ٹرین 3 بجکر 38 منٹ پر رائٹی سے گزری۔
انہوں نے کہا کہ ڈاؤن ٹریک پر موجود بوگیوں کو دیکھ کر ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگانے کی کوشش کی لیکن 3 بجکر 38 منٹ پر سرسید ایکسپریس ٹرین بوگیوں سے ٹکرا گئی۔
علاوہ ازیں ترجمان پاکستان ریلوے نے بتایا کہ روہڑی سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی ہے، اس کے علاوہ ریلوے انتظامیہ اور مقامی پولیس سمیت ضلعی انتظامیہ ریلیف کے لیے موقع پر موجود ہے۔
اس سے قبل گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنر عثمان عبد اللہ نے واقعے میں 30 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔
علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ حکام کو شہریوں کو بچانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ بوگیاں الٹ گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ ایک بوگی میں 30 سے 35 مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔
Essay writers will need to be able to use the web for this use, but they don’t all use it properly. Many website owners to permit their subscribers to post comments in their pages and a number of these folks get to find out what you’ve written before you have submitted it. Therefore, in the event that you want your writing to have noticed Continue reading Easy Internet Essay Writing Tips→
نیویارک: اقوام متحدہ نے کینیڈا اور ویٹیکن سے کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا میں بچوں کی اجتماعی قبروں کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبے کے ماہرین نے کینیڈا اور ویٹیکن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کینیڈا کے ایک مذہبی سکول سے مقامی شہریوں کے بچوں کی اجتماعی قبر کے بارے میں تحقیقات کریں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ان ماہرین نے کینیڈا سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ مقامی شہریوں کے دوسرے سکولوں کے بارے میں بھی اسی طرح کی تحقیقات انجام دی جائیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مغربی کینیڈا کے مقامی باشندوں کے بچوں کے ایک مذہبی بورڈنگ سکول سے 2 سو پچاس بچوں کی لاشوں کے ڈھانچے ملے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بعض بچوں کی عمر صرف تین سال تھی۔
اوگادوگو: افریقی ملک برکینا فاسو میں مسلح افراد کے گاؤں پر حملے میں بچوں سمیت 138 افراد ہلاک ہو گئے۔
برکینا فاسو میں نائجر کی سرحد کے قریب گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس میں 138 افراد ہلاک ہو گئے، مسلح افراد نے متعدد گھروں اور مارکیٹ کو بھی آگ لگا دی۔
حملے میں چالیس افراد زخمی بھی ہوئے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے واقعے کی مذمت کی ہے۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان مقدر کے سکندر ہیں جنہیں اتنی نااہل اور نکمی اپوزیشن ملی۔
اسلام آباد کے جی نائن مرکز میں ویکسینیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کے خلاف ڈبلیو ایچ او نے پاکستان میں زبردست کام کیا، تمام ہیلتھ ورکز کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان کے طبی عملے نے کورونا کے خلاف تاریخ رقم کی، کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز شہادت کے رتبے پر فائز ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں کورنا نے تباہی مچائی، وہاں اسپتالوں میں جگہ نہیں اور بورڈ لگادیئے گئے ہیں کہ آکسیجن اور ویکسین کے لئے نہ آئیں، لیکن پاکستان کے ہر اسپتال اور ویکسینیشن سینٹرز میں آنے والوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے، کورنا سے نمٹنے کیلئے بہترین پالیسی بنانے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتاہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس ملک میں کوئی اپوزیشن نہیں دیکھ رہا، عمران خان مقدر کے سکندر ہیں جنہیں اتنی نااہل اور نکمی اپوزیشن ملی، نواز شریف حکومت کو گولی دینے میں کامیاب ہو گئے، لیکن شہباز شریف کو بھاگنے سے روک لیا ہے، اور ان کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، جب کہ ان کے پاس اب ای سی ایل میں نام ڈالنے کے خلاف اپیل کا حق بھی کل ختم ہوچکا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بجٹ پر جہانگیر ترین گروپ کے تمام ووٹ عمران خان کے حق میں پڑیں گے، بجٹ آ رہا ہے مزدوروں کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ہوگا۔ کورونا ویکسینیشن میں چین نے بھرپور مدد کی، مڈل ایسٹ میں چینی ویکسین قبول کرنے کے معاملے کو عمران خان خود ہینڈل کررہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر کہا ہے کہ ہم ریڈ لسٹ میں اس لیے شامل ہیں کہ ہمارے یہاں ویکسینیشن نہیں ہوئی ہے۔
کراچی میں نجی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے ویکسینیشن کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ویکسینیشن کرائیں تاکہ ہم دوبارہ نارمل زندگی پر آسکیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام درج ہونے کے بعد اپیل کے لیے 15 روز کا وقت ہوتا ہے جو گزر چکا ہے لیکن شہباز شریف کی جانب سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک کے نسبت پاکستان میں ویکسینیشن کی صورتحال بہتر ہے اور لوگوں میں اب اس کا رجحان پیدا ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ ویکسینیشن کے خلاف تھے اور اس کے خلاف پروپیگنڈا ہورہا تھا لیکن اب دنیا ویکسینیشن کی جانب جارہی ہے اور کم سے کم مدت میں مکمل کی جائےگی۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جنرل حماد، وفاقی وزیر اسد عمر اور خاص کر وزیراعظم عمران خان کو کریڈٹ دوں گا کہ اس قسم کی معیشت میں بھی ویکسینیشن کرائی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت میں بالخصوص اتر پردیش، مہراشٹرا، سی پی کی صورتحال دیکھیں وہاں بورڈ لگے ہوئے کہ 7 روز تک ویکسینیشن نہیں ہوسکتی لیکن پاکستان میں کہیں ‘نو ویکسینیشن’ کا بورڈ نہیں لگا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران سعودی عرب کی جانب سے صرف مخصوصی ویکسینیشن کو منظوری دینے پر متعلقہ حکام سے بات کریں گے وہ اس مسئلے کو خود دیکھ رہے ہیں۔
ترین گروپ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ میں اس ملک میں عمران خان کی کوئی اپوزیشن نہیں دیکھ رہا، اتنی نااہل، نالائق اور نکمی اپوزیشن میں نے نہیں دیکھی کہ دسمبر میں انہوں نے ڈیڈ لائن دی تھی اور اب بجٹ بھی پیش ہونے جارہا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت سے مجھے پوری توقع ہے کہ مزدوروں کی تنخواہوں اور پیشن میں بھی اضافہ ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف گولی دینے میں کامیاب ہوگئے جس کا دکھ عمران خان کو بھی بہت زیادہ ہے لیکن شہباز شریف کو روک دیا گیا اور ای سی ایل میں اندراج کے خلاف درخواست دینے کے 15 روز ہوتے ہیں جو کل گزر چکے اور کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔
ایک اور سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ جے یو آئی جانے، ایف جانے، نون جانے، آپس میں جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے، عمران خان خوش نصیب شخص ہے کہ جسے ایسی نکمی اپوزیشن ملی۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کی منظوری کے لیے جہانگیر ترین گروپ کے بھی تمام ووٹس حمایت میں پڑیں گے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستان میں شجرکاری کے منصوبوں پر عمران خان کو سلیوٹ کرتا ہوں۔
ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان میں شجر کاری کے منصوبوں پر عمران خان کو سلیوٹ کرتا ہوں، انہوں نے 10 ارب درخت لگانےکا عزم ظاہرکیا، سمندر کو محفوظ بنانے اور جنگلات کے لیے یہ بہت بڑی مہم ہے۔
بورس جانسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کوششیں قابل تعریف ہیں، برطانیہ بھی ماحول کی بہتری کے لیے شجرکاری کرےگا۔
ملتان: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے مشیر حمد اللہ محب امن میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں، وہ تخریبی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ملتان میں شاہ رکن عالم انٹرچینج پر پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی افغانستان کے مشیرافغانستان کے امن میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں، افغانستان سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی سوچ کوآج دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے، پاکستان پرالزام لگانے والے آج مذاکرات پرقائل ہوگئے ہیں، افغانستان میں امن واستحکام کے لیے ہماری کاوشیں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کان کھول کرسن لو، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں، افغانستان کے نیشنل ایڈوائزرنے اگرزبان درازی بند نہ کی توکوئی پاکستانی تم سے ہاتھ ملائے گا نا گفتگوکرے گا، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیرخارجہ شاہ محمود افغانستان میں امن کے لیے جاتے ہیں، ہمسایہ ملک کے نیشنل ایڈوائزر کو شرم آنی چاہیے، افغانستان کے مشیر کی ننگرہارکی تقریرسن کرمیرا خون خول رہا ہے۔
ایف اے ٹی ایف سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ طاقتوں نے فیٹیف کے پلیٹ فارم کوسیاست کی نذرکرنے کی کوشش کی، فیٹف اجلاس میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا گیا،فیٹیف میں ہمیں کامیابی مل رہی ہے، اب پاکستان کومزید گرے لسٹ میں رکھنے کا جوازنہیں رہ گیا، مسلم لیگ کی حکومت سے ہمیں گرے لسٹ ملی تھی، عمران خان کی قیادت میں گرے لسٹ سے نکل کر ملک سفید لسٹ کی طرف بڑھ رہا ہے، اگرفیٹیف میں میرٹ پر فیصلہ ہوا تواگلے ماہ پاکستان کوکامیابی ملے گی۔
فلسطین سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں25منٹ پر125بم گرائے گئے۔ اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پرظلم کیا، فلسطینی کہتے ہیں انصاف دو، جو کچھ فلسطینی کہہ رہے ہیں وہی کشمیری بھی کہہ رہے ہیں، فلسطین مظالم پرنیویارک،واشنگٹن،لندن،کینیڈا میں مظاہرے ہوئے، اجلاس میں مصرکے وزیرخارجہ نے بتایا اسرائیل فائربندی پرآمادہ ہوگیا ہے، پاکستان نے اوآئی سی کے ساتھ مل کرجنیوا میں قرارداد پیش کی، جنیوا میں قرارداد ہماری دوسری کامیابی تھی۔ اوآئی سی،عرب لیگ کے پلیٹ فارم سے فلسطین کا مقدمہ پیش کیا، سلامتی کونسل کی چارنشستیں بے نیتجہ رہی، پاکستان نے اوآئی سی کے پلیٹ فارم پرفلسطین کی وکالت کی۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ،سینیٹ کی متفقہ قرارداد نے ثابت کردیا فلسطین، کشمیرمسئلے پر قوم ایک ہے، جس طرح دبانگ دہل فلسطینیوں کا مقدمہ لڑا، مارچ 2022ء کو اسلام آباد میں پورے عالم اسلام کے وزرائے خارجہ کواکٹھا کرکے کشمیریوں کا مقدمہ لڑوں گا۔ کروڑوں لوگوں نے سوشل میڈیا پرمیرا دفاع کیا، میرا انٹرویو 30لاکھ لوگوں نے دیکھا معمولی بات نہیں۔ جب یہودی لابی نے سوشل میڈیا پرمجھ پرحملہ کیا توپاکستان کے بچے،بچے نے میرا دفاع کیا۔
خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا قبلہ ایک نہیں مگرمقصد بند گلی سے فرارکا راستہ مل جائے، پی ڈی ایم کوکہوں گا آگ لگ گئی تمہارے اتحاد کو ملتان کے چراغ سے، یہ کیسی حزب اختلاف ہے کہتی ہے میں نا مانوں، ملتان نے ہرسیاسی جدوجہد میں ہراول دستے کا کردارادا کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا جانتی ہے پاکستان ایسا ملک ہے جو آنے والی نسل کی فکر کرتا ہے۔
ماحولیات کے عالمی دن پر اسلام آباد کنونشن سینٹر میں پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ تقریب سے خطاب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 10 سال ہمارے لیے موقع ہے کہ ہم نے اصلاح کرنی ہے، پانی کا دنیا میں بڑا مسئلہ آنے والا ہے، ابھی سے ہمارے صوبے کہتے ہیں پانی نہیں مل رہا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا 80 فیصد پانی دریاؤں میں گلیشیئرز سے آتا ہے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلیشیئر متاثر ہورہے ہیں، چھانگا مانگا، میانوالی اور بڑے بڑے جنگلات ہمارے سامنے تباہ ہوئے، ماحولیاتی کانفرنس کی میزبانی کا اعزازپاکستان کو ملا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یوم ماحولیات کی میزبانی اعزاز کی بات ہے، دنیا جانتی ہے پاکستان ایسا ملک ہے جو آنے والی نسل کی فکر کرتا ہے، آنے والی نسلوں کیلئے ہمارے اقدامات کو سراہا گیا ہے، کے پی میں 5 سالوں میں ایک ارب درخت لگائے، خواتین میں کاشت کاری کا رجحان پیدا کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امیر ممالک عالمی حدت سے نمٹنے کیلئے فنڈز فراہم کریں، ہمارا آدھاپیسہ قرض کی ادائیگی میں خرچ ہوتا ہے، کورونا کے دوران لوگوں کو ریلیف دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا نے اپنے لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے ہم سے کم رقم خرچ کی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں شجرکاری مہم کے3سال میں مثبت نتائج آگئے، سیلاب کا پانی ری چارج منصوبے کے تحت محفوظ بنائیں گے، پاکستان میں مینگروز بڑھتے جارہے ہیں، ملک بھر کے اساتذہ بچوں کو شجرکاری مہم کی ترغیب دیں۔