کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان، کاروبار صرف ایک دن بند ہوگا

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر برائے تدارک کورونا (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں کاروباری پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

این سی او سی کے اجلاس میں ملک بھر میں ماس ویکسینیشن مہم کے لیے سہ جہتی حکمت عملی طے کی گئی، تمام شہریوں کی رضا کارانہ طور پر ویکسینیشن کی حکمت عملی طے کی گئی ہے۔

 این سی او سی اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے، تمام سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو 30 جون تک ویکسین لگوانا ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ویکسینیشن مراکز 11 جون سے صبح 8 سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کو ویکسینیشن مراکز کھلے رہیں گے البتہ اتوار کو بند رہیں گے۔

 این سی او سی کے مطابق  18 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے واک ان ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 11جون سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد واک ان (یعنی کسی بھی ویکسینیشن سینٹر پر جاکر) ویکسینیشن کروا سکیں گے۔

کاروبار ہفتے میں صرف ایک دن بند ہوگا، این سی او سی

این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب کاروبار ہفتے میں دو دن کے بجائے ایک دن بند ہوگا، کس دن کاروبار بند رکھنا ہے اس کا فیصلہ صوبے کریں گے۔

این سی او سی نے 50 فیصد ورک فرام ہوم کی پالیسی میں بھی نرمی  کردی اب دفاترمیں 100 فیصد حاضری کے ساتھ کام جاری رکھا جاسکے گا۔

این سی او سی نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر دو روز کی بندش ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ میں 50فیصد مسافروں کی پابندی میں نرمی کردی گئی، پبلک ٹرانسپورٹ میں اب 70 فیصد مسافر بٹھانے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق مزارات اور سینما گھر بدستور بند رہیں گے،  صرف مخصوص نان کنٹیکٹ کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی، کراٹے، باکسنگ، مکس مارشل آرٹ، رگبی، کبڈی ، ریسلنگ پر پابندی برقرار رہے گی،  فیسٹولز،  ثقافتی اور دوسری ایسی تقریبات پر پابندی برقرار رہے گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کا طریقہ کار جون کے آخر تک تشکیل دے دیا جائے گا، این سی او سی کے ان فیصلوں پر عملدرآمد 15جون سے ہوگا۔

 

ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ثناء اللہ عباسی کو ڈی جی ایف آئی اے جبکہ واجد ضیا کو نیشنل پولیس بیورو میں تعینات کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے تقرریوں کی منظوری بھی دے دی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ معظم جاہ انصاری کو آئی جی خیبر پختونخوا جبکہ صلاح الدین خان کو آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا لگا دیا گیا۔

گستاخ فرانسیسی صدر کو منہ پر زور دارتھپڑ،نوجوان کی نعرے بازی

کراچی: سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

سندھ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

اس کے علاوہ بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کی مد میں 180 ارب اور کراچی کی جاری اسکیموں اور دیگر منصوبوں کے لیے 23 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

سندھ حکومت کی جانب سے  بجٹ میں لیاری کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان متوقع ہے جب کہ مجموعی ترقیاتی بجٹ کا 57 فیصد صحت، تعلیم سوشل پروٹیکشن کے لیے مختص کرنے پرغور کیا جائے گا۔

بجٹ میں سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے لیے 10نئی میگا اسکیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں، تمام جماعتوں کا ایک ہی نظریہ ہے: مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں، سب کا وہی مؤقف ہے جو نوازشریف کا ہے۔ عمران خان کے آلہ کار بننے والوں کو بھگتنا پڑے گا۔

مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر گفتگو میں کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتں ایک پیج پر ہیں،پیپلز پارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں رہی، اس پر کوئی بات نہیں ہونی چاہئے۔ چیئرمین نیب تو عمران خان ہیں ایک کو ہٹا دیں ایک کو لگا دیں، اگر کوئی ان کا آلہ کاربنا ہے جس طرح چیئرمین نیب ہیں تو یہ ان کو بھگتنا  پڑے گا۔ بشیر میمن کا بیان موجود ہے کہ اداروں کو کس طرح سیاسی انتقام کا نشانہ بنانےکے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا سے پتہ چل رہا ہے کہ حکومت امریکا کو فضائی اڈے دے چکی ہے، خفیہ مذاکرات کے ذریعے ایسا نہیں کیا جاسکتا، حکومت نے اس کی تردید بھی جاری نہیں کی۔ امریکہ کو پاکستانی اڈے دینے کی مخالفت کروں گی۔

مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر منتخب

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کے لیے ہونے والے انتخاب میں مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے افغانستان کے سابق وزیر خارجہ زالمی رسول کو شکست دیکر 76 ویں صدر بن گءے

فضل الرحمن کا جہانگیر ترین سے رابطہ حمایت طلب،پیپلزپارٹی کے بھی رابطے

ترین گروپ کیساتھ پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمن کے رابطے ذراءع کے مطابق ان  رابطوں میں مولانا فضل الرحمن نے  جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اگر ان کا گروپ فوری طور پر اسمبلیوں سے استعفیٰ دیتا ہے  تو پھر ہم ان کیساتھ  چلنے کیلءے تیار ہیں اسی طرح سے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے تحریک انصاف کے دوسرے ایم پی ایز سے روابط بڑھا لءے ہیں

سی پیک مغربی روٹ رواں سال کے آخرتک کھول دیا جائے گا،عاصم سلیم باجوہ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک مغربی روٹ رواں سال کے آخرتک کھول دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خوشاب سے آواران تک شاہراہ پرکام تیزی سے جاری ہے۔

 عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ماضی میں پسماندہ علاقوں کو ترقی کے عمل میں پیچھے رکھا گیا۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے پسماندہ علاقوں پرزیادہ توجہ دی جائے، محروم علاقوں کی ترقی پر فوکس کیا جارہا ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ 2018 تک ہکلہ، ڈی آئی خان موٹروے پر صرف 47 فیصد کام ہوا تھا، ڈی آئی خان سے آگے ژوب کوئٹہ سیکشن پرکام شروع ہوچکا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے یہ بھی کہا کہ محروم علاقوں کی ترقی پر فوکس کیا جارہا ہے، ہکلہ ڈی آئی خان روٹ آئندہ3سے 4ماہ میں کمیشن ہوجائے گی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ اگلے سال آواران سے خضدار تک شاہراہ پر کام شروع کریں گے، سی پیک مغربی روٹ رواں سال کے آخرتک کھول دیا جائے گا۔

’کینیڈا واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتے اسلاموفوبیا کی علامت ہے‘

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے قتل کی مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اونٹاریو میں پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل پر بےحد افسردہ ہوں، دہشتگردی کا یہ قابل مذمت اقدام مغربی ممالک میں بڑھتے اسلاموفوبیا کی علامت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے عالمی برادری کےکلی طور پر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے شہر لندن اونٹاریو میں مذہبی تعصب میں مبتلا ملزم نے پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان کو ٹرک تلے روند دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

’رائٹس بھارتی کمپنیوں کے پاس ہیں، پاک انگلینڈ سیریز نشر نہیں کی جائے گی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ قومی ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کو پاکستان میں نشر نہیں کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ سرکاری ٹی وی نے اسٹار اور ایشیا سے کرکٹ کا کنٹریکٹ مانگا ہے، سرکاری ٹی وی کی بھارتی کمپنی کے ساتھ معاہدے کی درخواست کو  منظور نہیں کیاگیا ہے، ہم کسی بھی بھارتی کمپنی کے ساتھ معاہدہ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے تمام رائٹس بھارتی کمپنیوں کے پاس ہیں، اس وجہ سے پاکستان انگلینڈ کی کرکٹ سیریز نشر نہیں کی جائے گی البتہ کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ کوئی بیچ کا راستہ نکالیں کیونکہ پی سی بی اور سرکاری ٹی وی کو کرکٹ نشریات کے نا ہونے پر یقیناً نقصان ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز  8 جولائی سے شروع ہوگی جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کسی بھی بھارتی کمپنی کے ساتھ معاہدہ نہیں کر سکتے، ہندوستان سے تعلقات 5 اگست کے فیصلے کی واپسی سے مشروط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے طارق ملک کو نادرا کا نیا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا  کہ پاکستان کے فوجی اڈے امریکا کو دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن بالکل بچوں کی طرح لڑ رہے ہیں، بلاول اورمراد علی شاہ پیپلزپارٹی کو سندھی قوم پرست جماعت بنانے پر تل گئے ہیں۔

وزیر اعظم کا صوبے کو قانون سازی کیلئے ہدایت کرنا اختیار کا آمرانہ استعمال ہے، لاہور ہائیکورٹ

لاہو جاری کر دیا۔ر ہائیکورٹ نے ضابطہ دیوانی ترمیمی آرڈیننس کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ

جسٹس شاہد کریم نے پنجاب بار کونسل کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا جس میں قرار دیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کا صوبے کو قانون سازی کیلئے ہدایت کرناغیر قانونی اوراختیار کا آمرانہ استعمال ہے جبکہ وزیر اعظم کی ہدایات کو بلا عذر تسلیم کرنا پنجاب کی گہری غلامی کو ظاہر کرتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ دیوانی ترمیمی آرڈیننس نے قانون کے استحکام کو بڑے خطرے سے دوچارکیا، پاکستان میں تمام مجاز حکام کو قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہو گا۔

فیصلے میں قراردیا گیا کہ ضابطہ دیوانی کے ترمیمی آرڈیننس نے سائلین کے حقوق کا گلا گھونٹ دیا جبکہ ضابطہ دیوانی میں ترمیم کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رائے تک نہیں لی گئی، وفاق یا وزیر اعظم کا صوبے کو قانون سازی کیلئے ہدایات دینا صوبے کے اختیارات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی پنجاب کو قانون سازی کیلئے دی گئی ہدایات غیر قانونی ہیں جبکہ پنجاب کا وفاق کی ہدایات پر عمل کرنا وفاق اور صوبوں کی خود مختاری کونقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

فیصلے میں مزیدکہا گیا کہ ضابطہ دیوانی ترمیمی آرڈیننس نے قانون کے استحکام کو بڑے خطرے سے دوچار کیا، پنجاب نے وفاق کے حکم پر عمل کر کے نہ صرف صوبائی اختیار ترک کیا بلکہ حقوق پر بھی سمجھوتا کیا، پاکستان میں تمام مجاز حکام کو قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہو گا۔

جسٹس شاہد کریم نے قرار دیا کہ آرڈیننس جاری کرنے کا اختیار کوئی پتھر پر لکیر کی مانند نہیں بلکہ ایگزیکٹو آرڈر کو ریت پر الفاظ لکھنے کے مترادف ہے، ریکارڈ سے ظاہر ہوا کہ ترمیمی آرڈیننس کا ڈرافٹ بھی وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو دیا، ترمیم سے قبل پنجاب حکومت نے ڈرافٹ پر از خود غور ہی نہیں کیا۔

فیصلے کے مطابق آئینی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے وفاق صوبوں کے معاملات میں تجاوز نہیں کر سکتا، محکمہ قانون و انصاف اور پارلیمانی امور نے وزیر اعظم کی ہدایت پر عمل کرکے ڈاکخانے کا کردار ادا کیا لہٰذاعدالت اسے کالعدم قرار دیتی ہے۔

شوگرمافیاجیسےلوگ بہت سےاداروں میں موجودہیں،عمران

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شوگر مافیا کے خلاف ہم نے بلاامتیاز تحقیقات کیں۔ بد قسمتی سے اور جگہوں پر بھی شوگر مافیا جیسے لوگ بیٹھے ہیں۔

اسلام آباد میں 8 جون کو وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کے نمائندوں سے  ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فواد چوہدری،فخر امام، فرخ حبیب اور دیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر فخر امام نے کہا کہ حکومت کسانوں کو سہولیات فراہم کررہی ہے۔ کسانوں کوسہولیات دینے سے پیداوار میں اضافہ ہوا۔ ہماری حکومت نے گنے پر اجارہ داری کو ختم کیا، شریف خاندان نے ذاتی مفاد کیلئے کسانوں کا استحصال کیا۔ اس موقعے پر جمشید چیمہ نے کہا کہ کسانوں سے سرکاری ریٹ سے کم نرخ پر گنا خریدا گیا۔ جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں کسانوں کا استحصال کیا، گنے کے کاشتکاروں سے 80ارب روپے لوٹے گئے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آئے تو دیکھا چینی کی قیمت بڑھ رہی تھی۔ کسانوں کو گنے کی پوری قیمت نہیں مل رہی تھی۔ شوگر مافیا مہنگی چینی بیچتا اور کسانوں کو پوری قیمت نہیں دیتا تھا، جب ایف آئی اے نے شوگر مافیا کی انکوائری کی تو انہیں دھمکیاں ملیں۔ شوگر مافیا کے خلاف بلاامتیاز تحقیقات کی گئیں۔

 

پاک-انگلینڈ سیریز: نشریات کیلئے پی ٹی وی، بھارتی کمپنی کے معاہدے کی تجویز مسترد

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی کی درخواست پر کابینہ نے بھارتی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرنے کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے آئندہ ماہ شروع ہونے والی پاکستان-انگلینڈ کرکٹ سیریز ملک میں نہیں دکھا پائیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ سے ایک بھارتی کمپنی کے ساتھ شراکت کی منظوری کی درخواست کی گئی تھی، جس سے پی ٹی وی 8 جولائی 2021 سے شروع ہونے والے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کرکٹ سیریز کو نشر کرسکتا تاہم کابینہ کی جانب سے اس تجویز کو مسترد کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی کمپنی کے ساتھ شراکت نہیں کرسکتا ہے اور ہمسایہ ملک کے ساتھ ہمارے تعلقات 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے کشمیر کی سابقہ حیثیت کی بحالی کے فیصلے کو واپس کرنے سے مشروط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، میچ سیریز کے نشریاتی حقوق کے حصول کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں سے رابطہ کرنے سمیت مختلف آپشنز پر غور کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن جنوبی ایشیا میں کرکٹ نشر کرنے کے حقوق بھارتی کمپنیوں کے پاس ہے اور اس کے حل کے لیے ہم کوئی اور راستہ دیکھ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ‘کرکٹ دیکھنا ضروری ہے اور اس کے لیے پوری منصوبہ بندی کی کوشش کریں گے، اگر اس کا ہمیں کوئی متبادل نہیں مل سکا تو پی ٹی وی کو پی سی بی کو بھی خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا’۔

کابینہ اجلاس میں کیے جانے والے دیگر فیصلوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ پاکستان ٹیلیفون انڈسٹریز ہری پور کی بحالی اور تنظیم نو کے لیے اسے نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی حوالے کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ فیصلہ سال 2006 سے التوا کا شکار تھا۔