ویکسین کی قلت: کراچی کے 80 فیصد سے زائد سینٹرز بند

کراچی کے 80 فیصد زائد انسداد کورونا ویکسین کے سینٹرز ویکسین کی قلت کے باعث بند کردیے گئے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی کے تمام اضلاع میں 90 کورونا ویکسی نیشن سینٹرز بنائے گئے ہیں جہاں گزشتہ 2 روز سے ویکسین کی قلت کا سامنا ہے جس کے باعث 90 سینٹرز میں سے متعدد میں ویکسین ختم ہوچکی ہے اور سینٹرز بند کردیے گئے ہیں۔

کراچی کے ضلع شرقی میں 26، غربی میں 13، وسطی میں 13، ملیر میں 8 ،کورنگی میں 8 اور ضلع جنوبی میں 22 سینٹرز ہیں۔

ان سینٹرز میں سائنو ویک، سائنو فارم اور پاک ویک موجود نہیں ہیں، ویکسین کی قلت کے باعث سندھ حکومت نے کل تمام سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق 21 سے 24 جون کے دوران 25 لاکھ ویکسین وفاق کی جانب سے سندھ کو موصول ہوجائیں گی۔

صوبائی وزیر داخلہ کابلوچستان اسمبلی واقعے کی تحقیقات کا حکم

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے اسمبلی میں ہونے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیرداخلہ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو واقعے کا تمام پہلو سے جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

 انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف کی جانب سے غیرپارلیمانی رویہ اور نازیبا زبان کا جو استعمال کیا وہ قابل مذمت اور مایوس کن ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کروائی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

جی ایس پی پلس کنونشنز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، وزیر خارجہ

پاکستان نے یورپی یونین کے ترجیحی تجارت کے انتظام، جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز پلس (جی ایس پی پلس) کے تحت اپنے وعدے کے تحت 27 بین الاقوامی کنونشنز کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس عزم کا اظہار رواں ہفتے دو بار کیا گیا، پہلی بار بدھ کو پاکستان ۔ یورپی یونین کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا جس کا مشترکہ اعلامیہ دو روز بعد جاری ہوا، اور دوسری بار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور یورپی یونین کے نمائندہ برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی جوزف بوریل کے درمیان جمعہ کو ترکی میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں سائیڈلائن ملاقات میں کیا گیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس ملاقات میں وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے جی ایس پی پلس سے متعلق 27 نکاتی بین الاقوامی کنونشز پر مؤثر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

ادھر پاکستان ۔ یورپی یونین کمیشن کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یورپی یونین اور پاکستان نے تجارت اور سرمایہ کاری میں رکاوٹ بننے والے مسائل دور کرنے، تجارتی ماحول کو بہتر بنانے اور پاکستان کی جانب سے جی ایس پی پلس سے متعلق 27 نکاتی بین الاقوامی کنونشنز پر مکمل عملدرآمد کی کوششوں سمیت دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے تسلیم کیا کہ اس کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توثیق باہمی فائدہ مند اقدام ہے اور جی ایس پی پلس کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

جی ایس پی پلس خصوصی تجارتی انتظام ہے جس سے ترقی پذیر ممالک کو یورپی مارکیٹوں تک بیشتر مصنوعات پر زیرو ٹیرف کے ساتھ ترجیحی رسائی ملتی ہے۔

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے ممالک انسانی حقوق، محنت کشوں کے حقوق، ماحول کے تحفظ اور اچھی حکمرانی سے متعلق 27 بین الاقوامی کنونشنز پر عملدرآمد کرنا ہوتا ہے۔

یورپی یونین اس کو پائیدار ترقی اور اچھی حکمرانی کے لیے ‘خصوصی ترغیبی انتظام’ قرار دیتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جی ایس پی پلس دوطرفہ طورپر مفید ثابت ہوا ہے اور اس نے باہمی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یورپی یونین، پاکستان کا دوسرا اہم ترین تجارتی پارٹنر ہے، بلاک کے لیے 2020 میں پاکستان کی برآمدات کا حجم سارھے 5 ارب یورو تھا جو ملک کی مجموعی برآمدات کا 28 فیصد ہے۔

پاکستان، جس نے تمام 27 کنونشنز کی توثیق کی ہے، جی ایس پی پلس درجے سے جنوری 2014 سے فائدہ اٹھا رہا ہے، مارچ 2020 میں اس کے اسٹیٹس میں مزید 2 سال کی توسیع کردی گئی تھی۔

ان 27 کنونشنز پر عملدرآمد کے لیے پاکستان کی پیشرفت ملی جلی رہی ہے، ان کنونشنز پر عملدرآمد کے لیے مقامی قانون متعارف کے باوجود کئی طبقات کی جانب سے اس پر عملدرآمد کے حوالے سے سوالات اٹھا رہے ہیں۔

یورپی یونین نے کئی مواقع پر آزادی صحافت، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنان، صنفی برابری، اقلیتوں کے حقوق اور سزائے موت کی مجموعی صورتحال پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ‘پاکستان سے جرنلسٹ پروٹیکشن بل، جبری گشدگی سے متعلق بل اور انسداد تشدد قانون کے حوالے سے پیشرفت پر خدشات کا اظہار کیا گیا’۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ‘بلاک نے سزائے موت اور توہین مذہب کے متعلق قوانین پر بھی خدشات کا اظہار کیا’۔

گورنر سے ملاقات منفی سیاست کا مقابلہ عوامی خدمت سے کیا یور کرتے رہیں گے،عثمان بزدار بے مقصد اوربے سمت تقریریں عوام کی خدمت نہیں، پارلیمینٹ میںرام کہانی سنا کر قوم کا وقت ضائع کیا گیا ہر بچے کو بہتر تعلیم فراہمی حکومت کا منشور ہے

گورنر سے ملاقات منفی سیاست کا مقابلہ عوامی خدمت سے کیا یور کرتے رہیں گے،عثمان بزدار
بے مقصد اوربے سمت تقریریں عوام کی خدمت نہیں، پارلیمینٹ میںرام کہانی سنا کر قوم کا وقت ضائع کیا گیا
ہر بچے کو بہتر تعلیم فراہمی حکومت کا منشور ہے

پاکستان امریکا کو کسی بھی صورت اڈے نہیں دے گا: وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف

سلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کو کسی بھی صورت اڈے نہیں دے گا۔

غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا کہ پاکستان امریکا کو کسی بھی صورت اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ پاکستان سی آئی اے یا امریکا کی سپیشل فورسز کو پاکستان کی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی قسم کی کارروائی کی اجازت دے

 یاد رہے کچھ روز قبل ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے پاکستان میں امریکی ایئر بیس کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان باتوں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے، پاکستان میں کوئی بھی امریکی بیس نہیں ہے، ایسی کوئی تجویز زیر غور تھی نہ ہے، پاکستان میں امریکی بیس سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے، پاکستان اور امریکا کے درمیان 2001ء سے ایئر لائن آف مواصلات فریم ورک ہے، دونوں ملکوں کے درمیان 2001ء سے ایئر لائن آف کمیونی کیشن (اے ایل او سی) اور گراؤنڈ لائنز آف کمیونی کیشن (جی ایل او سی) کوآپریشن ہے، پاکستان نے امریکا کیساتھ کوئی نیا معاہدہ نہیں کیا۔

پاک فوج آرٹلری کور کو جدید تر بنانےکیلئے تمام اقدامات کرےگی،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج آرٹلری کور کو جدید تر بنانے کیلئے تمام اقدامات کرےگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرٹلری سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عبد العزیز کو کرنل کمانڈنٹ آرٹلری کے بیجز لگائے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تقریب میں حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے شرکت کی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ہمایوں عزیز بھی اس موقع پرموجود تھے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی چیف نے  آرٹلری کورکی آرپیشنزمیں غیرمعمولی،مثالی کارکردگی کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف نے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار ، بھرپور کارکردگی پر آرٹلری کو بھی سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مستقبل کی تیاریوں کیلئے آرٹلری کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے، پاک فوج آرٹلری کور کو جدید تر بنانےکیلئے تمام اقدامات کرےگی۔

سپریم کورٹ نے اسٹیل ملز ملازمین کی ترقی سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں

سپریم کورٹ نے اسٹیل ملز ملازمین کی اگلےگریڈ میں ترقی سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقی سے متعلق سماعت ہوئی۔

عدالت نے انجینیئر سمیع میمن و دیگر کی ترقیوں سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں۔

 چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ آپ کو کیوں ترقی دی جائے آپ لوگ تو کام ہی نہیں کررہے ، آپ کو کس بات کی تکلیف ہے، بیٹھے بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں ، 2015 سے جب اسٹیل ملز کی پیداوار ہی بند تو آپ کو کس بات کا پروموشن دیں۔

درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کی پیداوار بند ہے مگر باقی تمام سیکشن چل رہے ہیں، 2011 سے پروموشن نہیں ہوئے،کورٹ میں کیس کے باوجود اسٹیل ملز نے ملازمت سے ہی نکال دیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی:بجٹ سے قبل ہنگامہ آرائی،توڑ پھوڑ،ہاتھا پائی

بلوچستان اسمبلی:بجٹ سے قبل ہنگامہ آرائی،توڑ پھوڑ،ہاتھا پائی

 

وزیراعلیٰ بلوچستان پر بھی حملہ

بلوچستان اسمبلی میں جمعہ 18 جون کو مالی سال 2021-2022 کے بجٹ سے قبل اپوزیشن نے احتجاجاً صوبائی اسمبلی کو تالے لگا دیئے، جب کہ پولیس کی بکتر بند گاڑی نے ٹکر مار کر اسمبلی کا دروازہ توڑ ڈالا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی کے دوران اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے آج 4 بجے اجلاس میں بجٹ پیش کیا جانا تھا لیکن اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ بجٹ تاخیر کا شکار ہوا۔

کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے احتجاج کے باعث پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی۔ پولیس اور انتظامیہ نے ایم پی اے ہاسٹل والے گیٹ کو زبردستی کھلوانے کی کوشش کی۔

بجٹ صوبے کی ترقی کیلئے ایک روڈمیپ ہے،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بجٹ صوبے کی ترقی کیلئے ایک روڈمیپ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصو صی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی جس میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بجٹ میں صوبے کے عوام کیلئے سہولتیں پیدا کی گئی ہیں، ہمار ابجٹ عوام دوست،کسان دوست،صنعت کار دوست اورملازم دوست ہے۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہر ضلع کا ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیا گیا ہے،560 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام سے صوبے کے ہر شہر میں انقلاب آئے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن چاہے بھی تو اس بہترین بجٹ پر تنقید نہیں کر سکتی، پنجاب کا بجٹ باآسانی منظور ہوگا۔

ملاقات میں معاون خصو صی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے عوامی منصوبوں میں ریکارڈ لوٹ مار کی، ماضی کے منصوبوں میں کرپشن کی داستانیں آج بھی زبان زدعام ہیں۔

فردوس عاشق نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

معاون خصو صی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق نے مزید کہا کہ بہترین بجٹ پر پی ڈی ایم ٹولے کے چہروں پربوکھلاہٹ اور مایوسی عیاں ہے

افغانستان میں کورونا بڑھنے پر پاک افغان باب دوستی پیدل آمدورفت کیلئے بند

پشاور: افغانستان میں کوروناکیسزبڑھنےکے بعد پاکستان نے پاک افغان بارڈرپرنئی سفری پابندیاں عائدکرتے ہوئے چمن میں باب دوستی کو دوطرفہ پیدل آمدورفت کے لیے بند کردیا۔

ڈپٹی کمشنر چمن طارق مینگل کے مطابق این سی او سی کے فیصلے کے تحت باب دوستی کو آج سے دو طرفہ پیدل آمدورفت کے لیے بند کردیا ہے تاہم افغانستان میں موجود پاکستانی کورونا ایس اوپیزکے تحت واپس آسکتے ہیں جب کہ پاکستان میں موجود افغان باشندے بھی واپس افغانستان جاسکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےکہ باب دوستی سے دوطرفہ پیدل آمدورفت نئے احکامات تک معطل رہےگی جب کہ پاک افغان دوطرفہ ٹریڈبحال رہے گی۔

دوسری جانب باب دوستی کی اچانک بندش سے بڑی تعداد میں پاکستانی اور افغان شہری سرحدکے دونوں جانب پھنس گئے ہیں

‘اپوزیشن بہت کمزور ہوچکی، اس میں دم نہیں رہا، حکومت پانچ سال پورے کریگی’

اسلام آباد:شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن بہت کمزور ہوچکی، اس میں دم نہیں رہا، تین دن جو کچھ ہوا اس سے جمہوریت کو عزت نہیں ملی، اپوزیشن تو دسمبر میں حکومت ختم کرنے کا اعلان کرچکی تھی، وزیراعظم کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں ایگل سکواڈ روڈ مارچ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی تاریخ میں آج اہم دن ہے، اسلام آباد میں 150 جوانوں پر مشتمل ایگل سکواڈ شروع کر رہے ہیں، 20 کاروں کو ایگل سکواڈ کا حصہ بنائیں گے، اسلام آباد میں جرائم کا خاتمہ ہمارا مشن ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سارے ناکے ختم کر رہے ہیں، امن و امان ہو تو سرمایہ کاری آتی ہے، ویزہ آن لائن کر دیا، ایک ہی روز میں پاسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی۔