این آراومانگنےوالوں کوکسی صورت معاف نہیں کرونگا،وزیراعظم

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ آین آر او چاہتے ہیں مگر وہ سن لیں کہ میں انہیں کسی صورت معاف نہیں کروں گا۔

جمعرات 30 جولائی کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ شیخ رشید ناساز طبیعت کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہوسکے، جس پر وزیراعظم نے راشد شفیق سے شیخ رشید کی خیریت دریافت کی۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اب بدتمیزی کرے گی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے، ہم نے اب تک بہت شرافت دکھا دی، اپوزیشن کو شرافت راس نہیں ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر میں اپنے نظریے سے پیچھے ہٹ گیا تو پارٹی ختم ہو جائے گی، کچھ لوگوں نے مطالبات لکھ کر بھیجے ہیں کہ یہ منی لانڈرنگ نکال دیں، یہ لوگ این آر او کو بھول جائیں، انہیں کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف بازیبا گفتگو کرتے ہیں، پروڈکشن آرڈر پر بلاتے ہیں اور یہ ہمارے خلاف تقاریر کرتے ہیں۔ انہیں پہلے دن سے ہی نرمی نہیں دینی چاہیئے تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکو مت ماضی کی غلطیوں کو دور کر رہی ہے۔ ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی ملک کیلئے ضروری ہے، سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی بلز کی منظوری لے لیں گے، اپوزیشن سیاست بچانے کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کر رہی ہے۔

بل کی منظوری سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ملکی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح نہ دی تو بے نقاب ہونگے۔ قومی مفاد میں ہونیوالی قانون سازی میں اپوزیشن کو حمایت کرنی چاہیے۔ اپوزیشن نے شروع سے ہر قانون سازی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی

حارث رﺅف کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا

(ویب ڈیسک)فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا،فاسٹ باﺅلر نے لندن روانگی کی تیاریاں پکڑ لیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا،حارث رﺅف کا دوسراکورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیا گیا تھا۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ قواعد کے مطابق حارث رﺅف اب بیرون ملک سفر کے اہل ہیں ، فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف کے برطانیہ کے سفر کے انتظامات کررہے ہیں۔دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم بھرپور انداز میں تیاریاں کر رہی ہیں، ڈربی میں ایک دن آرام کے بعد پاکستانی کرکٹرز نے ایک بار پھر میدان کا رخ کیا اور ٹارگیٹ سیناریو پریکٹس کی۔ تفصیلات کے مطابق 5 اگست سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈربی میں دوسرے چار روزہ میچ کے بعد منگل کو آرام کیا اور بدھ کو ایک بار پھر کاﺅنٹی گراﺅنڈ کا رخ کیا جہاں روایتی نیٹس کی بجائے سیناریو بیسڈ ٹریننگ کی جس میں ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بیٹسمینوں اور بولرز کو سیشنز کی بنیاد پر مختلف اہداف دئیے۔پاکستان کرکٹ ٹیم مزید دو دن ڈربی میں پریکٹس کرے گی جس کے بعد یکم اگست کو کرکٹرز مانچسٹر روانہ ہوجائیں گے جہاں اولڈ ٹریفوڑد پر پہلا ٹیسٹ پانچ اگست سے شروع ہوگا۔

مصائب، مشکلات کا آنا اللہ کے قرب کا ذریعہ ہے، خطبہ حج

مکہ المکرمہ:(ویب ڈیسک) شیخ عبداللہ بن سلیمان مسجد نمرہ میں خطبہ حج دے رہے ہیں.سعودی عرب میں حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے عازمین میدان عرفات میں موجود ہیں جہاں روح پرور خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور وہ واحد ہے.خطبہ حج دیتے ہوئے انہوں نے تقویٰ اختیار کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرنی چاہیے اور صرف اسی سے مدد مانگنی چاہیے، اللہ کا ارشاد فرمایا کہ میری عبادت کرو اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔شیخ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ کو آخری نبی بنا کر بھیجا ہے۔خطبہ حج میں شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ اللہ اپنے بندوں کا امتحان لیتا ہے اور اگر وہ آزمائش میں پورے ہوجائیں تو اللہ کی جانب سے انہیں نوازا جاتا ہے۔مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن میں اللہ نے ارشاد فرمایا کہ تم میرے نعمتوں کو گننا چاہو تو گن نہیں سکتے، لہٰذا ان نعمتوں پر اللہ کا شکر ادا کرو۔انہوں نے کہا کہ کائنات میں ایسے کوئی شے نہیں جو اللہ نہ جانتا ہو، ہر وہ بات جو تمہارے نفس اور دل میں چھپی ہوئی ہے وہ بھی اللہ جانتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مصائب، مشکلات کا آنا اللہ کے قرب کا ذریعہ ہے، اس وقت معاشی طور پر مسائل اور شدائد کا سامنا ہے، شریعہ اسلامیہ نے بھی فرمایا کہ اللہ اپنے بندوں کو جانچتا ہے، لہٰذا تجارت کرنے والے تاجروں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے سے تعاون کریں تاکہ اس آیام شدت سے باہر نکلا جاسکے۔خیال رہے کہ ہرسال تقریباً 25 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں تاہم رواں برس دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینی والی کورونا وائرس کی وبا کے باعث بہت محدود تعداد میں سعودی عرب میں ہی مقیم مختلف ممالک کے افراد فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔اگرچہ سعودی حکومت کی جانب سے رواں سال عازمین کی تعداد کے بارے میں کوئی حتمی اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے لیکن یہ کہا گیا تھا کہ ہزار سے 10 ہزار تک عازمین حج ادا کرسکیں گے.مناسکِ حج کی ادائیگی کا سلسلہ 8 ذی الحج سے شروع ہوتا ہے جو 12 ذی الحج تک جاری رہتا ہے۔8 ذی الحج کو عازمین مکہ مکرمہ سے منیٰ کی جانب سفر کرتے ہیں اور رات بھر عبادت کرتے ہیں۔9 ذی الحج کو فجر کی نماز کے بعد عازمینِ حج منیٰ سے میدانِ عرفات کے لیے روانہ ہوتے ہیں، جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کی جاتی ہے۔عرفات میں غروبِ آفتاب تک قیام لازمی ہے اور اس کے بعد حجاج کرام مزدلفہ کے لیے روانہ ہوتے ہیں، جہاں پر مغرب اور عشا کی نمازیں ادا کی جاتی ہیں اور رات بھر یہاں قیام لازم ہوتا ہے۔10 ذی الحج قربانی کا دن ہوتا ہے اور عازمین ایک مرتبہ پھر مزدلفہ سے منیٰ آتے ہیں، جہاں قربانی سے قبل شیطان کو کنکریاں ماری جاتی ہیں۔مزدلفہ سے منیٰ کا فاصلہ تقریباً 9 کلو میٹر ہے اور یہاں پر عازمین مخصوص مناسک کی ادائیگی کرتے ہیں اور اس کے بعد حجاج کرام مکہ مکرمہ جاکر ایک طوافِ زیارت کرتے ہیں اور منیٰ واپس آجاتے ہیں۔11 اور 12 ذی الحج کو تمام مناسک سے فارغ ہونے کے بعد عازمین ایک مرتبہ پھر مکہ مکرمہ جا کر مسجد الحرم میں الوداعی طواف کرتے ہیں۔

وبا کے باوجود 2 ستمبر سے ‘وینس فلم فیسٹیول’ منعقد ہوگا

(ویب ڈیسک)دنیا کے قدیم ترین فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے ‘وینس فلم فیسٹیول’ کی انتظامیہ نے اگرچہ رواں برس مئی میں ہی واضح کردیا تھا کہ فیسٹیول کو ستمبر میں منعقد کیا جائے گا۔تاہم اب انتظامیہ نے میلے کی تاریخ اور میلے میں پیش کی جانے والی فلموں کی فہرست بھی جاری کردی۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اٹلی میں منعقد ہونے والے ‘وینس فلم فیسٹیول’ کا آغاز 2 ستمبر سے ہوگا اور میلا 12 ستمبر تک جاری رہے گا۔عام طور پر ‘وینس فلم فیسٹیول’ 2 ہفتوں تک جارٓی رہتا اور اسے ہر سال موسم گرما کے آغاز میں اپریل یا مئی میں منعقد کیا جاتا ہے۔تاہم اس بار کورونا وائرس کی وبا کے باعث میلے کو مئی کے بجائے ستمبر میں منقعد کیاجائے گا جب کہ میلے کا دورانیہ بھی کچھ مختصر کردیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق کورونا کی وبا کے باعث میلے کی تقریبات کو بھی مختصر یا محدود کردیا گیا ہے اور ریڈ کارپٹ پر بھی لوگوں کی کم سے کم تعداد کو یقینی بنایا جائے گا۔‘وینس فلم فیسٹیول’ کے دوران سماجی فاصلوں کو بھی یقینی بنایا جائے گا اور اس بار ماضی کے مقابلے زیادہ جگہوں پر فلموں کی نمائش کی جائے گی۔مجموعی طور پر اس سال ‘وینس فلم فیسٹیول’ میں 5 درجن سے زائد فلموں کو پیش کیا جائے گا اور انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ اس بار ماضی کے مقابلے سب سے زیادہ خواتین فلم سازوں کی فلموں کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔‘وینس فلم فیسٹیول’ کے رواں سال 72 ویں میلے میں مجموعی طور پر 9 کیٹیگریز میں مختلف فلموں کے درمیان مقابلہ ہوگا اور فیسٹیول کی سب سے نمایاں کیٹیگری کے لیے 18 فلموں کو نامزد کیا گیا ہے۔اعلیٰ ترین کے ایوارڈ کی کیٹیگری کے لیے نامزد کی گئی 18 میں سے نصف فلمیں خواتین ہدایت کاروں کی ہیں جب کہ دیگر 8 کیٹیگریز میں بھی نصف فلمیں خواتین کی شامل کی گئی ہیں۔ماضی میں ‘وینس فلم فیسٹیول’ انتظامیہ کو خواتین فلم سازوں کو کم مواقع دیے جانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے۔اس بار ‘وینس فلم فیسٹیول’ کے دوران جہاں ماضی کے مقابلے زیادہ مقامات پر فلموں کو دکھایا جائے گا، وہیں لوگوں کی تعداد بھی کم سے کم رکھی جائے گی۔تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ کورونا کے خوف میں کمی کے بعد ہونے والے اس پہلے بڑے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے اہم شخصیات بڑی تعداد میں شرکت کریں گی۔

امریکا نے پاکستان کو مزید 100 وینٹی لیٹرز فراہم کر دئیے

اسلام آباد :(ویب ڈیسک)امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو مزید 100وینٹی لیٹرزکی فراہم کردیئے گئے ، چیئرمین این ڈی ایم اے نے کورونا سے نمٹنے میں تعاون پر امریکی عوام، حکومت اور پاکستان میں امریکی سفیر کے شکرادا کیا۔تفصیلات کے مطابق یوایس ایڈکی جانب سے این ڈی ایم اے کو وینٹی لیٹر دینے کی تقریب ہوئی، امریکی سفیر نے وینٹی لیٹرز چیئرمین این ڈی ایم اے کے حوالے کیے ۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کورونا سے نمٹنے میں تعاون پرامریکی عوام، حکومت اور پاکستان میں امریکی سفیر کے شکرگزار ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے100وینٹی لیٹرز کی دوسری کھیپ پہنچائی گئی ہے، امریکا نے گزشتہ ماہ بھی 100وینٹی لیٹرز مہیا کئے تھے، این ڈی ایم اے تمام وینٹیلیٹرز ملک بھر میں تقسیم کئے گئے ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ حکومت وباکےخطرات سے مکمل طور پر آگاہ ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں وباکنٹرول کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی، صحت کے نظام کو بہتر بنایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت کوایک لاکھ روزانہ پر لے گئے ہیں، اسپتالوں اورقرنطینہ سینٹرز کی صلاحیت کو بھی بڑھایا ہے، وینٹی لیٹرز سے پاکستان کی صلاحیت میں مزیداضافہ ہوگا جبکہ  امریکی حکومت ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف کو تربیت فراہم کررہی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت نے بہترین انتظامات کیے، جس سے ملک میں کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے، کورونا سے نمٹنے میں این سی اوسی اور این ڈی ایم اے کا کرداراہم رہا ہے۔اس موقع پر  امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ،عمران خان نےمل کروباکامقابلہ کرنےکاعزم کیا، یہ پاکستان اورامریکاکی شراکت داری کی مثال ہے، صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹرزکوبھی جدید بنا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے،ہم مل کر کوروناوباکوشکست دیں گے،عیدمبارک۔یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں امریکا نے 100 وینٹی لیٹرز پاکستان کو فراہم کئے تھے ، 100وینٹی لیٹرز کی کھیپ کراچی پہنچی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم سے گفتگو میں وینٹی لیٹرزکی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، کورونا سے نمٹنے کیلئے امریکا اب تک پاکستان کو 27 ملین ڈالر امداد فراہم کرچکا ہے۔امریکی ڈپٹی قونصل جنرل جان جوزف ہیلمئیر نے ونٹیلیٹرز این ڈی ایم اے کےممبرآپریشنزبریگیڈیئر وسیم الدین کے حوالے کیے تھے اور کہا تھا کہ 100 وینٹیلیٹرز کی مالیت 3 ملین ڈالرہے، عطیہ ٹرمپ کی وزیر اعظم عمران خان سے وعدے کی تکمیل ہے۔ممبر این ڈی ایم اے بریگیڈیئر وسیم الدین کا کہنا تھا کہ وینٹیلٹرز کورونا کے خلاف معاون ثابت ہوں گے ، ونٹیلیٹرزملک میں ضرورت کےمطابق تقسیم کیےجائیں گے، جس سے کوروناکے حساس مریضوں کو وینٹیلٹرز سے طبی سہولت ملے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے جس کے لیے پیٹرولیم ڈویژن نے سمری وزارت خزانہ کو بجھوادی۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کو بجھوائی گئی سمری میں 7 روپے اضافے سے پیٹرول کی نئی قیمت 107روپے 11 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے اضافے سے نئی قیمت 110 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 6 روپے اضافے سے مٹی کے تیل نئی قیمت 65 روپے 32 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6 روپے 21 پیسے اضافے سے 62 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کو بجھوائی گئی سمری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹر لیوی اور 17 فی صد جی ایس ٹی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاور ت سے کرے گی۔

سپریم کورٹ میں سانحہ آرمی پبلک ‌‌اسکول کیس کی سماعت 4 اگست کو ہوگی

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں سانحہ آرمی پبلک ‌‌اسکول کیس کی سماعت 4 اگست کو ہوگی ، چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس پشاور کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا، چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ 4 اگست کو سماعت کرے گا۔اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے جبکہ سانحہ اے پی ایس میں انکوائری کمیشن اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا چکا ہے۔یاد رہے فوکل پرسن اے پی ایس کمیشن کا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول انکوائری کمیشن کی رپورٹ تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے، جس میں کمیشن کی جانب سے سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سمیت 132 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے جبکہ 101 گواہان اور 31 پولیس، آرمی اور دیگر آفیسرز کے بیانات بھی ریکارڈ کئے۔خیال رہے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے شہدا کے والدین کی درخواست سال 2018 میں کمیشن قائم کیا گیا تھا، کمیشن کی سربراہی پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ابراہیم خان کررہے تھے۔واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی تھی، دہشت گردوں نےعلم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی تھی۔آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے دردناک سانحے اور دہشت گردی کے سفاک حملے میں 147 افراد شہید ہوگئے تھے، جن میں زیادہ تعداد معصوم بچوں کی تھی۔پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد پر سات سال سے عائد غیراعلانیہ پابندی ختم کر دی گئی تھی، جس کے بعد آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث کچھ مجرمان کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جاچکا ہے۔

چار پانچ مہینے بڑے فیصلوں کے مہینے ہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  چار پانچ مہینے وزیراعظم کے بڑے فیصلوں کے مہینے ہیں۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ استعفے دینے والےدونوں معاونین خصوصی اپنا مؤقف دے چکے ہیں، تانیہ ایدروس کے این جی او سے متعلق معاملہ چل رہا تھا، انہوں نے اس وجہ سےاستعفیٰ دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے ادوایات درآمدکے معاملے سے صحت سے زیادہ فنانس ڈویژن کا تعلق ہے اور بھارت سے ادوایات درآمد سے ڈاکٹر ظفرمرزاکا تعلق نہیں، آرٹیکل 91 کے مطابق آپ کے مؤقف سے وزیراعظم متفق ہوں گے تو آپ کام جاری رکھیں گے، وزیراعظم کے پاس اپنےاختیارات بھی ہیں اور ایگزیکٹو اتھارٹی بھی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سوا کسی اور سے اصلاحات کی توقع نہیں رکھ سکتے، وزیراعظم نے اہم فیصلوں سے پہلے ہی عندیہ دےدیا تھا، چار پانچ مہینے وزیراعظم کے بڑے فیصلوں کے مہینے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران اسماعیل کو کراچی کے معاملات پر خدشات ہیں، سندھ حکومت این ایف سی پرگلے پھاڑ پھاڑ کر بات کرتی ہے لیکن سندھ حکومت سہولیات دینےکےلیے تیار نہیں، جب تمام اضلاع کو فنڈز جاری نہ ہوں گے، سندھ کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

نسیم اور شاہین کی ٹیم میں شمولیت میری خوش قسمتی ہے: اظہر علی

(ویب ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے نوجوان فاسٹ بولرز پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی ٹیم میں شمولیت کو اپنی خوش قسمتی قرار دیا ہے۔قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ دونوں نوجوان فاسٹ بولرز بہت باصلاحیت ہیں اور وہ سہیل خان اور محمد عباس جیسے تجربہ کار بولرز سے بہت فائدہ حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کا وسیع تجربہ بھی اسکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مفید ثابت ہو رہا ہے۔

بلے بازوں کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ بیٹسمین سے بعض اوقات رنز نہیں ہوتے تاہم اسکواڈ میں شامل تمام بیٹسمین نیٹس میں بہترین توازن کے ساتھ بیٹنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں، امید ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ان کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

اظہر علی نے کہا کہ کوویڈ19 کی وباکے بعد دوبارہ گراؤنڈ میں واپسی ایک چیلنج تھا اور کیمپ کے آغاز میں فاسٹ بولرز کو مشکلات کا سامنا بھی تھا مگر مینجمنٹ نے بہترین انداز میں ان کا ورک لوڈ مینج کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں بتدریج واپسی سے کھلاڑی بہتر محسوس کررہے ہیں اور آہستہ آہستہ ان کے کھیل میں نکھار بھی آرہا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان نے انگلینڈ میں ہمیشہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور یقین ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پانچ اگست سے شروع ہونے والی سیریز میں بھی ٹیم مداحوں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔

تھیٹر کھولنے سے متعلق پنجاب حکومت کا اہم اعلان

لاہور:(ویب ڈیسک) وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ایس او پیز بنا کر تھیٹر کھولیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب سے تھیٹر، آرٹسٹس اور پرڈیوسرزایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر وفد نے تھیٹرز کے فنکاروں اور پرڈیوسروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ملاقات کے موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کو تھیٹر بند ہونے سے فنکاروں کی مشکلات کا احساس ہے، جلد ہی ایس او پیز بنا کر تھیٹر کھولیں گے، حکومت کی بہترین حکمت عملی سے کرونا وبا شکست کے قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تھیٹر بند ہونے سے متاثرہ افراد کی ہرممکن مدد کرے گی۔راجہ بشارت نے متعلقہ محکموں کو ایسوسی ایشن کی مشاورت سے ایس اوپیز تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وبا نے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے، حکومت متاثرہ شعبوں کی ہر ممکن امداد کرے گی۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں پنجاب تھیٹرز سے تعلق رکھنے والے درجنوں فنکار نے تھیٹرز کی بندش کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ فوری طور پر ہمارے پلیٹ فارمز کھولیں جائیں

امریکا کا جرمنی سے 12 ہزار فوجی واپس بلانے کا اعلان

(ویب ڈیسک)امریکا نے جرمنی میں تعینات اپنے 11,900 فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔یہ فوجی مشرقِ اوسط اور افریقا میں امریکا کی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہیں۔خبررساں ادارے کی مطابق امریکی سیکریٹری دفاع مارک ایسپر نے اعلان کیا کہ امریکا، جرمنی میں اپنے 11 ہزار 900 فوجیوں کو کم کرکے انہیں اٹلی اور بلیجیئم منتقل کررہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ فوجیوں کی منتقلی کا عمل رواں ہفتے میں شروع ہوسکتا ہے۔پینٹاگون اپنے 6 ہزار 400 فوجی اٹلی اور 5 ہزار 600 نیٹو کے دیگر رکن ممالک میں تعینات کرے گا۔مارک ایسپر نے بتایا کہ جرمنی میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے بعد وہاں مجموعی طور پر 24 ہزار امریکی فوجی ہوجائیں گےسیکرٹری دفاع نے مزید بتایا کہ اس منتقلی کا ایک اہم مقصد بحیرہ اسود کے قریب نیٹو کے جنوب مشرقی حصے کو تقویت دینا ہے۔علاوہ ازیں سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ امریکی فوجیوں کو بیلجیئم منتقل کرنے کا مقصد، نیٹو کمانڈ کے ساتھ ہم آہنگی کو بہتر بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محدود تعداد میں امریکی فوجی پولینڈ اور بالٹک ریاستوں میں بھی روانہ کیے جائیں گے۔امریکی سیکریٹری دفاع نے کہا کہ اس اقدام سے جرمنی میں اہم اقتصادی اور تزویراتی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں جہاں دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد سے سیکڑوں امریکی فوجی تعینات ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کی اپنی سیاسی جماعت نے ان کے یورپ سے فوجیوں کو واپس بلانے کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ری پبلکن پارٹی کے ایوان نمایندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے بائیس ارکان نے صدر ٹرمپ کے نام ایک خط لکھا ہے۔اس میں انھوں نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کی واپسی سے یورپ کا دفاع کم زور ہوگا اور اس سے روسی جارحیت اور موقع پرستوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر منتخب ہونے میں ناکام رہتے ہیں تو اس منصوبہ پر نیا منتخب ہونے والا کوئی اور صدر عمل درآمد کرے گا یا نہیں۔واضح  رہے کہ  صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ جرمنی میں موجود قریباً 36 ہزار فوجیوں کی تعداد میں کمی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی تعداد کم کرکے 25 ہزار تک کردی جائے گی۔جرمنی میں امریکا کے مجموعی طور پر 47 ہزار فوجی اور سویلین اہلکار موجود ہیں۔ وہ مختلف فوجی اڈوں ، ہیڈ کوارٹرز اور تنصیبات پر تعینات ہیں۔

سیاست میں استعفے اور لوگ آتے جاتے رہتے ہیں: شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سیاست میں استعفے اور لوگ آتے جاتے رہتے ہیں ہمارے لیے پاکستان کا مفاد اولین ترجیح ہے۔گور نرہاؤس میں یوم استحصال کشمیر پرسیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے، پانچ اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پورے ملک میں پروگرام ہوں گے۔شبلی فراز کاکہنا تھاکہ اپوزیشن اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہے، اسے احتساب کی بھنک پڑتی ہے تو اے پی سی شروع کر دیتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں استعفے آتے رہتے ہیں، وزیراعظم نے مشیروں کو بھی اثاثہ جات ڈیکلیئرکرنے کا پابند بنایا ہے،  پہلی بار معاونین خصوصی کے اثاثے ڈکلئیر کیے گئے ڈیجیٹل پاکستان کا منصوبہ جاری رہے گا۔

امریکی پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس ہو کر مظاہرین کو گرفتار کرنے لگے

(ویب ڈیسک)امریکا میں پولیس کے اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس ہوکر مظاہرین کو گرفتار کرنے لگے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی پولیس کی جانب سے حراست میں لینے کے لیےپولیس موبائلوں کی بجائے سادہ گاڑیاں استعمال کی جانے لگیں۔نیویارک کے علاقے مین ہٹن سے لڑکی کو مشکوک انداز سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر افواہ پھیل گئی تھی کہ بعض افراد مظاہرے میں شامل 18 برس کی بے گھر لڑکی کو اغوا ءکرکے لے گئے۔اب پولیس نے بیان جاری کرکے وضاحت کی ہے کہ سیکنڈ ایونیو اورپچیس اسٹریٹ پر جس لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، اسے پولیس کیمرے توڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ادوسری جانب نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے واضح کیا ہے کہ یہ گرفتاری غلط مقام اور غلط وقت پر کی گئی ہے۔