ایران میں صدر حسن روحانی کے بھائی کو 5 سال قید کی سزا

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی عدالت نے صدر حسن روحانی کے بھائی حسین فریدون کو کرپشن الزامات میں 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی کے بھائی حسین فریدون کو کرپشن سمیت مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔ کرپشن سے متعلق ایک کیس میں شواہد اور گواہوں کی روشنی میں عدالت نے صدر کے بھائی کو 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔قبل ازیں جولائی 2017 کو حسین فریدون کو کرپشن الزامات پر حراست میں لیا گیا تھا تاہم 2 دن بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا جس کے لیے انہوں نے مبینہ طور پر 15.3 ملین امریکی ڈالر ادا کیے تھے بعد ازاں رواں برس مئی میں بھی حسین فریدون کو غیر متعین جیل میں قید کردیا گیا تھا۔حسین فریدون صدر حسن روحانی کے خصوصی معاون بھی ہیں اور انہیں سیاسی طور پر ایرانی صدر کی آنکھیں اور کان بھی کہا جاتا ہے۔ حسن روحانی کے حامیوں نے فریدون کی سزا اور مقدمے کو سیاسی قرار دیتے آئے ہیں۔ بھائی کو قید کی سزا پر صدر روحانی کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔ایران کے عدالتی ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے میڈیا کو بتایا کہ صدر روحانی کے بھائی پر کرپشن سمیت دیگر مقدمات بھی زیر سماعت ہیں، ابھی صرف ایک مقدمے میں سزا ہوئی ہے تاہم دیگر مقدمات میں بھی سزا متوقع ہے۔

حرا میری دوسری بیوی ،کامیڈین مانی کی تصدیق مگر پھر تر دید

کراچی: (ویب ڈیسک)اداکار اور کامیڈین مانی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی شادی ناکام ہوگئی تھی اور حرا ان کی دوسری بیوی ہیں۔جب ان سے پہلی شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی شادی 12 سال پہلے ہوئی تھی اوران کا ایک بیٹا بھی ہے۔اداکار نے مزید کہا کہ میری پہلی شادی ختم ہوچکی ہے اور اس وقت انٹرنیٹ کا اس طرح استعمال نہیں تھا ورنہ میری پہلی شادی کی خبر بھی ٹی وی کا حصہ بن جاتی اورسب کو معلوم ہوجاتا۔اداکار نے کہا کہ جب حرا کو میری پہلی شادی اوربیٹے کے بارے میں علم ہوا تو اس کو کوئی فرق نہیں پڑا جب کہ اس نے یہ تک کہا کہ بیٹے کو بھی گھر لے آو¿، وہ بھی میرے بیٹے جیسا ہے تاہم اداکار یہ کہانی سناتے سناتے قہقہہ لگانے لگے اور اپنے مداحوں کو کہا کہ یہ جو میں نے کہا یہ محض ایک فرضی کہانی ہے اور اس میں کوئی سچائی نہیں۔

فردوس جمال نے ماہرہ خان کے بعد بھولے پر وارکرنا شروع کر دیئے

لاہور: (ویب ڈیسک)اپنی اداکاری سے سب کو محظوظ کرنے والے بھولے کو کس نے نہیں سراہا تاہم اداکارفردوس جمال نے ماہرہ خان کے بعد اب ایک بارپھرعمران اشرف پر وارکرنا شروع کر دیئے۔ پاکستانی اداکار فردوس جمال نے کچھ عرصے قبل اداکارہ ماہرہ خان پرتیربرسائے تھے اورکہا تھا کہ ماہرہ خان کو اب اداکارہ کا نہیں بلکہ ماں کا کردارادا کرنا چاہیئے جب کہ ان کے نزدیک ماہرہ خان ہیروئن بننے کے لائق نہیں ہیں، جس پرماہرہ خان نے بھی انہیں جواب دیا تھا جب کہ ماہرہ خان کے مداحوں کی جانب سے بھی فردوس جمال پرکڑی تنقید کی گئی تھی۔اب اداکارفردوس جمال نے ایک بار پھرٹی وی شو کے دوران عمران اشرف کی طرف توپوں کا رخ موڑتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ ”رانجھا رانجھا کردی“ میں ان کی جانب سے ادا کیا گیا بھولے کا کرداربہترین اداکاری نہیں بلکہ محض دکھاوا تھا، اورایسا کردارپہلے بھی بہت سے فنکارادا کرچکے ہیں اورعمران اشرف نے ا±ن جیسی ہی اداکاری کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت کوئی ایک بھی ایسا اداکار نہیں جو آگے چل کر ایک اسٹاربن جائے۔واضح رہے کہ اداکار فردوس جمال پرماہرہ خان کی اداکاری کرنے پربھی تنقید کی گئی تھی اور اب بھولے کی اداکاری پروار کرنے کے بعد انہیں ایک بار مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

71 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے:چئیر مین نیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ 22 ماہ میں 71 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے، نیب بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔اسلام آباد میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بدعنوانی ایک ناسور ہے جو ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لیے کوشاں ہیں، احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کرپشن شکایات، انکوائریز، انوسٹی گیشنز کو مقررہ وقت کے اندر منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

سوزوکی آلٹو کار کی قیمت 13 لاکھ آٹھ ہزار سے بڑھاکر 15 لاکھ 18 ہزار کردی گئی

کراچی (ویب ڈیسک)کمپنی اعلامیے کے مطابق آلٹو کی نئی قیمت 13 لاکھ آٹھ ہزار سے بڑھاکر 15 لاکھ 18 ہزار کردی گئی ہے جبکہ اس کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے ڈیلرز کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔مارچ کے مہینے میں متعارف کروائی گئی آلٹو کی قیمت میں مجموعی طور پر دو لاکھ 10 ہزار روپے بڑھائے گئے ہیں۔جنوری 2018 سے 2019 کے درمیان کئی دیگر گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھائی گئیں۔سب سے زیادہ قیمت سوو¿فٹ کی پانچ لاکھ 39 ہزار بڑھائی گئی جبکہ ویگنور کی قیمت میں ایک سال میں پانچ لاکھ 11ہزار اضافہ کیا گیا۔اسی طرح کلٹس کی قیمت چار لاکھ 95 ہزار تک بڑھائی گئی جبکہ مہران وی ایکس آر ایک لاکھ 81 ہزار مہنگی ہوئی۔

ایک پیالہ چاول کی قیمت 1405 ڈالر؟

چین:(ویب ڈیسک)چین میں چاول کا ایک پیالہ 1405 ڈالر کی خطیر رقم میں نیلام کیا گیا۔شمالی چین میں واقع ایک گاؤں میں چاول کی پہلی فصل کی کٹائی کے بعد نئی فصل سے حاصل کیے جانے والے چاول کا پہلا پیالہ نیلام کیا جاتا ہے۔گریٹ ناردرن وائلڈرنس نامی یہ فارم جو شمالی چین کا زرعی اعتبار سے ایک اہم خطہ ہے اور اپنی زرخیز زمین کی وجہ سے یہ ’کالی مٹی‘ کے نام سے مشہور ہے۔فارم میں چاول کی نئی فصل کی کٹائی کے بعد حاصل کیے جانے والے چاول میں سے ایک پیالہ چاول نکال کر پکائےگئے جسے پکانے کے بعد نیلامی کے لیے  پیش کیا گیا۔نیلامی کے موقع پر بہت سے لوگوں نے شرکت کی اور نئی فصل کے چاول کے پہلے پیالے کے لیے خوب بولیاں لگائیں گئی مگر اسی دوران ایک خاتون نے سب سے زیادہ بولی لگا کر 1405 ڈالرز میں نئی فصل کے چاول کا پہلا پیالہ حاصل کرلیا۔

خاتون نے جب چاول کی نیلامی کی رقم ادا کردی تو ان کا کہنا تھا کہ اب وہ یہ چاول کھائیں گی اور انہیں بے حد خوشی ہوگی۔اس نیلامی کے حوالے سے بہت سے شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام کسی بھی شخص کو دولت مند ثابت کرنے کا نہایت ہی کربناک طریقہ تھا۔

لاہور ہائیکورٹ: لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت دیگر ملازمین کو مستقل کرنیکا حکم

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت محکمہ صحت کے دیگر ملازمین کو ایک ماہ میں مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔0لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواستوں پر سماعت کی، درخواستگزاروں کی جانب سے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواستگزار محکمہ صحت میں کافی عرصے سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں، حکام کو درخواستیں دینے کے باوجود مستقل نہیں کیا جا رہا، عدالتی حکم پر کئی ملازمین مستقل کیےجا چکے ہیں جبکہ درخواستگزاروں کو مستقل نہ کرنا اُن سے امتیازی سلوک ہے۔ درخواستگزاروں نے استدعا کی کہ عدالت انہیں مستقل کرنے کا حکم دے۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ درخواستگزار مستقل ہونے کی اہلیت پر پورا نہیں اُترتے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواستگزاروں کو مستقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے پٹیشن نمٹا دی۔ عدالت نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کو ایک ماہ میں ملازمین کومستقل کر کےعملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

لاہور ہائیکورٹ: مریم نواز کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت پر نیب کو 14 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیئے اور تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی استفسار پر مریم نواز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز کو 8 اگست کو گرفتار کیا گیا۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ مریم نواز کی درخواست میں علی جہانگیر صدیقی کے کیس کے دستاویزات کیوں لگائے گئے ہیں جس پر مریم نواز کے وکیل نے عدالت کو اگاہ کیا کہ علی جہانگیر صدیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایس ای سی پی کے ریفرنس کے بغیر نیب کارروائی نہیں کر سکتا۔مریم نواز کے وکیل نے دلائل دیئے کہ درخواستگزار ملک کے تین بار منتخب ہونے والے وزیراعظم کی بیٹی ہے، ملزمہ کا خاندان سیاسی تاریخ کا حامل ہے، پانامہ لیکس کیس میں تمام جائیدادیں اور اثاثے ڈکلیئر کر رکھے ہیں۔ عدالت نے مریم نواز کی درخواست پر نیب کو 14 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیئے.

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام، خورشید شاہ 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

سکھر: (ویب ڈیسک) نیب نے خورشید شاہ کا ریمانڈ پورا ہونے پر دوبارہ عدالت میں پیش کر دیا، عدالت نے ان کا مزید 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ پیشی کے موقع پر خورشید شاہ کے وکلاء اور نیب پراسیکیوٹر میں سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، رضا ربانی نے ایک موقع پر نیب پراسیکیوٹر کے خلاف ہائی کورٹ میں جانے کا اعلان کر دیا۔نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید احمد شاہ کو احتساب عدالت کی جانب سے گذشتہ سماعت پر دیئے گئے نو روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر آج دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا تاہم عدالت کی جانب سے وکلاء کے دلائل کے بعد خورشید شاہ کا 13 دن کا ریمانڈ دیتے ہوئے انکو نیب کے حوالے کر دیا۔سماعت کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی، سماعت کے آغاز پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیئر وکیل رضا ربانی نے خورشید شاہ کے وکیل ہونے کی حیثیت سے اپنا وکالت نامہ جمع کرایا جبکہ خورشید شاہ کے وکلاء پینل کے رکن ایڈووکیٹ مکیش کمار چاولہ نےعدالت سے نیب حکام کے رویئے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ورشید شاہ کی پیشی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی اور جیسے ہی خورشید شاہ کو نیب عدالت لایا گیا تو کارکنوں نے فلک شگاف نعرے بازی کی جس کا خورشید شاہ نے ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔