لاہور(شوبزرپورٹر)شوبز انڈسٹری ایسی جگہ ہے جس میں شہرت حاصل کرنے کے لیے آجکل ہر لڑکی پر تول رہی ہے، جس کے لیے سوشل میڈیا ان کے لیے ایک آسان حل رہ گیا ہے، رابی پیرزادہ شوبز انڈسٹری کا اتنا بڑا نام تو نہیں مگر آگے بڑھنے کے لیے پہلے انہوں نے اژدھا ‘مگرمچھ اور سانپ کے ساتھ تصویر شیئر کی بعدازاں جب محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے کارروائی کی گئی تو انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے سانپ مگرمچھ او اژدھے کے ساتھ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو کشمیر میں جاری جارحیت پر للکارا۔ ویڈیو میں کشمیری لباس پہن کر باقاعدہ یہ دکھایا گیا کہ کشمیری لڑکی مودی کے خلاف تیار ہے۔ کشمیر کا مسئلہ اس وقت پوری دنیا کامسئلہ ہے، اور دیکھا جائے تو یہ وہی رابی پیر زادہ ہے جب کشمیر کی ریلیاں نکل رہی تھیں اور یہ لندن میں قادیانیوں کے فراڈ ایوارڈ شو کی تقریب کا حصہ تھیں آج وہی لڑکی مودی کا نام استعمال کرکے صرف جھوٹی شہرت حاصل کرنا چاہتی ہے، شاید ان کے ذہن میں ہو کہ اژدھے مگرمچھ اور سانپ پالنا مہنگا پڑگیا ہے، ایسے تو اب میں ہٹ ہوں گی نہیں اس وقت مسئلہ کشمیر سب سے بڑا مسئلہ ہے تو مودی کا نام تو اورہٹ ہو جاو¿ نگی۔جی ہاں یہ ہے شوبز انڈسٹری کی ایک اور کہانی کیا کیا جتن کرتی ہیں ایسے آپ کو اوپر لے جانے کے لیے چاہیے پھر کتنی ہی بلندی سے کیوں نہ گریں، اب دیکھنا یہ ہے کہ رابی پیر زادہ کا یہ وار کتنا ہٹ ثابت ہوتا ہے۔
Monthly Archives: September 2019
نادیہ خان نے مارننگ شو سے جگن کاظم کی چھٹی کروادی
لاہور(شوبزرپورٹر)اداکارہ ومیزبان نادیہ خان نے مارننگ شو سے جگن کاظم کی چھٹی کرادی ہے اب ان کب جگہ وہ خود شو کی میزبانی کریں گی ۔تفصیلات کے مطابق جگن کاظم جو کہ ایک عرصے سے پی ٹی وی کے مارننگ شو میں اپنے تعلقات کی وجہ سے شو کرتی چلی آرہی تھیں ایک دم غائب ہوگئیں اور پھر اطلاعات آئیں کہ وہ حاملہ ہیں اور پھر پتہ چلا کہ ان کا ابورشن ہوگیا ہے مگر تھوڑے ہی دنوں بعد انہوں نے وضاحت کی کہ وہ پی ٹی وی سے کنارہ کشی اختیار کررہی ہیں جبکہ اصل حقائق کچھ اور ہی تھے۔ جگن کاظم کے پی ٹی وی چھوڑ نے کی وجہ وہ خود نہیں ہیں بلکہ نادیہ خان نے جو عرصہ دراز سے ایک نجی ٹی وی چینل سے ہوسٹنگ کررہی تھیں انہوں نے اس شو سے جگن کاظم کو کٹ کروایا ہے اور اب وہ یہ شو بہت جلد پی ٹی وی کراچی سے کرنے جارہی ہیں۔
پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب سے دہشتگردی کےواقعات میں کمی آئی، آرمی چیف
میران شاہ: (ویب ڈیسک)سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر جاری باڑ کی تنصیب سے سرحد پار سے دہشت گردوں کی آمدورفت کم ہوئی ہے اور دہشت گردی کے واقعات بھی بتدریج کم ہورہے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے میران شاہ کا دورہ کیا، آرمی چیف نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے عمائدین سے ملاقات اور بات چیت بھی کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر جاری باڑ کی تنصیب سے سرحد پار سے دہشت گردوں کی آمدورفت کم ہوئی اور دہشت گردی کے واقعات بھی بتدریج کم ہورہے ہیں۔ شہری دیسی بارودی سرنگوں کے واقعات کی روک تھام میں محتاط رہیں اور شدت پسندوں کے سہولت کاروں سے بھی چوکنا رہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان کا برادر ہمسایہ ملک ہے اور ہم افغانستان میں امن کےقیام کےخواہاں ہیں، پاکستان میں دیرپا امن افغانستان کے امن سے منسلک ہے جس کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کررہا ہے۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ شدت پسندوں کے ساتھ طاقت کے ذریعے نمٹنا بڑامسئلہ نہیں لیکن جانی نقصان سے بچنے کے لئے فورسز مکمل تحمل کامظاہرہ کرتی ہیں، ہم باہمی تعاو ن سے دہشتگردوں کو مکمل شکست دیں گے، عمائدین کے تجربے سے مستقبل میں کامیابیاں ممکن ہیں۔
‘انتخابات کے روز پولنگ اسٹیشنز سے دور رہیں،طالبان کی دھمکیوں کے با وجودافغا نستان میں صدا رتی الیکشن
کا بل (ویب ڈیسک) اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ 2014 سے ایک ٹوٹے پھوٹے شراکتی اقتدار کے انتظامات کے ذریعے حکمرانی کر رہے ہیں، ان کی فورسز طالبان کے خلاف لڑ رہی ہیں، یہاں تک کہ جب امریکا کے ساتھ امن مذاکرات جاری تھی تب بھی یہ ان کے خلاف نبردآزما تھے۔تاہم 2001 میں امریکا کی جانب سے طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد اب طالبان کے پاس افغانستان کا سب سے زیادہ علاقہ قبضے میں ہے۔ادھر اشرف غنی نے ایک انتخابی ریلی میں کہا تھا کہ ‘افغانستان کے لوگ اپنے آزاد اور شفاف ووٹوں کا دفاع کریں گے اور میں جانتا ہوں کہ افغان جمہوریت کا تحفظ کریں گے’۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند گروپ افغان عوام کے آزادی کے فطری جذبے اور ترقی کی خواہش کو شکست نہیں دے سکتے۔تاہم اس انتخابی مہم کے دوران طالبان کی جانب سے کیے گئے حملوں میں 170 شہری قتل اور 300 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔یہی نہیں طالبان کی جانب سے ایک حالیہ بیان میں خبردار کیا گیا تھا کہ ‘انتخابات کے روز پولنگ اسٹیشنز سے دور رہیں’۔
اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے دوران مودی کے ذکر پر بھارتی مندوب بے حال نظر آئے
نیویارک (خصوصی رپورٹ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے دوران مودی کے ذکر پر بھارتی مندوب بے حال نظر آئے۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران نریندر مودی کو تنقید کانشانہ بنایا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا تو اجلاس میں موجود بھارتی مندوب بے حال نظر آئے۔ وزیراعظم عمران خان کا خطاب سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ بین الاقوامی میڈیا نے بھی خطاب کو بھرپور کوریج دی۔ وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی سے طویل ترین پچاس منٹ کا خطاب تھا جو سات بجکر 49 منص پر شروع ہوا اور آٹھ بجکر 39 منص پر ختم ہوا۔ وزیراعظم نے رواں سال فروری میں ہونے والی پاک بھارت فضائی جھڑپ کا ذکر کیااور کہا ہم نے بھارت کے دو طیارے مار گرئے جبکہ بھارت نے ہمارے دس درخت قتل کیے۔
ٹویٹر تعریفی پیغامات سے بھر گیا ، عمران خان وائس آف کشمیر عالمی پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
لاہو ر (ویب ڈیسک)ٹویٹر تعریفی پیغامات سے بھر گیا جبکہ عمران خان وائس آف کشمیر عالمی پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے وزیراعظم کے خطاب کو اپنے انداز میں سراہا۔ ترجمان پاک فوج نے ٹویٹ کیا 27 فروری‘ 27 ستمبر ایک اور ٹویٹ میں ترجمان پاک فوج نے وزیراعظم کے آخری سانس …. لاالہ الااللہ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ چند ماہ کے دوران عالمی سطح پر پاکستان کے لئے جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ اب دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کو ہرگز نظرانداز نہیں کرسکتی۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ٹویٹ میں لکھا کہ پہلی بار کشمیریوں کے مصائب دنیا کے سامنے بہترین انداز میں بیان کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے وعدے کو پورا کر دکھایا وہ کشمیر کاز کے چیمئپن ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹریٹررمیز راجہ نے وزیراعظم کی تقریر کو سراہتے ہوئے کہا کہ زبردست مسٹر خان نے آپ نے کر دکھایا۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے ٹویٹ کیا کہ وزیراعظم نے کشمیر کا مقدمہ بہادری کے ساتھ لڑا اور اسلامو فوبیا پر بھی بات کرنے کی ہمت کی جو کہ اس سے قبل کسی مسلم رہنما نے نہیں کی۔ معروف گلوکار‘ میزبان اور کمنٹریٹر فخر عالم نے وزیراعظم کی تقریر کو کرکٹ کمنٹری کے انداز میں سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلا اوور موسمیاتی تبدیلی پر تھا جس پر کیچ کرنے کے ساتھ بولڈ بھی کیا۔ دوسرا اوور منی لانڈرنگ پر تھا جس میں ایل بی ڈبلیو کیا۔ تیسرے اوور میں اسلامو فوبیا کو رن آ?ٹ کیا اور چوتھے اوور میں مودی اور آر ایس ایس کو کلین بولڈ کردیا۔ فخر عالم کے مطابق یہ عمران خان کی زندگی کا سب سے اہم‘ معنی خیز اور تباہ کن اسپیل تھا۔ سوئیڈن کی یونیورسٹی میں پروفیسر اور انڈیا سے تعلق رکھے والے معروف ماہر بین الاقوامی اموراشوک سوین نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان نے توقع کے مطابق جنرل اسمبلی میں کشمیر سے متعلق زیادہ باتیں کیں تاہم اس کے ساتھ انہوں نے آر ایس ایس کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردوں کو تربیت فراہم کررہی ہے جو مسلمانوں کو قتل کررہے ہیں۔ یہ پہلی بار بار ہوا ہے کہ ہندو توا دہشت گردی کا ذکر اقوام اور کسی بین الاقوامی تنظیم کے سامنے ہوا ہے۔ معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ پاکستان اور کشمیر کے ہی نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا کے لیڈر ہیں اور دنیا میں انسانیت اور اسلام کی بڑی آوازوں میں سے ایک ہے۔ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان ایک مضبوط‘ خوددار اور بے خوف شخصیت ہیں۔ مجھے اپنی پاکستانی اور مسلمان ہونے پر فخر ہے کہ میرا آپ جیسا لیڈر ہے۔ اداکارہ وینا ملک نے ٹویٹ کیا کہ عمران خان نے بھارتی ظلم و جبر کے خلاف کشمیریوں کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ٹویٹ کیا کہ وزیراعظم نے بہترین تقریر کی ہے جس میں موسمیاتی تبدیلی‘ منی لانڈرنگ کے سدباب‘ اسلامو فوبیا اور پیغمبر اسلام کی توہین اور مسئلہ کشمیر جیسے اہم موضوعات پر بات کی۔ معروف وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن جبران ناصر نے ٹویٹ کیا کہ عمران خان نے کشمیر میں بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی ظلم و بربریت کی نہ صرف وجوہات بیان کیں بلکہ ان کے نتائج پر اپنے خدشات کا بھی اظہار کیا۔ معروف سپورٹس جرنلسٹ زینب عباس نے کیا‘ کیا تقریر تھی۔
مودی کی تقریر کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے باہر زبردست احتجاج
نیویارک:(ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران نیویارک میں یو این آفس کے باہر بڑی تعداد میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم و جبر کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نیویارک میں نریندر مودی کی تقریر کے وقت بڑی تعداد میں مظاہرین سراپا احتجاج رہے، مظاہرین نے بھارتی بربریت کے خلاف نعرے بازی کی اور ’مودی قاتل‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھارکھے تھے جس پر ’مودی دہشت گرد ہے‘ کے جملے درج تھے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں جبری پابندیاں اور کرفیو ختم کرنے کے مطالبات بھی تحریر کیے گئے تھے۔مظاہرین نے کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیلیے ہاتھوں میں آزاد کشمیر کے جھنڈے بھی پکڑ رکھے تھے۔
وطن واپسی پر وزیراعظم کے طیارے میں فنی خرابی، طیارہ واپس نیویارک لینڈ کر گیا
وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد امریکا سے وطن واپس آ رہے تھے کہ ان کے طیارے میں فنی خرابی پیش آ گئی جس کے باعث طیارے کو واپس نیویارک میں اتار لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ نیویارک سے وطن واپس آ رہے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نیویارک سے وطن واپس آ رہے تھے کہ ٹورنٹو کے قریب طیارے میں معمولی تکنیکی خرابی پیش آئی۔ ذرائع کے مطابق تکنیکی خرابی پیش آنے کے بعد کسی قسم کا رسک لیے بغیر طیارے کو دوبارہ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ کی جانب موڑ لیا گیا۔طیارے کی خرابی دور نہ کی جا سکی جس کے باعث وزیراعظم عمران خان ممکنہ طور پر آج رات نیویارک میں ہی گزاریں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 20 ستمبر سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے مقبوضہ کشمیر اور ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے کئی عالمی رہنماؤں اور اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے 74 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران بھارت کا مکروہ چہرہ اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جرائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا اور ساتھ ہی اسلاموفوبیا، موسمیاتی تبدیلیوں اور کرپشن و منی لانڈرنگ پر کھل اظہار خیال کیا۔بعدازاں وزیراعظم عمران خان کا تاریخی خطاب دنیا بھر میں قابل ستائش قرار دیا گیا جس کی تعریفیں سماجی رابطوں کی سائٹس پر اب بھی جاری ہیں جبکہ ’عمران خان وائس آف کشمیر‘ ٹوئٹر پر عالمی پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
آفریدی نے مداحوں کو اپنا نیا گھر دکھا دیا
کراچی:(ویب ڈیسک) بوم بوم آفریدی نے کراچی میں اپنے نئے گھر کا درشن کرا دیا۔نئے گھر کی بیسمنٹ میں حجرے طرز کی جگہ بنائی گئی ہے۔ دنیاء کے نامور کرکٹرز کی شرٹس بھی سجائی گئی ہیں۔ گھر کی دیواروں پرکرکٹ میں حاصل کی گئی ٹرافی اور میڈلز کو بھی سجایا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ کے سپر اسٹار شاہد آفریدی کے گھر کے حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے شاہد آفریدی اپنے نئے گھر کے حوالے سے تعارف کراتے ہوئے کہہ رہے ہیں مہمانوں اور کرکٹ سے وابستہ دوستوں کے لیے انہوں الگ سی جگہ بنائی ہے گھر کے تہہ خانے میں بنائی جگہ میں گاؤں کے ماحول کی بھی عکاسی کی گئی ہے۔
آفریدی نے بتایا کہ گاؤں کے ماحول میں زمین پر بیٹھ کر کھانا پسند کیا جاتا ہے اسی لیے انہوں نے مہمانوں کے لیے زمین پر کھانے کا انتظام کیا ہے۔ ویڈیو میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے نامور کرٹرز سے حاصل کی گئی شرٹس کو بھی سجایا ہوا ہے دیواروں پر ان شرٹس کو فریم میں سجایا گیا ہے جس میں ویرات کوہلی، سنگاکارا، شین وارن، ڈی ویلیئرز، یونس خان کی شرٹس شامل ہیں 2017 کی جیتی گئی چیمپئینز ٹرافی کا بلا بھی شاہد آفریدی نے سنبھال کر رکھا ہے۔بوم بوم آفریدی نے دوستوں کے ساتھ ٹیبل ٹینس اور اسنوکر کی ٹیبل بھی کھیلنے کے لیے رکھی ہے۔ کرکٹ کی زندگی میں تاریخی لمحات کو شاہد آفریدی نے تصویروں میں قید کرلیا ہے اور تاریخی لمحات کی بنائی تصاویر کہانی بھی شاہد آفریدی کے گھر میں نظر آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایک تصویر سے ان کی یاد وابستہ ہے اور حوالے سے وہ بعد ایک ویڈیو جاری کریں گے شاہد آفریدی نے سابق کوچ باب وولمر کے ساتھ بھی ایک یادگار تصویر لگا رکھی ہے اور سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے پستول کا دیا گیا تحفہ بھی انہوں نے گھر کی زینت بناکررکھا ہے۔شاہد آفریدی نے ویڈیو میں بتایا کہ اپنی زندگی کی پہلی اننگز کا بلا بھی اسی حالت میں آج بھی موجود ہے وہ بلا سچن ٹنڈولکر کا تھا جو وقار یونس نے انھیں دیا کہ اس سے اپنی اننگز کا آغاز کر اور وہ بلا اس اننگز کی یاد دلاتا ہے۔
بھارت میں سرکاری ٹھیکوں کیلیے غریب طالبات کے ذریعے ہوشربا جنسی اسکینڈل
اندور: (ویب ڈیسک)بھارت میں غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی کالج کی طالبات کو بطور کال گرل استعمال کرکے اراکین اسمبلی، بیوروکریٹس اور وی آئی پیز کی نازیبا ویڈیو بنا کر سرکاری ٹھیکوں اور بھاری بھرکم بھتہ وصول کرنے والا گروہ پکڑا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی کالج کی طالبات کو لگژری لائف اسٹائل کی لت میں مبتلا کرکے جنسی کاروبار کی جانب راغب کرنے والا گروہ پکڑا گیا ہے۔ اس گروہ کی سربراہ شہویتا جین نامی خاتون ہیں جب کہ اس کی ایک ساتھی آرتی بھی ہے جو ایک این جی او چلاتی ہے، گروہ میں 24 طالبات بھی شامل ہیں۔ہوشربا جنسی اسکینڈل کی کرتا دھرتا شہویتا جین نامی خاتون نے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے اعترافی بیان میں انکشاف کیا کہ کالج طالبات کے ذریعے اعلیٰ سطح کے 12 بیوروکریٹس اور 8 سابق وزراء کو اپنے جال میں پھنسایا اور مالی فوائد حاصل کیے۔جنسی اسکینڈل اس وقت پکڑا گیا جب مونیکا یادیو نامی 18 سالہ نوجوان لڑکی نے کالج میں داخلہ لینے کے لیے شہویتا جین سے رابطہ کیا تاہم نامناسب شرائط اور کچھ عجیب باتوں کے باعث مونیکا نے داخلہ لینے سے انکار کردیا اور واپس اپنے گاؤں چلی گئی۔کچھ روز بعد این جی او سے تعلق رکھنے والی آرتی نامی خاتون نے مونیکا کے غریب والدین کو ماہانہ راشن اور کچھ مالی رقم کے عوض مونیکا کو اپنی این جی او میں ملازمت دے دی۔ مونیکا کو سرکاری ادارے کے چیف انجینیئر 60 سالہ ہربھجن سنگھ کے پاس ایک فائیو اسٹار ہوٹل بھیجا گیا۔ہوٹل کے کمرے میں خفیہ کیمرے لگے ہوئے تھے جس میں پوری رات کی روداد فلم بند ہوگئیں، اس ویڈیو کی بنیاد پر ہربھجن سنگھ سے 3 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا گیا تاہم چیف انجینئر نے سارے معاملے سے پولیس کو آگاہ کیا اور یوں شہویتا جین، آرتی اور طالبہ مونیکا گرفتار ہوگئیں۔شہویتا جین نے انکشاف کیا کہ جنسی اسکینڈل کے ذریعے سرکاری ٹھیکے وہ بڑی کمپنیوں کے لیے لیا کرتی تھیں جس پر انہیں کمپنیوں کی جانب سے ٹھیک ٹھاک کمیشن ملتا تھا جب کہ طالبات کو معمولی رقم پکڑا دی جاتی ہے اور اگر کوئی طالبہ زیادہ کا مطالبہ کرتی تو اسے ویڈیو والدین کو دکھانے یا ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دیکر چپ کرادیا جاتا تھا۔
عمران خان کی تقریر کس نے لکھی
اسلام آباد: (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عمران خان کی تقریر کو تمام مبصرین اور سابق سفارتکار ایک بہترین نمونہ قرار دے رہے ہیں۔پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریری غیر روایتی اور سفارتی حلقوں کی سوچ سمجھ سے باہر تھی، کیوں کہ اقوام متحدہ میں ہمیشہ روایتی انداز میں تقریر کی جاتی ہے۔تمام ممالک کے سفیر توقع کر رہے تھے کہ عمران خان مسئلہ کشمیر سے اپنی تقریر شروع کریں گے لیکن وزیراعظم پاکستان نے بہت خوبصورتی کیساتھ تمام مسائل کو اجاگر کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھی عمران خان کی تقریر کو کافی پذیرائی مل رہی ہے اور اسے کشمیریوں کی صحیح ترجمانی قرار دیا جا رہا ہے۔تمام تعریفوں کے ساتھ ایک سوال بھی گردش کر رہا ہے کہ محصورکن، پر اثر اور سحرانگیز تقریر لکھی کس نے ہے؟عام حالات میں ہرسال پرانی تقریری کو موجودہ صورتحال کے مطابق ترمیم کر کے پڑھ دیا جاتا ہے لیکن اس بار حالات عام نہیں تھے۔عمران خان پاکستان سے جو تقریر لے کر گئے اسے وہاں پاکستانی مشن میں موجودہ ایک ہونہار نوجوان ذولقرنین نے ترمیم کر کے دوبارہ تیار کیا۔ذولقرنین نہ صرف پاکستان کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں بلکہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو بھی تقریریں لکھ کر دیتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے سات دن میں نہ صرف 70 سے زائد سربراہان سے ملاقاتیں کیں بلکہ وہ مسلسل تقریری کی ریہرسل بھی کرتے رہے۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر کے دوران شرکا پانچ بارتالیاں بجانے پر مجبور ہوئے اور ایسا امریکی صدر کی تقریر کے دوران بھی نہیں ہوتا۔
نیپرا نے بجلی 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد(ویب ڈیسک): نیپرا نے دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے بقایا جات کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ حکومت کی جانب سے بجلی کے صارفین کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا دیا جارہا ہے اور نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نیپرا نے دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے بقایا جات کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت جنوری تا جون 2019ئ کے بقایاجات کی مد میں عوام پر 33 ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے اور بقایا جات کی وصولی کے لیے بجلی کے نرخوں میں 53 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔سہ ماہی بقایا جات کی مد میں وصولیوں کے باعث ٹیرف میں 33 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا جب کہ نیپرا نے صارفین پر عبوری طور پر 19 ارب روپے منتقل کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے، اس اقدام سے بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔نیپرا کے مطابق صارفین سے یہ اضافہ ایک سال میں وصول کیا جائے گا، جب کہ بجلی کی قیمتوں میں فیصلے کا حتمی نوٹیفکیشن وفاقی حکومت جاری کرے گی۔
49 میں ظفر اللہ ،71میں بھٹو کے بعد اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر سب سے دبنگ:تجزیہ امتنان شاہد
وزیر اعظم عمران خان نے یو این جنرل اسمبلی میں مفصل اور دبنگ تقریر کی۔ تاریخ میں یہ کسی پاکستانی لیڈر کی تیسری بڑی تقریر تھی اس سے قبل 1949ءمیں سر ظفر اللہ خان اور 1971ءسے قبل ذوالفقار علی بھٹو نے بطور وزیرخارجہ ایسی تقریر کی تھی۔ عمران خان نے کشمیر ایشو پر جس طرح روشنی ڈالی اس کی مثال نہیں ملتی، باقی ادوار میں بھی کشمیر بارے تقریریں ہوتی رہیں تاہم اس بار جس طرح ایشو کو اٹھایا گیا پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا گیا۔ وزیراعظم نے اسلامو فوبیا، کرپشن اور سب سے زیادہ وقت کشمیر ایشو پر بات کی، ببانگ دہل واضح کیا کہ اسلام بنیاد پرست یا ماڈرن نہیں بلکہ ایک ہی ہے اور وہ نبی پاک کا اسلام ہے۔ مسلم امہ کی غلطیوں کی نشاندہی بھی کی۔ اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہوتا ہے اس نے تو نکتہ چینی کرنا ہی تھی تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیراعظم کی تقریر بڑی مفصل اور دبنگ تھی نریندر مودی اپنی تقریر میں اپنی حکومت کی 5 سالہ کارکردگی کا بتاتے نظر ائے محسوس ہوتا تھا کہ وہ کسی عالمی فورم پر نہیں بلکہ کسی بھارتی شہر میں جلسہ سے خطاب کر رہے ہیں انہوں نے عالمی تناظر میں صرف پانچ چھ منٹ بات کی۔ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کا دنیا پر فوری اثر تو دیکھنے میں نہیں آئے تا تاہم ایسے عالمی فورم پر بات ہوتی ہے تو دنیا کو درپیش مسائل اور ان کے نتائج سے آگاہ کیا جاتا ہے جس کے مطابق پھر مختلف ممالک اپنی پالیسیاں بناتے ہیں۔ وزیراعظم نے دنیا کو بتایا کہ ہندو تامل دہشتگردی کرتے تھے اسے تو مذہب سے نہیں جوڑا جاتا پھر اسلام کو دہشت گردی سے کیسے جوڑا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم اپنا پوائنٹ رجسٹر کرانے میں کامیاب رہے نیویارک میں سائڈ لائن ملاقاتوں اور یو این تقریر میں انہوں نے جس طرح اسلام فوبیا اور کشمیر کے ایشو کو اٹھایا اس کا آنے والے دنوں میں ضرور اثر ہو گا۔ عمران خان نے بطور کرکٹر زندگی کا بڑا حصہ برطانیہ میں گزارا اور امریکہ بھی رہے وہ مغربی معاشرے سے آشنا ہیں اور جانتے ہیں کہ ان تک بات کیسے پہنچائی جا سکتی ہے۔ موجودہ صورتحال میں وہ بہترین شخصیت ہیں جو پاکستان کے مسائل سے دنیا کو آگاہ کر سکتے ہیں۔ وہ ایک کرکٹ سٹار بھی ہیں۔ امریکی صدر نے بھی انہیں ایک سٹار کی حیثیت سے مخاطب کیا۔