اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے 95 ارب روپے کے 2 منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔اسلام آباد میں قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران مشیر خزانہ نے کہا کہ کراچی کے لیے 95 ارب روپے کے 2 منصوبے منظور کیے گئے ہیں جس میں 78 ارب روپے سے ریڈ لائن بنائے جائے گی جو عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرے گی۔مشیر خزانہ نے کہا کہ ریڈ لائن 24 کلومیٹر طویل ہوگی جو نمائش سے لے کر ملیر تک جائے گی اور اس سے روزانہ کی بنیاد پر 3لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 3 ارب درخت لگانے کا منصوبہ منظور کیا گیا جس میں 10 فیصد پھلدار درخت لگائے جائیں گے۔حفیظ شیخ نے کہا کہ گوادر، کران کو نیشنل گرڈ سسٹم سے منسلک کرنے، 27 لاکھ اضافی خاندانوں کے لیے صحت پروگرام اور صوبہ سندھ میں سیکنڈری اسکولز کے لیے 13 ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے پاکستانی معیشت کو فائدہ ہوگا اور عوام کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
ایکنک اجلاس میں اہم فیصلے
اس سے قبل اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی سربراہی میں قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس ہوا تھا جس میں 5 سو 79 ارب روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ای سی این ای سی کے اجلاس میں زرعی پیداوار بڑھانے، پانی کے نظام کو بہتر بنانے ، پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے، کراچی کی صورتحال بہتر بنانے سے متعلق فیصلے کیے گئے۔
ریڈ لائن منصوبہ
ایکنک اجلاس میں کراچی میں ٹرانسپورٹ کے لیے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن پراجیکٹ کی منظوری دی گئی جس کی لاگت 78 ارب 38 کروڑ 40 لاکھ روپے ہوگی۔بی آر ٹی ریڈ لائن کے تحت نمائش سے ملیر ڈیپو ہالٹ ڈیپو تک 24.2 کلومیٹر کاریڈور قائم کیا جائے گا اور ایم اے جناح روڈ کے ساتھ میونسپل پارک سے میری ویدر ٹاور تک 2.4 کلومیٹر طویل ایک کامن کاریڈور بھی قائم کیا جائے گا تاکہ عوام کو معیاری پبلک ٹرانسپورٹ فراہم ہو اور شہر میں ٹریفک میں کمی لائی جاسکے۔ریڈلائن منصوبہ مجموعی طور پر 26.6 کلومیٹر طویل ہوگا جس میں 22.45 کلومیٹر گریڈ سیکشن، 1.72 کلومیٹر ایلیویٹڈ اور 2.43 کلومیٹر انڈرگراو¿نڈ سیکشن پر مشتمل ہوگا۔اس منصوبے میں 29 بس اسٹیشنز کی تعمیر، انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز کے آلات، سیکیورٹی نظام اور اس سے منسلک آلات، 8 آف کاریڈور روٹس جس میں ڈائریکٹ اور فیڈر سروسز بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں ریڈلائن منصوبے کے لیے 3 اقسام کی ک±ل 199 بسیں چلائی جائیں گی جس میں مویشی کے فضلے سے تیار کی گئی بائیو میتھین گیس بطور ایندھن استعمال ہوگی۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ
اجلاس میں کراچی میں پانی کے وسائل اور نکاسی آب کے نظام میں بہتری کے لیے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) فیز ون کی منظوری دی گئی جس پر 16 ارب 70 کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔اس منصوبے سے کراچی واٹر اور سیوریج بورڈ کی صلاحیتوں میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو آسانی ہوگی۔
آبپاشی کے منصوبے منظور
اجلاس میں قومی پروگرام برائے امپرومنٹ آف واٹر کورس ان پاکستان فیز 2 کے منصوبے کی منظوری دی گئی جس کی لاگت 154 ارب 54 کروڑ 20 لاکھ روپے ہوگی۔اس منصوبے کے تحت آبپاشی کے نظام کے لیے 76 ہزار 3 سو 59 واٹر یوزر ایسوسی ایشنز کی صلاحیت میں اضافہ، 59ہزار 4سو 27 نالوں کو بہتر بنایا جائے گا اور کھیتوں کی سطح پر پانی جمع کرنے کے لیے 16 ہزار 9 سو 32 ٹینکس اور تالاب قائم کیے جائیں گے تاکہ پانی کے زیاں میں کمی لائی جاسکے۔
زرعی سیکٹر کیلئے 8 منصوبے
ایکنک کے اجلاس میں زرعی سیکٹر کے لیے 95 ارب روپے لاگت کے 8 اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی۔زرعی سیکٹر کے لیے 30 ارب 45 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے گندم کی پیداواری صلاحیت میں اضافے، 15 ارب 78 کروڑ 90 لاکھ روپے سے چاول کی پیداواری صلاحیت میں اضافے، 4 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے سے گنے کی پیداواری صلاحیت میں اضافے سے متعلق منصوبوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں 10 ارب 96 کروڑ 30 لاکھ ارب روپے سے نیشنل آئل سیڈر انہینسمنٹ پروگرام ( این او ای پی )، 9 ارب روپے لاگت سے کیج کلچر کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام، 6 ارب ایک سو 60 ارب روپے سے پائلٹ شرمپ فارمنگ کلسٹر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا کے بارانی علاقوں میں پانی بچانے کے لیے 14 ارب 17 کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت کے منصوبے اور 3 ارب 40 کروڑ روپے لاگت کے بچھڑوں کو بچانے سے متعلق منصوبے کی منظوری دی گئی۔
3 ارب درخت لگانے کی منظوری
ایکنک نے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے فیز ون گرین پاکستان پروگرام کے لیے 3 ارب 30 کروڑ درخت لگانے کے لیے ایک سو 25 ارب 18 کروڑ 40 لاکھ روپے کی منظوری دی۔اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں 10 فیصد پھلدار درخت بھی لگائے جائیں گے تاکہ ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دیا جاسکے، جنگلات کو تحفظ فراہم کیا جاسکے اور انہیں بڑھایا جاسکے۔
500 کے وی ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن سسٹم کی منظوری
اجلاس میں وسطی ایشیا-جنوبی ایشیا ٹرانسمیشن انٹرکنکشن (سی اے ایس اے-1000) منصوبے کے لیے تاجکستان اور پاکستان کے درمیان 46 ارب 80 کروڑ 4 لاکھ روپے لاگت سے 500 کے وی ہائی وولٹج ڈائریکٹ کرنٹ ( ایچ وی ڈی سی ) ٹرانسمیشن سسٹم کی منظوری دی گئی تاکہ صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جاسکے اور اضافی پیدا ہونے والی بجلی دوسرے ممالک کو برآمد بھی کی جاسکے۔
صحت سہولت پروگرام کی منظوری
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ملک بھر کے 27 لاکھ خاندانوں کے لیے 31 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے کے صحت سہولت پروگرام کی منظوری دی گئی۔صحت سہولت پروگرام کے تحت غریب افراد کو علاج کی بہتر سہولت فراہم کی جاسکے گی۔
سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپرومنٹ پروگرام کی منظوری
ایکنک نے سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپرومنٹ پروگرام ( ایس ایس ای آئی پی) کی منظوری دے دی جس پر 13 ارب 10 کروڑ 30 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔اس منصوبے کے تحت صوبے بھر میں موجود 160 موجودہ پرائمری اسکولوں میں سیکنڈری اسکولز قائم کیے جائیں گے، 2630 اساتدہ کو 5 اہم مضامین میں اور بورڈ آف سیکنڈر ی ایجوکیشن ( بی آئی ایس ای ) کے 485 ملازمین کو تربیت دی جائے گی اور 660 اسکولوں کو لیبارٹری کے آلات فراہم کیے جائیں گے۔
گودار، مکران کو نیشنل گریڈ سسٹم سے منسلک کرنے کی منظوری
اجلاس میں گودار ، مکران کو نیشنل گریڈ سسٹم سے منسلک کرنے کے منصوبے کی منظوری دی گئی جس پر 17 ارب 42 کروڑ 11 لاکھ روپے لاگت آئے گی تاکہ گوادر کو بجلی کی مستحکم فراہمی کے لیے سہولیات دی جاسکیں۔
Monthly Archives: August 2019
برطانوی پارلیمنٹ معطلی کا فیصلہ عدالت میں چینلج
لندن(ویب ڈیسک)یورپی یونین سے علیحدگی (بریگزٹ) معاہدے سے قبل برطانوی پارلیمنٹ معطلی سے متعلق وزیراعظم بورس جونسن کے فیصلے کو عدالت میں چینلج کردیا گیا۔واضح رہے کہ بورس جونسن کی درخواست پر ملکہ ایلزبتھ دوم نے 5 ہفتوں کے لیے پارلیمنٹ معطل کرنے کی منظوری دے دی تھی۔برطانوی وزیراعظم کے فیصلے سے سیاسی نظام میں ہلچل مچ گئی تھی۔اپوزیشن رہنما جیریمی کوربن نے حکومتی فیصلے کو ’جمہوریت کے لیے خطرہ‘ قرار دیا اور ملکہ ایلزبتھ سے فوری اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی تھی۔بریگزٹ کی مخالف اور بزنس مین خاتون گینا میلر نے بتایا کہ انہوں نے پارلیمنٹ معطلی سے متعلق ’اثرات اور اراروں‘ کے خلاف ’جوڈیشنل ریو‘ داخل کردیا۔انہوں نے بتایا کہ ’ہم سمجھتے ہیں یہ درخواست غیرقانونی ہے‘۔گینا ملیر نے بی بی سی ریڈیو کو انٹریو میں کہا کہ ’جدید تاریخ میں پارلیمنٹ معطلی سے متعلق کوئی مثال نہیں ملتی‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے نزدیک یہ عمل پارلیمنٹ کو بریگزٹ معاہدے کے خلاف قانون سازی کو روکنے کے مترادف ہے‘۔اس دوران اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کی سیاسی رہنما جواننا چیری نے کہا کہ وکلا نے اسکاٹ لینڈ کی سب سے اعلیٰ سول عدالت میں عبوری سماعت کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سماعت جلد متوقع ہے۔دوسری جانب بریگزٹ کے حامی وزیر جیکو بزش موگ نے پارلیمنٹ معطلی کی حمایت کی اور زور دیا کہ وزرا کے پاس بریگزٹ پر بحث و مباحثہ کرنے کا وقت ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی تاریخ 31 اکتوبر ہے۔علاوہ ازیں پارلیمنٹ سے متعلق فیصلے کے بعد برطانیہ کے متعدد شہروں میں ہزاروں شہریوں نے مظاہرے کیے اور آن لائن پٹیشن دائر کی گئی جس پر 12 لاکھ سے زائد لوگ دستخط کرچکے ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ لندن، مانچسٹر، ایڈن برگ سمیت دیگر شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جبکہ لندن میں پارلیمنٹ کے پاس لوگوں جمع ہوئے اور یورپی یونین کا جھنڈا اٹھا کر ’بغاوت روکو‘ کے نعرے لگائے۔
انٹرویوز مکمل ، مصباح ہیڈ اور وقار یونس بولنگ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پانچ رکنی پینل نے پہلے اجلاس میں ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کیلئے انٹرویوز مکمل کرلیے، سابق کپتان مصباح الحق ہیڈ کوچ جبکہ سابق ہیڈ کوچ وقار یونس بولنگ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔پانچ رکنی پینل میں شامل چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان، گورننگ بورڈ کے رکن اسد علی خان، سابق کپتان و کوچ انتخاب عالم اور سابق ٹیسٹ کرکٹر بازید خان نے امیدواروں کے انٹر ویوز کیے۔ڈین جونز سمیت غیر ملکی امیدواروں کے انٹرویوز ویڈیو لنک کے ذریعے ہوئے۔مقامی امیدواروں میں سے سب سے پہلے وقار یونس انٹرویو کیلئے فار اینڈ بلڈنگ قذافی اسٹیڈیم پہنچے۔کیمپ کے پہلے سیشن کے بعد مصباح الحق انٹرویو کیلئے آئے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان کراچی سے انٹرویو کے لیے آئے۔سابق فاسٹ بولر محمد اکرم بولنگ کوچ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اکرم امیدواروں میں سینیئرز اور خاص طور پر وقار یونس کی موجودگی کی وجہ سے اپنی درخواست سے دستبردار ہو ئے اور اس بارے انہوں نے گزشتہ رات بورڈ کو آگاہ کردیا تھا۔بیٹنگ کوچ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔ مصباح الحق ابھی بھی ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط ترین امیدوار ہیں جبکہ وقار یونس کے بولنگ کوچ بننے کے قوی امکانات ہیں۔وقار یونس کے ساتھ صرف معاوضے کے حوالے سے کوئی رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے ورنہ وہ مصباح الحق کے ساتھ کام کرنے میں کوئی دشواری محسوس نہیں کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کے ہیڈ کوچ بننے کی صورت میں ہائی پروفائل بیٹنگ کوچ کی خدمات حاصل نہیں کی جائیں گی بلکہ بورڈ اپنے کوچز میں سے کسی کو ذمہ داری سونپ سکتا ہے۔
امریکا کی تیز ترین خاتون ڈرائیور کار حادثے میں ہلاک
نیویارک (ویب دیسک)امریکا کی تیز ترین کار ڈرائیور جسی کومبس نیا ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کے دوران حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔جسی کومبس کے خاندان کی جانب سے جاری بیان میں ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ حادثہ جنوب مشرقی اوریگن میں جیٹ پاور کار میں پیش آیا تاہم خاندان کی جانب سے حادثے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔امریکی خاتون کار سوار کے اہلخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جسی کومبس کی مثبت سوچ اور بہترین مسکراہٹ ہمیشہ یاد آئیں گی۔انتالیس سالہ کومبس کو 2013 میں 398 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے پر تیز ترین کار سوار کے اعزاز سے نوازا گیا۔جسی کومبس ہر وقت بہتر سے بہتر کی کوشش میں لگی رہتیں اور ان کا خواب تھا کہ وہ اب تک دنیا کی سب سے تیز رفتار کار سوار کِٹی اونیل کا 512 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے کا ریکارڈ توڑیں جو کِٹی اونیل نے 1976 میں قائم کیا تھا۔امریکی خاتون کار سوار کے ساتھی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ حادثے کے وقت موقع پر موجود تھے اور انہوں نے جسی کومبس کو بچانے کی ہرممکن کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ہم نے حادثے میں ایک قیمتی انسان کھو دیا۔جسی کومبس نارتھ امریکن سپر سونک اسپیڈ چیلنجر کی ٹیم کے ساتھ منسلک تھیں اور وہ تیز ترین گاڑی چلا کر نیا ریکارڈ بنانے کی تیاریوں میں مصروف تھیں۔
پاکستان کے دو اہم کرکٹر پری سیزن کیمپ سے اسپتال پہنچ گئے
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کا پری سیزن کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے جہاں دو اہم کھلاڑی مختلف وجوہات کی بناءپر اسپتال پہنچ گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور اوپنر بیٹسمین فخر زمان فی الحال کیمپ میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔کرکٹر شاہین شاہ آفریدی پری سیزن کیمپ سے باہر ہوگئے ہیں کیوں کہ انہیں ڈینگی بخار ہوگیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے اور وہ مکمل صحتیابی کے بعد ہی دوبارہ کیمپ جوائن کرسکیں گے۔اس کے علاوہ اوپنر بیٹسمین فخر زمان کیمپ میں پریکٹس کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا اور ایم آر آئی کرایا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو فخر زمان کی اسکین رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد ان کی کیمپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا پری سیزن کیمپ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے جس کی نگرانی سابق کپتان مصباح الحق کررہے ہیں۔
سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی(ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے جو 900روپے اضافے کے بعد 90 ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔سونے کے کاروبار سے منسلک افراد نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں فی اونس 30 ڈالر کے اضافے کو قرار دیا جو اب ایک ہزار 5 سو 45 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 16 سو ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں مقامی سطح سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے فی تولہ ہوجائے گی۔سونے کی قیمتوں کی وجہ سے تاجر پریشان ہیں اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے زیورات کی فروخت میں شدید کمی آئی ہے۔رواں ماہ کے وسط میں ملک میں سونے کی قیمتیں 950 اور 815 روپے اضافے کے بعد 88 ہزار 300 روپے فی تولہ اور 75 ہزار 703 روپے فی 10 گرام تک پہنچ گئی تھیں۔اس سے قبل جولائی 2019 میں سونے کی قیمت 84 ہزار 100 فی تولہ اور 72 ہزار 85 روپے 10 گرام پر پہنچ گئی اور اس میں بالترتیب 700 اور 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔خیال رہے کہ سال 2018 کے دوران عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 19 ڈالر فی اونس تک کی کمی دیکھی گئی تھی تاہم سونے کے مقامی خریداروں کو 10 گرام کی قیمت میں 9 ہزار 9 سو 57 روپے اور فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 600 روپے تک کے اضاففے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پختونخوا کا نوجوان ہالی وڈ ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوگا
لاہور(ویب ڈیسک)قسمت کی دیوی مہربان ہو تو خواب حقیقت کا روپ دھار لیتے ہیں اور ایسا ہی کچھ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مشہود عالم کے ساتھ ہوا جنہیں دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہالی وڈ میں ہیرو کا کردار مل گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے رہائشی اور جمناسٹک کے کھلاڑی مشہود عالم 5 سال قبل امریکا منتقل ہوئے۔مشہود نے ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر شارٹ فلم ’دی کیور‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جس میں وہ دنیا کو خطرناک وائرس پھیلانے والے گینگ سے بچاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ہالی وڈ کی یہ ایکشن فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی لیکن اس کے پہلے ٹیزر نے ہی مداحوں میں تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں مشہود کے ساتھ ساتھ گلین بیگرلے شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض احمیت اتالے نے سر انجام دیے ہیں۔ پاکستانی ہیرو مشہود کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ فلموں میں ولن کا کردار پسند ہے اور وہ فلموں میں ولن کا کردار کرنے کے خواہشمند ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلمیں اچھی ہیں اور وہ ان میں نہ صرف کام کرنے کیلئے تیار ہیں بلکہ ہدایتکاری کی پیشکش کی گئی تو وہ فلموں میں کچھ نیا لانے کی بھی کوشش کریں گے۔
قومی ٹیم کے کوچ کیلئے پہلے مرحلے میں 4 کھلاڑیوں کے انٹرویو
لاہور(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کےکوچنگ اسٹاف کیلئے 5 رکنی پینل کا پہلا اجلاس ہوا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچنگ اسٹاف کے لیے 5 رکنی پینل تشکیل دیا ہے جس میں سی ای او پی سی بی وسیم خان، رکن گورننگ بورڈ اسد خان، انتخاب عالم، بازید خان اور ذاکر خان شامل ہیں۔پی سی بی کے پینل نے کوچنگ اسٹاف کے لیے آج مصباح الحق، وقار یونس اور محسن خان کے انٹرویوز کیے جب کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈینز جونز کا انٹرویو ویڈیو لنک پر کیا گیا۔
برطانیہ میں پارلیمنٹ کی معطلی پر ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے
لندن(ویب ڈیسک) بریگزٹ ڈیل کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم کے مشورے پر پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پارلیمانی سیشن کی معطلی سے ملک بھر میں احتجاجی مہم شروع ہوگئی ہے اور یہ ایک قانونی مسئلہ ہے جب کہ پارلیمان کی معطلی کے خلاف درخواست پر دس لاکھ سے زائد دستخط کیے جاچکے ہیں۔پارلیمان کی معطلی کے خلاف برطانیہ میں بدھ کی شام سے ہی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جہاں مظاہرین پارلیمنٹ کے باہر جمع ہوئے، مظاہرین نے بریگزٹ کے خلاف پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جب کہ مظاہرین نے پارلیمانی سیشن کی معطلی پر غیر آئینی تبدیلی روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ مظاہروں کی شروعات ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید شدت آئے گی۔اس حوالے سے برطانوی حکومت کا موقف ہے کہ ستمبر اور اکتوبر میں پانچ ہفتوں کے لیے پارلیمان کی معطلی سے بریگزٹ پر بحث کے لیے مزید وقت ملے گا۔قائد ایوان جیکب ریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے مخالفین جعلساز ہیں اور وہ یورپی یونین کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔حکومتی وزیر نے کہا کہ پارلیمانی سیشن کی معطلی یورپی یونین سے بغیر ڈیل کے علیحدگی میں اپوزیشن کو رکاوٹ بننے سے روکنے کے لیے سیاسی اقدام نہیں تھا۔
امریکا نے 98 فیصد مطالبات تسلیم کر لیے: افغان طالبان کا دعویٰ
دوحا(ویب ڈیسک)افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔دوحا میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے نویں دور کا آج پانچواں روز ہے۔افغان امور پر گہری نظر رکھنے والے سینیئر صحافی مشتاق یوسفزئی کے مطابق طالبان ذرائع کے مطابق امریکا نے ان کے 98 فیصد مطالبات مان لیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان مکمل فائر بندی ہو گی، امریکی اور نیٹو افواج افغانستان میں اپنے آپریشنز روک دیں گے۔طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کا باضابطہ اعلان آج متوقع ہے اور اس اعلان کے بعد افغان انٹرا ڈائیلاگ شروع ہوں گے۔افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان کا نام ”اسلامی امارات افغانستان“ رکھنا چاہتے تھے اور امریکا مان گیا کہ طالبان حکومت بنانے کے بعد افغانستان کا نام ”اسلامی امارات افغانستان“ رکھ لیں۔
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو امریکی ساختہ جدید ترین جنگی ہیلی کاپٹرز موصول
نئی دلی: (ویب ڈیسک)جارحیت پسند مودی سرکار امریکا سے درا?مد کردہ جنگی ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ کو اپنے فضائی بیڑے میں 3 ستمبر کو شامل کرے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا سے خریدے گئے اپاچی ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ بھارت کو موصول ہوگئی ہے، پہلی کھیپ کے 8 ہیلی کاپٹرز 3 سمتبر کو ہونے والی ایک تقریب میں بھارتی فضائیہ کے حوالے کیے جائیں گے۔بھارت نے 22 اپاچی ’اے ایچ-64 ای‘ کی خریداری کے لیے امریکا سے 2015ئ میں 1.1 ارب امریکی ڈالر کا معاہدہ کیا تھا جس کے تحت 8 ہیلی کاپٹر موصول ہوگئے ہیں جب کہ بقیہ امریکا 14 ہیلی کاپٹرز 2020ئ تک بھارتی فضائیہ کو فراہم کردے گا۔جنگی صلاحیتوں بالخصوص Hellfire missile کے حامل ہونے اور ایک منٹ میں 128 ٹارگٹس کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے کی وجہ سے بھارتی فوج نے بھی امریکا سے 6 اپاچی جنگی ہیلی کاپٹرز خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اس وقت بھارتی فضائیہ کے پاس روسی ساختہ ایم ا?ئی-25 اور ایم –ا?ئی-35 گن شپ ہیلی کاپٹرز موجود ہیں جب کہ امریکی ساختہ بوئنگ ہیوی لفٹ ہیلی کاپٹرز بھی موجود ہیں۔
قوم کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے باہر نکلے، وزیراعظم کا ٹو یٹر پیغا م
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قوم کل باہر نکلے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کل دن 12 سے 12:30 تک کشمیریوں کے لیے نکلیں، قوم کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرے، کشمیر میں بھارتی اقدام جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور معصوم کشمیری عوام کا قتل پاکستان کو قابل قبول نہیں ہے، بچوں اور خواتین کا بھی بھارتی فوج کے ہاتھوں قتل عام مودی حکومت کی نسل کشی کا ایجنڈہ ہے، کل پوری عوام 12 سے 12:30 تک سڑکوں پر نکل کر کشمیری عوام کو پیغام دیں کہ وہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام باہر نکل کر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کریں اور مقبوضہ کشمیر میں واضح پیغام بھیجیں، کشمیریوں کو پیغام دیاجائے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، قوم مقبوضہ کشمیر میں 24 دن سے جاری غیر انسانی کرفیو اور فاشسٹ ظلم پراحتجاج کرے۔
میرا تکذیب نکاح کیس، عدالت نے عدالتی اہلکار کی ہی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے
لاہور(ویب ڈیسک) عدالت نے سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کا ریکارڈ جمع نہ کروانے پر عدالتی اہلکار کے ورانٹ جاری کر دیے۔ سیشن کورٹ میں آج ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی اپیل پر کیس کی سماعت کی۔اس دوران عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ فیملی کورٹ کا عملہ اداکارہ میرا کا ریکارڈ فوری جمع کروائے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ فیملی عدالت نے تکذیب نکاح کیس میں حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ میں عتیق الرحمان کو جانتی ہوں اور نہ ہی ان سے شادی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عتیق الرحمان نے عدالت کو گمراہ کیا ہے لہذا فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ لاہور کی فیملی کورٹ ادکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے چکی ہے۔اس سے قبل لاہور کی کینٹ کچہری عدالت میں 2 مارچ کو میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس میں فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی۔سکینڈل کوئن اداکارہ میرا کے سابق شوہر عتیق الرحمان کے وکیل نے عدالت میں مو¿قف اختیار کیا تھا کہ میرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ نکاح پہ نکاح کیا، اس لیے ان کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔اداکارہ میرا نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف نکاح پر نکاح کیس ایڈیشنل اینڈ سیشن جج لاہور عدنان طارق کی عدالت میں زیرسماعت ہے۔ اس لیے اس پر فوجداری کارروائی نہیں ہوسکتی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اداکارہ میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس میں فوجداری کارروائی تاحکم ثانی روک رکھی ہے۔اداکارہ میرا کا کیریئر تنازعات سے بھرا پڑا ہے۔ اداکارہ میرا کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا عدالتوں کے چکر میں اس لیے بھی پڑی رہتی ہیں تاکہ وہ خبروں میں جگہ بنا سکیں۔میرا نے 1995 میں فلمی کیریئرکا آغاز کیا اور 70 سے زائد اردو، پنجابی، پشتو اورہندی فلموں کے علاوہ ہم ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ‘سوچا نہ تھا پیارکریں گے’ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔