حسن علی کی دلہن کون ہے کھلاڑی نے اصل نام بتا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی نے آخر کار بھارتی لڑکی سے شادی کرنے کی خبروں کی تصدیق کر دی ہے اور اپنی ہونے والی دلہن کا درست نام بھی بتا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق حسن علی نے آخر کار خاموشی توڑتے ہوئے اعلان کیاہے کہ میں بھارتی لڑکی سے شادی کرنے جا رہاہوں اور اس حوالے سے چلنے والی خبریں بھی درست ہیں ، لڑکی کا نام شامیہ نہیں بلکہ ’سامعہ ‘ ہے،سامعہ سے ایک سال قبل دبئی میں ایک ڈنر پر ملاقات ہوئی تھی،میں نے اپنی پسندیدگی سے متعلق بھائی کو بتایا جس کے بعد بھائی اور بھابھی نے لڑکی سے ملاقات کی،نکاح 20اگست کو دبئی میں ہوگا جس میں دوست اور فیملی شریک ہوگی جب کہ باقی رسمیں 2،3مہینے بعد ہوں گی ،وہ پاکستانی سٹائل کی بیک اینڈ وائٹ شیروانی زیب تن دیں گے جب کہ سامعہ انڈین سٹال کا عروسی جوڑا پہنیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں فیملیز کے دباﺅ کے ساتھ وہ اپنی ہونے والی دلہن کی تصویر سامنے نہیں لاسکتے۔قبل ازیں یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ حسن علی بھارتی لڑکی شامیہ سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس حوالے سے دونوں گھرانوں کے بڑوں نے بات چیت طے کرلی۔ذرائع کے مطابق حسن علی سے منسوب کر کے جس لڑکی کا نام جوڑا جارہا ہے وہ ایمرٹس ایئر لائن میں انجینئر کے طور پر کام کررہی ہیں ،حسن علی کی ہونےوالی دلہن کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے ، وہ والدین کے ساتھ دبئی میں ہی مقیم ہیں جب کہ ان کے خاندان کے دیگر افراد نئی دہلی میں مقیم ہیں،سامعہ نے انگلینڈ سے ہی انجینئرنگ مکمل کی تھی،بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی ملاقات ورلڈ کپ 2019ءکے درمیان ہی دبئی میں ہوئی تھی جہا ں وہ پاکستانی کرکٹر کو پسند آگئیں۔واضح رہے کہ فاسٹ باﺅلر حسن علی سے قبل قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک، عظیم بلے باز ظہیر عباس اور محسن حسن خان بھی بھارتی خواتین سے شادی کر چکے ہیں، حسن علی بھارتی خاتون کے ساتھ شادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹر بن جائیں گے۔

نوجوان نے سر عام گلیوں میں ہزاروں درہم لُٹادیئے،ویڈیو وائرل پر گرفتار

دبئی(ویب ڈیسک) گزشتہ دِنوں متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں ایک نوجوان سر عام دبئی کی گلیوں میں امارتی کرنسی کے نوٹ پھینک کر ا±نہیں بے دردی سے لٹا رہا تھا۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور جب بات پولیس تک پہنچی تو اس نے ایکشن لیتے ہوئے اس نوجوان کو اس کی اوچھی حرکت پر گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق اس نوجوان کا تعلق ایک ایشیائی ملک سے ہے۔ نوجوان نے سوشل میڈیا پر اپنی جانب سے پیسے لٹانے کی ویڈیو وائرل کرنے کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ اس نے یہ حرکت شہرت حاصل کرنے کے لیے کی تھی۔د±بئی پولیس کے سیکیورٹی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل فیصل القاسم نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کو ذمہ داری سے استعمال کریں۔اور اس پر کوئی ایسی پوسٹ یا ویڈیو شیئر نہ کریں جو مقامی اور ثقافتی اقدار اور تہذیب کے منافی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کی یہ حرکت ناقابل برداشت تھی۔ یہ شہرت حاصل کرنے کا انتہائی منفی طریقہ تھا۔ کسی ملک کے کرنسی نوٹ بہت وقعت اور احترام کے حامل ہوتے ہیں۔ انہیں یوں گلیوں سڑکوں پر پھینکنا اس مملکت کی توہین کے مترادف ہے۔ اس سے عوام کے جذبات مشتعل ہوتے ہیں اور کئی نوجوان اور منچلے لوگوں کو اس طرح کی فضول حرکات کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے پیسے کو یوں ضائع کرنے کی بجائے اسے کسی فلاحی خدمت کے جذبے میں استعمال کریں تاکہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کی مدد ہو سکے۔

پاکستانیوں کی بریانی دعوت پر جمی نیشم کا دلچسپ جواب

ٹورنٹو(ویب ڈیسک ) کینیڈا میں گلوبل ٹی 20 لیگ کھیلنے والے نیوزی لینڈ کے آل راﺅنڈر جمی نیشم کو ایک شائق نے پاکستان میں بریانی کی دعوت دے دی جس پر انھوں نے دلچسپ جواب دیا۔کیوی آل راﺅنڈر نے ٹویٹر پر شائقین سے پوچھا کہ وہ ٹورنٹو میں کوئی ایسی جگہ بتائیں جہاں بہترین کھانا ملتا ہو تاکہ وہ ڈنر کرسکیں،جواب میں ایک پاکستانی شائق نے ان سے کہا کہ آپ پاکستان آئیں یہاں بہت اچھے کھانے ملتے ہیں، خاص طور پر بریانی کی تو پوری دنیا میں دھوم ہے۔یاد رہے کہ جمی نیشم ورلڈ کپ 2019ءکا فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کا بھی حصہ رہے تھے جسے فائنل میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں میچ ٹائی ہونے کے بعد ان کے چھکا لگانے کے باوجود سپر اوور میں بھی مقابلہ برابر رہنے کے بعد انگلینڈ سے کم باﺅنڈریز لگانے کے سبب ٹائٹل سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔اس شکست پر جمی نیشم انتہائی دلبر داشتہ تھے اور انہوں نے اپنے ایک ٹویٹر پیغا م میں نوجوان کھلاڑیو ں کو کرکٹ کھیلنے کی بجائے برگر بنانے کا مشورہ دیدیا تھا۔

فخر زمان کی انگلش ٹی 20 لیگ میں43 گیندوں پر 58 رنز سکور کئے شاندار اننگز

کارڈف (ویب ڈیسک) پاکستانی اوپنر فخر زمان انگلش ٹی 20 میں اپنی پہلی ففٹی بنانے میں کامیاب رہے۔ یہ کارنامہ انہوں نے کارڈف کے میدان میں گلیمورگن اور گلوسٹرشائر کے درمیان کھیلے گئے میچ میں انجام دیا۔ فخر زمان اپنی ٹیم کی جانب سے ایک ایسے وقت میں میدان میں اتارے گئے جب ان کی ٹیم کا سکور بہت کم تھا، انہوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 58 رنز سکور کئے اور اپنی ٹیم کی جانب سے حریف ٹیم کو 172 رنز کا تگڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کرنے میں کامیاب رہے۔فخر زمان کی شاندار اننگز میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ بلے بازی کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فخر زمان نے فیلڈنگ کے دوران بھی ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور لانگ آف پر ایک زبردست کیچ بھی پکڑا۔ گلو سٹر شائر کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں متواتر وکٹیں گنواتی رہی تاہم اینڈریو ٹائی کے18گیندوں پر 38رنز کی عمدہ اننگز کی بدولت گلوسٹر شائر نے یہ مقابلہ ٹائی کردیا۔

مریم نواز کی پیشی پرمشہور اینکر نے مریم کو ابھینندن سے مشابہ کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز دو روز قبل نیب آفس پیش ہوئی تھیں جس دوران انہوں نے تفتیشی افسر کے سوالوں کے جواب دئیے۔اسی پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے 40منٹ تک سوالات ہوتے رہے،اس دوران مریم نواز بہت میٹھی بنی رہی۔مریم نواز خود سوالات کرتی رہیں اور ان کے جوابات بھی دیتی رہیں۔پھر مریم نواز نے کافی کی فرمائش کی اور اس کافی کی تعریف بھی کی بلکل ایسے ہی جیسے 27فروری کو پاکستان میں پکڑنے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن نےپاکستانی چائے کی تعریف کی تھی۔ابھینندن نے بھی کہا تھا کہ “ویری گڈ ٹی”۔مریم نواز نے بھی اسی طرح کافی کی تعریفوں کے پل باندھے۔اس کے بعد مریم نواز سے رقم سے متعلق سوالات کیے گئے تو انہوں نے قسم کھا کر کہا کہ مجھے نہیں معلوم۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی سعید قاضی کا کہنا تھا کہ مریم نواز جب نیب کے سوالات دینے کے لیے پیش ہوئی تو انہیں نیب آفس میں کافی پیش کی گئی۔ پرویز رشید اور مریم نواز نے چائے بھی پی تھی۔جب مریم نواز سے 4 کروڑ 80لاکھ ڈالرز سے متعلق پوچھا گیا تو مریم نواز نے کہا کہ میں تو ہاو¿س وائف ہوں مجھے نہیں معلوم۔مریم نواز نے تفتیشی افسر سے یہ بھی کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ یہ سب مجبوری میں کر رہے ہیں۔تومریم نواز کو آگے سے جواب ملا کہ آپ وہ سب چھوڑ دیں بس سوالوں کے جواب دیں۔ مریم نواز کو یہ بھی کہا کہ ہم یہ تمام سوالات آپکو پہلے بھی دے چکے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں بہت مصروف ہوں،عید سے پہلے میں بہت جلسے کرنے ہیں تو آپ مجھے عید کے بعد بلانا جس پر انہیں کہا گیا کہ عید کے بعد نہیں بلا سکتے۔ اسی حوالے سے سعید قاضی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اندر کے زرائع کہتے ہیں کہ نیب نے وہ زرائع پکڑ لیے ہیں جہاں سے مریم نواز کو دوبئی سے پیسے بھیجے جاتے تھے۔سعید قاضی نے کہا نیب نے وہ زرائع ان کور کر لیے ہیں جہاں سے مریم نواز کو پیسے بھیجے جاتے تھے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز دو روز قبل چودھری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوئی تھیں لیکن مریم نواز نیب کے سوالات کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکی تھیں۔اسی حوالے سے سینئیر صحافی ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بہت بڑی مشکل میں پھنسنے والی ہیں۔ مریم نوازکو بتانا چاہئیے کہ ان کے چودھری شوگرملز میں ایک کروڑ 24 لاکھ ڈالر کے شیئرز ہیں۔

عاطف اسلم کا گانا ہٹانے پر 10 لاکھ صارفین نے یوٹیوب چینل چھوڑ دیا

کراچی: (ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا گانا چینل سے ہٹائے جانے پر 10 لاکھ افراد نے یوٹیوب چینل کو ان سب سکرائب کردیا۔پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر بھارت آنے پر پابندی عائد کردی تھی حتی کہ بھارتی فلموں میں شامل پاکستانی گلوکاروں کے گانوں کو فلموں میں شامل نہ کرکے چھوٹی سوچ کا مظاہرہ کیا گیا اور ایسا ہی کچھ بین الاقوامی گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ بھی ہوا۔پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت کی مشہور آڈیو کمپنی ٹی سیریز نے عاطف اسلم کا گیت ’بارشیں‘ اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹا دیا تھا جس کے باعث کمپنی کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔اطف اسلم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گانا ہٹائے جانے کے کچھ روز میں ہی 10 لاکھ لوگوں نے چینل چھوڑ دیا تھا لیکن اس نقصان کے پیش نظر چینل انتظامیہ نے کچھ دن بعد اچانک ایک بار پھر گانے کو چینل پر اپ لوڈ کردیا۔عاطف اسلم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹی سیریز نے پاک بھارت کشیدگی کم ہونے کے بعد خود سے وہ گانا اپ لوڈ کردیا ایسا کیوں کیا؟ اس کا مجھےعلم نہیں، میرے خیال میں ایسا پاکستان اور بھارت میں موجود مداحوں کی محبت کی وجہ سے ممکن ہوسکتا ہے۔

کون ہے یہ خاتون جانیئے،35سال سے میت محفوظ

کراچی:  سخی حسن قبرستان کے گورکن خادم حسین نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے دوران قبرستان زیر آب آنے کے بعد ایک ایسی قبر بھی سامنے آئی ہے جس میں 35 سال قبل دفن کی جانے والی خاتون کا جسد خاکی جوں کا توں موجود ہے۔خادم حسین کے مطابق قبرستان میں دنیاوی لحاظ سے کامیاب اور معروف شخصیات کے علاوہ برگزیدہ ہستیاں مدفون ہیں۔ ایسی ہی ایک قبر جس میں 35 سال قبل خاتون کی تدفین کی گئی تھی، بارش اور سیوریج کے پانی سے متاثر ہوئی۔ گورکن کے مطابق، کراماتی طور پر اس قبر میں سیوریج کا پانی داخل تو ہوا ہے لیکن قبر میں موجود جسد خاکی کو چھوئے بغیر ہی دوسری جانب مڑ گیا۔خادم حسین کا کہنا ہے کہ بندے اور رب کا تعلق انسانی سوچ سے بالاتر ہے جس کی یہ ایک مثال ہے۔ سخی حسن کا قبرستان ایسی بے شمار شخصیات کا مدفن ہے۔ خادم حسین نے کہا کہ قبرستان میں جمع ہونے والے گندے پانی سے یقیناً ان برگزیدہ ہستیوں کی قبروں کی بے حرمتی ہو رہی ہے۔گورکن نے کہا کہ جو لوگ اس غفلت کے ذمے دار ہیں، ان میں سے بھی بیشتر کو وفات کے بعد اسی قبرستان میں دفن ہونا ہوگا۔ انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ فوری طور پر قبرستان سے گندگی ہٹانے کا کام شروع کیا جائے، عام شہری بھی اس کار خیر میں حصہ لے سکتے ہیں۔

ٹرمپ کی مسلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر بھارت کا اہم بیان سامنے آگیا

نئی دہلی: مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت نے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اپنی ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں تاہم بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر منحصر ہے کہ وہ پیشکش کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کے جواب میں بھارت نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر کی پیشکش کو مسترد کردیا۔

اداکارہ کیوں بنی؟والد نے 8سال بات نہیں کی مایا علی

لندن: (ویب ڈیسک)نامور پاکستانی اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کی وجہ سے ان کے والد ان سے بہت ناراض ہوگئے تھے یہاں تک کہ انہوں نے مایاعلی سے بات کرنابھی بند کردی تھی۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے حال میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو دئیے گئے انٹرویو میں شوبز میں انٹری کے وقت پیش ا?نے والی مشکلات اوراپنے کیریئر کے حوالے سے کھل کر باتیں کیں۔ مایا علی نے بتایا کہ کیریئر کی ابتدا میں انہیں لوگوں سے اتنی محبت نہیں ملی تھی بلکہ الٹا ان پر تنقید ہوتی تھی اور لوگ کہتے تھے کہ مایا کو اداکاری نہیں ا?تی یہ کیا کام کررہی ہے، تاہم بعد میں لوگوں نے انہیں اور ان کے کام کو بے حد سراہا۔مایا علی نے بتایا کہ شوبز میں کام کرنے کے فیصلے کی وجہ سے ان کے والد بہت ناراض ہوگئے تھے اور8 سال تک ان سے بات نہیں کی۔ مایا علی نے اس وقت کی تکلیف کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنے والد سے بات کرنے کی کوشش کرتی تھیں لیکن وہ جواب نہیں دیتے تھے اور یہ چیز انہیں بہت تکلیف پہنچاتی تھی۔ لیکن وہ اب دنیا میں نہیں ہیں تاہم میری خواہش ہے کہ کاش وہ ہوتے اور میری کامیابیاں دیکھتے اور بہت خوش ہوتے۔مایا علی نے بتایا کہ برسوں تک ناراض رہنے کے بعد میرے والد بھی میری اداکاری کے معترف ہوگئے تھے اور وفات سے 6 ماہ قبل انہوں نے بالا?خر مجھ سے بات کی اور میرے ایوارڈ نہ جیتنے پر مجھے دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں اگلے سال تم ایوارڈ ضرور جیتوگی اور ایسا ہی ہوا، لیکن اس وقت میرے والد میرے ساتھ نہیں تھے۔مایا علی نے تمام والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ مہربانی کرکے اپنے بچوں کو ان کے خواب پورے کرنے سے نہ روکیں وہ جو کرنا چاہتے ہیں انہیں کرنے دیں تاکہ زندگی کے کسی مقام پر انہیں اپنے خواب پورے نہ ہونے کا پچھتاوا نہ ہو۔مایا علی نے بتایا کہ وہ ماہرہ خان کو بہت پسند کرتی ہیں اور ان کی بہت بڑی مداح ہیں اور خوش ہیں کہ بڑی عید پر ان کی ماہرہ کی اوراداکارہ حریم فاروق کی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں، بالا?خر اب ہماری انڈسٹری نے ا?گے بڑھنا شروع کردیاہے۔واضح رہے کہ عیدالضحیٰ پر اداکارہ مایا علی، شہریار منور اور ماہرہ خان کی فلم”پرے ہٹ لو“، ماہرہ خان اور بلال اشرف کی ”سپر اسٹار“اور حریم فاروق اور علی رحمان خان کی فلم”ہیرمان جا“ریلیز ہورہی ہیں۔

ملک بھر کی جیلیں منہ تک بھرگئیں42%قیدی گنجائش سے زائد

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وفاقی محتسب نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ ملک کے چاروں صوبوں میں موجود 98 جیلوں میں 56 ہزار 495 قیدیوں کی گنجائش کے باجود 80 ہزار 145 افراد قید ہیں جو گنجائش سے تقریباً 42 فیصد زائد تعداد ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ معلومات عدالت عظمیٰ میں وفاقی محتسب کے دفتر کی جانب سے سینئر وکیل حافظ احسان احمد کھوکھر کے ذریعے جمع کروائی گئی رپورٹ میں فراہم کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق 80 ہزار 145 میں سے 45 ہزار 423 قیدی پنجاب کی 42 جیلوں، 16 ہزار 739 سندھ، 15 ہزار 696 خیبرپختونخوا اور 2 ہزار 14 بلوچستان کی جیلوں میں قید ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ قیدیوں کی اس تعداد میں ایک ہزار 135 قیدی نابالغ ہیں اس کے علاوہ ان قیدیوں میں 24 ہزار 280 قیدی سزا یافتہ جبکہ 51 ہزار 710 زیر تفتیش ملزمان ہیں۔سپریم کورٹ کو یہ معلومات ملک کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کی صورتحال کے حوالے سے لیے گئے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران فراہم کی گئیں۔رپورٹ میں وفاقی محتسب نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب کی 28 جیلوں میں 785 خوتین قیدی موجود ہیں، ان تمام جیلوں میں خواتین قیدیوں کے لیے علیحدہ بیرکس اور عمارتیں تعمیر کی گئیں ہیں۔ان خواتین کے بلاکس کی نگرانی خواتین عملہ کرتا ہے جبکہ تمام جیلوں میں خواتین قیدیوں کو چارپائیاں اور واش روم کی سہولیات بھی میسر ہیں۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 5 نئی جیلیں ڈسٹرک جیل لودھراں، ہائی سیکیورٹی جیل میانوالی، سب جیل سمندری، سب جیل پنڈی بھٹیاں اور سب جیل گوجرہ کی تعمیر مکمل ہوجائے گی جس میں 2 ہزار 644 قیدیوں کی گنجائش ہوگی۔اسی طرح خیبر پختونخوا میں میں بھی سالانہ ترقیاتی منصوبے کے تحت 3 ضلعی جیلوں کی تعمیر کا عمل جاری ہے جبکہ آئندہ سال کے ترقیاتی منصوبے کے تحت بھی ایک ضلعی جیل تعمیر کی جائے گی۔وفاقی محتسب کے مطابق وزارت داخلہ نے انہیں بتایا ہے کہ اسلام ا?باد ماڈل پرزن کے لیے سیکٹر ایچ-16 میں 720 کنال زمین حاصل کرلی گئی ہے جبکہ تعمیر کے لیے پی سی-1 بھی منظور کروایا جاچکا ہے اس منصوبے پر 3 ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد خطرے میں گروپنگ کھل کر سامنے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) : گذشتہ روز سینیٹ میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے اور صادق سنجرانی کو توقع سے زیادہ ووٹ ملنے پر اپوزیشن تلملا ا±ٹھی جس کے بعد متحدہ اپوزیشن کو دھوکہ دینے والے سینیٹرز کا س±راغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جبکہ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے رہنماو¿ں میں بھی کئی سخت ج±ملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد اب اپوزیشن کا اتحاد بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔اس حوالے سے قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق حاصل بزنجو اور ان کے قریبی ساتھیوں نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو باغی ارکان سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں اس قدر تلخی پیدا ہو گئی ہے کہ دو اپوزیشن جماعتوں کے لیڈرز نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اب آ گے چلنا ممکن نظر نہیں آ رہا ،اس چیز کا پہلے ہی خدشہ تھا لیکن ہمیں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ایسا نہیں ہو گا۔ایسا لگتا ہے کہ دونوں بڑی جماعتوں کے کئی اہم رہنما شاید اس ساری گیم میں کسی نہ کسی جگہ خود بھی شامل تھے۔با وثوق ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بیٹے نے تو سخت ترین الفاظ استعمال کیے اور کہا کہ پارلیمنٹ کو چھوڑیں حکومت کو ختم کرنے کے لیے سڑکوں پر نکلیں ،اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ یہ حکومت پارلیمنٹ کے اندر تبدیلی سے ختم ہو سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تجویز کی صرف اے این پی نے حمایت کی باقی تمام سیاسی جماعتوں نے اس پر خاموشی اختیار کیے رکھی۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے تو یہ کہہ کر بات ختم کی کہ ہم کسی ایسے کام میں نہیں شامل ہوں گے جو جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہو۔ ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں ن لیگ اور پیپلزپا رٹی کو سب سے زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور دیگر سیاسی جماعتوں نے واضح طور پر کہا کہ آ پ دونوں سیاسی جماعتوں کے اراکین ادھر گئے ہیں اور اگر آپ ان کے خلاف کارروائی نہیں کرتے تو پھر آ پ بھی اس کا حصہ ہیں جس پر ن لیگ کے ایک اہم رہنما نے بھی سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا شنید تو یہ بھی ہے کہ ایک مذہبی جماعت کے اہم رہنما کے بھائی نے بھی اپنا ووٹ ضائع کرنے کے لیے کچھ لیا ہے۔ذرائع کے مطابق تلخ ترین ماحول کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں نے یہ کہہ کر معاملے کو ٹھنڈا کیا کہ اگر آئندہ متحدہ اپوزیشن کو لے کر چلنا ہے تو سب سے پہلے جو لوگ بکے ہیں تمام سیاسی جماعتیں اپنے اندر سے ان کو ڈھونڈیں اور ان کے خلاف کارروائی کریں پھر ہی متحدہ اپوزیشن آ گے چل سکے گی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ ساتھ دو اور اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز کے حوالے سے بھی میٹنگ میں نام لیے گئے جس پر بلاول اور شہباز شریف نے کہا کہ ابھی تفتیش کرنے دیں فیصلہ بعد میں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے ساتھ موجود ایک لیگی سینیٹر نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ آ پ کو تو علم ہے کہ صادق سنجرانی جب چیئر مین سینٹ بنے تھے اس وقت کون کون سے ووٹ آ پ نے لیے تھے اب بھی انہی پر نشان لگایا جائے۔ اس پر اس سے پہلے کہ بلاول کچھ کہتے ، پیپلز پارٹی کی ایک خاتون رہنما نے غصہ سے کہا ایسی گفتگو کرنے سے اتحاد ٹوٹے گا اور شک تو ہم کو بھی بہت سے لوگوں پر ہے جو آ ج بڑھ چڑ ھ کر بول رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حاصل بزنجو کے حوالے سے ن لیگ کے ایک اہم رہنما نے کہا کہ آ پ کو ہرانے کا مقصد نوازشریف کو ہرانا تھا کیونکہ آ پ نوازشریف کے امیدوار تھے اس میں ہماری جماعت کے اندر چند افراد کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی نے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔

سینٹ میں عدم اعتماد کی ناکامی کن 9کھلاڑیوں نے میچ کھیلا۔۔جانیے

 لاہور: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلیے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے 9 بہترین کھلاڑیوں کی ٹیم بنائی تھی۔ پس پردہ جہانگیر ترین کی بھی اپوزیشن کے سینٹیرز سے اہم ملاقاتیں ہوئیں اور ایک درجن سے زائد اپوزیشن سینیٹرز نے جہانگیر ترین کو یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف ووٹ نہیں دیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو جب یہ حتمی یقین دہانی کروا دی گئی کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلیے نمبرز پورے ہو گئے ہیں تو اس وقت تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں نے یہ خواہش اور تجویز پیش کی تھی کہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کروا لیا جائے لیکن عمران خان، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی سمیت متعدد سینئر رہنماوں نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ حکومت بلا وجہ کی محاذ آرائی نہیں چاہتی۔ذرائع کے مطابق بعض اپوزیشن سینیٹرز نے حکومت کے ساتھ اپنے عہدکو وفا کرنے کیلیے دانستہ طور پر مہریں اس طرح سے لگائیں کہ ووٹ مسترد ہو جائے۔اپوزیشن جماعتوں کے قائدین تحریک عدم اعتماد کی جنگ تو ہار گئے ہیں لیکن ان کیلیے اب بڑا چیلنج اپنے ان سینیٹرز کو تلاش کرنا ہے جو اپوزیشن کے مشترکہ اجلاسوں میں بھرپور شرکت کرتے رہے ہیں۔

سینٹ الیکشن سے قبل اپوزیشن سینٹر صبح شام جہانگیر ترین کے گھر پھیرے لگاتے رہے شاہد مسعود کا دعوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 اگست 2019ء) : معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ چئیرمین سینیٹ کے معاملے پر اپوزیشن کے اندر بہت زیادہ کانفیڈنس تھا۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ایک بات تو طے ہے کہ چئیرمین سیبنٹ کے معاملے میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی۔اور اس حوالے سے جہانگیر ترین پر بھی بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔اتفاق کی بات ہے کہ میری رہائش گاہ جہانگیر ترین کی رہائش گاہ کے قریب ہی ہے۔اور ایک دن میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گزرا تو میں نے دیکھا کہ ان کے گھر کے باہر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لوگ گھوم رہے ہیں کہیں ہمارے سینیٹر تو ان کے گھر نہیں جا رہے۔اس لیے نہ تو جہانگیر ترین نے اس معاملے میں کوئی کردار ادا کیا اور نہ ہی کوئی ہارس ٹریڈنگ ہوئی۔واضح رہے کہ جمعرات کے روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو تبدیل کرنے کی اپوزیشن اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی تبدیلی کی حکومتی کوششیں ناکام ہوگئیں جس کے بعد صادق سنجرانی چیئر مین اور سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ چیئرمین سینٹ کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ کے دور ان میر حاصل بزنجو نے 50اور صادق سنجرانی نے 45ووٹ حاصل کئے ، پانچ ووٹ مسترد ہوگئے ، جماعت اسلامی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ، چوہدری تنویر بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہ کر سکے ، اسحاق ڈار نے حلف ہی نہیں اٹھایا۔ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور حکومتی اراکین کی جانب سے ایک سنجرانی سب پر بھاری کے نعرے لگائے گئے۔ جمعرات کو سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پر رائے شماری ہوئی،ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے پولنگ ایجنٹس کے سامنے ووٹوں کی گنتی کی گئی۔پریزائیڈنگ افسر بیرسٹر سیف نے ووٹوں کی گنتی کے بعد اعلان کیا کہ آئین کے مطابق قرارداد کے حق میں 50 ووٹ پڑے جس کی وجہ سے یہ قرارداد متعلقہ ایک چوتھائی ووٹ نہ ملنے کی وجہ سے مسترد کی جاتی ہے۔