اسلام آباد (آئی این پی،صباح نیوز) قومی اسمبلی میں محسن داوڑ اور علی وزیر کی گرفتاری کے معاملہ پر ایوان میں ہنگامہ آ رائی اور اراکین آ پس میں گتھم گتھا ہو گئے، جمعیت علمائ اسلام (ف) کے رکن علی وزیر اور محسن داوڑ کو رہا کر کے ایوان میں پیش کرنے اور معاملہ کو افہام تفہیم سے حل کرنے کا مطالبہ کیا جس پر وزیر مملکت علی محمد خان کے جواب پر اپوزیشن اراکین نے نشستوں پر کھڑے ہوئے کر احتجاج شروع کردیا، حکومتی اتحادی ایم کیو ایم کے اراکین کراچی کو پانی دو کے پلے کارڈز لے کر پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف جوابی احتجاج شرو ع کردیا جس پر پیپلز پارٹی کے اراکین راہنما سید نوید قمر، عبد القادر پیٹل ، رفیع اللہ و دیگر اور ایم کیوایم کے اراکین کے درمیان جھگڑا ہوااور اراکین گتھم گتھا ہو گئے،پیپلز پارٹی کے رکن فیع اللہ و دیگرکی ایم کیو ایم کے رکن عطا اللہ کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ جو شخص پاکستان کی جڑیں کاٹنے کی کوشش کریگا اس کی جڑیں کاٹ کر کے رکھ دیں گے، جو شخص پاکستان کے جھنڈے اور دو قو می نظریہ کو نہیں مانتا اس کی ملک میں کوئی جگہ نہیں،پی ٹی ایم کے جلسوں میںپاکستان کے جھنڈے کی خلاف بات کی جاتی ہے، ان کے جلسوں میں جھنڈے نہیں لانے دیئے جاتے، جن کی وجہ سے فساد پھیلا انہیں ایوان میں رہنے کا کوئی حق نہیں، ان کی رکنیت منسوخ کی جائے، ان کی وجہ سے بے گناہ شہریوں کی لاشیں گریں، طاہر داوڑ کی لاش وزیر داخلہ کے بجائے افغانستان کے ایک زر خرید پٹھو کو دی گئی، پاکستان میں افراتفری پھیلانے والوں کو ایوان میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے علاوہ ازیں قو می اسمبلی کو آ گاہ کیاگیا ہے کہ بیرون ممالک تعینات 17لیبر اتاشیوں کی مدت ختم ہو گئی ہے، نئے لیبر اتاشیوں کےلئے 410 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا جس میں سے 11لوگوں نے ٹیسٹ کوالیفائی کیا ہے، 1999 سے گا? بھیکا سیداں ایف الیون فور اسلام آباد کے متاثرین کا ریکارڈ نیب کے پاس ہے، نیب سے ریکارڈ منگوانے کےلئے رولنگ دی جائے تا کہ متاثرین کا ازالہ کیا جاسکے، جموں و کشمیر کو آپریٹو ہا?سنگ سوسائٹی کے سالانہ آڈٹ میں آڈیٹرز کی جانب سے 1.7ارب روپے کی خرد برد کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے، جموں و کشمیر کو آپریٹو ہا?سنگ سوسائٹی سمیت تمام ہا?سنگ سوسائٹیوں کا فورنزک آڈٹ جاری ہے، جلد نتائج آنے کی توقع ہے، غیر ملکی شخص کو جعل سازی کے ذریعے قو می شناختی کارڈ بنوانے روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں،9554اس حوالے سے کارڈز منسوخ کئے گیے ہیں،121117شناختی کارڈز مشکوک ہونے کی وجہ سے بلاک کر دیئے گئے، غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کرنے پر نادار کے 120ملازمین کو برطرف کیا گیاہے،اسلام آ باد میں سیف سٹی منصوبہ کے بعد کیمروں کے ذریعے کااب تک 1597کیسزکی نشاندہی کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت علی محمد خان، پارلیمانی سیکرٹری داخلہ جو یریہ ظفر نے اراکین کے سوالوں کو جواب دیتے ہوئے کیا۔جمعہ کو قو می اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سو ری کی صدارت میں ہوا۔ وقفہ سوالات میں اراکین کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ جموں و کشمیر کو آپریٹو ہا?سنگ سوسائٹی کے سالانہ آڈٹ میں آڈیٹرز کی جانب سے 1.7ارب روپے کی خرد برد کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے، جموں و کشمیر کو آپریٹو ہا?سنگ سوسائٹی سمیت تمام ہا?سنگ سوسائٹیوں کا فورنزک آڈٹ جاری ہے، جلد نتائج آنے کی توقع ہے، پارلیمانی سکیرٹری جویریہ ظفر نے کہا کہ بیرون ممالک تعینات 17لیبر اتاشیوں کی مدت ختم ہو گئی ہے، نئے لیبر اتاشیوں کےلئے 410 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا جس میں سے 11لوگوں نے ٹیسٹ کوالیفائی کیا ہے،6 آسامیوں پر دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے گا، ٹیسٹ کا نظام تبدیل نہیں کیا گیا، ٹیسٹ کا پیٹرن تبدیل کیا گیا ہے، ٹیسٹ کےلئے 22لاکھ کے اخراجات وزارت نے ادا کئے ہیں، علی محمد خان نے کہا کہ 1999 سے گا? بھیکا سیداں ایف الیون فور اسلام آباد کے متاثرین کا ریکارڈ نیب کے پاس ہے، نیب سے ریکارڈ منگوانے کےلئے رولنگ دی جائے تا کہ متاثرین کا ازالہ کیا جاسکے، عبدالقادر پٹیل نے سوال کیا کہ کیا حکومتی وزیر کو نیب میں بھیج جائے گا تا کہ ریکارڈ لایا جا سکے۔ علی محمد خان نے کہا کہ سب کے پر جلتے ہیں وہاں کوئی وزیر ریکارڈ لینے نہیں جائے گا، متعلقہ سرکاری طریقہ کار اپنایا جائے گا، خرم دستگیر نے سوال کیا کہ ایس پی طاہر داوڑ کو شہید کیا گیا تھا، آج تک اس اندوہناک واقعے کے حقائق کیوں سامنے نہیں آئے، بہادر افسر کے ساتھ یہ سلوک ناقابل برداشت ہے، بتایا جائے کہ طاہر داوڑ کا خون کس کے ہاتھ تلاش کریں، شہریار آفریدی نے جواب دیا کہ پچھلے ادوار میں پختون قوم کو 1979 سے پہلے والی شناخت بتانا ضروری قرار دیا گیا، ہم نے وہ مسائل حل کیے جو سابق حکومتوں میں پختونوں سے روا رکھے گئے، طاہر داوڑ کی لاش این ڈی ایس نے حکومت کی بجائے محسن داوڑکو دی،قومیت کے نام پر یہاں کسی کو دکانداری چمکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، طاہر داوڑ کے قتل کے حوالے سے توجہ دلاو¿ نوٹس جمع کرائیں،آگاہ کیا جائے گا۔ ہم نے ایک لاکھ 81 ہزار بلاک شناختی کارڈ پختونوں کے کلیئر کئے، طاہر داوڑ شہید قوم کا بیٹا تھا، واقعہ پر تحقیقات کے بارے میں جاننے کے کےلئے خرم دستگیر اپوزیشن اور حکومت کے ارکان کے ساتھ مل کر توجہ دلا? نوٹس لائیں، علی محمد خان نے کہا کہ چارسدہ میں ایک ماں کے بہن بیٹوں کو ناحق مارا گیا ہے، قاتل بیرون ملک بھاگ گئے ہیں، معاملہ کو دیکھا جا رہا ہے، قاتل کو گرفتار کرنے کےلئے کوشش کررہے ہیں، اس کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔وزارت داخلہ نے آ گاہ کیاکہ اسلام آ باد میں گز شتہ چھ ما ہ میں جرائم کی شر ح میں کمی آ ئی ہے۔ غیر ملکی شخص کو جعل سازی کے ذریعے قو می شناختی کارڈ بنوانے روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔9554اس حوالے سے کارڈز منسوخ کئے گیے ہیں۔121117شناختی کارڈز مشکوک ہونے کی وجہ سے بلاک کر دیئے گئے۔ غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کرنے پر نادار کے 120ملازمین کو برطرف کیا گیاہے۔بلوچستان میں22ہزار مشکوک شناختی کارڈز منسوخ کئے گیے ہیں۔اسلام آ باد میں سیف سٹی منصوبہ کے بعد کیمروں کے ذریعے کل3672کیسز میں سے 1597کی نشاندہی کی گئی۔مولانا جمال الدین نے کہا کہ وزیرستان کے عوام کے ساتھ سلوک ناقابل برداشت ہے، حالات بگڑتے جا رہے ہیں، خدا را رحم کرے، علی وزیر اور محسن داوڑ کو رہا کر کے ایوان میں لایا جائے، مسئلے کا حل افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ جو شخص پاکستان کی جڑیں کاٹنے کی کوشش کرے گا اس کی جڑیں کاٹ کر کے رکھ دیں گے، پی ٹی ایم کے جلسوں میںپاکستان کے جھنڈے کی خلاف بات کی جاتی ہے، ان کے جلسوں میں جھنڈے نہیں لانے دیئے جاتے، علی محمد خان نے وزیرستان واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جن کی وجہ سے فساد پھیلا انہیں ایوان میں رہنے کا کوئی حق نہیں، ان کی رکنیت منسوخ کی جائے، ان کی وجہ سے بے گناہ شہریوں کی لاشیں گریں، ایسے لوگوں کو پاکستان میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ طاہر داوڑ کی لاش وزیر داخلہ کے بجائے ایک زر خرید پٹھو کو دی گئی، پاکستان میں افراتفری پھیلانے والوں کو ایوان میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے، پاکستان کے جھنڈے کا احترام نہیں کرتا اور جلاتا ہے اس کی پاکستان میں رہنے کی کوئی جگہ نہیں، اس ایوان کے ارکان اسمبلی ریاست پاکستان کو للکارتے ہیں۔تحریک انصاف کے رکن اسمبلی علی محمد خان کی تقریر پر ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع ہوئی۔ اس دوران اپوزیشن نے احتجاج شروع کر دیا، پیپلز پارٹی کے اراکین نے بلاول بھٹو کی قیادت میں احتجاج شروع کیا اور اپنی نشستوں پر کھٹر ے ہو گئے۔ اس دوران حکومتی بنچوں سے ایم کیوایم اور حکومتی اراکین نے بھی احتجاج شروع کردیا۔ انہوں نے پلے کارڈز اٹھا ررکھے تھے جس پر کراچی کو پانی دو کے نعرے درج تھے۔ انہوں نے کراچی کو پانی دو کے نعرے بھی لگائے۔ جس پر پیپلز پارٹی کے اراکین غصہ میں آ گئے۔ انہوں نے کہاکہ یہ صو بائی معاملہ ہے سند ھ اسمبلی میں اٹھایا جائے۔ اس پر حزب اختلاف نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نشستوں سے کھڑے ہو کر احتجاج کیا اور اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراو¿ کرلیا۔ پیپلز پارٹی کے اور ایم کیوایم اور حکومتی اراکین گتھم گتھا ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کے راہنما سید نوید قمر، عبد القادر پیٹل ، رفیع اللہ و دیگرپیپلز پارٹی کے اراکین نے حکومتی اراکین کی جانب سے اٹھائے گئے پلے کارڈز پر شدید احتجاج کیا۔انہوں نے پلے کارڈزپھاڑ دئیے۔ شہریار آ فریدی نے پیپلز پارٹی کے رکن رفیع اللہ اور ایم کیو ایم کے رکن عطا اللہ کے درمیان لڑائی کو روکنے لئے درمیان میں آئے اور حکومتی اراکین کو روکتے رہے۔ ڈپٹی سپیکر نے اراکین کو ایوان شائستگی سے چلنے دینے کا کہا لیکن پھر انہوں نے ایوان کی کاروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
Monthly Archives: June 2019
وزیراعظم کی اہلیہ اور دیگر وزراءکے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی ، صدور سے ملاقاتیں
ریاض(صباح نیوز‘ این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک افغان تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن چاہتا ہے، افغانستان میں امن سے خطے کا امن جڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسائیہ ملک میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔وزیراعظم عمران خان کی مصر کے صدرعبدالفتح السیسی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تفصیل غور کیا گیا، دونوں رہنماں نے مختلف شعبوں میں جامع تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم کی ملاقاتیں سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ہوئی جہاں مختلف مسلمان ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے مصر کے صدر عبد الفتح السیسی اور افغان صدر اشرف غنی سے الگ الگ ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 14 ویں اسلامی سربراہ کانفرنس کے موقع پر جمعہ کو یہاں مصر کے صدر عبدالفتح علی السیسی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنما?ں نے وسیع تر دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ مسلم امہ کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنما?ں نے تمام شعبہ جات میں جامع تعاون کے فروغ اور دوطرفہ سیاسی رابطوں اور تبادلوں میں اضافے پر بھی اتفاق کیا۔وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی نے جمعہ کو یہاں 14 ویں اسلامی سربراہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاک افغان دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وفاقی وزرائ کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی د±عائیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ اس سے قبل عمران خان نے روضہ رسول پر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے۔ وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے بھی عمرہ ادا کیا۔
خبریں گروپ مہم باعث فخر ہے ، سیاسی رہنماءبھی شانہ بشانہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) خبریں گروپ و چینل فائیو کی مہم پاکستانی بنئیے پاکستانی خریدیے کو مریم اورنگزیب نے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل فون کی شکل میں گلوبل ورلڈ آپکے ہاتھ میں سمائی ہے‘ عوام صرف اپنی ملکی مصنوعات کو ہی استعمال کریں۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی رہنما نسرین جلیل نے کہا ہے کہ پاکستانی بنئیے پاکستانی خریدیے مہم باعث فخر ہے۔ قوم اس بات پر فخر محسوس کرے کہ وہ پاکستانی ہیں اور پاکستانی مصنوعات خرید رہے ہیں۔اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر اور معروف تاجر رہنما ڈاکٹر شاہد رشید بٹ نے خبریں اور چینل فائیو کی طرف سے پاکستانی اشیائ خریدنے کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم کو انقلابی قدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کو غیرمعمولی معاشی بحران کا سامنا ہے قلیل المعیاد اور طویل المعیاد بنیادوں پر اقتصادی اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے اس معاشی بحران میں پاکستانیوں کو غیرملکی مصنوعات اور ڈالر کا با ئیکاٹ کرنا چاہیے خبریں نے قومی مہم شروع کرکے حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد رشید بٹ نے کہا کہ ترکی کی مثال ہمارے سامنے ہے کہ کس طرح ترک عوام نے ڈالر کا بائیکاٹ کیا آج پاکستان کوشدید اقتصادی بحران کا سامنا ہے ہمیں امید ہونی چاہیے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان جلد اقتصادی بحران سے نکل آئے گا ہمیں سادگی اختیار کرنی چاہیے حکومتی سطح پر بھی غیر ضروری اخراجات میں کمی ایک احسن فیصلہ ہے اگر آج پاکستانی قوم ڈالر خریدنا بند کردے تو پاکستانی روپیہ مضبوط ہونا شروع ہوجائے گا۔خبریں گروپ کی طرف سے شروع کی گئی مہم ایک انقلابی قدم ہے قوم کے ہر فرد کو اس کا ساتھ دینا چاہیے۔
شاہینوں کی شکست ، کالی آندھی کا” چیمپئن “ پر رقص
لاہور (اپنے نمائندے سے) ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم نے مخصوص انداز میں جشن منایا۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی خوشی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور ان کے چند کھلاڑی منفرد انداز میں رقص کرنے میں شہرت رکھتے ہےں۔ گزشتہ روز بھی پاکستان کے خلاف فتح کے بعد ان کے نامور کھلاڑی نے گرا?نڈ میں ”چیمپئن“ کے نام سے گیت گایا اور ان کی ٹیم کے دیگر کھلاڑی ان کے ساتھ رقص کرتے رہیں۔ جس میں وہ پیغام دے رہے تھے کہ ہم چیمپئن ہیں اور کپ جیت کر جائیں گے۔
خبریں گروپ مہم انقلابی قدم ہے ، فنکاروں کا خراج تحسین
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) خبریں گروپ و چینل ۵ کی کامیاب مہم پاکستانی بنئے پاکستانی خریدیئے کو سراہتے ہوئے معروف اداکار یاسر نواز نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم پاکستانی چیزیں خریدیں پاکستانی بنیں اور چینل ۵ کی مہم کا حصہ بنیں۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ خبریں گروپ نے بہت اچھا قدم اٹھایا ہے۔ پاکستانی بنو، پاکستانی خریدو اور پاکستانی دیکھو۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کامیڈی اداکار دانش نواز نے چینل ۵ و خبریں کی مہم پاکستانی بنئے پاکستانی خریدیئے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے قوم سے اپیل کی ہے کہ خبریں گروپ کے اس اقدام کو مکمل سپورٹ کریں۔ بنئے پاکستانی خریدیئے پاکستانی۔
خبریں گروپ کے افطار ڈنر میں مختلف طبقہ ہائے زندگی کے افراد کی شرکت
لاہور (رپورٹنگ ٹیم) روزنامہ خبریں و چینل 5کی جانب سے زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کے اعزاز میں ہوٹل لگزز گرینڈ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیا شاہد، ایڈیٹر روزنامہ خبر یں و سی او چینل 5امتنان شاہد نے کیا جس میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات وموجودہ ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان، سیکرٹری اطلاعات پنجاب مومن علی آغا ،پی آئی او طاہر خشنود،سی سی پی او لاہور بی اے ناصر ،سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی، سیکرٹری اطلاعات ن لیگ لاہور عمران علی گو رایہ، چیرمین پاکستان برابری پارٹی جواد احمد، ممبر صوبائی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف سعدیہ سہیل رانا،ایم پی اے زینب عمیر، یم پی اے نیلم حیات، ایم پی اے ن لیگ بشری ٰبٹ، چیف ایڈیٹر روزنامہ طاقت رحمت علی رازی، ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان، ایڈیٹر کوارڈینشن روزنامہ پاکستان ایثار رانا، چیف ایڈیٹر روزنامہ لیڈ ر علی احمد ڈھلوں، ایڈیٹر سنگ میل امتیاز روحانی، چیف ایڈیٹر روزنامہ ہاٹ لائن ذوالفقار راحت، ایڈیٹر اخبار لاہورمیاں حبیب، ایڈیٹر ڈیلی ٹائم کاظم خان، سینئر صحافی شفیق اعوان،ضمیر آفاقی، امجد اقبال، سینئر صحافی و کالم نگارکامران گورایہ، کالم نگار باسط خان، قانون دان آغاباقر، ڈاکٹر عروبہ اینکر، امہ فروا، خاور ریاض معروف ڈیزائنر، اورنگ زیب ایم سی بی، رئیس علوی (ایم سی بی)، خرم ایم (سی بی)، صنعت کا ر سہیل محمودبٹ (راڈو والے)، خالد ملک (وائٹامین)، اظہر نور (ملت ٹریکٹر)، نزاکت بھٹی (تار اگروپ)،الیاس، اویس، اسد، زبیر احمد، علی اکبر، ولید ،پرویز، ممتاز، محمد احسن، تنویر، معروف گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی، انیشہ، مونیکا، مریم ارشد، عالیبہ علی، سارہ، کے علاوہ جنرل منیجر اپریشن خبریں گروپ سید فرقان ہاشمی، ڈائریکٹر مارکیٹنگ میاں اکبر علی ودیگر نے شرکت کی۔ اس پروقار تقریب سے معروف نعت خواں مرغوب احمد ہمدانی اور اختر قریشی نے حمد ونعت کا گلدستہ عقیدت پیش کیا جس سے شرکا ئ بہت زیادہ محفوظ ہوئے۔
ججز کیخلاف ریفرنسز، آئینی بحران کی گنجائش نہیں: شاہ خاور ، ریفرنس میں ججز کی ذمہ داری ہو گی وہ اپنی جائیدادیں ڈکلیئر کریں: جنرل(ر) شعیب کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگوکرتے ہوئے ماہر قانون شاہ خاور نے کہا ہے کہ معزز جج صاحبان کیخلاف ریفرنسز پر سپریم جوڈیشل کونسل انہیں نوٹس ایشو کرکے انہیں دفاع کا موقع دیتی ہے۔ اگر ان ججز پر الزام ثابت ہو جائیں تو ججز کی ریموول منظوری کے لیے صدر مملک کو بھیجی جاتی ہے۔ حتمی آرڈر صدر مملکت جاری کرتے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بارے میں بار ایسوسی ایشنز کی اپنی رائے ہے۔سپریم کورٹ بار، بلوچستان بار ، کے پی کے بار ایسوسی ایشن اور کراچی سے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنسز پرآوازیں اٹھ رہی ہیں جو تحریک کی شکل بھی اختیار کر سکتی ہیں۔یہ ریفرنس آرٹیکل 209کے تحت آیا ہے اسلیے آئینی بحران کی گنجائش نظر نہیں آتی تاہم وکلائ کی جانب سے مسئلہ تحریک کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ فوج میں کورٹ مارشل ہوتے رہتے ہیں ، دو جرنیلوں اور ایک سول افسر کے خلاف جاسوسی کے الزام پر فیلڈجنرل کورٹ مارشل کیا گیا۔ اس کورٹ مارشل کے تحت ہونے والی سزا?ں کو موجودہ احتساب کی لہر سے جوڑنا مناسب نہیں۔ نیب کی کارکردگی پر وزیراعظم اور ہمارے ادارے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔ نیب میں خرابیاں ہیں ، نیب نے خود کو متنازعہ بنا لیا ہے۔چیئرمین نیب کے حوالے سے ویڈیو کے معاملے پر اب تک کوئی انکوائری نہیں ہوئی جسکا فائدہ اپوزیشن اسمبلی میں اٹھا رہی ہے۔ جنرل(ر)امجد شعیب نے کہا کہ پاکستان آرمی میں سزا اور جزائ کا عمل بڑا مربوط ہے۔ آرمی کے مقدمات سول میں ہوتے تو آرمی چیف کی جانب سے جن افسران کی سزا?ں کی توثیق کی گئی وہ چھوٹ جاتے۔ آرمی فوری انصاف مہیا کرتی ہے تاکہ دوسرے لوگوں کو بھی تنبیہ ہوجائے۔سیاستدانوں کا احتساب تو ہوا ہی نہیں ، احتساب شروع ہوتا ہے اور مک مکا پر ختم ہوجاتا ہے۔ پاکستان کا عدالتی نظام کرپٹ اور فرسودہ ہے۔ دہشتگردی عدالتوں پر اثر انداز ہوئی ہے۔ پچھلے دنوں پشاورہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے72دہشتگرد چھوڑے ، 6سہولتکار کل چھوڑے گئے جو المیہ ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے عدلیہ کے نظام میں اصلاحات نہیں لائی گئیں جس وجہ سے آج دہشتگردوں کو سزا نہیں دی جاسکتی۔ ججز کے خلاف ریفرنس میں ججز کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اپنی جائیدادیں ڈکلیئر کریں۔ اس ریفرنس پر احتجاج کرنے والی جماعتیں سیاسی وابستگی کا شکار ہیں۔ قوم نے سیاسی وابستگی پر کرپشن کو جائز قرار دیدیا ہے۔ جج نے بھی اگر جرم کیا ہے تو سزا پائے گا۔ پاکستان میں کوئی احتساب نہیں ہو رہا۔اداروں میںاحتساب کڑا ہونا چاہیئے۔نیب اگر کسی کیساتھ نرمی کرتا ہے ، غلط ریفرنس بناتا ہے تو انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف کا کیس آٹھ سال سے چل رہا ہے ، فواد حسن فواد کا کیس ویسے ہی پڑا ہے۔ نیب کیسز میں میاں نواز شریف کے کسی اور کو سزا نہیں ہو سکے گی۔ نیب کے بس میں ہوتا تو نواز شریف بھی بچ جاتے کیونکہ نیب نے کمزور ریفرنسز بنائے اور گونگے وکیل عدالتوں میں بھیجے۔
پہلے میچ میں بری کارکردگی پر پوری قوم کو مایوسی ہوئی: اکرم رضا کی ” گگلی “ میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بیوروچیف لندن امداد حسین شہزادنے چینل فائیو کے پروگرام گ±گلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ 2019ئ ، پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں کارکردگی بے حد مایوس کن رہی۔ پاکستانی کھلاڑی یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے۔ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد جوش و جذبہ اور امیدلیکر موجود تھی جو پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے شدید مایو س ہوئی۔ پاکستان کی پوری بیٹنگ لائن صرف 105رنز پر ڈھیر ہوگئی۔میچ کے آغاز میں کھلاڑیوں کا مورال بلند تھا مگر جب کھلاڑی میدان میں آئے تو لگا ٹیم کو نظر لگ گئی ہے۔پاکستان کے پہلے میچ کے لیے آج شائقین کرکٹ نے فائنل اور سیمی فائنل میچوں سے زائد قیمت کی ٹکٹیں خریدیں مگر پاکستان کرکٹ ٹیم کے 105رنز پر آ?ٹ ہوتے ہی شائقین مایوسی میں اسٹیڈیم چھوڑ کر جانے لگے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہلے میچ میں مایوس کارکردگی کی قوم کو امید نہیں تھی۔ کرکٹ کے شوقین عوا م اور بڑے سابق کھلاڑی بھی اس کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو آنے والے میچوں میں بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی ،ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پانچ سے چھ میچز جیتنا بہت ضروری ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میچ ہارنا افورڈ نہیں کر سکتی۔ کرکٹ ٹیم مینجمینٹ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی بہتر سلیکشن کرنا ہوگی۔ کرکٹ میں ہار جیت ہوتی ہے ، قوم مایوس نہ ہو۔ پاکستان کے لیے ورلڈ کپ میں ابھی بہت مواقع ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم پوری محنت اور بھرپور کارکردگی لیکر میدان میں اتریں کامیابی ہماری ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم صلاحیت رکھتی ہے کہ ورلڈ کپ میں اپنی جگہ بنا سکے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ہے تمام سابق کرکٹرزاور پاکستانی قوم پاکستان کرکٹ ٹیم کی سپورٹ میں انکے ساتھ کھڑی ہے۔ سرفراز اینڈ کمپنی کو اگلے میچز میں اپنی تمام صلاحیت بروئے کار لانی چاہیے۔ امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
آصف زرداری نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب کی کیا جرات آنکھیں ملائیں: طارق ممتاز ، 62اور 63کی شق سیاستدانوں پر لاگو ہو سکتی ہے، تو چیئرمین نیب پر کیوں نہیں: ضمیر آفاق ، زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونا اہم اقدام: عبدالباسط ، پاکستان کرکٹ ٹیم میں اداکار بہت ہیں: آغا باقر، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کارعبدالباسط خان نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی پہلے ورلڈ کپ میچ میں ہار سے پوری قوم اداس ہے۔ آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونا اہم اقدام ہے مگر عدالت مضبوط ثبوتوں پر ہی زرداری کی رفتاری کا عندیہ دے گی۔ بلاول بھٹو اپنے کرپٹ والد کو سپورٹ کرنے والا بدقسمت بچہ ہے کیونکہ اسکے پاس اور کوئی راہ نہیں۔ آصف زرداری کی گرفتاری سے مولانا فضل الرحمان بہت ناراض ہونگے۔عید کے بعد ہڑتالیں، دھرنے، شور شرابے اور جھگڑے ہوں گے مگر اب اس ملک میں تبدیلی کی ضرورت ہے ، سٹیٹس کو اب نہیں چلنا چاہیے۔ ملک کو لوٹنے والوں کو ضرور سزا ملنی چاہیئے۔پارلیمنٹ کیا ملک دشمن محسن داوڑ اور خواجہ صاحب کے پروڈکشن آرڈر ایشو کرنے کی بحث کے لیے ہی رہ گیا ہے؟عوام کے ایشو بہت بڑے ہیں۔ این ایف سی، دہشتگردی، خواتین کے ریپ اور قتل کے واقعات پر قانون سازی کے لیے اسمبلی میں کوئی بحث نہیں کی گئی۔پاکستان مشرق اور مغرب سے دشمنوںمیں گھرا ہوا ہے، مودی دوبارہ اقتدار میں آگیا ہے۔ ان ایشوز پر سوچنے کی بجائے پارلیمنٹیرینز آپس میں دست و گریبان ہو رہے ہیں۔ وزیرستان علاقہ غیر رھا ہے ، افغان ٹریڈ، اغوا برائے تاوان ، اسلحہ سمگلنگ یہیں سے ہوتی تھی، داوڑ فیملی آدھے اسلام آباد کی مالک بن چکی ہے ، اب فوج انکی راہ میں رکاوٹ بن گئی ہے تو یہ کہتے ہیں فوج وزیرستان سے نکل جائے۔ بھارت کی دیرینہ خواہش ہے کہ او آئی سی کا ممبر بنے مگر شاہ محمود قریشی نے سائیڈ لائن پر بھارت کی خواہش کے خلاف کشمیر پر قرارداد پاس کرائی ہے۔ ایران پر اگر امریکی حملہ ہوا تو پاکستان اور سی پیک متاثر ہوں گے اور نتیجہ تیسری جنگ عظیم میزبان کالم نگار آغا باقر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک بہترین کردار سازی کی تربیت دیتا ہے مگر قومی اسمبلی اجلاس میں اہل اقتدار آج آپس میں گتھم گتھا تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں اداکار بہت ہیں جو گیند چھوٹ جانے ، کیچ چھوٹ جانے پر ایکٹنگ کرتے ہیں۔ سیلز ٹیکس پورا پاکستان دیتا ہے۔ کالم نگارطارق ممتاز کاکہنا تھا کہ آصف زرداری نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب کی کیا جرات ہے کہ مجھے بلائے۔ انہیں بلانے پر وہی غنڈہ گردی ہوگی جو بلاول کی پیشی کے دوران ہوئی۔ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لیے متحد ہے ، عوامی مسائل کے حل کے لیے نہیں۔ ہمارے ملک کے سیاستدان طوائفیں ہیں۔ شریف خاندان سعودیہ میں اپنے بزنس کی بات کرنے جاتے تھے۔ مگر عمران خان کی گارنٹی ہے کہ انہوں نے وہاں ہر بات پاکستان کے مفاد میں کی ہوگی۔ وہ اشرافیہ جسے ٹیکس دینا چاہیے وہ نہیں دیتے۔روزانہ پیٹرول بم گرانے کی بجائے حکومت عوام پر ایٹم بم گرا دے۔ تجزیہ کارضمیر آفاقی نے کہا ہے کہ 62,63کی شق سیاستدانوں پر لاگو ہوسکتی ہے تو چیئرمین نیب پر کیوں نہیں؟وہاں تمام قانون و احتساب خاموش ہو جاتا ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر کرپشن کے الزامات کا اب تک ثابت نہ ہونا اور مفروضے ہی رہنا اداروں کی نااہلی ہے۔ طوائفیں بااصول ہوتی ہیں ، ہمارے سیاستدان بنا اصول لڑتے ہیں۔ محسن داوڑ اور علی وزیر پشتون عوام کی اسمبلی میں آواز ہیں۔پارلیمنٹ ہی انکے مسائل کے حل کے لیے بہترین فورم ہے۔ عمران خان قومی خزانے پر جتھوں کیساتھ عمرہ کرنے گئے ہیں اور وہاں ملکی ایشوز پر بات کرنے کی بجائے جھوٹ بولتے ہیں کہ صرف ایک فیصد پاکستانی ٹیکس دیتے ہیں۔ اوآئی سی اجلاس سعودیہ ایران کشیدگی میں پاکستان کے کردار کے لیے ہورہاہے۔ پاکستان اگر کسی کی حمایت کرتا ہے تو مستقبل میں نئی دہشتگردی جیسی جنگ میں چلا جائے گا۔بھارت او آئی سی کا ممبر بن جائے تو اچھا اقدام ہوگا کیونکہ دنیا مفادات پر چل رہی ہے۔ پیٹرول کی قیمت بڑھانے کیساتھ حکومت عوام کی آمدنی بڑھنانے کی طرف توجہ دے۔
دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پرسفاک شوہر کا بیوی پر بیہمانہ تشدد
قصور(بیورورپورٹ)دوسری شادی کرنے کے متمنی درندہ صفت شوہر نے اپنی پاک دامن بیوی کو شادی کی اجازت نہ دینے پر بدترین تشددکانشانہ بنایا اور بعد میں اس کے گلے میں پٹا ڈالنے کے ساتھ ساتھ اس کے ہاتھ اور پا?ں باندھ دیے اور گلے والے پٹے کو کمرے کے اندر پڑے بھاری سامان کے ساتھ باندھ کر بیو ی کو دو ٹوک الفاظ میں دھمکی دیدی کہ اگر اس نے اسے دوسری عورتوں سے تعلقات قائم کرنے سے روکا اس معاملے میں اپنے رشتہ داروں کو بتایا اور اسے مرضی کی دوسری شادی کرنے کی اجازت نہ دی تواسے اسی طرح اذیتیں دے دے کر ہلاک کر دیا جائے گا بیرون کوٹ پکا قلعہ کے محمد عباس نے پولیس تھانہ بی ڈویڑن قصور کو بتایا کہ اس کی ہمشیرہ کی شادی چیچا وطنی سے تعلق رکھنے والے محمد حنیف کے ساتھ ہوئی تھی تاہم بدچلنی سے باز نہ آنیوالے محمد حنیف نے کچھ عرصہ قبل اپنی بیوی سے یہ مطالبہ شروع کر دیا کہ وہ اسے دوسری شادی کی اجازت دیدے تاکہ وہ اپنی مرضی کی ایک اور لڑکی کو اپنے گھر میں لے آئے جس پر راشدہ بی بی نے خاوند کو ایسا کرنے سے منع کر دیا تو محمد حنیف مشتعل ہوگیا اور اس نے راشدہ بی بی پر بدترین تشدد کرنے کے بعد اسے جانوروں کی طرح گلے میں پٹا ڈال کر کمرے میں باندھ دیا محمد حنیف کے گھر سے باہر جانے کے بعد اپنی ماں کوتشددکانشانہ بنتے دیکھنے والے بارہ سالہ بیٹے نے ماں کو آزاد کیا تو راشدہ بی بی اپنے والدین کے گھر بیرون کوٹ پکا قلعہ پہنچ گئی جب اس امر کا علم محمد حنیف کو ہوا تو اس نے رات کے اندھیرے میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ محمد عباس کے گھر پر دھاوا بول دیا اور مختلف آلات کے ساتھ راشدہ بی بی پر اس قدر بدترین تشدد کیا کہ راشدہ بی بی کا ایک بازو ٹوٹ گیا اور اس کی دونوںآنکھوںکی بینائی بری طرح متاثر ہوگئی ملزمان محمد عباس وغیرہ کو دھمکیاںدیتے ہوئے چلے گئے محمد عباس نے دیگر رشتہ داروں کو بلایا اور راشدہ بی بی کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور پہنچایا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔