کراچی(ویب ڈیسک)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال المکرم سن 1440 ہجری کے چاند کی رویت کا اعلان کردیا جس کے بعد خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں کے علاوہ پاکستان بھر میں کل بروز بدھ عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعاﺅں سے ہو گا۔راولپنڈی اسلام آباد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع شاہ فیصل مسجد جبکہ راولپنڈی میں لیاقت باغ میں ہوگا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کی تمام مساجد اور متعدد گراﺅنڈز میں نماز عید الفطر کے اجتماعات ہوں گے۔خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں عید پیر کو منالی گئی تاہم زیادہ تر علاقوں میں کل بروز بدھ ہی عید منائی جائے گی۔عیدالفطر کے اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مساجد اور عیدگاہوں کی سکیورٹی کیلئے پولیس کے جوان تعینات کئے جائیں گے۔مساجد اور امام بارگاہوں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور سکیورٹی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں جبکہ اہم مقامات اور تنصیبات کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے جوان عیدالفطر کے موقع پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔یاد رہے کہ پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے گزشتہ روز شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا تھا جس کی توثیق صوبائی حکومت نے بھی کی اور صوبے میں سرکاری طور پر عید منانے کا اعلان کیا۔تاہم وزیراطلاعات کے پی کے شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ صوبے میں عید کے اعلان سے پہلے وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا تھا جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ آپ کا معاملہ ہے آپ بہتر سمجھتے ہیں، مفتی منیب کے کہنے پر روزہ رکھا مگر ایک دن پہلے والا روزہ ٹھیک تھا، ایک روزے کا کفارہ ادا کریں گے اور دوبارہ رکھیں گے۔
Monthly Archives: June 2019
پاکستان کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کی دعا کے ساتھ عید مبارک، آرمی چیف
راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عوام کو پاکستان کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کی دعا کے ساتھ عید کی مبارک دی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہل وطن کو عید الفطر کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کی دعا کے ساتھ عید مبارک ہو۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف سمیت بحری اور فضائی افواج کے سربراہان نے بھی پاکستانی قوم کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔
جنوبی افریقا کیلئے بری خبر، اسٹین ورلڈکپ سے باہر
ساﺅتھمپٹن(ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کے بولر ڈیل اسٹین ان فٹ ہوکر ورلڈکپ سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ بورن ہینڈرکس کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کی ہے کہ ورلڈ کپ ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے ڈیل اسٹین کی جگہ بورن ہینڈرکس کو جنوبی افریقا کے اسکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ورلڈ کپ میں ابتدائی دونوں میچ ہارنے والی جنوبی افریقا کی ٹیم اپنا تیسرا میچ بھارت کے خلاف ساﺅتھمپٹن میں کھیلے گی۔گزشتہ دو ماہ سے زخمی ڈیل اسٹین ابتدائی دونوں میچ کندھے میں تکلیف کے باعث نہیں کھیل سکے تھے اور اب وہ ٹورنامنٹ سے مکمل طور پر باہر ہوگئے ہیں۔ اسٹین کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے ہینڈرکس بائیں ہاتھ سے بولنگ کرتے ہیں۔آئی سی سی کے ایونٹس میں کسی بھی کھلاڑی کے زخمی ہونے کی صورت میں ٹیم میں متبادل کھلاڑی کی شمولیت کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے لینا ضروری ہوتا ہے۔
بارش سے متاثرہ میچ میں سری لنکا کا افغانستان کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف
کارڈف(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔بارش کی وجہ سے میچ کو 41 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ ٹاس جیت کر افغانستان نے بولنگ کا فیصلہ کیا تو سری لنکا کے اوپنرز سے اننگز کا برق رفتار آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 92 رنز بنائے۔بہتر آغاز ملنے کے بعد دوسری وکٹ کی شراکت میں کوسل پریرا اور لہیرو تھریمانے نے 52 رنز کا اضافہ کیا۔افغانستان کے خلاف بہتر آغاز ملنے کے باوجود سری لنکن مڈل آرڈر نے انتہائی ناقص بیٹنگ کا مظاہر کیا اور 15 رنز کے اضافے سے 5 وکٹیں گنوا دیں۔144 رنز پر دوسری وکٹ گرنے کے بعد سری لنکن مڈل آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی رہی۔ 144 سے 159 رنز کے درمیان 3 صرف اوورز میں سری لنکا نے 5 وکٹیں گنوائیں۔بارش کی وجہ سے میچ کو 41 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا تاہم سری لنکن ٹیم 36.5 اوورز میں 201 رنز بناکر آل آﺅٹ ہوگئی۔ کوسل پریرا 78 رنز بناکر نمایاں رہے۔افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 4، دولت زردارن اور راشد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ورلڈ کپ میں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو ناکامی کا منہ ہی دیکھنا پڑا۔
پاکستانی بھابھیوں کا قومی ٹیم کو زبردست خراج تحسین
لندن(ویب ڈیسک) گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر میگا ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان کی جیت پر جہاں پوری قوم خوشی سے سرشار ہے وہیں پاکستانی بھابھیوں ثانیہ مرزا اورشنیرا اکرم نے بھی قومی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دی ہے۔
ثانیہ مرزا
کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے پاکستان کی جیت پر پر جوش لہجے میں ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا پاکستان ہمیشہ کی طرح غیر معمولی ٹیم ہے۔ پاکستان کی بھرپور واپسی کے بعد ورلڈ کپ اب مزید دلچسپ ہوگیا ہے۔
شنیرا اکرم
سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ کسی بھی موقع پر پاکستان اور پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بڑھانا نہیں بھولتیں اس بار بھی انہوں نے پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے لکھا ٹرافی گھر لے کر آنا۔
روزنامہ خبریں گروپ اور چینل ۵ کی طرف سے اہل اسلام کو عید مبارک
,کراچی(ویب ڈیسک) چاند نظر آگیا،اہل وطن کو عید مبارک
روزنامہ خبریں گروپ اور چینل ۵ کی طرف سے اہل اسلام کو عید مبارک
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کراچی میں جاری ۔مرکزی اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کررہے ہیں جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہورہے ہیں۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پر عید الفطر کا چاند نظر آ نے یا نہ آنے کا اعلان کرے گی۔محکمہ موسمیات نے بھی آج بروز منگل شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا ہے جب کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی قمری کلینڈر کی بنیاد پر 5 جون کو عید الفطر منائے جانے کا اعلان کرچکے ہیں۔دوسری جانب خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے گزشتہ روز شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا تھا جس کی توثیق صوبائی حکومت نے کی اور عید منانے کا اعلان کیا۔
فواد چوہدری کا مفتی منیب اور مفتی پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت دینے کا اعلان
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت دینے کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان اور پشاور کی مسجد قاسم علی خان کی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت دینے کا اعلان کیا۔ مولانا منیب الرحمن اور شہاب الدین پوپلزئی کو دعوت بھجوا رہے ہیں کہ وہ تشریف لائیں اور خود دیکھیں کہ چاند کیسے گردش کرتا ہے اور سائنسی طور پر کیوں یہ انتہائی آسان ہے کہ چاند کے اصل مقام کا تعین ہو سکتا ہے اور اس کیلئے بہت پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں۔واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب اور فواد چوہدری کے درمیان نوک جھونک ہوئی تھی اور وفاقی وزیر نے ایک قمری کیلنڈر بنانے کا اعلان کیا تھا جس پر مفتی منیب نے وفاقی وزیر پر برہمی کا اظہار کیا تھا جب کہ فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ چاند دیکھنے پر 36 سے 40 لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔
‘امپائروں نے گیند کیوں چیک کی؟’انگلش میڈیا پاکستان کی جیت نہ ہضم کر سکا
ناٹنگھم(ویب ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کے دوران امپائروں نے اس خدشے کے تحت بار بار گیند کو چیک کیا کہ بولروں نے گیند کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ تو نہیں کی جب کہ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بھی انگلش میڈیا نے اسی نکتے کی وضاحت کے لئے تابڑ توڑ سوالات کئے۔انگلش کپتان مورگن نے وضاحت کی کہ امپائروں نے مجھ سے گیند کو زمین پر مارنے کی وجہ پوچھی تھی،ہماری بیٹنگ کے دوران پاکستانی ٹیم بھی یہی کررہی تھی۔انگلینڈ کے کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ گیند خراب بھی ہوئی اس کے باوجود میچ میں 682رنز بن گئے،مجھے نہیں لگتا کہ گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔معتصب انگلش میڈیا کو پاکستان کی جیت ہضم نہیں ہورہی ہے اور انگلش میڈیا بار بار میچ کے دوران گیند خراب کرنے کی کہانی بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن کمنٹری میں بار بار کہتے رہے کہ پاکستانی کھلاڑی گیند کو زمین پر مارکر رف کر رہے ہیں تاکہ انہیں ریورس سوئنگ مل سکے لیکن گیند غیر معمولی ریورس سوئنگ نہیں ہوئی۔انگلینڈ کے جوروٹ نے میچ کے بعد اس بات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ امپائر سے ان کی گیند پر کیا بات ہورہی ہے۔ انگلش میڈیا کے مطابق جوز بٹلر نے بھی آﺅٹ ہوکر گیند چیک کی تھی۔جو روٹ نے کہا کہ اگر میں نے اس پر کوئی بات کی تو میں مشکل میں آسکتا ہوں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں پیر کو ہونیوالے ورلڈ کپ کے میچ میں امپائرز نے گیند کی کنڈیشن پر نظر رکھی اور دونوں ٹیموں کو کسی قسم کی گڑبڑ نہ کرنے کی تنبیہ دیتے رہے۔امپائرز بار بار گیند بھی چیک کرتے رہے۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ورلڈ کپ میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے گیند کو کیپر یا بولر کی جانب دوبارہ تھرو کرتے وقت غیر ضروری طور پر اچھالاجارہا تھا۔امپائرز نے اس بات پر دونوں ٹیموں کو بتاتے رہے اور محتاط رہنے کا مشورہ دیتے رہے۔ پہلے پاکستانی بیٹنگ کے د وران انگلینڈ کے کپتان کو وارننگ دی گئی۔ بعد میں پاکستان ٹیم کو بھی محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا۔ایک موقع پر محمد حفیظ گیند کو لے کر امپائرز کے پاس پہنچ گئے اور ان کو مطمئن کیا۔محمد حفیظ نے بتایا کہ ایک دو مرتبہ ایسا ہوا کہ گیند دو۔ تین باونس میں واپس تھرو ہوئی جس کے بعد ایک موقع پر امپائر نے کہہ دیا تھا کہ اگر دوبارہ ایسا ہوا تو جرمانہ لگادیا جائے گا۔انگلش کپتان آئن مورگن نے بھی کہا کہ دونوں اننگز میں امپائرز نے کھلاڑیوں کو غیر ضروری طور پرگراﺅنڈ پر باﺅنس کرنے سے گریز کا مشورہ دیا تھا۔دوسری جانب یہ بھی دیکھا گیا کہ جوز بٹلر اپنی وکٹ کے بعد گیند کی کنڈیشن پر جانچنے کی کوشش کی لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا۔ورلڈ کپ میچوں میں دو وائٹ گیندیں استعمال ہورہی ہیں جن کی شیپ جلد خراب نہیں ہوتی ہے۔فیلڈنگ کرنے والی ٹیم گیند کو اس لئے رف کرتی ہے تاکہ انہیں سوئنگ مل سکے۔اگر امپائر سمجھتے ہیں کہ گیند سے چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے تو وہ مداخلت کرسکتے ہیں۔
خیبرپختون خوا حکام کا ایک روزہ قضا رکھنے کا اعلان
پشاور(ویب ڈیسک) صوبائی وزیراطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے 28 روزوں پر عید منانے کے باعث ایک روزہ قضا رکھنے کا اعلان کردیا ہے جب کہ ان لوگوں سے جنہوں نے 28 روزوں پر عید کی ہے ان سے بھی ایک قضا روزہ رکھنے کے لیے کہا ہے۔صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے پہلا روزہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق7 مئی کو رکھا تھا جس کے تحت 3 جون تک ہمارے 28 روزے ہوئے ہیں اس لیے 4 جون کو عید منانے کے بعد وزیراعلیٰ اور کابینہ کے دیگر ارکان ایک قضاءروزہ رکھیں گے، اور وہ لوگ جنہوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق پہلا روزہ رکھا تھا وہ بھی ایک قضا روزہ رکھیں۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مقامی طور پر عید کرنے کے حوالے سے مرکزی حکومت سے رابطہ کیا، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ محمود خان نے خود وزیراعظم کے ساتھ رابطہ کرتے ہوئے انھیں قبائلی اضلاع سے متعلق صورت حال اور اظہار یکجہتی کے تحت مقامی طور پر عید منانے کے فیصلے سے آگاہ کیا اور وزیراعظم نے بھی وزیراعلیٰ کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے انھیں اپنے حالات کے مطابق فیصلہ کرنے کے لیے کہا۔صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا کہ ہمارا کسی سے اختلاف کا معاملہ نہیں بلکہ ہم قبائلی عوام کو یہ پیغام دینا چاہتے تھے کہ صوبائی حکومت اور پورا صوبہ ان کے ساتھ کھڑا ہے اسی لیے صوبائی حکومت کی سطح پر 4 جون کو عید کرنے کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ قبائلی علاقہ جات میں مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے اعلان کے مطابق عید کی جاتی ہے اس لیے اگر ہم ان سے ایک دن بعد عید کرتے تو یہ مناسب اقدام نہ ہوتا اور اس سے یہی تاثر پیداہوتا کہ صوبائی حکومت اور قبائلی عوام الگ، الگ کھڑے ہیں۔
پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف جیت پر فنکار بھی خوشی سے نہال
کراچی(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر قوم کو عید سے پہلے عیدی دے دی ہے۔ ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کی پہلی جیت پر جہاں پوری قوم خوشی سے جھوم اٹھی ہے وہیں شوبز فنکار بھی خوشی سے نہال ہیں۔
ماہرہ خان
پاکستانی شوبز کی کوئین ماہرہ خان نے قومی ٹیم کی تصویر شیئر کراتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
فیصل قریشی
اداکار فیصل قریشی تو اس موقع پر جذباتی ہوگئے اور ایک ساتھ کئی ٹوئٹس کرڈالیں پہلی ٹوئٹ میں انہوں نے پنجابی میں لکھا ”ہاں جی اب آرام آئی“، ایک اور ٹوئٹ میں فیصل قریشی نے قوم کے رویے سے متعلق لکھا جیت گئے تو واہ واہ ہار گئے تو گالیاں۔۔۔ یہ کوئی وفا تو نہ ہوئی۔
ماورا حسین
نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھی ٹوئٹر پر قومی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔
فرحان سعید
اداکار فرحان سعید نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا یہ آسان نہیں تھا، کیا بولنگ پرفارمنس تھی، اور بیٹنگ بہت اعلیٰ تھی، فرحان سعید نے ٹیم کا حوصلہ بلند کرتے ہوئے لکھا اسی طرح کھیلتے رہو ہمیں نتیجے کی کوئی پرواہ نہیں۔ آج آپ نے پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا یہ بہترین عیدی ہے۔
ارمینا خان
اداکارہ ارمینا خان نے بھی پاکستان کی جیت پر مبارکباد دے کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
ہمایوں سعید
پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید نے قومی ٹیم کی تصویر شیئر کراتے ہوئے لکھا بہترین گیم تھا، یہ جیت ٹیم کا حوصلہ بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی، میری طرف سے پاکستانی ٹیم کو بہت بہت مبارکباد، اب آپ کو کپ لے کر آنا ہے، ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے عید آگئی ہو۔
فیروز خان
اداکار فیروز خان نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے لکھا میری دعا ہے ہماری ٹیم ٹرافی جیت کر واپس آئے۔
حمزہ علی عباسی
نامور پاکستانی اداکارو میزبان حمزہ علی عباسی نے بھی قومی ٹیم کی جیت پر خدا کا شکر اداکرتے ہوئے پوری قوم کو جیت کی مبارکباد دی۔
شان
اداکار شان نے قومی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا سبز رنگ پر یقین کرنا کبھی بند نہ کریں، آج آپ سب اپنے سینے پر موجود نام کے لیے کھیلے ہیں۔
معصوم احمد شاہ، بے رحم میڈیا مالکان کے نرغے میں
لاہور(ویب ڈیسک)سرخ وسفید رنگت والے گول مٹول بچے کسے اچھے نہیں لگتے؟ ایسے بچوں کو دیکھ کر بے اختیار ان پر پیار آتا ہے اور ان کے پھولے پھولے گلابی گالوں کو دیکھ کر زور سے کھینچنے اور ان پر چٹکی کاٹنے کا من کرتا ہے۔ ایسے گولو مولو بچوں کے بال سہلانے اور انہیں گدگدی کرنے میں بڑا مزہ ا?تا ہے اور اس طرح کی حرکتیں کرنے کے بعد جب بچے چلا چلا کر دوربھاگنے کی کوشش کرتے ہیں تو دل کرتا ہے انہیں مزید پریشان کیا جائے، ان کےگال مزید زور سے کھینچے جائیں اور زور سے بھینچ کر ان بچوں کی ساری کیوٹنیس اپنے اندر جذب کرلی جائے۔اوپر بیان کی گئیں تمام باتیں بچوں سے والہانہ محبت ظاہر کرتی ہیں اور اکثر لوگ خوبصورت اور معصوم بچوں کو دیکھنے کے بعد اسی انداز میں ان سے پیار کرتے ہیں، اس بات سے بے نیاز کہ لوگوں کی محبت کا یہ جنونی انداز بچوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتا اور وہ اس انسان سے دور بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں۔بچے بہت معصوم ہوتے ہیں۔ پیار و محبت کے نام پر ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے، انہیں اس بات کی اتنی سمجھ نہیں ہوتی۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اگر بچوں کو ضرورت سے زیادہ پیار کیا جائے تو انہیں جھنجھلاہٹ ہوتی ہے۔ خدا نے بچوں میں ایک الارم فٹ کیا ہوا ہے جو اس وقت خودبخود بج جاتا ہے جب والدین کے علاوہ کوئی اور انہیں ضرورت سے زیادہ پیار کرتا ہے اور بچے اپنے ساتھ اس طرح کی حرکتیں کرنے والوں سے خوفزدہ ہوکر دور بھاگتے ہیں۔ جب کہ کچھ بچے تو ایسے شخص کو دیکھ کر ڈر کے باعث اپنے والدین کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔اخلاقی طور پر بھی بچوں کو بھینچ بھینچ کر پیار کرنا، ان کے بے تحاشا بوسے لینا صحیح نہیں۔ چاہے کوئی میری بات سے کتنا ہی اختلاف کرے بچوں کے ساتھ اس طرح کا اظہار محبت ان کے استحصال کے زمرے میں آتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے ننھے احمد شاہ کے ساتھ یہ سب روز ہورہا ہے، سب کے سامنے ہورہا ہے اور بہت دھڑلے سے ہورہا ہے۔ لیکن اس بچے کی بدقسمتی دیکھیں وہ احتجاج بھی نہیں کرسکتا اور اسے روز اپنے ساتھ ہونے والی ان حرکتوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔
میں بات کررہی ہوں معصوم احمد شاہ کی جو آج کل میڈیا پر بڑے بڑے سیلیبریٹیز کی آنکھوں کا تارہ بنا ہوا ہے اور لوگ پیار و محبت کے نام پر اس کے ساتھ روز اسی طرح کی حرکتیں کررہے ہوتے ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ احمد بہت پیارا بچہ ہے، اس کی معصومیت سے بھری باتیں اور غصہ کرنے کا انداز ہی تو تھا جس نے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنالیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ننھے احمد کے سوشل میڈیا پر ہزاروں مداح بن گئے، جو اس کی معصومیت پر دل سے فدا ہیں۔ اور اس کی معصوم باتوں کو، غصہ کرنے کے انداز کو مزے لے لے کر دیکھتے ہیں۔ لیکن پھر اچانک میڈیا کی نظر سوشل میڈیا کے اس ننھے اسٹار پر پڑی اور انہوں نے ریٹنگ کے چکر میں احمد کی معصومیت کو کیش کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
اب احمد روز ٹی وی پر آتا ہے اور میزبان ہوں یا شو میں شرکت کرنے والے مہمان، ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ احمد کوئی ایسی بات کردے جس سے ان کی ریٹنگ کو پَر لگ جائیں۔ غضب خدا کا! میڈیا ریٹنگ کے چکر میں کیا کیا حربے اختیار کرتا ہے! کبھی ریٹنگ بڑھانے کے لیے مارننگ شو میں اچھے خاصے سمجھدار فنکاروں کو بلواکر نچوایا جاتا ہے، کبھی منہ پر بے تحاشا میک اپ تھوپے مارننگ شو کی میزبان اچھی خاصی گوری رنگت کو مزید گورا کرنے کی کریمیں بیچنے کی دکان سجائے بیٹھی ہوتی ہیں اور کبھی شادیوں کا تماشا لگا کر ریٹنگ کی دوڑ میں فرسٹ آنے کی کوشش کی جاتی ہے۔اور اب ان کے ہاتھ احمد کے روپ میں ننھا کھلونا آگیا ہے اور تمام میڈیا مالکان (بشمول سرکس سجانے والے میزبانوں کے) احمد کی معصومیت کو بیچ کر خوب مال بنارہے ہیں اور یہ تماشا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کوئی دوسرا احمد سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل نہ کرلے اور میڈیا کے ہاتھ دوسرا کھلونا نہ آجائے۔میڈیا مالکان اور میزبان بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ پیسہ کیسے بنانا ہے۔ یہ لوگ زیادہ سے زیادہ پیسے کمانے کے لیے ہی تو اپنی اپنی دکانیں سجائے بیٹھے ہیں۔ جہاں موٹر سائیکلوں اور عمرے کے ٹکٹ کے نام پر روز معصوم انسانوں کا تماشا لگایا جاتا ہے اور ان کی جی بھر کر بےعزتی کرنے کے بعد ایک عدد اسکوٹر یا چھوٹے موٹے تحائف پکڑا دیئے جاتے ہیں۔ احمد کے ساتھ بھی یہی سب ہورہا ہے۔ اس معصوم بچے کو روز ٹرانسمیشن نامی تماشے میں زبردستی بٹھایا جاتا ہے اور کوشش کی جاتی ہے کہ احمد پھر کوئی ایسی بات کہہ دے جو ریٹنگ بڑھانے کا سبب بن جائے۔
بات صرف ایک شوتک محدود رہتی تو ٹھیک تھا، لیکن ان ظالم میڈیا مالکان نے چار، پانچ سال کے ننھے احمد کو ریٹنگ بنانے کی مشین ہی سمجھ لیا ہے اور ایک شو کے بعد فوراً ہی دوسرے شو میں اس کی انٹری کروائی جاتی ہے۔ جہاں میزبان سمیت مہمان ایسے چمٹ چمٹ کر احمد سے پیار کررہے ہوتے ہیں جیسے اگر انہوں نے احمد کے بوسے نہ لیے تو خدانخواستہ کوئی بڑا گناہ سرزد ہوجائے گا؛ یا ان کی مقبولیت میں کمی ا?جائے گی۔
احمد کا استحصال صرف میڈیا پر ہی نہیں ہورہا بلکہ احمد کی چند وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیو نے مجھے جھنجھوڑ کررکھ دیا جس میں ایک خاتون معصوم سے احمد کے ساتھ نہایت واہیات انداز میں چمٹ چمٹ کر پیار کررہی ہیں۔ اگر اس ویڈیو میں خاتون کی جگہ کوئی آدمی اور احمد کی جگہ کوئی معصوم بچی ہوتی تو ان حرکتوں پر اب تک، مختلف تنظیموں اور فنکاروں سمیت پورا میڈیا حرکت میں آچکا ہوتا اور اس شخص کے کردار پر سوال اٹھانے کے ساتھ اس کا بائیکاٹ کرچکا ہوتا۔ لیکن یہاں تو ایسا لگتا ہے جیسے پورے ملک میں احمد کو پیار کرنے کا مقابلہ سجا ہوا ہو، کہ احمد کے سب سے زیادہ بوسے کون لے گا، اور فنکاروں سمیت ہر کوئی اس مقابلے میں اول آنے کی کوششوں میں ہے۔جہاں ایک طرف فنکاروں سمیت تمام افراد فرشتہ اور زینب جیسی معصوم کلیوں کے ساتھ ہوئے حادثے پر ا?واز اٹھاتے ہوئے بچوں کو گ±ڈ ٹچ اوربیڈ ٹچ کی آگاہی دینے کی دہائی دیتے نظر آتے ہیں، وہیں احمد کے معاملے پر سب نے زبانیں اور آنکھیں کیوں بند کی ہوئی ہیں؟ احمد معصوم تو ہے ہی، نہایت ذہین بھی ہے اور اسے معلوم ہے اس کی معصوم شرارتوں سے اور اس کے بولے گئے الفاظ سے لوگ محظوظ ہوتے ہیں، لہٰذا یہ بچہ مزید معصوم شرارتیں کرتا ہے جس سے لوگ خوش ہوسکیں۔لیکن اب احمد تھکنے لگا ہے، اسے ان جعلی چہروں کی بناوٹی ہنسی سے کوفت ہونے لگی ہے۔ احمد کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چند تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے اب اپنے گھر کی یاد ستانے لگی ہے۔ ارے احمد جتنے معصوم بچے تو اپنے گھر کے بغیر تھوڑی دیر بھی نہیں رہ سکتے۔ اپنے بابا کے ساتھ ضد کرکے پارک جاتے ہیں یا کسی رشتے دار کے گھر جاتے ہیں تو تھوڑی دیر بعد ہی انہیں گھر کی یاد ستانے لگتی ہے۔ اور ان ریٹنگ کے لالچیوں نے تو احمد کو پچھلے کئی دنوں سے گھر سے اور اپنوں سے دور کیا ہوا ہے۔ احمد کی تصاویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے یہ معصوم اپنی خاموش نگاہوں سے احتجاج کررہا ہے کہ اسے اب اپنوں کے پاس جانا ہے، اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلنا ہے، ان کے ساتھ عید منانی ہے۔خدا کے لیے اس معصوم بچے کو بخش دو، اسے اپنے گھر واپس جانے دو۔ ریٹنگ کسی معصوم بچے کے جذبات سے بڑھ کر نہیں ہوتی۔ جس طرح یہ میڈیا مالکان اور میزبان رمضان میں احمد کو کیش کروارہے ہیں اس سے تو ایسا لگتا ہے جیسے عید پر بھی یہ ننھے احمد کو نہ گھر جانے دیں گے اور نہ ہی دوستوں کے ساتھ عید منانے دیں گے، بلکہ عید پروگراموں کے نام سے لگنے والے تماشوں میں بھی احمد کو ریٹنگ کے لیے فنکاروں سے چمٹا چمٹا کر پیار کروایا جائے گا۔
اس میں قصور احمد کے والدین کا بھی ہے، جنہوں نے معصوم احمد کو مکمل طور پر میڈیا کے حوالے کردیا ہے اور خود پیچھے ہٹ گئے ہیں کہ جاﺅ! جو کرنا ہے کرو۔ احمد کے والدین کو یہ بات سمجھنی ہوگی کہ ان کا بچہ بہت معصوم ہے، جسے نہ تو پیسوں کی سمجھ ہے نہ ریٹنگ کی۔ خدا کے لئے! اسے ان تمام چیزوں کا عادی بناکر اس کا بچپن اور اس کی معصومیت نہ چھینیں۔
8 کے ریزولوشن والا ٹی وی جس کی قیمت 61 لاکھ روپے
لاہور(ویب ڈیسک)ایل جی نے اپنا پہلا 8 کے او ایل ای ڈی ٹیلی ویژن فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایل جی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ٹی وی رواں ہفتے پری آرڈر میں جنوبی کوریا میں پیش کیا جارہا ہے اور 2019 کی تیسری سہ ماہی کے دوران دیگر ممالک میں دستیاب ہوگا۔88 انچ کے اس ٹیلیویژن کو ماڈل 88Z9 کا نام دیا گیا ہے، کی قیمت 5 کروڑ جنوبی کورین وون یا 42 ہزار امریکی ڈالرز (61 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔تاہم پری آرڈر میں اس کی قیمت 4 کروڑ جنوبی کورین وون یا 34 ہزار امریکی ڈالرز ہوگی۔8 کے ٹیلی ویڑن کی اسکرین میں ریزولوشن 4 کے مقابلے میں 4 گنا بہتر جبکہ 1080p ریزولوشن سے 16 گنا بہتر ہوتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت دنیا میں 8 کے ریزولوشن والے شوز زیادہ نہیں اور مستقبل قریب میں بھی اس صورتحال میں تبدیلی آنے کا کوئی امکان نہیں۔اور ہاں 8 کے کیبل ٹی وی کی بات کیا کریں اس وقت تو 4 کے کیبل ٹی وی بھی بمشکل دستیاب ہے۔مگر ایل جی اپنے 8 کے ٹی وی کو متعارف کراتے ہوئے اس مشکل کا سامنا نہیں کیونکہ ایک چپ کی بدولت وہ 4 کے اور 1080p ویڈیو کو 8 کے ریزولوشن میں بدلنے کا وعدہ کررہی ہے۔ویسے ایل جی واحد کمپنی نہیں جو 8 کے ٹی وی تیار کررہی ہے، سام سنگ اور سونی کی جانب سے بھی اس ٹیکنالوجی پر مبنی ٹی وی سیٹ پیش کیے جاچکے ہیں جن میں سام سنگ کا کیو 900 نامی ٹی وی تو صارفین کے لیے دستیاب ہے، جس میں کیو ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جو کہ روایتی ایل سی ڈی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور اس کی قیمت 15 ہزار ڈالرز ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کر دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج ملک بھر میں بارش کی نوید سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آج پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ آج پشاور، مردان، ہزارہ، راولپنڈی، اسلام آباد میں بادل برسنے کی توقع کی جا رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے گوجرانوالہ ڈویڑن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ عید کے تینوں روز بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ گرمی کا پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے۔گرمی کی شدید لہر نے پنجاب کے میدانی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔محکمہ موسمیات کی طرف سے پیش گوئی کی گئی کہ عید کے تینوں ایام کے دوران بھی گرمی کی شدید لہر جاری رہے گی۔ عید الفطر کے دوران لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے۔ موجودہ صورت حال کو ماہرین کی طرف سے ہیٹ ویو قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب اہلیان کراچی کے لیے ب±ری خبر ہے کہ کراچی میں 15 جون تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں عید کے بعد تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جون کے بعد سے موسم میں بہتری آئے گی، جولائی سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں بتدریج اضافے اورعید الفطر پر بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔


















