تازہ تر ین

8 کے ریزولوشن والا ٹی وی جس کی قیمت 61 لاکھ روپے

لاہور(ویب ڈیسک)ایل جی نے اپنا پہلا 8 کے او ایل ای ڈی ٹیلی ویژن فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایل جی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ٹی وی رواں ہفتے پری آرڈر میں جنوبی کوریا میں پیش کیا جارہا ہے اور 2019 کی تیسری سہ ماہی کے دوران دیگر ممالک میں دستیاب ہوگا۔88 انچ کے اس ٹیلیویژن کو ماڈل 88Z9 کا نام دیا گیا ہے، کی قیمت 5 کروڑ جنوبی کورین وون یا 42 ہزار امریکی ڈالرز (61 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔تاہم پری آرڈر میں اس کی قیمت 4 کروڑ جنوبی کورین وون یا 34 ہزار امریکی ڈالرز ہوگی۔8 کے ٹیلی ویڑن کی اسکرین میں ریزولوشن 4 کے مقابلے میں 4 گنا بہتر جبکہ 1080p ریزولوشن سے 16 گنا بہتر ہوتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت دنیا میں 8 کے ریزولوشن والے شوز زیادہ نہیں اور مستقبل قریب میں بھی اس صورتحال میں تبدیلی آنے کا کوئی امکان نہیں۔اور ہاں 8 کے کیبل ٹی وی کی بات کیا کریں اس وقت تو 4 کے کیبل ٹی وی بھی بمشکل دستیاب ہے۔مگر ایل جی اپنے 8 کے ٹی وی کو متعارف کراتے ہوئے اس مشکل کا سامنا نہیں کیونکہ ایک چپ کی بدولت وہ 4 کے اور 1080p ویڈیو کو 8 کے ریزولوشن میں بدلنے کا وعدہ کررہی ہے۔ویسے ایل جی واحد کمپنی نہیں جو 8 کے ٹی وی تیار کررہی ہے، سام سنگ اور سونی کی جانب سے بھی اس ٹیکنالوجی پر مبنی ٹی وی سیٹ پیش کیے جاچکے ہیں جن میں سام سنگ کا کیو 900 نامی ٹی وی تو صارفین کے لیے دستیاب ہے، جس میں کیو ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جو کہ روایتی ایل سی ڈی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور اس کی قیمت 15 ہزار ڈالرز ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv