تازہ تر ین

محکمہ موسمیات نے آج ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج ملک بھر میں بارش کی نوید سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آج پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ آج پشاور، مردان، ہزارہ، راولپنڈی، اسلام آباد میں بادل برسنے کی توقع کی جا رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے گوجرانوالہ ڈویڑن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ عید کے تینوں روز بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ گرمی کا پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے۔گرمی کی شدید لہر نے پنجاب کے میدانی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔محکمہ موسمیات کی طرف سے پیش گوئی کی گئی کہ عید کے تینوں ایام کے دوران بھی گرمی کی شدید لہر جاری رہے گی۔ عید الفطر کے دوران لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے۔ موجودہ صورت حال کو ماہرین کی طرف سے ہیٹ ویو قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب اہلیان کراچی کے لیے ب±ری خبر ہے کہ کراچی میں 15 جون تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں عید کے بعد تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جون کے بعد سے موسم میں بہتری آئے گی، جولائی سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں بتدریج اضافے اورعید الفطر پر بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv