تازہ تر ین

پاکستان بھرمیں کل عیدالفطرمذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی

کراچی(ویب ڈیسک)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال المکرم سن 1440 ہجری کے چاند کی رویت کا اعلان کردیا جس کے بعد خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں کے علاوہ پاکستان بھر میں کل بروز بدھ عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعاﺅں سے ہو گا۔راولپنڈی اسلام آباد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع شاہ فیصل مسجد جبکہ راولپنڈی میں لیاقت باغ میں ہوگا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کی تمام مساجد اور متعدد گراﺅنڈز میں نماز عید الفطر کے اجتماعات ہوں گے۔خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں عید پیر کو منالی گئی تاہم زیادہ تر علاقوں میں کل بروز بدھ ہی عید منائی جائے گی۔عیدالفطر کے اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مساجد اور عیدگاہوں کی سکیورٹی کیلئے پولیس کے جوان تعینات کئے جائیں گے۔مساجد اور امام بارگاہوں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور سکیورٹی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں جبکہ اہم مقامات اور تنصیبات کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے جوان عیدالفطر کے موقع پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔یاد رہے کہ پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے گزشتہ روز شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا تھا جس کی توثیق صوبائی حکومت نے بھی کی اور صوبے میں سرکاری طور پر عید منانے کا اعلان کیا۔تاہم وزیراطلاعات کے پی کے شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ صوبے میں عید کے اعلان سے پہلے وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا تھا جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ آپ کا معاملہ ہے آپ بہتر سمجھتے ہیں، مفتی منیب کے کہنے پر روزہ رکھا مگر ایک دن پہلے والا روزہ ٹھیک تھا، ایک روزے کا کفارہ ادا کریں گے اور دوبارہ رکھیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv