تازہ تر ین

بارش سے متاثرہ میچ میں سری لنکا کا افغانستان کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف

کارڈف(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔بارش کی وجہ سے میچ کو 41 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ ٹاس جیت کر افغانستان نے بولنگ کا فیصلہ کیا تو سری لنکا کے اوپنرز سے اننگز کا برق رفتار آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 92 رنز بنائے۔بہتر آغاز ملنے کے بعد دوسری وکٹ کی شراکت میں کوسل پریرا اور لہیرو تھریمانے نے 52 رنز کا اضافہ کیا۔افغانستان کے خلاف بہتر آغاز ملنے کے باوجود سری لنکن مڈل آرڈر نے انتہائی ناقص بیٹنگ کا مظاہر کیا اور 15 رنز کے اضافے سے 5 وکٹیں گنوا دیں۔144 رنز پر دوسری وکٹ گرنے کے بعد سری لنکن مڈل آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی رہی۔ 144 سے 159 رنز کے درمیان 3 صرف اوورز میں سری لنکا نے 5 وکٹیں گنوائیں۔بارش کی وجہ سے میچ کو 41 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا تاہم سری لنکن ٹیم 36.5 اوورز میں 201 رنز بناکر آل آﺅٹ ہوگئی۔ کوسل پریرا 78 رنز بناکر نمایاں رہے۔افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 4، دولت زردارن اور راشد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ورلڈ کپ میں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو ناکامی کا منہ ہی دیکھنا پڑا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv