ساﺅتھمٹن(ویب ڈیسک) ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو شکست دے دی۔ کرکٹ ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 262 رنز بنائے جس کے جواب میں افغانستان کی جانب سے گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے ٹیم کو 49 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا، رحمت شاہ 24 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے تاہم گل بدین نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ہشمت اللہ شہیدی 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، محمد نبی نے کھاتہ کھولنے کی بھی زحمت نہ کی اور پویلین واپس لوٹ گئے، افغان اصغر 20 رنز بنانے کے بعدآﺅٹ ہوئے۔ نجیب اللہ زردان 23 رنز ہی بناسکے۔ راشد خان صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس سے قبل افغانستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، بنگلا دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز لٹن داس اور تمیم اقبال نے کیا تاہم صرف 23 رنز کی شراکت کے بعد ہی لٹن داس 16 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے جب کہ تمیم اقبال 36 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ون ڈاﺅن آنے والے شکیب الحسن نے نصف سنچری مکمل کی تاہم وہ 51 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے، سومیا سرکار صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ محمد اللہ کی اننگز بھی 27 رنز تک محدود رہی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین مشفق الرحیم نے ذمہ دارنہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، وہ 83 رنز بناکرآﺅٹ ہوئے اور مصدق حسین 35 رنزبناکر پویلین واپس لوٹے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 3 ، گل بدین نائب نے 2 اور محمد نبی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Monthly Archives: June 2019
سرفراز احمد کی ڈانٹ،ٹیم میں کشیدگی کم ہونے لگی
کراچی: (ویب ڈیسک)سرفراز احمد کی ڈانٹ کے بعد ٹیم میں پیدا ہونے والی کشیدگی کم ہونے لگی جب کہ کھلاڑی معمول کے مطابق ایک دوسرے سے بات چیت کر رہے ہیں۔بھارت سے اہم میچ میں شکست پر کپتان سرفراز احمد ساتھی کھلاڑیوں پر برس پڑے تھے، انھوں نے بعض کرکٹرز پر گروپنگ کا الزام بھی عائد کر دیا تھا، سرفراز کی ڈانٹ سے ٹیم کا ماحول کشیدہ ہو گیا تاہم اب بظاہر معاملات بہتر دکھائی دے رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کپتان اور پلیئرز ایک دوسرے سے معمول کی طرح بات چیت کر رہے ہیں، بظاہر ایسا محسوس نہیں ہوتاکہ کسی نے ڈانٹ کودل پر لیا، نیٹ پریکٹس کے دوران ہنسی مذاق کا سلسلہ بھی جاری رہا،گذشتہ روز ٹیم میٹنگ میں سرفراز نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ ”وہ سابق کرکٹرز اور میڈیا کی تنقید کو بھول کر صرف اپنی کارکردگی پرتوجہ دیں، بقیہ چاروں میچز میں فتح کیلیے بھرپور کوشش کریں، اب بھی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر سکتی ہے لہذا ہمت نہ ہاریں“۔دوسری جانب شعیب ملک کو ٹیم مینجمنٹ نے پہلے ہی آگاہ کر دیا کہ انھیں جنوبی افریقہ سے میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا جائے گااس کے باوجود وہ پریکٹس میں جان لڑاتے نظر آئے،آل راو¿نڈر ایک برس پہلے ہی اعلان کر چکے تھے کہ ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے اس لیے بظاہر وہ پاکستان کیلیے اپنا ااخری ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی گذشتہ دنوں سرفراز احمدکو فون کر کے حوصلہ بڑھایا تھا.
مودی حکومت مذہبی آزادی کی دشمن
نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارت میں اقلیتوں کو بالعموم اور مسلمانوں کو بالخصوص انسانیت سوز بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر انہیں خوف و دہشت میں مبتلا کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ مرکز میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی اس ضمن میں خاموشی بلکہ کسی حد تک انتہا پسند جنونی ہندوو¿ں کی سرپرستی نے مجرمان کے حوصلے اتنے بلند کردیے ہیں کہ اب انہیں بے گناہ مسلمان کی جان لینے میں بھی تامل نہیں ہوتا ہے۔شرمناک امر ہے کہ پولیس بھی مظلومین کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے مجرمان کی طرفداری کرنے میں لگی ہوئی ہے جس کی وجہ سے دنیا کی سب سے بڑی ’جمہویت‘ کہلانے کے دعویدار بھارت میں مسلمان سخت عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔انسانیت کا سر شرم سے جھکا دینے والا ایک واقعہ بھارتی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے جس کے مطابق جھار کھنڈ میں 24 سالہ بھارتی مسلمان نوجوان ’شمس تبریز‘ کو پہلے سرائے کیلا کے علاقے کھرسواں میں ہجوم نے پکڑ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر مارنے پیٹنے کے دوران ہی اس سے ہندوآنہ نعرے ’ جے شری رام‘ اور ’جے ہنومان‘ لگوائے۔مذہبی آزادیوں سے متعلق امریکی رپورٹ میں بھارت کا پردہ فا شبھارت کے علاقے پونے میں ویلڈنگ کا کام کرنے والا شمس تبریز عیدالفطر کی چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی علاقے میں آیا تھا کہ جنونی ہندوو¿ں کا نشانہ بن گیا۔شمس تبریز کو کس قدر بے رحمانہ طریقے سے مارا پیٹا گیا؟ اس کا اندازہ مو¿قر بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ سے لگایا جا سکتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہجوم نے پہلے اسے رسیوں سے باندھا اور پھر پول کے ساتھ باندھ کر سات گھنٹے سے زائد عرصے تک اس پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے گئے۔بہیمانہ تشدد کے دوران اس سے زبردستی ہندوآنہ نعرے لگوائے گئے اور جب وہ بے ہوش ہو گیا تو اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ ہجوم نے اس پر موٹر سائیکل چوری کے شبہے کا الزام بھی عائد کیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمس تبریز پر ڈھائے جانے والے مظالم کی باقاعدہ وڈیو بنائی گئی جو اب علاقے میں ’وائرل‘ ہورہی ہے جس سے مسلمانوں میں سخت خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق شمس تبریز کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس سے باقاعدہ درخواست کی تھی کہ زخمی کا پہلے علاج کرایا جائے لیکن اس نے ایک نہ سنی اور ابتدائی معائنے کے بعد اسے ضلعی جیل بھیج دیا جہاں پہنچ کر اس کی حالت غیر ہوگئی جس کے بعد جب پولیس ضلعی اسپتال لے کر گئی تو وہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔شمس تبریز کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ وہ بیمار تھا جس کے بعد اسپتال میں انتقال کر گیا۔ این ڈی ٹی وی کو پولیس نے بتایا کہ اس کے لواحقین کے کہنے پر ایف آئی آر درج کرلی ہے اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔نئی دہلی: مولانا نے ہندوآنہ نعرہ نہیں لگایا تو ہو گیا قاتلانہ حملہ متاثرہ لواحقین کا مطالبہ ہے کہ ہجوم کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور پولیس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے کہ اس نے شمس تبریز کا مناسب علاج نہیں ہونے دیا وگرنہ وہ جان سے نہ جاتا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملین ڈالر کا سوال یہ ہے کہ اگر بالفرض محال شمس تبریز نے موٹر سائیکل چرائی بھی تھی تو قانون نے کسی بھی ہجوم کو یہ اجازت کب اور کیسے دی ہے کہ وہ اپنی عدالت لگا کر فیصلہ کرے اور کسی بھی بے گناہ کی جان لے لے؟یہاں یہ سوال بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے کہ اگر وہ چور تھا تو اس سے ہندوآنہ نعرے لگوانے میں کیا ’حکمت‘ پوشیدہ تھی؟کیا مودی سرکار، اس کے وزیرداخلہ اور ریاستی ذمہ داران اپنی سرکاری پولیس سے یہ جاننے کی زحمت کریں گے کہ جب جنونیوں کا ہجوم انتہائی بہیمانہ طریقے سے ایک انسان کی جان کے درپے تھا تو اس وقت وہ کہاں تھی؟ یہ کہ پرتشدد واقع کی وڈیو وائرل کرنے والوں کے خلاف اس نے کیا کارروائی کی ہے؟ اور یہ کہ وڈیو میں دکھائی دینے والوں کے خلاف اس نے کیا کارروائی کی ہے؟بھارت میں تسلسل کے ساتھ پہلے گاو¿ ماتا کی حفاظت کے نام پر مسلمانوں پر مظالم ڈھائے گئے اور اس کے بعد گائے کے گوشت کے شبہ میں معصوم انسانوں کی جانوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ جنونی ہندوو¿ں نے مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے لیے جہاد سے محبت کرنے، اسمگلنگ کرنے اور چوری کرنے جیسے گھناو¿نے الزامات بھی لگائے لیکن ثبوت کوئی پیش نہیں کرسکے مگر مظلوموں کی کسی بھی جگہ شنوائی نہیں ہوئی جو انتہائی شرمنا ک ہے۔
مودی دہشت گردوں کا سردار:امریکی رپورٹ
واشنگٹن: (ویب ڈیسک)امریکی انتظامیہ نے عالمی مذہبی آزادی سے متعلق 2019 کی رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی سرپرستی میں گزشتہ 2 سال سے مذہبی دہشت گردی عروج پر پہنچ چکی ہے۔امریکا کی جانب سے مذہبی آزادی سے متعلق جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہندو قوم پرست دھڑوں نے ‘ہندوتوا’ کے تحت غیر ہندوو¿ں پر تشدد کیا اور انہیں دہشت اور خوف کا نشانہ بنایا گیا جب کہ مودی حکومت نے گزشتہ دور میں اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ سیاسی لیڈر کھلے عام ‘ہندوتوا’ کا پرچار کرتے ہیں اور مودی حکومت کا مستقبل میں بھی توجہ نہ دینے کا عندیہ نظر آرہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک تہائی ریاستی حکومتوں نے گائے کی ذبح پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور گائے ذبح کرنے کی جھوٹی اطلاع پر بھی مسلمانوں کو سرعام تشدد کر کے قتل کیا گیا۔امریکی رپورٹ کے مطابق دودھ، دہی، چمڑے اور گوشت کے کاروبار سے وابستہ افراد پر تشدد ہوا اور ان کاروبار سے وابستہ 10 افراد کو گزشتہ سال قتل کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں سمیت اقلیتوں کی زبردستی مذہب کی تبدیلی کی تقاریب ہورہی ہیں، غیر ہندوو¿ں کو “گھر واپسی” نامی تقاریب منعقد کر کے زبردستی ہندو بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق بھارت کی 10 ریاستوں میں اقلیتوں کے لیے حالات بدتر ہوچکے ہیں، ان میں اتر پردیش، آندھرا پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، اڑیسہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور راجھستان شامل ہیں۔یاد رہے کہ امریکا نے بھارت کو مذہبی دہشت گردی کی فہرست میں بدترین ممالک میں شامل کر رکھا ہے۔
دوسری شادی کرنے والوں کیلئے بری خبر، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)دوسری شادی کرنے والوں کیلئے بری خبرسامنے آئی ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس حوالے سے بڑا فیصلہ سناتے ہوئےدوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قراردیدی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک شخص کی طرف سے کی گئی دوسری شادی کے خلاف کیس کی سماعت کے بعد اپنے فیصلے میں لکھا کہ دوسری شادی کے لیے بیوی سے اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری ہوگی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیاہے کہ پہلی بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل کے انکار کے بعد اگر کوئی شخص شادی کریگا تواسے دوسری شادی پر سزا ہوگی۔عدالت نےکہاہے کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے مطابق اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شخص کو سزا اور جرمانہ ہو گا،عدالت نے ایک کیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اسلام آباد کے مجسٹریٹ نے مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والےایک شخص کو سزا سنائی۔آزاد کشمیر کے رہائشی لیاقت علی میر کو ایک ماہ قید اور پانچ ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کشمیر کا باشندہ ہونے کی وجہ سے لیاقت علی کو بری کیا۔ جس شخص کے پاس قومی شناختی کارڈ ہے، اس پر تمام قوانین کا اطلاق ہو گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پہلی بیوی کی اپیل پر لیاقت علی میر کی بریت کے حکم کو کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے حکم دیاہے کہ ایڈیشنل سیشن جج میرٹ پر لیاقت علی میر کی دوسری شادی کے کیس کا فیصلہ کریں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے کہا گیا کہ نکاح اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہے، عدالت کا مکمل دائرہ اختیار ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ لیاقت علی میر نے 2011 میں پسند کی شادی کی۔ 2013 میں لیاقت علی میر نے بیوی اور مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی تھی
عمران خان اگر ’سلیکٹڈ ‘نہیں ہیں تو اس لفظ پر پابندی کیوں لگوارہے ہیں؟ شیری
لاہور :(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا قومی اسمبلی میں لفظ ’سلیکٹڈ‘ پر پابندی کے حوالے سے ردعمل سامنے آیاہے، انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان اگر ’سلیکٹڈ ‘نہیں ہیں تو اس لفظ پر پابندی کیوں لگوارہے ہیں؟شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زبان سے ادا ہونے والا ’سلیکٹڈ‘ کا لفظ عمران خان کی پہچان بن گیاہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ’سلیکٹڈ‘ کے لفظ پر کل تالیاں بجائی تھیں اور آج قومی اسمبلی میں پابندی لگوادی ہے۔ قومی اسمبلی میں ’سلیکٹڈ‘ کے لفظ پر پابندی لگوانا دراصل عمران خان کے دل کا چور ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ اپنے حریفوں کو چور اور ڈاکو کہنے والے عمران خان کو لفظ ’سلیکٹڈ‘ سے اتنا خوف مضحکہ خیز ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ’سلیکٹڈ ‘کے ایک لفظ میں عمران خان کی پوری سیاست کو سمودیاہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنی پابندیاں لگالیں، عوام جانتے ہیں کہ ان کا وزیراعظم ’سلیکٹڈ‘ ہے،عمران خان کو سلیکٹ کرنے والوں نے انہیں پہلے میانوالی کا کونسلر بنوادیا ہوتا تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ جس شخص کی کونسلر کی سیٹ جیتنے کی اہلیت نہ ہو اور وہ وزیراعظم سلیکٹ ہوجائے تو ملک تو تباہ حال ہوگا۔یاد رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے گزشتہ روزوزیر اعظم عمران خان کے لیے لفظ ’سلیکٹڈ‘ پر پابندی لگا دی تھی۔وفاقی وزیر عمر ایوب نے نکتہ اعتراض پرکہا کہ منتخب وزیراعظم کو ’سلیکٹڈ ‘کہنا ایوان کا استحقاق مجروح کرنے کے مترادف ہے۔اس پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے ایوان میں وزیراعظم کیلیے ’سلیکٹڈ ‘کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ ہر رکن اسمبلی ووٹ لے کر آیا ہے، آئندہ کوئی یہ لفظ ایوان میں استعمال نہ کرے۔
دِل ہونا چائی دا جوان ، اداکارہ انجمن نے شادی کر لی
لاہور(ویب ڈیسک)ما ضی کی لیجنڈ اداکارہ انجمن بیگم نے راولپنڈی کے معروف بزنس مین لکی علی سے لا ہور کے علاقے ڈیفنس میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی۔یہ شادی بروز ہفتہ 15 جون کو سر انجام پائی


جواد احمد نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
لاہور( ویب ڈیسک )چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہناہے کہ حکومت نے معیشت تباہ کر دی ہے ملکی حالات مایوس کن ہیں، ایمپورٹڈحکومتی ٹیم سے کوئی امید نہیں، حکمرانوں کا رویہ اور طرزعمل تشویشناک ہے حکومت کی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جن پالیسیوں پر عمران خان مخالفین پر تنقید کیا کرتے تھے، آج انہی پالیسیوں کو اختیار کرکے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں،تبدیلی کا نعرہ حکمرانوں کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے۔ ان باتوں کا اظہار انھوں نے ڈیرہ غازی خان سے آئے پارٹی ورکرز سے ملاقات میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھاکہ اکانومی کی درستگی کیلئے تاجروں کے لئے حالات بہتر کیے جائیں، وفاقی بجٹ میں تاجر دشمن شقوں کا خاتمہ کرنا ضروری ہے وگرنہ کاروباری حالات اور خراب ہونگے،اس موقع پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے جواد احمد کا کہنا تھا کہ بجٹ 2019ئ2020 ئکی منظوری ہوئی نہیں مگر اس سے قبل ہی چینی سمیت دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں اضافہ کا سلسلہ شروع ہوگیا چینی کی قیمت عام مارکیٹوں اور بازاروں میں 71 روپے فی کلوگرام ہوگئی جبکہ گھی، تیل، آٹا،دودھ،دھی، پنیر،کریم،دالیں،صابن ڈیٹول اور اوردیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں اضافہ کرکے منافع خور وں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے گذشتہ ماہ چینی 60 روپے فی کلوگرام تھی جس میں اب تک 11روپے فی کلوگرام اضافہ ہوچکا ہے، چینی،گھی،تیل اور دودھ کا شمار ان اشیا میں ہوتا ہے جو ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہیں اور اب مافیاز ان کی قیمتیں بڑھا کر راتوں رات امر بننے کے چکر میں ہیں اور برابری پارٹی پاکستان اس حوالے سے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس مصنوعی مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کیا جائے کیونکہ اس کے باعث ملک کی 99 فیصد کا استحصال ہورہا ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق درخواست خارج
اسلام آباد: (ویب ڈیسک)ہائی کورٹ نے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق درخواست خارج کردی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار بلال فاروق علوی اپنے وکیل اسد عباس کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔مدعی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم کے بیان کے مطابق پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی ناکام ہوئی، عدالت وزیراعظم کو ٹیم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے موقف سننے کے بعد ریمارکس دیئے کہ دیکھیں کل پاکستان جیت گیا ہے، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔
ورلڈ بولنگ چارٹ میں قومی پیسرعامر ایک بار پھر نمبرون
لندن: (ویب ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر ورلڈ کپ کے بولنگ چارٹ میں ایک بار پھر سرفہرست ہوگئے۔انھوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 10 اوورز میں 49 رنز دیکر2 وکٹیں لیں، اسطرح حالیہ میگا ایونٹ میں ان کے شکاروں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی، ان کے علاوہ جوفرا آرچر اور مچل اسٹارک بھی یکساں طور پر 15،15 شکار کرچکے ہیں، پروٹیز کیخلاف 3 وکٹیں اڑانے والے دوسرے قومی بولر وہاب ریاض کے مجموعی شکار8 ہوگئے۔
صدر مملکت سے ملاقات ، بھاری سرمایہ کاری ، پاکستانیوں کو روزگار دینگے : امیر قطر
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امیرِ قطر کا دورہ پاکستان بہت اہم ہے، نوجوانوں اورہنرمندپاکستانیوں کےلیے قطرکے دروازے کھلیں گے اور انہیں روزگار فراہم کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ امیرقطرکادورہ پاکستان بہت اہم ہے انہوں نے قطر میں پاکستانی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ا±ن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی اوا?ئی سی اجلاس میں مسلم ممالک کےسربراہان سےملاقاتیں ہوئیں، خطےکی موجودہ صورتحال میں دونوں ملکوں کی قیادت کا ملنا بہت اہم ہے۔معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ امیرقطرکےدورےسےدوطرفہ تجارت کوفروغ حاصل ہوگا، نوجوانوں اورہنرمندپاکستانیوں کے لیے قطر کے دروازے کھلیں گے، قطرکےساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ بھی قائم کیاگیا جس کے تحت جلد ایل این جی ٹرمینل کی لانچنگ بھی ہوگی۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قطرمیں پاکستانیوں کےذریعےکثیرزرمبادلہ ا?ئےگا، امیرِ قطر کا دورہ اس بات کی غمازی ہے کہ دنیا پاکستان کی طرف متوجہ ہے۔انہوں نے خوشخبری سنائی کہ پاکستانی چاول کی برا?مدات پر عائد ہونے والی پابندی قطر نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا جس سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا، معیشت کےاستحکام کےلیے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری ضروری ہے۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ایوان صدر پہنچے تو پرتپاک استقبال کیا گیا، اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ”نشان پاکستان“ سے نوازا گیا، صدر عارف علوی سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں اعلی ترین سول ایوارڈ ”نشان پاکستان“سے نوازا۔ پاکستان کے دیرینہ برادر ملک قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ اس حوالے سے ایوان صدر میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد،وزیر توانائی عمر ایوب وزیر بحری امور علی زیدی، وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری،سمیت دیگر وزرا، اراکین اسمبلی، اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔قبل ازیں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی صدر مملکت سے ملاقات کیلئے ایوان صدر پہنچے تو صدر ڈاکٹر عارف علوی نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور روایتی لباس پہنے بچوں نے امیر قطر کو پھول پیش کئے۔ایوان صدر میں دونوں رہنما?ں کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امیرقطر کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا،خطے کی صورتحال کے پیش نظردونوں ممالک کاملناانتہائی ضروری تھا،قطر نے مزیدپاکستانیوں کے لئے دروازے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،نوجوانوں اور ہنرمندوں کیلئے قطر کے دروازے کھلیں گے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان او آئی سی میں لیڈرز کو انگیج کر کے آئے ،امیرقطر کا دورہ پاکستان انتہائی اہم تھا، امیرقطر کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا،خطے کی صورتحال کے پیش نظردونوں ممالک کاملناانتہائی ضروری تھا،قطر نے مزیدپاکستانیوں کے لئے دروازے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،نوجوانوں اور ہنرمندوں کیلئے قطر کے دروازے کھلیں گے،،قطر میں روزگار سے پاکستانیوں کے ذریعے زرمبادلہ آئے گا، انہوں نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل کی لانچنگ ہونےوالی ہے،قطرکے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ بھی قائم کیاگیاہے انہوں نے کہا کہ قطر میں آئی ٹی کے شعبے میں بھارت کی اجارہ داری ختم کریں گے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، پاکستان اور قطر کے درمیان تیل و گیس کی تلاش کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کے مابین شراکت داری مزید مضبوط کرنے کا عزم دہرایا گیا، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم ہا?س میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے، ملاقات کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور قطر نے مضبوط سیاسی و اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، دوطرفہ تجارت، زراعت اور خوراک کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، ایل این جی اور ایل پی جی کے شعبے میں تعاون پر بھی اتفاق ہوا، مذاکرات میں توانائی اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری، قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی، اعلامیہ کے مطابق ہوا بازی، سمندری امور، اعلی تعلیم اور دفاعی امور میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورے میں پاکستان اور قطر درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ دستخط کی تقریب کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اورامیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی بھی موجود تھے۔پہلا ایم او یو تجارت و سیاحت پر مشترکہ ورکنگ گروپس کی تشکیل سے متعلق کیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دا?د اور قطر کے وزیر خزانہ علی شریف ال عمدانی نے دستخط کئے۔ پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت و سیاحت کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور قطر کی نیشنل ٹورازم کونسل کے سیکرٹری جنرل اکبر ال باقر نے کئے۔منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لئے خفیہ معلومات کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ایم اویو پر پاکستان کی طرف سے فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ کے قائم مقام ڈی جی منیر احمد جبکہ قطر کی فنانشنل انفارمیشن یونٹ کے سربراہ شیخ احمد بن عید الثانی نے دستخط کئے۔اعلامیے کے مطابق قطری امیر آج صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے، قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران شیخ تمیم نے قطر کی فٹبال ٹیم کی شرٹ کا تحفہ دیا اور وزیراعظم نے انہیں اپنے دستخط والا بیٹ دیا۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ پاکستان پر دو طرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق کیا گیا اور اس سلسلے میں ایم او یو پر بھی دستخط کئے گئے جس کے مطابق مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا جو تجارتی فروغ کے علاوہ سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے بھی اقدامات کرے گا۔ وزارت تجارت کی جانب سے امیر طر کے دورہ پاکستان پر علامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق پاکستان اور قطر نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی لئے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کیلئے ایم او یو پر دستخط کئے ی ہ ورکنگ گروپ باہمی اقتصادی تعلقات کے سلسلے میں ماحول کو سازگار بنائے گا اور حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی لئے اقدامات کرے گا۔ اس گروپ کی سربراہی پاکستان کی جانب سے سیکرٹری تجارت کریں گے اعلامیے میں بتایا گیا کہ فیفا ورلڈ کپ قطر کو اپنی برآمدات پاکستان کیلئے بڑھانے کا نادر موقع فراہم کرے گا جبکہ پاکستان کی فٹ بال سازی کو بھی فروغ دیا جائے گا۔
ماضی میں بوئے کانٹے چن رہے ہیں ، بعض عناصر تبدیلی سے خوفزدہ ہیں : عثمان بزدار
لاہور (وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سابق ادوار میں عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے نظام کو درست نہیں کیا گیا اورماضی کے فرسودہ اور بوسیدہ نظام سے عوام کو کچھ نہیں ملا۔ہم گزشتہ حکومتوں کے بوئے ہوئے کانٹوں کو چن چن کر صاف کر رہے ہیں اورسسٹم کو درست کرنے کیلئے اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت اداروں کو بہتر بنائے گی اور ایسی اصلاحات لا رہے ہیں جن کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو پہنچے گااور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں گے۔ عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے پرانا نظام بدلنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے۔ماضی کے ادوار میں عوام کی خدمت کے دعویدار وں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا اور سابق ادوارمیں ہونے والی لوٹ مار کے باعث پاکستان بدحالی کی تصویر پیش کر رہا ہے۔ کرپشن اور نااہلی کی سزا ان عناصر کو ملنی چاہیئے جنہوں نے پاکستان کو کنگال کیا اور ملک کے خزانے کو بے دردی سے لوٹ کر ذاتی تجوریاں بھریں۔ انہوںنے کہاکہ ملک و قوم پر ظلم کرنے والے عناصر نے عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا۔ چند عاقبت نااندیش عناصر تبدیلی سے خوفزدہ ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت مشکل فیصلے کر کے ملکی معیشت کو بہتر کررہی ہے۔ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ہر شعبہ میں شفافےت کو ےقےنی بنایا ہے تاریخ میں پہلی بارکرپشن فری کلچر کو فروغ دےا ہے۔ ملکی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔انہوںنے کہاکہ ّتحریک انصاف کی حکومت نے لوٹ مار کے بازار کو بند کیا ہے۔ ماضی کے ادوار میں کرپشن کے ذریعے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا گیا – گزشتہ 10 برس کے دوران کرپشن، لوٹ مار اور بدانتظامی کا راج رہا۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے شفاف پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔ہم دعو?ں اور نعروں پر یقین نہیں رکھتے، عوامی خدمت کیلئے عملی اقدامات کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف کو عوام نے کرپٹ عناصر کے احتساب اور تبدیلی کیلئے ووٹ دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی صورت میں شفاف قیادت ملی ہے۔عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں اور یہ مشن جاری و ساری رہے گا- وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت علی یوسفزئی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیرس ائیر شو میں پاکستانی جے ایف تھنڈر 17طیاروں کی دھوم
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) 53ویں پیرس ائیر شو کے اختتامی روز ایوی ایشن کے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر کا اسٹیٹک ڈسپلے اور فضائی مظاہرہ دیکھا۔ ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے دن کے آغاز میں ہی نمائش کا وسیع و عریض میدان ہر عمر کے پرجوش تماشائیوں سے بھرگیا۔ دیگر جہازوں اور دفاعی سازو سامان کے درمیان رکھا گیا جے ایف17تھنڈر اس شو میں نمایاں حیثیت اختیار کرگیا۔ پاک فضائیہ کے عملے نے ایوی ایشن کے شائقین کو اس طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں اور اس کے جدید ترین ہتھیاروں کے بارے میں آگاہ کیا۔ پاکستان کے اس شاہکار طیارے کو اپنے سامنے دیکھ عوام کی خوشی دیدنی تھی انہوں نے پاک فضائیہ کے عملے کے ساتھ سیلفیز اور تصاویر بھی بنوائیں۔ اسٹیٹک ڈسپلے کے علاوہ پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں تیار کردہ جے ایف17تھنڈر نے شاندار الوداعی فضائی مظاہرہ پیش کیا۔ پیرس کے آسمانوں میں طیارے کے مسحور کن فضائی مظاہرے سے شائقین بہت محظوظ ہوئے۔ مظاہرے کے بعد طیارے کی لینڈنگ پر شائقین نے تالیاں بجا کراس کی شاندار پرفارمنس پر داد دی۔ دنیا کے سب سے بڑے ائیر شو میں پاک فضائیہ کے دستے کی شمولیت سے جے ایف 17 تھنڈر کی جدید ترین صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع میسر آیا اور ایوی ایشن کی عالمی منڈی میں ممکنہ خریداروں کو جے ایف 17تھنڈر کی صلاحیتوں کو پرکھنے کا موقع بھی فراہم ہوا ہے۔


















