تازہ تر ین

جواد احمد نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور( ویب ڈیسک )چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہناہے کہ حکومت نے معیشت تباہ کر دی ہے ملکی حالات مایوس کن ہیں، ایمپورٹڈحکومتی ٹیم سے کوئی امید نہیں، حکمرانوں کا رویہ اور طرزعمل تشویشناک ہے حکومت کی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جن پالیسیوں پر عمران خان مخالفین پر تنقید کیا کرتے تھے، آج انہی پالیسیوں کو اختیار کرکے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں،تبدیلی کا نعرہ حکمرانوں کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے۔ ان باتوں کا اظہار انھوں نے ڈیرہ غازی خان سے آئے پارٹی ورکرز سے ملاقات میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھاکہ اکانومی کی درستگی کیلئے تاجروں کے لئے حالات بہتر کیے جائیں، وفاقی بجٹ میں تاجر دشمن شقوں کا خاتمہ کرنا ضروری ہے وگرنہ کاروباری حالات اور خراب ہونگے،اس موقع پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے جواد احمد کا کہنا تھا کہ بجٹ 2019ئ2020 ئکی منظوری ہوئی نہیں مگر اس سے قبل ہی چینی سمیت دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں اضافہ کا سلسلہ شروع ہوگیا چینی کی قیمت عام مارکیٹوں اور بازاروں میں 71 روپے فی کلوگرام ہوگئی جبکہ گھی، تیل، آٹا،دودھ،دھی، پنیر،کریم،دالیں،صابن ڈیٹول اور اوردیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں اضافہ کرکے منافع خور وں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے گذشتہ ماہ چینی 60 روپے فی کلوگرام تھی جس میں اب تک 11روپے فی کلوگرام اضافہ ہوچکا ہے، چینی،گھی،تیل اور دودھ کا شمار ان اشیا میں ہوتا ہے جو ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہیں اور اب مافیاز ان کی قیمتیں بڑھا کر راتوں رات امر بننے کے چکر میں ہیں اور برابری پارٹی پاکستان اس حوالے سے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس مصنوعی مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کیا جائے کیونکہ اس کے باعث ملک کی 99 فیصد کا استحصال ہورہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv