تازہ تر ین

صدر مملکت سے ملاقات ، بھاری سرمایہ کاری ، پاکستانیوں کو روزگار دینگے : امیر قطر

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امیرِ قطر کا دورہ پاکستان بہت اہم ہے، نوجوانوں اورہنرمندپاکستانیوں کےلیے قطرکے دروازے کھلیں گے اور انہیں روزگار فراہم کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ امیرقطرکادورہ پاکستان بہت اہم ہے انہوں نے قطر میں پاکستانی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ا±ن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی اوا?ئی سی اجلاس میں مسلم ممالک کےسربراہان سےملاقاتیں ہوئیں، خطےکی موجودہ صورتحال میں دونوں ملکوں کی قیادت کا ملنا بہت اہم ہے۔معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ امیرقطرکےدورےسےدوطرفہ تجارت کوفروغ حاصل ہوگا، نوجوانوں اورہنرمندپاکستانیوں کے لیے قطر کے دروازے کھلیں گے، قطرکےساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ بھی قائم کیاگیا جس کے تحت جلد ایل این جی ٹرمینل کی لانچنگ بھی ہوگی۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قطرمیں پاکستانیوں کےذریعےکثیرزرمبادلہ ا?ئےگا، امیرِ قطر کا دورہ اس بات کی غمازی ہے کہ دنیا پاکستان کی طرف متوجہ ہے۔انہوں نے خوشخبری سنائی کہ پاکستانی چاول کی برا?مدات پر عائد ہونے والی پابندی قطر نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا جس سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا، معیشت کےاستحکام کےلیے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری ضروری ہے۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ایوان صدر پہنچے تو پرتپاک استقبال کیا گیا، اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ”نشان پاکستان“ سے نوازا گیا، صدر عارف علوی سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں اعلی ترین سول ایوارڈ ”نشان پاکستان“سے نوازا۔ پاکستان کے دیرینہ برادر ملک قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ اس حوالے سے ایوان صدر میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد،وزیر توانائی عمر ایوب وزیر بحری امور علی زیدی، وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری،سمیت دیگر وزرا، اراکین اسمبلی، اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔قبل ازیں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی صدر مملکت سے ملاقات کیلئے ایوان صدر پہنچے تو صدر ڈاکٹر عارف علوی نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور روایتی لباس پہنے بچوں نے امیر قطر کو پھول پیش کئے۔ایوان صدر میں دونوں رہنما?ں کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امیرقطر کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا،خطے کی صورتحال کے پیش نظردونوں ممالک کاملناانتہائی ضروری تھا،قطر نے مزیدپاکستانیوں کے لئے دروازے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،نوجوانوں اور ہنرمندوں کیلئے قطر کے دروازے کھلیں گے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان او آئی سی میں لیڈرز کو انگیج کر کے آئے ،امیرقطر کا دورہ پاکستان انتہائی اہم تھا، امیرقطر کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا،خطے کی صورتحال کے پیش نظردونوں ممالک کاملناانتہائی ضروری تھا،قطر نے مزیدپاکستانیوں کے لئے دروازے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،نوجوانوں اور ہنرمندوں کیلئے قطر کے دروازے کھلیں گے،،قطر میں روزگار سے پاکستانیوں کے ذریعے زرمبادلہ آئے گا، انہوں نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل کی لانچنگ ہونےوالی ہے،قطرکے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ بھی قائم کیاگیاہے انہوں نے کہا کہ قطر میں آئی ٹی کے شعبے میں بھارت کی اجارہ داری ختم کریں گے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، پاکستان اور قطر کے درمیان تیل و گیس کی تلاش کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کے مابین شراکت داری مزید مضبوط کرنے کا عزم دہرایا گیا، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم ہا?س میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے، ملاقات کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور قطر نے مضبوط سیاسی و اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، دوطرفہ تجارت، زراعت اور خوراک کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، ایل این جی اور ایل پی جی کے شعبے میں تعاون پر بھی اتفاق ہوا، مذاکرات میں توانائی اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری، قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی، اعلامیہ کے مطابق ہوا بازی، سمندری امور، اعلی تعلیم اور دفاعی امور میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورے میں پاکستان اور قطر درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ دستخط کی تقریب کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اورامیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی بھی موجود تھے۔پہلا ایم او یو تجارت و سیاحت پر مشترکہ ورکنگ گروپس کی تشکیل سے متعلق کیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دا?د اور قطر کے وزیر خزانہ علی شریف ال عمدانی نے دستخط کئے۔ پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت و سیاحت کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور قطر کی نیشنل ٹورازم کونسل کے سیکرٹری جنرل اکبر ال باقر نے کئے۔منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لئے خفیہ معلومات کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ایم اویو پر پاکستان کی طرف سے فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ کے قائم مقام ڈی جی منیر احمد جبکہ قطر کی فنانشنل انفارمیشن یونٹ کے سربراہ شیخ احمد بن عید الثانی نے دستخط کئے۔اعلامیے کے مطابق قطری امیر آج صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے، قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران شیخ تمیم نے قطر کی فٹبال ٹیم کی شرٹ کا تحفہ دیا اور وزیراعظم نے انہیں اپنے دستخط والا بیٹ دیا۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ پاکستان پر دو طرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق کیا گیا اور اس سلسلے میں ایم او یو پر بھی دستخط کئے گئے جس کے مطابق مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا جو تجارتی فروغ کے علاوہ سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے بھی اقدامات کرے گا۔ وزارت تجارت کی جانب سے امیر طر کے دورہ پاکستان پر علامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق پاکستان اور قطر نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی لئے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کیلئے ایم او یو پر دستخط کئے ی ہ ورکنگ گروپ باہمی اقتصادی تعلقات کے سلسلے میں ماحول کو سازگار بنائے گا اور حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی لئے اقدامات کرے گا۔ اس گروپ کی سربراہی پاکستان کی جانب سے سیکرٹری تجارت کریں گے اعلامیے میں بتایا گیا کہ فیفا ورلڈ کپ قطر کو اپنی برآمدات پاکستان کیلئے بڑھانے کا نادر موقع فراہم کرے گا جبکہ پاکستان کی فٹ بال سازی کو بھی فروغ دیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv