تازہ تر ین

ماضی میں بوئے کانٹے چن رہے ہیں ، بعض عناصر تبدیلی سے خوفزدہ ہیں : عثمان بزدار

لاہور (وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سابق ادوار میں عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے نظام کو درست نہیں کیا گیا اورماضی کے فرسودہ اور بوسیدہ نظام سے عوام کو کچھ نہیں ملا۔ہم گزشتہ حکومتوں کے بوئے ہوئے کانٹوں کو چن چن کر صاف کر رہے ہیں اورسسٹم کو درست کرنے کیلئے اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت اداروں کو بہتر بنائے گی اور ایسی اصلاحات لا رہے ہیں جن کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو پہنچے گااور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں گے۔ عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے پرانا نظام بدلنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے۔ماضی کے ادوار میں عوام کی خدمت کے دعویدار وں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا اور سابق ادوارمیں ہونے والی لوٹ مار کے باعث پاکستان بدحالی کی تصویر پیش کر رہا ہے۔ کرپشن اور نااہلی کی سزا ان عناصر کو ملنی چاہیئے جنہوں نے پاکستان کو کنگال کیا اور ملک کے خزانے کو بے دردی سے لوٹ کر ذاتی تجوریاں بھریں۔ انہوںنے کہاکہ ملک و قوم پر ظلم کرنے والے عناصر نے عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا۔ چند عاقبت نااندیش عناصر تبدیلی سے خوفزدہ ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت مشکل فیصلے کر کے ملکی معیشت کو بہتر کررہی ہے۔ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ہر شعبہ میں شفافےت کو ےقےنی بنایا ہے تاریخ میں پہلی بارکرپشن فری کلچر کو فروغ دےا ہے۔ ملکی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔انہوںنے کہاکہ ّتحریک انصاف کی حکومت نے لوٹ مار کے بازار کو بند کیا ہے۔ ماضی کے ادوار میں کرپشن کے ذریعے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا گیا – گزشتہ 10 برس کے دوران کرپشن، لوٹ مار اور بدانتظامی کا راج رہا۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے شفاف پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔ہم دعو?ں اور نعروں پر یقین نہیں رکھتے، عوامی خدمت کیلئے عملی اقدامات کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف کو عوام نے کرپٹ عناصر کے احتساب اور تبدیلی کیلئے ووٹ دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی صورت میں شفاف قیادت ملی ہے۔عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں اور یہ مشن جاری و ساری رہے گا- وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت علی یوسفزئی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv