تازہ تر ین

عمران خان اگر ’سلیکٹڈ ‘نہیں ہیں تو اس لفظ پر پابندی کیوں لگوارہے ہیں؟ شیری

لاہور :(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا قومی اسمبلی میں لفظ ’سلیکٹڈ‘ پر پابندی کے حوالے سے ردعمل سامنے آیاہے، انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان اگر ’سلیکٹڈ ‘نہیں ہیں تو اس لفظ پر پابندی کیوں لگوارہے ہیں؟شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زبان سے ادا ہونے والا ’سلیکٹڈ‘ کا لفظ عمران خان کی پہچان بن گیاہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ’سلیکٹڈ‘ کے لفظ پر کل تالیاں بجائی تھیں اور آج قومی اسمبلی میں پابندی لگوادی ہے۔ قومی اسمبلی میں ’سلیکٹڈ‘ کے لفظ پر پابندی لگوانا دراصل عمران خان کے دل کا چور ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ اپنے حریفوں کو چور اور ڈاکو کہنے والے عمران خان کو لفظ ’سلیکٹڈ‘ سے اتنا خوف مضحکہ خیز ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ’سلیکٹڈ ‘کے ایک لفظ میں عمران خان کی پوری سیاست کو سمودیاہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنی پابندیاں لگالیں، عوام جانتے ہیں کہ ان کا وزیراعظم ’سلیکٹڈ‘ ہے،عمران خان کو سلیکٹ کرنے والوں نے انہیں پہلے میانوالی کا کونسلر بنوادیا ہوتا تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ جس شخص کی کونسلر کی سیٹ جیتنے کی اہلیت نہ ہو اور وہ وزیراعظم سلیکٹ ہوجائے تو ملک تو تباہ حال ہوگا۔یاد رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے گزشتہ روزوزیر اعظم عمران خان کے لیے لفظ ’سلیکٹڈ‘ پر پابندی لگا دی تھی۔وفاقی وزیر عمر ایوب نے نکتہ اعتراض پرکہا کہ منتخب وزیراعظم کو ’سلیکٹڈ ‘کہنا ایوان کا استحقاق مجروح کرنے کے مترادف ہے۔اس پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے ایوان میں وزیراعظم کیلیے ’سلیکٹڈ ‘کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ ہر رکن اسمبلی ووٹ لے کر آیا ہے، آئندہ کوئی یہ لفظ ایوان میں استعمال نہ کرے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv