یوٹیلٹی سٹورزپر چاول کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن نے دالیں اورچاول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن نے دالیں اورچاول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن نے چاول کی قیمت میں فی کلو50 روپے تک اضافہ کردیا ہے مختلف برانڈزکے چاول کی قیمت میں 11 روپے سے 50 روپے تک اضافہ کیا گیاہے، نوٹیفکیشن کے مطابق دالوں کی قیمت میں فی کلو25 روپے تک اضافہ کیا گیا،دال چنا اور دال مسورکی قیمت میں فی کلو10 روپے اضافہ کیاگیا ہے،یوٹیلٹی سٹورزکاروپوریشن قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

امریکا میں ڈائنوسار کا 6 کروڑ سال پرانا قبرستان دریافت

ڈکوٹا (ویب ڈیسک ) ماہرینِ معدومیات (پیلے اونٹولوجسٹس) نے امریکا میں جنوبی ڈکوٹا کے مقام پر ایک وسیع علاقہ دریافت کیا ہے جہاں ڈائنو سار، مچھلیوں اور دیگر جاندار کی باقیات اس حالت میں ملی ہیں گویا کہ وہ سب ایک ساتھ کسی حادثے میں لقمہ اجل بنی تھیں۔سائنس دانوں نے اس کا منظرنامہ بتاتے ہوئے کہا کہ کوئی 6 کروڑ 60 لاکھ سال قبل شہابِ ثاقب آج کے میکسیکو میں گرا تھا جس سے ڈکوٹا کے اس قدیم دریا میں بہت بلند لہریں پیدا ہوئیں جو مچھلیوں کو پانی کے ساتھ خشکی پر لے آئی تھیں۔ اس کے علاوہ گرم ریت، پتھروں اور گارے کی بارش ہوئی جس میں تمام جاندار یکلخت دب کر مرگئے تھے۔
ماہرین نے اسے رکازی (فوسلائزڈ) قبرستان قرار دیا ہے جس میں ایک ہی جگہ مچھلیاں، حشرات، درخت، پودے، ٹرائی سیرا ٹوپس ڈائنوسار، ایمونائٹس اور کئی جان داروں کی باقیات ایک ہی جگہ موجود ہیں۔جنوبی ڈکوٹا میں دریافت ہونے والا یہ مقام ہیل کریک فارمیشن کہلاتا ہے اور یونیورسٹی آف کیلی فورنیا، برکلے کے ممتاز ماہر رابرٹ ڈی پالما گزشتہ چھ برس سے اس پر تحقیق کررہے ہیں۔اسی مقام پر کے ٹی باو¿نڈری بھی دریافت ہوئی ہے جو ایک ارضیاتی نشانی ہے جب کروڑوں سال قبل زمین کی 75 فیصد زندگی اچانک ختم ہوگئی تھی۔ ماہرین اس کی وجہ شہابیوں کی بارش یا دیگر بہت بڑے حادثات کو قرار دیتے ہیں۔رابرٹ کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ٹی باو¿نڈری کے پاس اتنے بہت سے جان داروں کی باقیات اور تباہی کے آثار ملے ہیں۔ ان میں مختلف اقسام کے جانور ہیں جو مختلف عمروں سے تعلق رکھتے ہیں اور سب ایک دم ہی موت کے شکار ہوئے ہیں۔ یہ سب ایک ہی وقت میں ایک ہی روز ہلاک ہوئے تھے۔اس اہم دریافت کی تفصیلات نیشنل اکیڈمی ا?ف سائنسز میں شائع ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق یہ واقعہ ایک عظیم سانحے کی یاد دلاتا ہے جب چیکسیولیوب نامی ایک شہابیہ میکسیکو میں گرا تھا۔ اس واقعے میں کئی سو ایٹم بموں کے برابر توانائی پیدا ہوئی تھی اور کہتے ہیں کہ اسی سانحے نے ڈائنوسار اور دیگر جان داروں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا تھا۔ ا?ج بھی ایک بہت بڑا گڑھا اس عجیب و غریب واقعے کی یاد دلاتا ہے۔
اس ہول ناک واقعے کے بعد کئی دنوں تک میلوں دور فضاو¿ں میں خاک اور دھول اڑتی رہی جس سے دن میں بھی اندھیرے کا سماں تھا۔ اسی وجہ سے یکلخت ماحول سرد ہوگیا اور جان داروں کی مزید تعداد تیزی سے لقمہ اجل بن گئی۔

خطرناک امراض پر تحقیق میں بچوں کے دودھ کے دانت اہم قرار

پنسلوانیا( ویب ڈیسک ) ابتدائی عمر میں بچوں کے ٹوٹے ہوئے دانتوں کو سنبھال کر رکھنے کا عمل طبی تحقیق اور جان بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔امریکی قومی مرکز برائے بایو ٹیکنالوجی کے مطابق ننھے بچوں کے دانتوں میں موجود خلیاتِ ساق (اسٹیم سیلز) ایک جانب تو ماحولیاتی نقصان سے بڑی حد تک دور ہوتے ہیں تو دوسری جانب وہ دیگرجسمانی اعضا کی تیاری میں بہت مدد دے سکتے ہیں۔ پھر ان کی بدولت کینسر کے علاج کے لیے بدن کے دوسرے حصوں سے گودے (بون میرو) حاصل کرنے کی ضرورت بھی کم ہوگی۔اگرچہ یہ تحقیق ابتدائی درجے میں ہیں لیکن اس کی مدد سے امراضِ قلب، دماغی بیماریوں اور کینسر کے علاج میں بہت مدد ملے گی۔ دانتوں کے اندر خاص قسم کے خلیاتِ ساق پائے جاتے ہیں جنہیں ’ہیومن ڈیسی ڈیئس پلپ اسٹیم سیلز‘ ( ایچ ڈی پی ایس سی) کہا جاتا ہے۔
اس کیفیت میں ان کے خلیات ہر جسمانی عضو میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس درجے پر یہ جگر، ہڈیوں کی دوبارہ افزائش اور ا?نکھوں کے متاثرہ ٹشو بھی بناسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق دس سال تک کے بچوں کے ٹوٹے ہوئے دانت بہت کارا?مد رہتے ہیں۔
چین میں اس کا دلچسپ تجربہ کیا گیا جس میں بچوں کے دانتوں کے خلیات سے ایسے بالغ افراد میں دانت اگانے کا فیصلہ کیا گیا جن کے دانت گر چکے تھے۔ 30 مریضوں پر ا?زمائش کی گئی تو ان میں دانت ا±گ ا?ئے لیکن دانت ا?دھے اور جزوی طور پربنے تھے۔
یونیورسٹی ا?ف پینسلوانیہ کے ماہرین نے بچوں کے دانتوں سے خلیات لے کر جب دانت کھو دینے والے افراد میں لگا کر انہیں مصنوعی دانت نصب کیا گیا تو مریضوں نے دانتوں کے اندر حساسیت محسوس ہوئی جس سے ظاہر ہے کہ یہ عمل منتقل شدہ دانتوں میں بھی حساسیت پیدا کرسکتا ہے۔

گوالمنڈی کے انچارج انویسٹی گیشن کی صدر کو گالیاں دینے والی ویڈیو آگئی

لاہور (خصوصی رپورٹر) گوالمنڈی کے انچارج انویسٹی گیشن سب انسپکٹر انور سعید کی صدر پاکستان کو مبینہ طور پر غلیظ گالیاں دینے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ بتایا گیا حکومت بدل گئی مگر تھانہ کلچر میں تبدیلی نا آسکی شہری پولیس کے رویئے سے دلبر داشتہ ہونے لگے تھانہ گوالمنڈی کے انچارج انویسٹی گیشن انور سعید کی سائل سے بدتمیزی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب انسپکٹر شہری سے بدتمیزی کررہا ہے جبکہ صدر پاکستان کو بھی گالیاں نکال رہا ہے۔

پولیس سرچ آپریشن کی آڑ میں شہریوں کو اغوا کرنے لگی

لاہور (چودھری شفیق ) صوبائی دارالحکومت میں سرچ آپریشنزکی حقیقت منظر عام پرآگئی ، آپریشن کی آڑمیں رشوت کیلئے شہریوں کو اغواءکر نے کا انکشاف ہوا، ذرائع کے مطابق سمن آباد کے علاقہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں پولیس اہلکار نے 18سالہ نوجوان کو اغواءکر لیا،مغوی عمیر کو پولیس اہلکار نے بادامی باغ کے علاقہ میں واقع ایک لوہے کے گودا م میں بند کردیا،متعلقہ اہلکار پہلے بھی متعدد شہریوں کو اغواءکر کے تاوانی رشوت کیلئے بادامی باغ منتقل کرتا رہا ہے،شہریوں نے پولیس گاڑی کا پیچھا کر کے گودام سے بچے کو بازیاب کروالیا، شہریوں نے اغواءکار پولیس اہلکار کی تھانہ بادامی باغ کے باہم درگت بنا ڈالی، ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے دیگر تھانوں میں بھی پیٹرولنگ اور سرچ آپریشن کی آڑمیں شہریوں سے رشوتیں وصول کر نا معمول بن گیا۔

کوئی کرپٹ نہیں بچ سکتا، اپنے کئے کی سزا بھگتنا ہو گی:صمصام بخاری

لاہور (اےن اےن آئی) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان قومی ترقی کے ہر منصوبے کو ٹھوس قانونی اور مالی بنیادوں پر استوار کرنے کے قائل ہیں۔ سابق حکومت نے اپنی کمشن اور دوستوں یاروں کے مفادات کی نگہبانی کے منصوبے بنائے اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر عوام کی خون پسینے کی کمائی سے جمع ہونے والی سرکاری رقوم کھا پی کر بھاگنے کی کوشش کی ۔ مگر ہماری قیادت نے تہیہ کر رکھا ہے کہ کسی کرپٹ کو جعلی ٹرین مارچ کی آڑ میں بھاگنے یا کسی بہانے بیرون ملک فرار نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہر کرپٹ کو پورا پورا حساب دینا ہوگااوراپنے کیے کی سزا بھگتنا ہو گی کیونکہ یہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کا واحد راستہ ہے ۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے شفافیت سے سرکاری امور سرانجام دینے کے رجحان کو فروغ دیا ہے اور ہر سطح پر شفافیت ومیرٹ کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ پاکستان میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافے کا اعتراف بین الاقوامی ادارے بھی کر رہے ہیں۔ یہ امر پوری دنیا میں مسلمہ ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بدعنوانی کا ناسور ہی ہوتا ہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت کرپٹ عناصر کا بلا امتیاز احتساب کرنے پر یقین رکھتی ہے کیونکہ ایسے عناصرنے ہی ترقی کی دوڑ میں پاکستان کی منزل کھوٹی کی اور پاکستان خطے کے کئی ممالک سے پیچھے رہ گیا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ ہماری حکومت اپوزیشن کے ہتھکنڈوں سے پریشر میں آ کر کرپشن کے خلاف اپنی پالیسیوں کو بدل لے گی وہ احمقوں جنت میں رہتے ہیں۔ ایسے بدعنوانوں اور چوروں ڈاکوں کے انجام کو پہنچنے کا اس ملک کے مظلوم عوام دہائیوں سے انتظار کر رہے ہیں۔ اور اب وہ وقت آ گیاہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد انتقال کرگئے، سیاستدانوں کا اظہار تعزیت

لاہور(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد بزدار انتقال کر گئے جس پر سیاستدانوں کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے والد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غم زدہ خاندان کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے سردار فتح محمد بزدار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

سام سنگ گلیکسی اے سیریز کا سستا فون اب پاکستان میں دستیاب

لاہور (ویب ڈیسک ) سام سنگ نے رواں ماہ اپنا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 پاکستان میں متعارف کرایاجبکہ اس کے بعد اے سیریز کے 2 فونز بھی فروخت کے لیے پیش کیے۔جی ایس ایم ایرینا کی ایک رپورٹ کے مطابق اب جنوبی کورین کمپنی نے خاموشی سے اے سیریز کا سستا فون گلیکسی اے 10 پاکستان میں متعارف کرا دیا ہے، جس کو سب سے پہلے فروری میں پیش کیا گیا تھا۔

گلیکسی اے 10 میں کمپنی کا اپنا تیار کردہ ایکسینوس 7884 ایس او سی پراسیسر دیا گیا ہے۔

6.2 انچ کے ایچ ڈی پلس انفٹنی وی ڈسپلے میں بیزل کو کافی حد تک کم کیا گیا ہے جبکہ 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

اس کے بیک پر 13 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جبکہ 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

اس فون میں 3400 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ون یو آئی سے کیا ہے۔

یہ فون بلیو، ریڈ اور گرے رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

پاکستان میں اس فون کو 21 ہزار 500 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گلیکسی 30 کو پاکستان میں 40 ہزار جبکہ گلیکسی اے 50 کو 52 ہزار روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔