دبئی (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے چوتھے ایڈیشن میں (آج) پیر 4 مارچ کو دو میچ کھیلے جائینگے اس سلسلے میں پہلا میچ پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا۔ اسی روز کا دوسرا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا۔17مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزما ہیں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔لیگ میں شریک ہر ٹیم 10، 10 میچز کھیلیں گی جن میں سے ٹاپ فور ٹیمیں ناک آﺅٹ مرحلے تک رسائی حاصل کریں گی۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17 مارچ کو کھیلا جائیگا۔
Monthly Archives: March 2019
ایشیائی ترقیاتی بینک سڑکوں کی بحالی، تعمیرنو میں معاونت کرے گا
اسلام آباد( ویب ڈیسک ) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) خیبرپختونخوا میں زلزلہ اور سیلاب سے متاثرہ کھیتوں سے منڈی تک سڑکوں کی بحالی اور تعمیرنو میں معاونت کرے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بینک کی معاونت سے شروع کیے جانے والے منصوبے کے تحت کھیت سے منڈی تک دیہی علاقوں میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیرنو اوربحالی کی جائے گی۔
اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ڑا ہونگ یانگ کا کہنا ہے کہ اے ڈی بی صوبہ میں سیلاب اور زلزلہ سے متاثرہ دیہی علاقوں کی سڑکوں کی بحالی کے لیے مالی معاونت فراہم کرے گا اور منصوبے کے تحت صوبہ کے مختلف اضلا ع میں 700 کلومیٹر طویل سڑکوں سمیت 25 پلوں کی بحالی کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اے ڈی بی قبل پہلے ہی خیبرپختونخوا میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے معاونت فراہم کررہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے فاٹا میں کھیت سے منڈی تک سڑکوں کی بحالی سے نہ صرف کاشتکار طبقہ کے وسائل ا?مدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے دیہی معیشت کی ترقی میں مدد کے ساتھ ساتھ صوبہ کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے اور بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ٹویٹ کے جوابات کو چھپانے والا فیچر جلد ہی پیش کیا جائے گا
سان فرانسسکو( ویب ڈیسک ) ٹویٹر نے اپنے ایک اہم فیچر کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے فیس بک کی پوسٹ کو اوجھل کرنےکی طرح کسی ٹویٹ پر آنے والے الٹے سیدھے جوابات کو چھپانا ممکن ہوجائے گا۔
اس فیچر کا نام ’ہائیڈ ٹویٹ‘ رکھا جائے گا جو فی الحال آزمائشی عمل سےگزررہا ہے اور جلد ہی اسے عام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ اس سے قبل ٹویٹ کےجواب میں آنے والے غیرپسندیدہ جملوں کو میوٹ یا بلاک کیا جاتا تھا۔ ٹویٹر کمپنی اس عمل کے ذریعے گفتگو کو مہذب اور بہتر بنانا چاہتی ہے۔ اس کےعلاوہ “View Hidden Tweets” کے ذریعے اوجھل کئے گئے جوابات دوبارہ دیکھے جاسکتے ہیں۔
ہائیڈ ٹویٹ کا فیچر کا انکشاف سب سے پہلے ایک پروگرامر منچن وونگ نے کیا۔ اس ضمن میں ٹویٹر کی سینیئر پراڈکٹ مینیجر مشیل یاسمین حق نے کہا کہ ہائیڈ ٹویٹ اور اسے دوبارہ ظاہر کرنے کے فیچر کا مقصد ٹویٹر پر صحتمندانہ گفتگو کو فروغ دینا ہے تاکہ یہ پلیٹ فارم گفتگو کا ایک بہتر مقام بن سکے۔مشیل یاسمین نے کہا کہ بہت سے لوگ تنگ کرنے والے ٹویٹس کو میوٹ یا بلاک کررہے تھے یا اس کے لیے رپورٹ کا آپشن استعمال کرتے رہے تھے تاہم اس نئے آپشن سے صارفین اپنا اکاو¿نٹ بہتر طور پر منظم رکھ سکیں گے۔ تاہم ڈجیٹل آزادی کے ناقدین نے اس فیچر کو اظہار کی آزادی یا کسی کی ہتک کے لیے استعمال کرنے کا ایک طریقہ بتایا ہے۔اس کے ذریعے لوگ کسی ایسی بحث کو بند کرسکیں گے جو کسی سیاسی عمل یا حکومت کے متعلق ہوگی تاہم ٹویٹر کا مو¿قف ہے کہ یہ صحتمندانہ بحث کو جاری رکھنے کا ایک طریقہ ہے۔ اس کے ذریعے وہ جملے غائب کئے جاسکتے ہیں جس سے ا?پ متفق نہیں ہوتے۔ فی الحال اس فیچر کی دن رات کی ا?زمائش جاری ہے۔
بھارتی طوطے افیون کے عادی ہوگئے
ممبئی( ویب ڈیسک ) بھارت میں پوست (افیون) کی فصلوں کی دن رات نگرانی کی جارہی ہے کیونکہ طوطوں کو ان کی لت لگ گئی ہے اور وہ اپنی اشتہا پوری کرنے کے لیے مسلسل ان فصلوں پر منڈلارہے ہیں۔ یہاں تک کہ بعض ماہرین نے طوطوں کو منشیات کا عادی قرار دیدیا ہے۔بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلعے نیمچ میں مختلف کاموں کے لیے افیون کاشت کی جاتی ہے مگر کسانوں کے مطابق افیون کے عادی طوطوں کی بڑی تعداد ہر روز ان کی فصلوں پر حملہ کررہی ہے۔ اول تیز بارشوں سے فصلیں شدید متاثر ہوچکی ہیں اور اس پرطوطوں کی یلغار سے پودے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ اب کسان دن رات اپنی فصلوں پر پہرہ دے رہے ہیں۔ایک کسان نے بتایا کہ ایک پھول سے 25 گرام تک افیون نکلتی ہے اور پرندے اس پر بار بار حملہ کرتے ہیں۔ بسا اوقات پرندے ان بیچوں کا گچھا لے کر اڑجاتے ہیں جس سے فصل کا ناس ہورہا ہے۔ طوطوں کو بھگانے کے لیے لاو¿ڈ اسپیکر اور پٹاخوں سمیت سارے حربے استعمال کررہے ہیں لیکن اب تک کوئی خاص فائدہ نہیں ہوسکا ہے۔ماہرین نے ان پرندوں کو عقلمند قرار دیا ہے جو پودے کو کتر کر افیون کے بیج مزے سے کھارہے ہیں اور بسا اوقات وہ پورا خوشہ لے کر اڑ جاتے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پودے میں موجود نشے کے اثرات طوطوں کو عین اسی طرح متاثر کررہے ہیں جس طرح انسان کافی اور چائے پی کر اس کا اثر محسوس کرتے ہیں۔ انسانوں کی طرح طوطے بھی بہت جلد ان کے عادی بن رہے ہیں۔اگرچہ دنیا بھر میں ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں لیکن بھارتی کسانوں کے مطابق طوطے افیون کے عادی ہوچکے ہیں اور دوسری فصلوں میں ان کی دلچسپی ختم ہوچکی ہے۔
پریانکا چوپڑا سے خیر سگالی سفیر کا عہدہ واپس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (وائس آف اےشےا) مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بھارتی اداکارہ پرنکا چوپڑاسے خیر سگالی سفیر کا عہدہ واپس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی اداکارہ پرنکاچوپڑا اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف کی گڈول ایمبیسیڈر ہیں۔ ان کی ذمہ داری انسان دوستی اور غیر جانبداری کا پیغام پوری دنیا تک پہنچانا ہے۔ لیکن اداکارہ نے بھارتی فضائیہ کے حملے کی کھل کر حمایت کی۔ لہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارتی اداکارہ پرنکا چوپڑا سے یونیسف کی خیر سگالی سفیر کا عہدہ واپس لیا جائے۔ انسانوں میں نفرت پھیلانے والوں کو ایسا عہدہ دینا انسانیت کی توہین ہے۔
عدنان سمیع وہ واحد شخص ہے جس پر تمام پاکستانی شرمندہ ہیں، شان
کراچی (ویب ڈیسک )معروف پاکستانی اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ عدنان سمیع وہ واحد پاکستانی پیداوار ہے جس کے ہونے پر ہم شرمندہ ہیں۔پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور پلوامہ حملے کے دوران گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت کے ساتھ اپنی وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے بھارتی فوج اور نریندر مودی کے حق میں ٹوئٹ کی تھی۔ عدنان سمیع کے اس ٹوئٹ پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنا غصہ اس طرح نکالا کہ انہیں بھارت میں پاکستانی خفیہ ایجنٹ قرار دے دیا۔
عدنان سمیع کی اس غداری پرنا صرف پاکستانی عوام شدید غصے میں ہیں بلکہ پاکستانی فنکاروں نے بھی انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ اداکار شان نے کہا ”عدنان سمیع نا تو پاکستانی ہے اورنا ہی پاکستانی انٹیلی جنس کا کوئی خفیہ ایجنٹ، جسے کوئی اعزاز دیا جائے، وہ واحد پاکستانی ساختہ پیداوار ہے جس پر ہم شرمندہ ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا عدنان سمیع تمہارا ہے اسے اپنے پاس رکھو۔“
سشما سوراج کی شرکت پر پاکستانی نمائندے کا کھڑے ہو کر احتجاج
ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں) او آئی سی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان نے اعتماد میں نہ لینے پر احتجاج کیا ہے جب کہ اجلاس میں پاکستان کوایشیامیں انسانی حقوق کمیشن کامستقل رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا 46 واں اجلاس طلب کیا گیا تھا جو کہ ختم ہوگیا بعد ازاں دو روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے پڑھ کر سنایا، پاکستان نے اعلامیے پر اعتماد میں نہ لیے جانے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔اختتامی سیشن میں پاکستان کے نمائندوں نے کھڑے ہوکر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی شرکت پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جب کہ اسی وجہ سے پاکستانی وزیر خارجہ نے احتجاجاً شرکت کرنے سے معذرت کرلی تھی۔اعلامیہ میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر گرفتار بھارتی پائلٹ کی بھارت کو حوالگی کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لیے یہ ایک خوش آئند قدم ہے جس پر پاکستان کے وزیراعظم تعریف کے مستحق ہیں۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ممبرممالک میں تنازعات کو بات چیت اور افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، تنازعات کا تصفیہ عالمی قوانین کے مطابق سفارتی کوشش سے حل کیا جائے اور ممبر ممالک ایک دوسرے کی آزادی اور سیکیورٹی کا احترام کریں جب کہ یمن تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنا بھی وقت کی سب اہم ضرورت ہے۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان کوایشیا میں انسانی حقوق کمیشن کامستقل رکن منتخب کرلیا گیا ہے، مستقل رکن کاانتخاب انسانی حقوق کےلیے پاکستان کے تعمیری کردارکااعتراف ہے۔اوآئی سی کی جانب سے کشمیری عوام کی غیرمتزلزل حمایت کااعادہ بھی کیا گیا جب کہ مسئلہ کشمیرکو پاکستان اوربھارت کے درمیان بڑاتنازعہ قرار دیا گیا ہے۔اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ جنوبی ایشیامیں امن کےلیے مسئلہ کشمیرکاحل ناگزیرہے۔ پاکستان کو سفارتی محاذ پر زبردست کامیابی مل گئی، بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی موجودگی میں اوآئی سی نے کشمیریوں کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی،قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی دراندازی کی مذمت جبکہ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر قرار دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے آرگنائزیشن آف اسلامی کوآپریشن(اوآئی سی ) کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا لیکن اس کے باوجود مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے قرارداد کو منظور کرلیا گیا ہے۔اس کو دنیا میں پاکستان کی سفارتی محاذ پر زبردست کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اوآئی سی کا 46ویں دوروزہ اجلاس ہوا۔جس میں اوآئی سی کے رکن ممالک نے شرکت کی۔تاہم پاکستان نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی وزیرخارجہ کی شرکت پر بطور احتجاج اوآئی سی اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے شرکت نہیں کی۔لیکن اس کے باوجود پاکستان کے امن کے اقدامات کی تعریف کی گئی اور کشمیریوں کی حمایت میں قرارداد منظور کی گئی۔قرارداد میں کشمیری عوام کی حمایت کا عزم کیا گیا اور مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیرقرار دیا گیا۔قرارداد میں واضح کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں ومقبوضہ کشمیر بنیادی تنازع ہے۔
آسٹریلیا میں اسپن بولنگ کا زیادہ ٹیلنٹ نہیں، فواد احمد
لاہور( ویب ڈیسک ) آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں اسپن بولنگ کا زیادہ ٹیلنٹ نہیں۔صوابی میں پیدا ہونے والے لیگ اسپنر نے بہتر مستقبل کی تلاش کیلیے آسٹریلیا کا رخ کر لیا تھا، وہاں ان کی کینگرو ٹیم میں شمولیت بھی ہوئی لیکن بعدازاں انٹرنیشنل کیریئر آگے نہیں بڑھ سکا،پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کے سلیم خالق کو خصوصی انٹرویو میں فواد احمد نے کہا کہ میں اگر پاکستان میں رہتا تو بھی قومی ٹیم میں شمولیت کا امکان بہت کم ہوتاکیونکہ میرے کزن یاسرشاہ بہترین کارکردگی دکھا رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں اسپن بولنگ کا زیادہ ٹیلنٹ نہیں لیکن وہاں بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں جگہ بنانا کافی مشکل ہے،اگر موقع مل جائے تو قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی امید ہو سکتی ہے، انھوں نے کہا کہ میںگزشتہ 4سال سے آسٹریلیا میں4 روزہ کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھا رہا تھا لیکن ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانا دشوار لگنے لگا،اسی لیے محدود اوورز کے میچز پر توجہ مرکوز کرلی۔فواد احمد نے کہا کہ میں نے فرنچائز کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ عمدہ کارکردگی دکھائی،امید ہے کہ ورلڈکپ کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاو¿ں گا۔2013 میں 3ون ڈے اور 2ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلوں میں کینگروزکی نمائندگی کرنے والے کرکٹر نے کہا کہ اگر مجھے دوبارہ موقع نہیں ملتا تب بھی اب تک جو حاصل کیا اس سے مطمئن ہوں، میںکافی عرصے سے فرنچائز کرکٹ کھیل رہا ہوں، مختلف ٹیموں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی، کسی بھی ٹیم کا حصہ بنوں کوشش ہوتی ہے کہ اس کیلیے کارکردگی دکھاو?ں، شین واٹسن اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ پہلے بھی کھیل چکا اس لیے پی ایس ایل کے ماحول سے مطابقت پیدا کرنے میں کوئی مشکل محسوس نہیں کرتا۔
فواد احمد نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابھی تک پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھائی امید ہے کہ اس بار ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
فواد احمد کی یاسر شاہ اور جنید خان سے گہری دوستی اب بھی برقرار
فواد احمد کی یاسر شاہ اور جنید خان سے گہری دوستی اب بھی برقرار ہے،ا?سٹریلوی لیگ اسپنر نے کہاکہ ہم تینوں نے کافی عرصے ایک ساتھ کرکٹ کھیلی ہے، یاسر شاہ میرے کزن بھی ہیں،ان سے اکثر بات ہوتی رہتی ہے، وہ ورلڈکپ کیلیے ا?سٹریلیا ا?ئے تو ملاقات بھی رہی،اسی طرح میں جنید خان کے ساتھ بھی رابطے میں رہتا ہوں،پی ایس ایل میں ہم تینوں کو ساتھ وقت گذارنے کا موقع مل گیا، چند روز قبل رات کا کھانا بھی ساتھ کھایا تھا۔
مودی ، بھارتی اپوزیشن نے پاکستانی فضائی اور فوجی برتری کو تسلیم کر لیا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس رافیل طیارے ہوتے تو نتائج کچھ اور ہوتے لیکن سیاست کی وجہ سے بھارت کا نقصان ہوا۔نئی دلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے دکھ ہوتا ہے جب اپنے ہی لوگ ہماری فوج کا مذاق اڑاتے ہیں، کچھ پارٹیاں اس معاملے پر سیاست کررہی ہیں ان کے بیان اور آرٹیکل کو بھارت کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے ایسے لوگ بھارت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، کیا آپ لوگوں کو ہماری فوج کی باتوں پر یقین ہے یا نہیں؟ بھارت کو کمزور کرنا بند کردیں۔بھارتی وزیر اعظم نے اپنی فضائیہ کی کمزوری اور ملکی نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آج رافیل طیاروں کی کمی بھارت نے محسوس کی اگر رافیل طیارے ہوتے تو نتائج کچھ اور ہوتے لیکن سیاست کی وجہ سے بھارت کا بڑا نقصان ہوا ہے۔اگر رافیل طیارے خرید لیے گئے ہوتے تو بھارتی فضائیہ بہتر کارکردگی دکھ سکتی تھی، نریندر مودی نے پاک فضائیہ کے مقابلے میں بھارتی فضائیہ کی کمزوری اور نا اہلی کا اعتراف کر لیا، راہول گاندی کہتے ہیں نریندر مودی کی وجہ سے اب تک رافیل طیارے نہیں خریدے جا سکے۔ مودی نے کہا بھارتی فضائیہ پاکستانی ایئر فورس کی ٹکر کی نہیں، رافیل طیارے خرید لیتے تو کارکردگی بہتر ہوتی ، بھارتی وزیراعظم نے شکست مان لی، اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ رافیل طیارے نہ خریدنے کا ذمہ دار مودی ہے، بھارتی اپوزیشن بھی پاکستانی فوجی برتری کی قائل ہو گئی۔
روسی ثالثی منظور ، ماسکو بھارت سے بات کرے : شاہ محمود قریشی
لاہور (چینل ۵ رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روس نے پاک بھارت تنازع میں ثالثی کی پیشکش کی ہے ہم تو امن کی خاطر بات چیت کو تیار ہیں اب روس کی حکومت بھارت سے بات کرے گی کیونکہ ماسکو کے دلی سے دیرینہ تعلقات ہیں۔ سعودی ولی عہد بھی کردار ادا کررہے ہیں۔ بھارت کنٹرول لائن پر فائرنگ کررہا ہے اور کل بھی ہمارے دو فوجی جوانوں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔ مودی حکومت پاکستان کو اشتعال دلانا چاہتی ہے لیکن ہم جانتے ہیں لڑائی دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینل ۵ کے پروگرام ”ضیاشاہد کے ساتھ“ میں چیف ایڈیٹر خبریں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا جو سوالاً جواباً پیش ہے۔
ضیاشاہد: میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ ایسی حکومت کے وزیرخارجہ ہیں جس کے سربراہ جناب عمران خان‘ افواج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ نے انتہائی دانشمندی سے پاکستان کا جواب بھی انڈیا کودے دیا اور ہم کسی قسم کی بڑے پیمانے پر خونریزی سے ہم بچ گئے۔ آپ کی حکومت نے انڈیا کے پائلٹ کو جس طرح انڈیا کے سپرد کیا ہے اس پر پوری دنیا میں داد و تحسین کے نعرے بلند ہورہے ہیں اور یہاں تک امریکہ میں 35 ہزار افراد نے اپنی رائے دی ہے کہ عمران خان کو امن کا نوبل پرائز ملنا چاہئے۔ آپ نے نہایت معاملہ فہمی سے جو امیج دینا تھا دنیا کو بھی اور انڈیا کو بھی وہ دیا میں اس پر آپ کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میرا آپ سے پہلا سوال یہ ہے کہ جو تازہ ترین خبریں ہیں اس میں او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان کی عدم شمولیت کی وجہ سے ایک بحث شروع ہوئی ہے اور بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ہمیں جانا چاہئے تھا اور جاکر اپنی رائے سے آگاہ کرنا چاہئے تھا۔ سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے یہ کہا کہ جس طرح شاہ محمود قریشی صاحب نے کہا ہے کہ اگر ہم اس میں شریک ہونا چاہتے تو بھی کسی سفارتی افسر کی موجودگی میں اپنی رائے ضرور وہاں تک پہنچانی چاہئے تھی۔ کیا ہم اس موقع سے بالکل شامل نہ ہوکر ہم نے جو ایک اچھا موقع تھا وہ ضائع نہیں کردیا کہ ہم اپنے مسلمان ممالک سے یہ ڈائیلاگ نہ کرسکے کہ انہیں مبصر کے طور پر بھی انڈیا کو او آئی سی اجلاس میں شریک کرنے سے گریز کرنا چاہئے تھا۔موقع تو نہیں ضائع کردیا کہ مسلمان ممالک کو کہہ سکیں کہ مبصر کے طور پر شامل کرنے سے گریز کرنا چاہئے تھا۔
شاہ محمود قریشی: پہلی بات تو یہ ہے کہ وہ مبصر کے طور پر انگیج نہیں ہوئے۔ یہ غلط فہمی ہے نہ انڈیا کو دعوت دی گئی ہے ممبر شپ کی ‘ نہ وہ ممبر ہے نہ وہ مبصر ہے‘ ان کو ایک افتتاحی سیشن میں ایک مہمان خاص کے طور پر بلایا گیا تھا اور اس کے علاوہ ان کی وہاں کوئی حیثیت نہیں ہے۔ جب ان کو دعوت دی گئی تو جو سیکرٹری جنرل ہیں اس ادارے کے وہ بھی لاعلم تھے۔ نمبر 2۔ جب دعوت دی جاتی ہے کسی ممبر کو ایک مشاورتی عمل ہوتا ہے اس سے گزرا جاتا ہے وہ بھی نہیں پورا کیا گیا۔ نمبر3۔ پروسیجر کو فالو نہیں کیا گیا۔ سب قوانین موجود ہیں۔ نمبر 4۔ ہماری ایک تاریخ ہے اورتاریخ یہ ہے کہ 1969ء میں کوشش ہوئی تو پاکستان نے احتجاج کیا‘ 84ءمیں کوشش ہوئی تو پاکستان نے احتجاج کیا تھا اور 2004 ءمیں ہوئی تھی پاکستان نے احتجاج کیا تھا۔ اب ایک اور کوشش ہوئی اس کوشش میں پہلے ہم نے بحث کی ‘ میں نے بہت سے سفارتکاروں سے مشورہ بھی کیا اس میں اکثریت کی رائے تھی کہ ہندوستان چور دروازے کے ذریعے اندر گھسنے کی کوشش کررہا ہے اور وہ آڑ یہ لے رہا ہے کہ اتنے کروڑ مسلمان ہیں ہندوستان میں تو ان کو بھی یہاں نمائندگی ملنی چاہئے تو لوگوں نے کہا کہ بنیاد بنانی ہے تو پھر مسلمان تو اسرائیل میں بھی ہیں‘ اسرائیل کو بھی نمائندگی دیدیں۔ میانمار میں بھی ہیں ان کو بھی نمائندگی دے دیں تو پھر او آئی سی کے فورم کی افادیت کھو جاتی ہے۔ پاکستان اس کا فاﺅنڈنگ ممبر ہے فاﺅنڈنگ ممبر کے یہاں ایک محاذ جنگ کی کیفیت ہے۔ انہوں نے پاکستان پر جارحیت کی ہے پاکستان پر حملہ کیا ہے۔ ہماری افواج ان کا مقابلہ کررہی ہیں۔ اس سٹیج پر میں وہاں جاﺅں اور سشماسوراج کا پورا لیکچر سنوں میرے ضمیر نے گوارا نہیں کیا۔ نمبر 5۔ آپ کہتے ہیں کہ ہم جمہوریت ہیں‘ جمہوریت میں پارلیمان کو اہمیت دی جاتی ہے۔ پارلیمان نے متفقہ قرارداد پاس کی ہے بشمول پیپلزپارٹی کے بشمول ن لیگ کے اور بشمول ایم ایم اے کے کہ ہمیں اس میں نہیں جانا چاہئے۔ زرداری فرما تو رہے ہیں لیکن زرداری کے جو نمائندے تھے راجہ پرویزاشرف ان کے دستخط ہیں۔ پی ایم ایل کے دستخط ہیں وہ اصرار کررہے تھے اور ایک طرف آپ دنیا کو پیغام دینے جارہے ہیں۔ جوائنٹ سیشن پر کہ قوم یکجا ہے ہندوستان کے خلاف اور دوسری طرف یہ مجھے کہہ رہے تھے کہ اگر آپ جاتے ہیں تو جوائنٹ سیشن کا بائیکاٹ کریں گے ہم نے کیا حاصل کرنا تھا دنیا کو ہندوستان کا مقابلہ ہورہا ہے اور ہم یکجہتی کا پیغام دینا چاہ رہے ہیں اور قوم تقسیم ہورہی ہے میں نے قوم کو تقسیم ہونے سے بچایا۔ ایک طرف آپ کہتے ہیں پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتے ہیں تو میں نے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا ہے۔ قصوری صاحب نے کہا کہ جانا چاہئے بالکل گئے۔ ہمارے سفارتکار موجود تھے ہمارے سفارتکاروں نے وہاں قراردادیں پیش کیں اور وہاں جاکر انہوں نے جو پاکستان کا مو¿قف ہے ان کو واضح ہدایت تھی کہ اگر کوئی کوشش کی گئی بھارت کو مبصر کا سٹیٹس دینے کی کوشش کی گئی تو ان کی مخالفت کریں گے اور اس میں کچھ اور بھی دوست تھے جو ہمارے ساتھ آمادہ تھے۔ تو ہم نے مشکل حالات میں باوقار طریقے سے اپنے ایک دوست کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ انگیج بھی رہے۔ میری دو مرتبہ شیخ عبداللہ صاحب سے بات ہوئی اور ان کا یہ مجھے پیغام ملا کہ نہیں ہمیں احساس ہے کہ آپ کی مجبوری ہے اور چونکہ ہم دعوت دے چکے تھے اور پلوامہ کا واقعہ بعد میں ہوا اگر پلوامہ پہلے ہوچکا ہوتا تو ہم شاید دعوت پر بھی غور کرتے۔ اس سٹیج پر دعوت دیکر واپس لینا سفارتی آداب کے مناسب نہیں ہوگا۔ تو ہمارے تعلقات بھی نہیں بگڑے اور ہمارا احتجاج بھی ریکارڈ بھی اور ہمارے پارلیمان کی قرارداد کا احترام بھی ہوگیا۔
س: جناب یہ فرمایئے کہ ہم دیکھ رہے تھے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اپنی پرجوش تقریر کے اختتام کے بعد بات ختم کرنے کے آخر میں اچانک مائیک پر آئے وہ دوبارہ انہوں نے صرف ایک جملہ ادا کیا کہ ہم یکطرفہ طور پر بھارتی پائلٹ کو رہا کررہے ہیں کل کیا انہوں نے اس سے پہلے کابینہ میں یا آپ کی پارٹی میٹنگ میں کوئی مشورہ کیا تھا۔ لگتا تو یہ ہے کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا کیونکہ اگر یہ پہلے سے متفقہ فیصلہ ہوتا تو پھر وہ پہلے اس کا اعلان کرتے وہ تو اپنی بات ختم کرچکے تھے اور لگتا ہے کہ ان کو بعد میں خیال آیا یہ تاریخ کا ایک مرحلہ تھا لہٰذا صحیح صورتحال کیا ہے اس پر آپ روشنی ڈالئے۔
جواب: اس پر مشاورت ہوچکی تھی یہ اپنے خطاب کے اختتام پر خیر سگالی کے طور پر معاملات کو سدھارنے اور تناﺅ کو ختم کرنے کے لئے پاکستان ازخود یہ جسچر کرے گا لکھی ہوئی تقریر نہیں تھی لکھے ہوئے نوٹ نہیں تھے فی البدیہہ گفتگو کررہے تھے ان کے ذہن سے بات نکل گئی جب میں نے ان کو یاد دلایا تو جی ہمارا یہ ایک نقطہ رہ گیا ہے تو انہوں نے فوراً کھڑے ہوکر اس کا اظہار کردیا۔
سوال: یہ فرمایئے اس صورتحال میں ایک اہم سوال باقی رہ جاتا ہے کہ آج کے اخبارات میں روس اور اردن دو ممالک کی طرف سے ثالثی کی پیش کش آئی ہے اور آپ کا جواب اس کے ساتھ شائع ہوا ہے کہ آپ نے روس کی ثالثی جو ہے وہ قبول کرلی ہے۔ فرمایئے کہ کیا اس کی فارمل انوی ٹیشن آپ کو دے چکے ہیں یا اخباری بیان کو ہی یہ سمجھا جائے کہ ہم نے روس کو اپنا ثالث مان لیا ہے۔
جواب: میں نے تو آن دا فلور آف ہاﺅس یہ ذکرکیاکہ ان کی طرف سے ثالثی کی آفر آئی ہے اور پاکستان اس کے لئے تیار ہے اور جوائنٹ سیشن سے بڑا کوئی فورم میری نظرمیں ہے نہیں تو اس کو آپ فارمل سمجھیں پاکستان تیار ہے اب اس پر انہوں نے کہا کہ اگر دونوں فریق تیارہیں تو میں نے کہا پاکستان تیار ہے۔ بیٹھ کر گفت و شنید سے مسائل حل کرنے کے لئے بھارت کے ساتھ روس کے پرانے تعلقات ہیں ان سے آپ بات کرلیجئے ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں۔
سوال: سارے اخبارات میں ایک خبر شائع ہوئی ہے انڈیا نے جو پلوامہ حملے کے بارے میں ڈوزیئرز وہ حکومت پاکستان کو دے دیئے ہیں کیا آپ نے ان کا مطالعہ یقیناً کیا ہوگا آپ کے خیال میں ان ڈوزیئرز میں کیا بنیاد ہے اورکس مو¿قف پر انڈیا جو ہے قائم ہے اور خود آپ کے ذہن میں اس کا کیا جواب بنتا ہے کیونکہ بہت سارے دوستوں کا یہ کہنا ہے اورمختلف مذاکروں میں یہ بات آرہی ہے کہ ہم یقینی طور پربار بار یہ کہہ چکے ہیں تاہم تیار ہی ہیں۔ پلوامہ سانحہ کے بار میں کسی بھی قسم کی جوائنٹ تحقیقات کیلئے تیار ہیں لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جو جو اپنے طور پر انفرادی طور پر جو جدوجہد ہورہی ہے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے لئے ہم اس جدوجہد سے الگ بھی نہیں رہ سکتے اور نہ ہی اس کی مخالفت کرسکتے ہیں توکیا آپ نے وہ ڈوزیئرز دیکھے ہیں اور آپ کا اس پرفرسٹ ری ایکشن کیا ہے۔
جواب: جہاں تک کشمیرکا تعلق ہے ماضی کی حکومتوں سے اس حکومت کی پالیسی بڑی واضح ہے کہ ہم نے کوئی معذرت خواہانہ رویہ اپنایا ہی نہیں ہے۔ آپ نے ہاﺅس آف کامنز میں جاکر پوری فارن کمیٹی آف سینٹ کے ہمراہ جو میں نے وہاں مو¿قف وہاں پیش کیا ہے اقوام متحدہ کی رپورٹ اور30 اکتوبر کی ہاﺅس آف کامنز کی جو رپورٹ تھی اس کا حوالہ دیا توکشمیر پر ہمارا مو¿قف بڑا واضح ہے دوٹوک ہے اورکل کی جو ہماری جوائنٹ سیشن کی قرارداد ہے اس کامطالعہ کریں توکشمیر پر ہمارا مو¿قف واضح ہوگیا کہ مقبوضہ کشمیرکے کشمیریوں کو پڑھ کر اطمینان ہوگا۔ جہاں تک ڈوزیئرز کا تعلق ہے میں سمجھتا ہوں کہ کاش بھارت ڈوزیئرز پہلے بھجوا دیتا اور حملہ کا بعد میں سوچتا۔ بھارت نے حملہ پہلے کردیا جارحیت پہلے کردی اور ڈوزیئرز بعد میں بھیجا اب ڈوزیئرز کا ہم نے مطالعہ کیا ہے بس اس پرکمنٹ نہیں کرنا چاہوں گا اس لئے نہیں کرنا چاہوں گا کہ ہوسکتا ہے اس کی بنیاد پر ہم بیٹھ کر بات کریں ہم نے بات سے کبھی انکار نہیں کیا۔ ہمارے تو دیرینہ تنازعات ہیں۔ دہشت گردی ان میں سے ایک ایشو ہے لیکن اور بھی ہمارے ایشوز ہیں ان کا واحد حل جنگ نہیں گفت و شنید سے ہوسکتا ہے۔ آئیں بیٹھیں اور بات کریں۔ جب وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ آپ ایک قدم لیں امن کے لئے ہم دو لیں گے۔ ہماری یہی مراد تھے۔ جب انہوں نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نیویارک میں مل بیٹھیں اور آپس میں مسائل ڈسکس کریں تو ہماری یہی مراد تھی۔ ہم تیار ہیں بھارت کی سیاست ان کے راستہ میں رکاوٹ بنی ہوئی تھی اوراب الیکش کی جیت میں سرجیکل سٹرائیکس کی خواہش مجبوری بن گئی ہے آج میں نہیں کہہ رہا ہندوستان کی 21 سیاسی جماعتیں ہیں ان کی متفقہ رائے یہ ہے کہ پلوامہ کو سیاسی مقاصد کے لئے الیکشن کی جیت کے لئے استعمال کیا جارہا ہے اور اب بہت سے سوالیہ نشان اٹھنے شروع ہوگئے ہیں۔
سوال: یہ فرمایئے پاکستان کی حکومت اور فوج جو ہے بشمول ہماری وزارت خارجہ کے‘ہمارا مو¿قف یہ رہا ہے اور بڑی خوبصورتی کے ساتھ تصویر بنائی ہے کہ ہم نے کسی قسم کے جانی نقصان کئے بغیر ان کے حملے کا جواب دیا ہے لیکن جناب پہلے دن بھی چھ پاکستانی شہری ان کی فائرنگ سے شہید ہوئے ہیں اور آج بھی پتہ چلا کہ ان کی فائرنگ سے 4 پاکستانی شہید ہوچکے ہیں بلکہ دونوں پاکستانی فوج کے اہلکار ہیں۔ آپ یہ فرمایئے کہ ہم تو اپنی طرف سے یقینی طور پر امن کے خیرخواہ ہونے کے طور پر ہم اپنا نقطہ نظر واضح کرچکے ہیں لیکن یہ کس قسم کا خیر سگالی کا جذبہ ہے کہ جس کا جواب ہمیں نہیں مل رہا چھ آدمی پہلے شہید ہوچکے ہیں اور آج دو فوجی بھی اس کا شکار بن چکے ہیںکیا ہم اپنا وہی مو¿قف برقرار رکھیں گے کہ ہم نہیں چاہتے کہ ان کا کوئی جانی نقصان ہو۔
جواب: ایک سوچنے کا جذباتی انداز ہے اور ایک ہے ملک کے مفاد کو ملحوظ خاطر رکھنے کا مجھے بہت سی چیزوں کا ادراک ہے اور بہت سی چیزوں کا علم ہے پاکستان کی حکومت کی پالیسی ہے کہ معاملات کو ٹھنڈا کرنا اور ہندوستان کی پالیسی ہے معاملات کو بڑھانا یہ ان کی سیاسی ضرورت ہے اس میں شک نہیں کہ جو چھ شہری متاثر ہوئے اس کا ہمیں صدمہ ہے اس میں شک نہیں کہ آج دو شہادتیں ہوئیں اس کا ہمیں بے پناہ صدمہ ہے جو جنونی ہیںوہ یہی چاہتے ہیں کہ آپ ری ایکٹ کریں آپ اشتعال میں آئیں لیکن دنیا یہ دیکھ رہی ہے کہ اور آج امریکہ ہو‘ چین ہو‘ روس ہو یورپی یونین کے دیگر خطے کے ممالک ہوں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ہوں سبھی کہہ رہے ہیں کہ تحمل کا مظاہرہ کیجئے اگر ہم اس طرح ردعمل دیتے ہیں جس طرح مودی سرکار کررہی ہے تو اس سے معاملات بگڑیں گے حالات کا بگڑنا ہمارے مفاد میں نہیں ہے۔ کیونکہ کشمیر ان کے ہاتھ سے جاچکا ہے۔ ہندوستان کی پالیسی کی وجہ سے ان کا جو ظلم و بربریت جو انہوں نے طاری کی ہے اس سے کشمیری جو تھوڑا نرم گوشہ رکھتے تھے وہ بھی آج نالاں دکھائے دے رہے ہیں۔کشمیریوں پر ہندوستان کے سٹیٹ پر 10 حملے ہوئے‘ املاک پر حملے ہوئے ان کی جائیدادوں کو نذرآتش کیا گیا‘ گاڑیوں کو جلایا گیا‘ اس صورتحال میں آج جو دانشور ہے آج بھی ایک مشہور صحافی ہیں۔ ہندوستان کی جن کا ایک طویل مضمون چھپا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نریندرمودی کی غلط پالیسی سے وہ ایشو جو صرف نظر ہوچکا تھا کشمیرکا اس کو انٹرنیشنل طور پر ہائی لائٹ کردیا گیاہے اور آج دنیا یہ کہہ رہی ہے کہ کشمیر کا مسئلہ جو ہے وہ دو ایٹمی ملکوں کے درمیان فلیش پوائنٹ بن گیا ہے۔ اس پر ہندوستان نے اپنی ہی پالیسی کو ٹھیس پہنچائی ہے اور کشمیریوں کا شہادتوں کے باوجود نقطہ نظر اجاگر ہوا ہے۔ ایک واقعہ نے اور ان کے غلط ری ایکشن نے بغیر تحقیق کے جو ایشو دہائیوں سے دبائے بیٹھے تھے آج وہ اجاگر ہوگیا ہے۔
س: یہ فرمایئے سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کی بڑی شہرت ہے اور خیال تھاکہ وہ یہاں آئیں گے پھر وہ انڈیا جائیں گے قدرتی طور پر اس موضوع پر ضرور اظہارخیال ہوگا۔وہ یقیناً انڈین ہم منصب سے سسشما سوراج سے ضرور بات چیت کریں گے۔ موجودہ صورتحال پراب تک سعودی وزیر خارجہ کا جو شیڈول ہے وہ انڈیا جانے کے بارے میں اور پاکستان آنے کے بارے میں کیا ہے اور آپ کا مسلسل رابطہ ہے فرمایئے کہ اب تک اس کا نقطہ نظر کیا ہے کیونکہ پاکستان یہ جاننا چاہتا ہے کہ ہمارا بہترین دوست سعودی عرب ہے ‘ چین ہے اور ترکی ہے‘ ترکی کا ردعمل تو آچکا‘ چائنا کا ردعمل سامنے آیا ہے اور انہوں نے کسی کی لائن اختیار کرنے کے بجائے ایک جنرل رائے دی ہے۔ سعودی عرب اب کیا چاہتا ہے اس سے ہم سب آگاہی چاہتے ہیں۔
جواب: چائنا کل بھی ہمارا بااعتماد ساتھی تھا‘ آج بھی ہے۔ یہ جملہ کہہ دینا کافی ہے ترکی بالکل کل بھی ہمارے ساتھ کھڑا تھا آج بھی کھڑا ہے اور طیب اردوان سے وزیراعظم کی طویل گفتگو ہوئی ہے اور ترکی کے وزیر خارجہ کا مجھ سے رابطہ ہے۔ سعودی عرب کے ولی عہد اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور انہوں نے اپنے وزیرخارجہ سے کہا ہے کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کا دورہ کریں اور معاملات کو سلجھانے اور تناﺅ کو کم کرنے میں اپنا رول ادا کریں۔ سعودی عرب رول ادا کررہا ہے چنانچہ فیصلہ ہواکہ وہ دلی جائیں گے۔ اپنا پیغام وہاں پہنچائیں گے ان کا نقطہ نظر سنیں گے اپنا مو¿قف پیش کریں گے اور پھر اسلام آباد تشریف لائیں گے اور پھر ہم مل بیٹھیں گے میں ان کا منتظر ہوں انشاءاللہ آ رہے ہیں۔
سوال: یہ فرمایئے جیسا کہ آپ نے خود اظہار خیال کیا کہ ہمارے سفارتی مشن وہاں موجود تھا اور یقینی طور پر وہاں شریک لوگوں کو جو او آئی سی کی میٹنگ میں ان سے یقیناً اپنے طور پر بات چیت کی ہو گی آپ کا فیڈ بیک کیا ہے ہمارے سفارتی مشن سے کہ بہرحال اگرچہ سشماسوراج نے کوئی براہ راست پاکستان کا نام لیکر کچھ نہیں کہا لیکن انہوں نے پلوامہ حملے کے بار ے میں اس حوالہ سے بات کی ہے تو موضوع سخن تو مقبوضہ کشمیر ہی تھا جوکہ اس تنازع کا بنیادی حصہ ہے یہ فرمایئے کہ ہمیں کیا فیڈ بیک ملا ہمارے نہ جانے سے جو باقی ممبرز تھے او آئی سی کے تھے ان کا کیا مو¿قف سامنے آیا یا آپ کو کیا تاثر ملا کہ انہوں نے ہمارے نہ جانے کا کوئی نوٹس کیا ہے سنجیدگی سے یا نہیں لیا۔
جواب: انہوں نے وہاں نہ پاکستان کا ذکر کیا نہ پلوامہ کا ذکر کیا انہوں نے مجموعی طور پر دہشت گردی کا ذکر کیا۔ ظاہر ہے کہ دہشت گردی کے حق میں کون ہے یقیناً ہم بھی نہیں ہیں۔ ہم نے 70ہزار جانوں کی قربانی دی ہے یہ سارا کچھ دہشتگردی کے خلاف ہوا ہے۔ دنیا جانتی ہے ابھی اجلاس جاری ہے کہ جو بھی اجلاس کی نشست ہے۔ میں جب اجلاس مکمل ہو جائے گا میں آپ کو اسمنٹ دے دوں گا۔
بھارت کا نندن سے مجرموں جیسا سلوک ، نفسیاتی ہسپتال میں داخل ، چپ ڈھونڈنے کیلئے ننگا کر دیا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں) بھارت کا مسخ شدہ جمہوری چہرہ بے نقاب، پاکستان سے واپس پہنچنے پر بھارتی پائلٹ سے مجرموں جیسا تضحیک آمیز سلوک، ابھی نندن کا تفصیلی میڈیکل چیک اپ کراکے اہلخانہ سے مختصر ملاقات کرائی گئی۔پاکستان کی واپس جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن جیسے ایک روز پہلے تک بھارتی میڈیا ہیرو بنا کر پیش کرتا رہا مگر واہگہ سرحد پر زیرو پوائنٹ عبور کرتے ابھی نندن کو زیرو بنا دیا گیا۔بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے ساتھ دشمن ملک کی قید سے رہا ہونے والے جنگی قیدی جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ ابھی نندن کو کسی بھی بھارتی فوجی اہلکار نے سیلوٹ نہیں کیا اور اچھوتوں جیسا برتاﺅ کیا جا رہا ہے۔ ابھی نندن کو گزشتہ رات واہگہ بارڈر سے فوری طور پر سخت سیکیورٹی حصار میں نئی دہلی لے جایا گیا جہاں اسے فوجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں دن بھر اس کا تفصیلی ایم آر آئی اور سٹی اسکین کرایا گیا۔ایک روز پہلے سے ابھی نندن کے اہلخانہ کو دکھا کر انسانی ہمدری پیدا کی جارہی تھیں ابھی نندن سے اس کے اہلخانہ کی صرف دس منٹ کے لیے ملاقات کرائی گئی۔ اس کے بعد بھارتی پائلٹ کی اسی طرح ڈی بریفنگ شروع ہوگئی ہے جیسے ایک جنگی قیدی کی وطن واپس پر کی جاتی ہے۔ پہلے مرحلے میں ابھی نندن کو بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھرامن کے سامنے پیش کیا گیا۔اس موقع پر بھی اسے دس فٹ دور ایک اکیلی کرسی پر بٹھایا گیا اور اس موقع پر دیگر اعلی فوجی افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ابھی نندن سے مختلف سوالات کئے گئے۔بھارتی فوج نے اپنے ہی افسر کو ذہنی مریض قرار دے کر نفسیاتی امراض کے ہسپتال میں داخل کرا دیا پاکستان کی جانب سے خیر سگالی کے طور پر رہا کیے گئے ونگ کمانڈر ابھی نندن سے بھارتی فوج اور را کے پندرہ گھنٹے تک سوال جواب““ پاکستان کے ایجنٹ تو نہیں بن گئے““ کیا پاکستان اچھا لگنے لگا ہے یہ وہ سوالات ہیں جو پائلٹ ابھی نندن سے کیے گئے ابھی نندن کا خاندان پچاس سال سے بھارتی فضائیہ کیلئے خدمات سرانجام دے رہا ہے اس کے والد ائر مارشل ریٹائر ہوئے تھے۔کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج کی زیر حراست رہنے کے بعد اب بھارت جا کر ابھینندن کا حاضر سروس رہنا بظاہر مشکل نظر آ رہا ہے۔عین ممکن ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کو جبری ریٹائرمنٹ پر بھیج دیا جائے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاک فوج کی زیر حراست جس پائلٹ کو بھارتی میڈیا نے ہیرو بنا کر پیش کیا اس کی بھارت حوالگی کے بعد ہی اسے زیرو کر دیا گیا تھا۔ ابھینندن کو جب گذشتہ روز واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تو وہاں موجود بھارتی سپاہیوں نے اپنی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کو سلیوٹ تک کرنا گوارا نہیں کیا تھا۔ اور اب ابھینندن کو بھارت پہنچے اتنا وقت گزرنے کے باوجود انہیں تاحال گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو فوری واپس لایا جائے : عمران خان
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے کو بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی فوری وطن لانے کی ہدایت کردیں جبکہ قومی ایئر لائن نے ملک کے 4بڑے ایئر پورٹس سے فضائی آپریشن کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک کو ہدایات جاری کیں کہ وہ بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو فوری طور پر وطن واپس لانے کیلئے اقدامات اٹھائیں جس کے بعد پی آئی اے نے کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ایئر پورٹس سے فضائی آپریشن کا آغاز کردیا جہاں معمول کے مطابق پروازیں آپریٹ کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر پی آئی اے کے آپریشنل عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو جلد از جلد وطن لانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین اور خلیجی ممالک کے مسافر جن کے ویزے کی معیاد ختم ہو رہی ان کو ترجیح دی جارہی ہے۔ اب تک 5ہزار سے زائد مسافروں کو مختلف ممالک سے وطن واپس پہنچایا جاچکا ہے۔ دوسری جانب ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 4مارچ پیر کے روز دن ایک بجے سے بحال ہوگا، صورتحال کے مطابق ائیر پورٹ کا فلائٹ آپریشن شیڈول تبدیل ہوسکتا ہے۔ اس دوران لاہور سے بیرون اور اندرون ملک جانے والی 36جبکہ بیرون اور اندرون ملک سے لاہور آنے والی 38پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر ہوابازی محمد میاں سومرو کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے مسافروں کو ترجیحی بنیادوں پر واپس پہنچایا جا رہا ہے، عمرہ زائرین اور خلیجی ممالک کے مسافر جن کے ویزہ کی معیاد ختم ہو رہی ان کو ترجیح دی جارہی ہے۔ اب تک پانچ ہزار سے زائد مسافروں کو وطن واپس پہنچایا جا چکا ہے۔ محمد میاں سومرو نے کہا کہ پی آئی اے کے آپریشنل عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پی آئی اے کے مسافروں سے متعلق شعبہ جات مسلسل مسافروں کی رہنمائی میں مصروف ہیں اور تمام آپریشن کی نگرانی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک خود کررہے ہیں۔ گذشتہ روز پاکستان کی فضائی حدود کھولے جانے کے بعد پی آئی اے نے ملک کے چار بڑے ائر پورٹس سے فضائی آپریشن شروع کیا۔ جس کے بعد کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے پروازیں آپریٹ کی جارہی ہیں۔ جبکہ لاہور، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ سے فضائی آپریشن تاحال معطل ہے جو چار مارچ کو بحال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے اپنے تمام ائیر پورٹس پر فضائی آپریشن معطل کردیا تھا۔ پاکستان کی فضائی حدود کی پابندی کے باعث مشرق وسطی اور یورپ سمیت مختلف ممالک کی ائر لائنز کو روٹ تبدیل کرنا پڑا تھا۔ سعودی عرب، چین، برطانیہ، متحدہ عرب امارات سمیت متعدد ممالک سے آنے والی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی تھیں جس کے سبب چالیس ہزار سے زائد مسافر پاکستان نہیں پہنچ سکے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث نہ صرف دونوں ملکوں کے ائیر پورٹس بند ہوئے، بلکہ روٹس تبدیل ہونے سے مختلف ممالک کی ائیرلائنز کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارتی فوج کے سابق جنرل اپنی فورسز کے ترجمان پر برس پڑے
نئی دہلی (آن لائن)بھارتی فوج کے سابق جنرل اپنی افواج کے ترجمان پر برس پڑے، لےفٹےننٹ جنرل (ر)اےچ اےس پنانگ نے کہا ہے کہ گزشتہ 60گھنٹے مےں ہم اپنی ساکھ کھوچکے ہےں۔ ترجمان پاک فوج کے بےان سے حالات کا پتہ چلتا ہے ۔ ہماری افواج کے ترجمان منظر سے غائب ہےں۔ ہفتے کے روز بھارتی چےنل سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فوج کے سابق جنرل نے سخت ماےوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات سے متعلق صرف پاکستان سے معلومات مل رہی ہےں۔ جنرل (ر) اےچ اےس پنانگ نے کہا کہ ہم گزشتہ 60 گھنٹوں کے دوران اپنی ساکھ کھوچکے ہےں۔ ترجمان پاک فوج کے بےانات سے موجودہ حالات کا پتہ چلتا ہے ،ہماری افواج کے ترجمان منظر سے بالکل غائب ہےں پتہ نہےں ہماری افواج کے ترجمان کےاکر رہے ہےں۔