آئی ایس پی آر نے کمال حکمت عملی سے کشمیریوں کو بھارتی فوج، بھارتی قوم سے دور کردیا:بھارتی جنرل

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)بھارت کے سابق جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ ‘ہائبرڈ وار’ میں پاک فوج نے بھارت کو پچھاڑ کر رکھ دیا ہے اور پاکستان اطلاعات کی جنگ پورے طریقے سے جیت چکا ہے،
سابق بھارتی کور کمانڈر شمالی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عطا حسنین نے برطانوی تھنک ٹینک ‘انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز’ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ہمیں سکھایا کہ معلومات کی فراہمی کیا ہوتی ہے اور اس شعبے میں آئی ایس پی آر نے بھارت کو پچھاڑ دیا۔’انہوں نے کہا کہ ‘اگر کسی نے سکھایا کہ اطلاعات کے ساتھ کیسے کھیلنا ہے تو وہ آئی ایس پی آر ہے، آئی ایس پی آر نے کمال حکمت عملی سے کشمیریوں کو نہ صرف بھارتی فوج بلکہ بھارتی قوم سے بھی دور کردیا۔’لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عطا حسنین کا کہنا تھا کہ روایتی جنگ کا تصور اب ختم ہو چکا ہے، یہ ہائبرڈ وار کا دور ہے جس میں میڈیا بڑا ہتھیار ہوتا ہے جبکہ اس کا روایتی جنگ سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘امریکا نے یہ سیکھنے میں 18 سال لگا دیئے کہ اب روایتی جنگ سے فتح نہیں ملتی، دنیا میں دہشت گردی کی لہر ہے لیکن لوگ ہائبرڈ وار سے واقف نہیں، پاکستان نے معلومات میں انتہائی پیشہ وارانہ مہارت دکھائی اور بھارت کو اس میدان میں پیچھے چھوڑ دیا۔

فیصل مسجد میں گھٹیا ، شرمناک ، حرکات کی اجازت کس نے دی ؟

لاہور ( صدف نعیم ) یہ فوٹو سٹوڈیو یا فلم کا سیٹ نہیں ہے یہ ہے فیصل مسجد اسلام آباد ، جسے دن بہ دن مسجد کے درجے سے نکال کر نعوذباللہ تفریحی مقام بنایا جارہا ہے۔ جہنوں نے یہ گھٹیا حرکت کی ان سے پہلے مسجد کی انتظامیہ سے پوچھنا چاہیے کہ اس گھٹیا حرکت کی اجازت کس نے دی اور کتنا مال لے کر ایمان بیچا ہے؟ حکومت اس بے حیائی اور بے غیرتی کو کم از کم مسجد سے دور رکھے اور مسجد کو مسجد رہنے دے بلکہ اس میں آنے والوں کیلئے ضابطہ اخلاق بنایا جائے اور سب سے بڑھ کر مسجد میں یہ جو بےہودہ حرکت ہوئی ہے اس بارے انتظامیہ سے پوچھا جائے۔ مسجدوں کا احترام کرنا سیکھیں ورنہ سوشل میڈیا یہ بھی سکھا دے گا ۔

ڈالر کی قیمت 142 روپے ہوگئی، مہنگائی میں اضافے کا امکان

کراچی (آن لائن) ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ اور روپے کی قدر میں ایک مرتبہ پھر سے کمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 70پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 70پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 142روپے ہو گئی۔جبکہ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالرکی قدر140 روپے 79پیسے ہوگئی۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے ڈالر کی قیمت 200 روپے تک ہو جانے کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں جس پر 26 مارچ کو وزارت خزانہ نے وضاحت جاری کی اور بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کے حصول کے لیے ڈالر کے ریٹ سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔ ڈالر سے متعلق کئی خبریں زیر گردش تھیں کہ ملک میں ڈالر کا ریٹ 180روپے سے 200روپے تک جانے کا خدشہ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان آج لاہور میں وی آئی پی ٹرین ”جناح ایکسپریس “کا افتتاح کرینگے

لاہور( این این آئی)وزیر اعظم عمران خان آج بروز ہفتہ کو لاہور ریلوے اسٹیشن پر وی آئی پی ٹرین ” جناح ایکسپریس “ کا افتتاح کریں گے ۔وزیرا عظم کی ہدایت پر ٹرین کا کرایہ کم کر کے 6500روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ بچوں کا کرایہ4900روپے کرایہ رکھا ہے جس میں ناشتہ ، ڈنر اور لائٹ ریفریشمنٹ بھی دی جائے گی ۔ ٹرین میں ٹی وی، وائی فائی ، ہمہ وقت کیبن سروس، آن ویل ریسٹورنٹ ، بیڈنگ ، ساﺅنڈ سسٹم اور اسسریز کی سہولت بھی میسر ہو گی ۔ لاہور سے ٹرین دوپہر ڈھائی بجے جبکہ لاہور کینٹ سے سہ پہر تین بجے روانہ ہو گی۔ کراچی سے ٹرین سہ پہر تین بجے لاہور کےلئے روانہ ہو گی۔

بھارت میں پزیرائی ملتی ہے مگر پہلے پاکستان ، راحت فتح علی خان

کراچی(شوبزڈےسک) گلوکار اور موسیقار راحت فتح علی خان نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں پزیرائی ملتی ہے لیکن ہمارے لیے پاکستان پہلے ہے۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا ہے، جو کہ خاندان کے لئے اللہ کی طرف سے خاص اعزاز ہے کیونکہ حرم شریف میں عمرے کی ادائیگی کے دوران دعا مانگنے کے ایک گھنٹے بعد اس کی اطلاع ملی۔یہ خبر بھی پڑھیں آکسفورڈ یونیورسٹی سے راحت فتح علی خان کیلئے بڑا اعزاز راحت فتح علی خان نے کہا کہ بھارت میں فنکار کو پزیرائی ملتی ہے مگر پہلے پاکستان ہے، پاکستان میں حکومت کی جانب سے مجھے جو عزت اور پزیرائی ملی، اس سے مطمئن ہوں، جب کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضرورت مند فنکاروں کی دادرسی کے خصوصی منصوبے پر کام کررہے ہیں۔

سلمان اور دیپکا کے ایک ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

ممبئی (شوبزڈےسک)بھارتی اداکار سلمان خان نے اداکارہ دیپکا پڈوکون کے ساتھ اب تک کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق بالی ووڈ کے سلو میاں نے تقریبا ً ہربڑی اداکارہ کے ساتھ بالی ووڈ میں کام کیا ہے بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ آج کی کئی بڑی اداکاراﺅں کو انڈسٹری میں لانے والے وہ ہیں تو غلط نہ ہوگا، مگر دیپکا بولی وڈ کی وہ واحد اداکارہ ہیں جو آج تک سلمان خان کے مد ِمقابل نظر نہیں آئیں۔بالی ووڈ کی ہر نئی اداکارہ کا خواب سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ہے جبکہ سلو میاں کا خواب دیپکا کے ساتھ کام کرنا ہے، آج انہوں نے اس بات کا انکشاف کر ہی دیا۔
سلمان خان نے دیپکا کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ آج تک انہوں نے دیپکا کے ساتھ کیوں نہیں کام کیا۔ ایک انٹرویو میں سلمان خان نے بتایا کہ آج تک کسی ہدایت کار نے انہیں دیپکا کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہی نہیں کی۔سلمان خان نے مزید کہا کہ بلاشبہ دیپکا بولی ووڈ فلم انڈسٹری کی ایک بہت بڑی اسٹار ہیں اور وہ ا±ن کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند بھی ہیں لیکن فلحال وہ ابھی ا±ن کے ساتھ کام نہیں کررہے، ہاں البتہ اگر انہیں کوئی اچھی آفر ہوئی تو وہ یقیناً دیپکا کے ساتھ کام کریں گے۔دوسری جانب جب دیپکا سے اس بارے میں سوال کیا گیا کہ آپ نے اب تک سلمان کے ساتھ کام کیوں نہیں کیا توا ا±ن کا کہنا تھا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں کہا کہ میں سلمان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی میرے پاس اختیار نہیں ہے میں کسی کو منع کروں، مگر مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہر کام اپنے وقت پر ہوتا ہے اور سلمان کے ساتھ فلم بھی اپنے مقررہ وقت پر ہوگی۔

فواد عالم قومی سکواڈ میں انٹری نہ ملنے پر مایوس

لاہور (یواین پی )ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بھی پاکستانی سکواڈ میں جگہ نہ ملنا ان کیلئے سمجھ سے بالاتر ہے۔گزشہ روز میڈیا سے گفتگو میں ا نہوں نے کہا ہے کہ پہلے مصباح الحق اور یونس خان کی موجودگی کو میرے قومی ٹیم میں چانس نہ بننے کا باعث کہا جاتا رہا مگر ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی یہ سلسلہ برقرار ہے۔فواد عالم نے کہا ہے کہ قومی سلیکٹرز ہی بتا سکتے ہیں کہ انہیں کیوں منتخب نہیں کرتے لیکن وہ اپنی جانب سے کسی بھی ایونٹ میں ملنے والے موقع پر بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کا اصل ہدف کرکٹ کھیلنا ہے اور وہ اب بھی مایوس نہیں ہیں، پوری امید ہے کہ قومی اسکواڈ میں جگہ بنانے کا پھر سے موقع ملے گا۔واضح رہے کہکپتان سرفراز احمد سمیت 6کرکٹرز کو آرام کی غرض سے آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا گیا تھا۔اہم پلیئرزکی عدم موجودگی کے باوجود فوادعالم کو ٹیم میں واپسی کا موقع نہیں دیا گیا۔آسٹریلیاکیخلاف قومی ٹیم پہلے ہی سیریزہارچکی ہے،ورلڈکپ سے قبل گرین شرٹس کو انگلینڈکیخلاف سیریزبھی کھیلنی ہے۔