بھارت کی جانب سے کراچی اور بہاولپور میں بڑے دہشتگرد حملے کا خدشہ، ذرائع

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)اعلیٰ حکومتی ذرائع نے انکشاف کیا ہےکہ پاکستان پر میزائل حملے میں ناکامی کے بعد بھارت کراچی اور بہاولپور میں بڑے دہشت گرد حملے کراسکتا ہے ۔ نجی ٹی وی کے میزبان اور سینئر صحافی حامد میر کے مطابق اعلیٰ حکومتی ذمہ دار نے بتایا کہ ’پاکستان اور بھارت کی حکومت کے درمیان اس وقت براہِ راست کوئی رابطہ نہیں‘۔حامد میر کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ’اس تمام تر صورتحال کے باوجود پاکستان اور بھارت کی سیکیورٹی ایجنسیز کے درمیان رابطہ برقرار ہے اور یہ رابطہ 27 اور 28 فروری کی رات کو بھی ہوا تھا‘۔سینئر صحافی نے کہا کہ ’انہیں اعلیٰ حکومتی ذمہ دار نے بتایا کہ بھارت نے راجستھان کے ائیربیس سے پاکستان میں 6،7 جگہ پر میزائل حملے کا منصوبہ بنایا تھا، پاکستان کو اس منصوبے کا پتا چل گیا تھا کہ اس منصوبے میں اسرائیل بھارت کی مدد کررہا ہے اور یہ ان دونوں کا مشترکہ منصوبہ تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ’پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیز کو اس حملے کا قبل از وقت پتا چلا جس پر ایجنسیز نے بھارتی ایجنسیز کو خبردار کیا کہ ہمیں آپ کے منصوبے کا پتا چل گیا ہے اس لیے اگر آپ حملہ کریں گے تو ہم بھی تیار بیٹھے ہیں، ا?پ کے حملے کی جو شدت ہوگی تو ہمارا حملہ اس سے تین گنا زیادہ ہوگا‘۔حامد میر نے مزید بتایا کہ ’حکومتی ذمہ دار کے مطابق اطلاعات ہیں کہ بھارت کی طرف سے ایک میزائل حملے کا بھی منصوبہ بنایا گیا تھا یہ منصوبہ ناکام کرنے کے لیے پاکستان کی طرف سے کچھ تیسرے ممالک کی طرف سے بھارت کو پیغام دیا گیا کہ پاکستان پر حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور طریقے سے جواب دیں گے‘۔

جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی دھماکہ خیز واپسی ، کون سی تصویر ٹوئٹر پرشیئر کر دی ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے واپسی کی تیاری شروع کردی۔مارٹن کوبلر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں جلد ریٹائرمنٹ کی خبر دی جس کے باعث پاکستانی مداح مایوس ہوگئے۔چنچل مزاج جرمن سفیر نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں حلوہ بناتے دیکھا گیااپنی تصویر پر مداحوں سے رائے لیتے ہوئے مارٹن کوبلر نے کہا کہ آپ کا کیا خیال ہے کہ مجھے ریٹائرمنٹ کے بعد یہ کام شروع نہیں کرنا چاہیے، حلوہ بنانے میں میری مدد کریں۔جرمن سفیر کی ٹوئٹ کے بعد پاکستانی مداحوں نے مارٹن کوبلر کی ریٹائرمنٹ کی خبر کو مایوس کن قرار دیا ہے اور کہا کہ وہ انہیں پاکستان میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔راحیل بھٹی نامی ٹوئٹر صارف نے مارٹن کوبلر کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو کہیں بھی جانے کی ضرورت نہیں، اب آپ پاکستانی ہیں۔محمد حسن نامی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ سر پاکستانی قوم آپ کو ہمیشہ یاد رکھے گی، جب دنیا پاکستان کو دہشت گرد کہہ رہی تھی تو آپ نے دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھایا، سر ہم آپ کو بہت یاد رکھیں گے۔ملک جواد لکھتے ہیں، نہیں سر آپ واپس آکر پاکستان میں کاروبار کریں، انشائ اللہ پاکستان میں جلد اچھا وقت آرہا ہے۔عاصم اقبال نامی صارف نے مارٹن کوبلر کی ریٹائرمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، یہ سن کر بہت افسوس ہوا، آپ پاکستان کے دوست ملک جرمنی کے حقیقی سفیر ہیں، آپ نے پاکستان کا سافٹ امیج دکھانے میں جتے رہے اور پاکستان کے 22 کروڑ عوام آپ سے ہمیشہ پیار کرتے رہیں گے۔

پشاور زلمی کے 167 رنز کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ

ابو ظہبی (ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے 23ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کوئٹہ کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آخری مرحلہ ابو ظہبی میں جاری ہے جہاں 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے تو آندرے فلیچر اور کامران اکمل نے ٹیم کو 58 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، فلیچر 26 رنز کی اننگز کھیل کر محمد نواز کا شکار بنے۔

پورے سیزن میں آؤٹ آف فارم رہنے والے کامران اکمل نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے گراؤںڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیلے اور نصف سنچری اسکور کی، اس دوران انہیں امپائر کی جانب سے ایک موقع بھی ملا جب فواد احمد کی گیند پر امپائر نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ نہیں دیا۔ امام الحق 13 رنز بنانے کے بعد فواد احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
کامران اکمل 50 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 4 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ کیرن پولارڈ 21 گیندوں پر 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 7 چھکا اور 7 چوکے شامل تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فواد احمد، محمد نواز اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔