پاک فوج نے بھی کرتارپور بارے تائید ، حمایت کر دی

راولپنڈی(این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری امن کی طرف ایک قدم ہے جس کی ہمارے خطے کو ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر اپنے بیان میں آرمی چیف نے کہا کہ سرحد پر خار دار تاریں ایک خودمختار ریاست اس لیے لگاتی ہے تاکہ وہ غیر قانونی آمد و رفت کی نگرانی اور اسے روک سکے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ راہداریاں اور ابواب پرامن اور قانونی وزیٹرز کیلئے ہوتے ہیں اور یہی معاملہ ہمارے ہمسائیوں کیلئے ہے۔دریں اثناءبھارتی میڈیا کی طرف سے گوپال چاولہ کی آرمی چیف کے ساتھ لی گئی تصویر کو منفی انداز میں پیش کر نے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف بلاشناخت موقع پر موجود تمام مہمانوں سے ملے، بھارتی میڈیا کا گوپال چاولہ کی آرمی چیف کے ساتھ لی گئی تصویر دکھانا تنگ نظری ہے ¾امن کا اقدام پروپیگنڈے کی نذر نہیں کر ناچاہیے۔ آرمی چیف نے کہا کہ کرتار پور امن اس خطہ کی ضرورت ہے اور کرتار پور راہداری کھولنے کے فیصلہ امن کی طرف ایک قدم ہے۔ غیر قانونی کراسنگ روکنا خودمختار ریاست کا اقدام ہوتا ہے۔

صرف 3 دن سے دو ہفتے وزیراعلیٰ شکایات سیل میں کوئی بھی مسئلہ ہو، حل ہو جائیگا

لاہور (خبرنگار) وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس میں وزےراعلیٰ شکاےت سینٹرکا افتتاح کردےا۔ وزیراعلیٰ نے بٹن دبا کر وزیراعلیٰ شکایت سینٹر کا افتتاح کیا اورہیلپ لائن پر شہری کی شکایت بھی سنی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شکایت سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہآج پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنا ایک اور وعد ہ پورا کررہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب میں وزےراعلیٰ شکاےت سینٹر قائم کیا گیاہے۔ ابتدائی طو رپرصحت ،تعلیم ، پولیس اور ڈی سی آفس سے متعلق شکایات مخصوص نمبر پر درج کرائی جا سکیں گی کیونکہ عام لوگوں کے مسائل کو فوری حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، تاہم وزےراعلیٰ شکاےت سےنٹر کا دائرہ کارپنجاب بھر مےں بڑھائےںگے۔اس سےنٹر کے فعال ہونے سے گاو¿ں ،تحصےل اورضلع کی سطح پر شکاےات کا ازالہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دوردراز علاقوں سے لوگ اپنے مسئلے کے ازالے کے لئے وزےراعلیٰ آفس نہےں پہنچ سکتے ، اس سےنٹر کے باعث ان لوگوں کو سہولت ملے گی۔مےں نے دفاتر مےں بھی اوپن ڈور پالےسی اپنارکھی ہے ۔دفاتر مےں چٹ سسٹم کا خاتمہ کردےاگےاہے۔ وزےراعلیٰ شکاےت سےنٹر کوخود مانےٹر کروںگا اور اس سےنٹر کو موثر اورفعال بنائےںگے۔ مےڈےا سے بھی فےڈ بےک لوں گا۔ شکاےت سےنٹر مےں آنے والا مسئلہ تےن دن سے دو ہفتے مےں حل ہوگا۔سےنٹر مےں درج ہونے والے مسئلے پر فوری رسپانس سامنے آئے گا۔میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل کاشاہد ہوں۔مےں پسماندہ ترےن علاقے سے اےم پی اے بنا ہوں اورمجھے اپنے علاقے کے مسائل سے مکمل آگاہی ہے ۔ جنوبی پنجاب کے صوبے کے حوالے سے کام ہورہا ہے ۔ وفاق اورپنجاب مےں اس ضمن مےں علےحدہ علےحدہ کمےٹےاں تشکےل دی جا چکی ہیں ۔وزےراعظم عمران خان جنوبی پنجاب کے پےکےج کا اعلان کرےںگے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوابدےدی فنڈز کے اجراءکے حوالے سے کوئی ےوٹرن نہےں لےا گےا۔فنڈز کے اجراءکے حوالے سے باقاعدہ طرےقہ کار موجود ہے۔حکومت نے اےک مروجہ طرےقہ کار کے تحت امور سرانجام دےنے ہےں اوراخراجات کرنے ہےں۔ فنڈز کا اجراءاورحکومتی امورمکمل شفافےت سے ہوںگے اوراےک اےک پےسے کا حساب دےںگے۔ نئے بلدیاتی نظام کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئے بلدےاتی نظام کے مسودے پر بہت کام ہوچکا ہے۔ مےںنے نئے بلدےاتی نظام کے حوالے سے کوئی حتمی بات نہےں کی ۔نئے بلدےاتی نظام کے مسودے کی منظوری پہلے صوبائی کابےنہ دے گی اورپھر ےہ اسمبلی مےں جائے گا۔ پنجاب حکومت کی 100روزہ کارکردگی پرمےں خود مےڈےا کو برےفنگ دوںگا۔100روز مےں بے پناہ محنت سے کام کےا گےا ہے ۔مےرے گاو¿ں مےں بجلی نہےں تھی لےکن اب بجلی آگئی ہے اور مےں نے خود بجلی کے منصوبے کا افتتاح کےا ہے ۔ ابھی بجلی کو دےگر علاقوں مےں بھی لے کر جانا ہے ۔میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر تنازعات کے حل کے لئے مصالحتی کمےٹےاں بنا رہے ہےں ۔پنجاب حکومت 100روز مےں رےکارڈ قانون سازی کررہی ہے ۔اگلے ماہ کے شروع مےں پنجاب اسمبلی کے اجلاس مےں رےکارڈ قانون سازی ہوگی اور عوام کو علم ہوجائے گا کہ ہماری حکومت نے 100روز مےں کتنا کام کےا ہے اورسابق حکومتوں نے کےا کےا ہے؟ انہوں نے کہا کہ محمود الرشےد کے بےٹے کے معاملے پرحقائق کے مطابق انصاف ہوگا۔میڈیا کے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ تقررو تبادلے کرناہمارا استحقاق ہے اور آئےن مےں ہر حکومتی عہدے کے اختےارات کا تعےن کےا گےاہے۔ انہوں نے کہا کہ مےں مکمل بااختےار وزےراعلیٰ ہوں اور کوئی کسی کے اختےارات استعمال نہےں کرسکتا۔آئےن مےں گورنر،وزےراعلیٰ،سپےکراوروزراءکے اختےارات کا تعےن کردےاگےاہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزیرمحمد اجمل چیمہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر صحافی و کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شمالی چین میں فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج رکن قومی اسمبلی رمےش کمار نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے۔ حکومت بھرپور جذبے اور عزم کے ساتھ درست سمت کی جانب بڑھ رہی ہے ۔

پرویز خٹک کا پرانا کھاتا کھل گیا ، نیب ان ایکشن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے وفاقی وزیر داخلہ پرویز خٹک کا بھی پرانا کھاتہ کھول لیا، تفتیشی ٹیم نے مالم جبہ لیز سکینڈل کی تحقیقات کے بعد ریفرنس دائر کرنے کا کہہ دیا۔مالم جبہ غیر قانونی لیز سکینڈل میں نیب تفتیشی ٹیم نے سابق وزیرِاعلیٰ کے پی پرویز خٹک کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کر دی، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی ممکنہ شریک ملزم ہیں۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق نیب نے مالم جبہ کیس کی تحقیقات مکمل کر لی ہے جس میں ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل کر لئے گئے ہیں، تفتیشی ٹیم نے سفارش کی ہے کہ موجودہ وزیر داخلہ اور سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے۔نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریفرنس میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو شریک ملزم بنایا جائے، نیب ایگزیکٹو بورڈ ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے گا۔

نواز ، شہباز نے ملک کو بدنام کر دیا ، وزیراعظم نوجوانوں کو ترقی کا باعث سمجھتے ہیں : فیاض الحسن چوہان

لاہور (خبرنگار) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ دیرپا ترقی کے لئے نوجوانوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب نوجوانوں کو ملکی ترقی اور خوشحالی کے بہت اھم سمجھتے ہیں.ان خیالات کا اظہار پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے یہاں لاھور میں دو روزہ نیشنل پیس یوتھ فیسٹول سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔ اس فیسٹیول کا انعقاد چانن ڈیولپمنٹ ایسو سی ایشن (CDA) نے پنجاب یوتھ کونسل، سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنایزیشن (SSDA) اور آکسفیم پاکستان کے تعاون سے کیا تھا۔ علی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کے علی آڈیٹوریم میں منعقدہ دو روزہ فیسٹیول کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ھوئے فیاض الحسن چوھان نے کہا کہ جو پاکستان کی بات کرے گا اور نعرے لگائے گا اسکی عزت ھوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ واقعی پاکستان اور اسکی عوام کو سب پہ مقدم رکھتے ہیں انہوں نے پاکستانی لباس پہن کے اور چپل میں دنیا کے دورے کئے.”نوجوان،امن اور دیرپا ترقی”کے عنوان سے منعقدہ فیسٹیول میں مقررین نے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا جن میں“ دیرپا ترقی میں نوجوانوں کا کردار“ کو بہت پزیرائی ملی۔ فیسٹیول مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اعلی شخصیات کے علاوہ پاکستان بھر سے پانچ سو سے زیادہ نوجوان لیڈرز شریک ھوئے جنہوں نے دو روزہ اھم ترین فیسٹول کو سہی معنوں میں نوجوانوں کے لئے سنگ میل بنادیا۔ صوبائی وزیر نے CDA کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ نوجوانوں کو معاشرے میں اپنی صلاحیتوں کے بہترین اظہار اور آگے بڑھنے کے مواقع فراھم کرتی ہے.صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دو قومی نظریے کے خلاف کروڑوں روپے دینے کا وقت گذر گیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور خادم اعلی پنجاب نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا سابقہ دور میں دو قومی نظریہ پر حملہ کیا گیا مگر اب دو قومی نظریے کے خلاف بات کرنے کا دور گزر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے سیاسی جدوجہد میں وزیراعظم کا ھر موقع پر ساتھ دیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ انہیں قومی دھارے میں شامل کیا جائے.فیسٹیول کی سائیڈ لائن پر“نیشنل ٹیکس جسٹس یوتھ فلم فیسٹیول”کا انعقاد بھی ھوا جس میں پاکستان بھر کے نوجوان فلمسازوں کی متعدد شارٹ فلموں کی سکریننگ بھی کی گئی جنہیں شرکاءفیسٹیول سے زبردست پذیرائی ملی۔

انوشکااور ویرات شادی کی سالگرہ آسٹریلیا میں منائیں گے

ممبئی( شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی شادی کی پہلی سالگرہ آسٹریلیا میں منائیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی گزشتہ سال 11دسمبر کو اٹلی کے علاقے ٹسکنی میں شادی کے بندھن میں بندھے۔ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی دسمبر میں سیریز کھلینے کے لئے آسٹریلیا جائیں گے جبکہ انوشکا شرما فلم ”زیرو“ کی تشہیر سے چند روز کے لئے وقفہ لیں گی یہی وجہ ہے کہ وہ ان دنوں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔
جو نومبر کے آخر تک جاری رکھیں گی۔

آرمی چیف باجوہ دل میں بستے ہیں ، جپھی کو غلط رنگ نہ دیا جائے ، گوپال چاولہ کا بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سکھ رہنما گوپال چاولہ نے بھارتی میڈیا کو منہ تو ڑ جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی آرمی چیف ہمارے دلوں میں رہتے ہیں ، منفی باتیں کرنی ہیں تو مجھ سے نہ کریں، آرمی چیف ہم سے ہاتھ ملاتے ہیں تو فخر سمجھتے ہیں۔ تفصیل کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے جب گوپال چاولہ سے یہ سوال کیا گیا کہ آپ پاکستان کے آرمی چیف سے کیوں ملے تو سکھ رہنما نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ منفی باتیں کرنی ہیں تو مجھ سے نہ کریں، بات کوغلط موڑپر نہ لے جائیں اورجنرل باجوہ سے ہاتھ ملانے پر منفی پراپیگنڈا نہ کریں ، میں نے جنرل باجوہ سے ہاتھ ملایا ہے اور ان سے ملنے کواپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی آرمی چیف ہمارے دل میں ر ہتے ہیں ، بات کوغلط موڑ پر نہ لے جائیں ، پاکستان کے آرمی چیف ہم سے ہاتھ ملاتے ہیں تو فخر سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ملکوں میں بھائی چارہ اور دوستی چاہتے ہیں ، میری خوش قسمتی ہے کہ جنرل باوجوہ سے ملا،آرمی چیف تو محبتیں چاہتے ہیں ، عمران خان ، سدھو صاحب کی باتیں کریں منفی بات نہ کریں۔ گوپال چاولہ نے کہا کہ میں گور و دوارے ایسوسی ایشن کا چیئر مین ہوں اور یہ پروگرام تو منعقد ہی ہم نے کیا تھا۔ پاکستان گوردوارہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین گوپال چاولہ نے کہا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف ہماری جان ہیں وہ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں،ان سے ملنے کو اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہاتھ ملایا اورجپھی بھی ڈالی اس کو غلط رنگ نہ دیں،یہ پروگرام ہم نے ہی منعقد کیا تھا،آپ اس بات کو غلط رنگ مت دیں،ہمارا حافظ سعید کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،ہم بارڈر کھولنا چاہتے ہیں، اس وقت سدھو صاحب اور عمران خان صاحب کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے،اگر آپ کوئی منفی رنگ دینا چاہتے ہیں تو مجھ سے بات نہ کریں۔وہ بدھ کو بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ مصافحہ کرنے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان گوردوارہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین گوپال چاولہ نے کہا کہ پاکستانی آرمی چیف ہماری جان ہیں وہ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں،یہ پروگرام ہم نے ہی منعقد کیا تھا،آپ اس بات کو غلط رنگ مت دیں،بھارتی سیاستدان ناجوت سنگھ سدھو اس وقت پاکستان میں موجود ہیں، بھارتی خاتون وزیر ہرسمرت کور بادل یہاں موجود ہیں،ہم محبتیں بڑھانا چاہتے ہیں،باتوں کو منفی رنگ نہ دیں، میں نے پاکستانی آرمی چیف سے ہاتھ ملایا ہے اور ان سے جپھی بھی ڈالی ہے، اس کو غلط رنگ نہ دیں،ہم پاکستانی آرمی چیف سے ملنے کو اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں،پاکستانی آرمی چیف بھی محبتیں بڑھا رہے ہیں،حافظ سعید اس معاملے میں کہاں سے آ گیا، آپ اسے کیوں شامل کررہے ہیں، ہم محبتیں کرنے والے لوگ ہیں،ہمارا حافظ سعید کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،ہم بارڈر کھولنا چاہتے ہیں، لانگا کھولنا چاہتے ہیں، اپنی ارداس پوری کرنا چاہتے ہیں،اس وقت سدھو صاحب اور عمران خان صاحب کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے،اگر آپ کوئی منفی رنگ دینا چاہتے ہیں تو مجھ سے بات نہ کریں۔

پریانکا اور نک کی مہندی اور سنگیت کی تقریب آج ہو گی

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جوناس کی مہندی اور سنگیت کی تقریب آج ہو گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جوناس 2دسمبر کو جودھ پور کے امید بھون پیلس میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جو ہندی رسم و رواج اور عیسائی مذہب دونوںکے مطابق سر انجام پائے گی جبکہ ان کی مہندی اور سنگیت کی تقریب آج ہو گی جس میں نک جوناس اپنی منگیتر پریانکا چوپڑا کے لئے اپنے ہٹ گانے گائیں گے اور پریانکا چوپڑا اپنی فلموں کے گانوں پر ڈانس کریں گی اس کے ساتھ ان کی ہلدی یا مایوں کی رسم 30نومبر کو ہو گی۔

کترینہ کیف فلم میں نئے ہیئر سٹائل کےساتھ دکھائی دیں گی

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نئی فلم میں نئے ہیئر اسٹائل کےساتھ دکھائی دیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف، سلمان خان کےساتھ نئی فلم کی شوٹنگ کررہی ہیں ایسے میںکترینہ کے ہئیر اسٹائلسٹ نے ایک سیلفی سوشل میڈیا پرجاری کی ہے جس میں کترینہ نئے انداز کے گھنگھریالے بالوں کےساتھ نمایاں ہیں۔کترینہ ان دنوں فلم بھارت کیلئے دہلی شہر میں موجود ہیں۔

عمران خان کی کشمیر پر دو ٹوک بات ، آرمی چیف کا چاولہ سے مصافحہ بھارت کو ہضم نہ ہو سکا : ضیا شاہد ، اومنی گروپ سے زرداری کا کوئی تعلق نہیں ، سارے الزامات فرضی ہیں : قمر زمان کائرہ ، جب تک مودی اقتدار میں ہے پاک بھارت مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہو گی : عابدہ حسین ، چینل۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ بہت خوشی ہوئی ہے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر اور کھل کر کشمیر کی بات کی ہے اور مجھے یاد ہے کہ سابق حکمران کشمیر کا نام لیتے ہوئے ڈرتے تھے یہاں تک ایک بار راجیو گاندھی یہاں آئے تھے تو بے نظیر بھٹو نے میرٹ ہوٹل کے سامنے سے گزر جانا تھا تو کشمیر ہاﺅس کے بورڈ وہاں سے ہٹوا دیئے تھے کہ بورڈ دیکھنے نہ پائیں کہ یہاں کشمیر ہاﺅس ہے۔ حالانکہ وہ تو سرکاری دفتر ہے جس طرح سے پنجاب ہاﺅس ہے بلوچستان ہاﺅس ہے سندھ ہاﺅس ہے اس طرح سے کشمیر کے لئے بھی ایک ریسٹ ہاﺅس ہے جس کو کشمیر ہاﺅس کہا جاتا ہے۔ سو گز رسہ اور سرے پر گانٹھ کے مصداق ایک بات اتنی واضح طور پر اور اتنی کھل کر اور سچائی کے ساتھ عمران خان نے کہی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صرف ایک ہی بڑا مسئلہ ہے کشمیر اور اگر ہم بات چیت کر کے اس کو ختم کر لیں اور پھر انہوں نے یورپ کی ریاستوں کی مثال دی کہ جرمنی اور فرانس اتنے سالوں سے بلکہ صدیوں سے ایک دوسرے سے برسرپیکار رہے لیکن ان کی صلح ہو گئی اور سارے ملکوں نے دیکھتے ہی دیکھتے کتنی ترقی کی ہے۔ جنگ سے تباہ حال جرمنی کی اکنامک گروتھ دیکھیں۔ مشرقی اور مغربی جرمنی بھی تقسیم ہو چکا تھا۔ اور ان لوگوں نے فہم و فراست سے کام کیا اور گفت و شنید سے ان دونوں کے درمیان دیوار برلن ہوتی تھی۔ مشرقی جرمنی بہت پیچھے رہ گیا اور مغربی جرمنی یورپ سے تعلقات کی بنا پر بہت ترقی کر گیا تھا چنانچہ کہا جاتا تھا کہ ایک طرف غربت ناچتی ہے اور دوسری طرف دولت اور صنعت کی کرشمہ سازی ہو رہی ہے۔
ضیا شاہد نے کہا وہ کرتار پورکوریڈور سنگ بنیاد کی تقریب میں نہیں آئیں مگر اس پر بہت سخت بیان دے دیا اور خود نہ آنے کے باوجود کہہ دیا کہ سارک کانفرنس ہونے والی اس میں مودی شامل نہیں ہوں گے اور پاکستان سے کوئی مذاکرات اس وقت تک نہیں ہوں گے جب تک ہندوستان میں حملے بند نہ کریں۔ یہاں جس طرح سے سکھ لیڈر گوپال کا استقبال کیا گیا اور پاکستان آرمی چیف نے سب سے ہاتھ ملا رہے تھے ان سے بھی ہاتھ ملایا تو اس کو جس طرح سے انڈین میڈیا نے نمایاں کیا ہے اور جس طرح انڈیا نے الزامات لگائے ہیں آپ کیا سمجھتی ہیں کہ پاکستان کی طرف سے خیر سگالی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا ہے لیکن ہمیں تو انڈیا کی طرف سے دور دور تک مصالحانہ رویہ نظر نہیں آ رہا۔ میں آپ سے پوچھنا چا ہتاہوں کہ آپ وزڈم کے اعتبار سے یہ بتایئے کہ جب تک کشمیر کا بنیادی مسئلہ درمیان میں ہے ہم آج راستہ کھول رہے ہیں اور وہاں سکھوں کے متبرک مقام بھی ہے تو یہ خوشی کا موقع ہونا چاہئے تھا دونوں ملکوں کے درمیان کہ بڑی بات چیت کے بعد اس راستے کا اجراءہوا لیکن جس طرح سے انڈیا نے ٹیک اپ کیا ہے۔ جس طرح سے ری ایکشن کا اظہار کیا ہے ناراضگی کا اظہار کیا ہے مجھے تو ممبئی حملوں کے بعد یا ایک آدھ چھوٹے موٹے واقعات کے بعد پچھلے 10,8 برس سے وہاں کوئی حملہ بھی ایسا نہیں ہوا جس میں پاکستان کو براہ راست ملوث دکھایا گیا ہو یا الزام بھی لگایا گیا ہو بھارت کون سے حملوں کی بات کر رہا ہے جو ہم ان پر کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مودی سارک ممالک کی کانفرنس میں بھی شریک نہیں ہو سکتے اور مذاکرات کا دروازہ بھی نہیں کھول سکتے۔
سابق سفیر سیدہ عابدہ حسین نے کہا ہے کہ جب تک بھارت میں نریندرا مودی اقتدار میں ہے ہندوستان پاک تعلقات میں کوئی بھی پیش رفت نہیں ہو گی۔ وہ پاکستان کو بڑی میلی آنکھ سے دیکھتے ہیں اور ان کو قطعی طور پر پاکستان سے مذاکرات کرنے میں دلچسپی نہیں ہے تو ہم کتنی بھی کوشش کریں وہ اس معاملے میں قطعی طور پر ہمارے معاون ثابت نہیں ہوں گے اور وہ کسی قسم کی گفتگو کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں گے۔
ضیا شاہد نے کہا ممبئی حملے اور ایک آدھ واقعہ جیسے ٹرین پر حملہ ہوا تو اس کا الزام بھی پاکستان پر لگا تھا پچھلے 10,8 سال سے وہ کون سے حملے ہیں جو عام شہریوں پر کئے گئے ہیں جس کا الزام آج سشما سوراج نے آج اپنی پریس کانفرنس میں لگایا ہے کچھ آپ بتا سکتی ہیں۔ سیدہ عابدہ حسین نے کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ سشما سوراج کے الزام میں کسی قسم کی حقیقت نہیں ہے ایسے ہی الزام برائے الزام والی بات ہے کوئی ایسا وقوعہ نہیں ہوا اور نہ کسی قسم کی وہاں پر ہماری جانب سے کچھ نہیں ہوا بلکہ وہ ہمارے ہاں دہشتگردی کراتے رہے ہیں اور کلبھوشن یادیو کا واقعہ سب کے سامنے ہے۔
ضیا شاہد نے پوچھا کہ پچھلے دنوں اجمل قصاب والا قصہ سامنے آیا جس کا پاکستان پر الزام لگا اور بہت شور بھی مچا کہ ہم نے ایک بندہ ٹرینڈ کر کے بھیجا۔ اب پتہ چل رہا ہے کہ وہ انڈیا کا رہنے والا تھا وہاں اس کا پاسپورٹ تھا وہاں اس کا شناختی کارڈ تھا وہاں اس کے بجلی کے بل تھے اس کی رہائش کو مستقلاً انڈین علاقے میں تھی۔ جس طرح آپ نے شروع ہی میں تشخیص کر دی کہ جب تک مودی ہے ہمیں اچھے مذاکرات کی طرف جاتا راستہ نظر نہیں آتا۔ انڈیا میں الیکشن ہونے والے ہیں آپ کا کیا تجزیہ ہے کہ مودی کے اس دعوے کے باوجود کہ مجھے مسلمانونں کو ووٹ نہیں چاہئیں۔ کیا نریندر مودی اس بار پھرالیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔
سیدہ عابدہ حسین نے کہا کہ راہول گاندھی کی قیادت ابھی کوئی موثر ثابت نہیں ہو رہی لگتا ہے مودی ایک اور ٹرم حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ہندوستان چونکہ ہمارے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہتا وہ الزام برائے الزام لگاتا ہے وہ دہشتگردی کی گردان کرتے رہیں۔ ہم نے دہشتگردی اپنے ملک سے جڑ سے اکھاڑ کر باہر پھینک دی ہے اور اب ایسے وقوع شاذو نادر ہی ہوتے ہیں تو ہندوستان کے الزام میں کوئی وزن نہیں ہے۔
ضیا شاہد نے کہا کہ چینی سفارتخانے پر حملے کے تانے بانے بھی بھارت سے مل رہے ہیں۔ بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ پاکستان میں دہشتگردی کرانے میں ملوث ہے جس کی زندہ مثال کلبھوشن یادیو ہے جو اپنے تمام جرائم کو تسلیم بھی کر چکا ہے۔ کرتار پور بارڈر کھولنے کی تقریب میں وزیراعظم کے ساتھ آرمی چیف بھی موجود تھے۔ آرمی چیف کی وزیراعظم کے ساتھ موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں جو پاکستان کے استحکام کی نشانی ہے۔ بھارت کا یہ پروپیگنڈا بھی آج غلط ثابت ہو گیا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت تو اچھے تعلقات چاہتی ہے تاہم فوج مداخلت کرتی ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں اور مسائل کا حل چاہتے ہیں۔
منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کے گرد گھیرا تیزی سے تنگ ہو رہا ہے۔ اومنی گروپ کے فنانشل افسر اسلم مسعود بارے خبر ہے کہ وہ زرداری کے خلاف وعدہ معاف بننے جا رہے ہیں۔ جے آئی ٹی نے آصف زرداری اور فریال تالپور سے پوچھ گچھ کی ہے شنید ہے کہ بلاول بھٹو سے بھی تحقیقات کی جا سکتی ہے۔ لگ رہا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سب حقائق واضح ہو جائیں گے۔ چیف جسٹس لندن میں کہہ چکے ہیں کہ لانچوں کے ذریعے بھاری پیمانے پر منی لانڈرنگ کی جاتی رہی وقت آ گیا ہے کہ ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔ سابق ایم این اے مرحوم میاں عثمان کے بھانجے میاں نعمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ان پر پارکنگ ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں یہ بڑے سنجیدہ الزامات ہیں جن کا جواب لیگی ترجمان کو دینا چاہئے۔
شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف این آر او مانگ رہے ہیں۔ شیخ صاحب پہلے بھی کہتے رہے ہیں کہ نوازشریف نہیں اصل کرپشن تو شہباز شریف کرتے رہے ہیں۔ بہت کسی حکومتی اور اپوزیشن شخصیات کے پاس اقامے ہیں جو چھپا کر رکھے گئے ہیں اقامہ رکھنے کا مقصد آنے جانے کی سہولت سے زیادہ بینک اکاﺅنٹ کھولنے میں آسانی تھی۔ شہباز شریف خاندان میں بھی کافی افراد کے پاس اقامے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں دبئی کے ایک سرکاری افسر بتاتے نظر آتے ہیں کہ مریم نواز کو انہوں نے اقامہ جاری کیا جو گھریلو ملازمہ کا تھا۔ دولت کی ہوس انسان کی آنکھوں پر پٹی باندھ دیتی ہے۔ شیخ رشید نے جو دعویٰ کیا ہے ظاہر کرتا ہے کہ ابھی بہت سے اقامے مزید منظر عام پر آئیں گے۔
پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کے کیسز کافی دیر سے چل رہے ہیں۔ آصف زرداری کا اومنی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے انور مجید اس کے مالک ہیں جو زرداری سے بہت پہلے سے کاروبار کر رہے ہیں۔ آصف زرداری کے خلاف کیسز ہیں تو وہ خود ان کا جواب دیں گے۔ تعلقات تو ہر کاروباری کے دوسرے افراد سے ہوتے ہیں کیا صرف تعلقات کی بنا پر بھی کسی کو جرم میں شامل قرار دیا جا سکتا ہے۔ زیادہ وقت نہیں گزرا جب میڈیا پر ”عجب کرپشن کی غضب کہانیاں“ دن رات سنائی جاتی تھیں تو ان میں سے کیا نکلا کچھ بھی نہیں، کہاں گئے وہ سارے سو موٹو جو ہمارے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار چودھری لیتے رہے۔ آصف زرداری کے خلاف جو خبریں چلائی جا رہی ہیں وہ صرف قیافوں پر مشتمل ہیں ان میں کوئی ایسی خبر یا رپورٹ نہیں ہے جو کسی تحقیقاتی ادارے نے جاری کی ہو۔ اگر سارے الزامات جو آج زرداری پر لگائے جا رہے ہیں کل غلط ثابت ہو جاتے ہیں تو آج جو آصف زرداری کی شخصیت کا منفی تاثر پیش کیا جا رہا ہے جو سیاسی طور پر بہت بڑا نقصان ہے اس کا ازالہ کون کرے گا۔ یہاں تو ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کو نہیں بخشا گیا ان کے خلاف کیا کیا نہ کہا گیا تھا۔ محترمہ بینظیر کے خلاف کیسے پروپیگنڈے کئے جاتے رہے، جسٹس قیوم سے ان کے خلاف غلط فیصلے کرائے جاتے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی والوں کے ساتھ جو زیادتی کی جاتی رہی ہیں ان کا ازالہ کون کرے گا۔

کپل شرماکی شادی کا دعوت نامہ منظرعام پر آگیا

ممبئی (شوبزڈیسک) بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما کی شادی کی خبروں کےساتھ ہی ان کی شادی کا دعوت نامہ منظرعام پر آگیا۔ کپل شرمانے سوشل میڈیا پر شادی کا کارڈ پیش کردیاہے جسکے مطابق کپل اپنی منگیتر گینی سے 12 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔ دعوت نامہ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے انہوں نے تمام لوگوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔ کپل کے چاہنے والوں نے بھی انہیں ڈھیروں مبارکبادوں سے نوازتے ہوئے ان کے نئے شو اور نئی زندگی کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیاہے۔

کامیاب دفاعی نمائش سے پاکستان کے دشمنوں کو واضح پیغام گیا:سعید آسی ، وزیراعظم نے قائداعظم کی 11اگست کی تقریر کا حوالہ دیا اس پر مکمل عمل ہونا چاہئے: خالد چودھری ، بھارت کو سکھوں کے دباﺅ کے تحت کرتارپور راہداری کھولنے پر راضی ہونا پڑا: میاں افضل ، اجمیر شریف درگاہ جانیوالے پاکستانیوں کو بھارت سہولت نہیں دیتا: آغا باقر ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی خالد چودھری نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کا قیام 70سال میں کئے گئے پاک بھارت اخراجات کا سنگ میل ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قائداعظم کی 11اگست کی تقریر کا حوالہ دیا۔ اس تقریر میں من و عن عمل ہونا چاہیے۔ کرتارپور راہداری آگے بڑھنے کیلئے اچھا اقدام ہے اب گیند بھات کی کورٹ میں ہے۔ بھارتی حکومت نے خوشی سے اجازت نہیں دی بلکہ اگلے سال الیکشن میں پنجاب میں سکھوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے اسے تسلیم کیا۔ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ہوتا۔ پاکستان اور بھارت مذاکرات اور تجارت کریں تو دونوں کو بہت فائدہ مل سکتا ہے۔ ملکوں میں کوئی مستقل دوستی یا دشمنی نہیں ہوتی۔ حکومت نے احتساب کرنا ہے تو بلاامتیاز کرلے۔ سیاستدانوں کے علاوہ دیگر اداروں کا بھی احتساب کیا جانا چاہیے۔ اصل طاقت ہتھیار نہیں مضبوط قوم ہوتی ہے۔ پانچ چھ ہزار نیشن صرف ایک مذاق ہے۔ پنشن کم ازکم تنخواہ کے برابر ہونی چاہیے۔ کالم نگار سعید آسی نے کہا کہ بھارت نے پہلے دن سے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا۔ اس کی سیاست صرف منافقت ہے۔ کرتارپور بارڈر پر کھلی چھوٹ دیدی گئی تو اس سے نقصان ہوگا۔ پہلے ہی پاکستان افغان بارڈر پر کھلی چھوٹ سے نقصان اٹھارہا ہے بھارت میں یہ الیکشن پاکستان دشمنی کے نام پر جیتا جانا ہے۔ ہم اسے کیسے دوست مان سکتے ہیں۔ حکومت اگر واقعہ احتساب چاہتی ہے تو بلاامتیاز کرے پھر نوازشریف اور علیم خان کے کیسز میں فرق نہ کرے۔ کامیاب دن کی نمائش سے پاکستان کے دشمنوں کو واضح پیغام گیا ہے۔ کہ ہم کمزور نہیں ہیں۔ ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافہ خوش آئند ہے۔ سینئر صحافی میاں افضل نے کہا کہ بھارت کو سکھوں کے دباﺅ کے باعث کرتارپور راہداری کھولنے پر راضی ہونا پڑا۔ ایک جپھی نے کمال کردیا پاکستان تو امن چاہتا ہے۔ بھارت کی نیت میں کھوٹ ہے نیت میں کھوٹ ہو تو مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی بھارت کو ہضم نہیں ہوسکتی۔ منی لانڈرنگ کیس میں درجنوں جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے اربوں روپے باہر بھیجے گئے ایسا کرنے والے سب مجرموں کو گرفتار کرنا چاہیے دفاعی نمائش کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے اس سے عوام کو بھی اچھا پیغام جاتا ہے۔ ای او بی آئی کے پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کوش آئند اقدام ہے۔ سینئر تجزیہ کار آغا باقر نے کہا کہ کرتارپور راہداری کھولنے کے حوالے سے پاکستان نے بڑی فراخدلی کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ نے حوصلہ شکن بات کی۔ پاکستان امن قائم کرنے کے حوالے سے اقدامات جاری رکھے گا۔ پاکستان تو سکھ برادری کو سہولت دینے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے جبکہ بھارت جانے والے پاکستانیوں کو اجمیر شریف درگاہ پر جانے کے حوالے سے کوئی سہولت نہیں دی جاتی پاکستان اور بھارت اگر امن قائم کرنے پر تیار ہوجائیں تو دونوں ملکوں سے غربت کم کی جاسکتی ہے۔ اسلحہ سازی کے حوالے سے پاکستان ترقی کررہا ہے۔

کرینہ کپوراور پریانکا چوپڑااب چھوٹی سکرین پر اکٹھی

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ کی دو سپرسٹارز کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑا چھوٹی اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ینہ کپور اور پریانکا چوپڑا کسی فلم میں نہیں بلکہ چھوٹی اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گی۔ اداکارہ کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑا کو کافی ود کرن کے شو میں بطور مہمان مدعو کیاگیاہے ۔میزبان کرن جوہر کرینہ اور پرینکا سے ان کے فنی و ذاتی زندگی کے سفر پر گفتگو کرینگے۔پرینکا کی شادی کے باعث شو کی ریکارڈنگ موخر کردی گئی ہے۔ شادی کے بعد پرینکا، کرینہ کےساتھ شو پر آئیں گی۔

ہاکی ورلڈ کپ میں بھارت اور بلجیم کا فاتحانہ آغا ز

بھوبنیشور(سپورٹس ڈیسک)14ویں ہاکی ورلڈکپ میں میزبان بھارت نے جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0سے شکست دیدی،بلجیم نے کینیڈاکیخلاف 2-1سے فتح نام کی۔بھارت کے شہر بھوبنیشورمیں 14ویں ہاکی ورلڈکپ کے پہلے روزگروپ سی میں میزبان بھارت نے جنوبی افریقہ کیخلاف عمدہ کھیل کامظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کو سنبھلنے کاکوئی موقع نہ دیا۔ پہلے کوارٹر کے10ویں منٹ میںمندیپ سنگھ نے بھارتی ٹیم کو سبقت دلائی۔2منٹ بعدآکاش دیپ نے برتری دوگنا کردی۔تیسرے کوارٹرمیںسمرن جیت اورلالت اپادیو نے گول کرکے سکور4-0کردیا۔آخری کوارٹرمیں سمرن نے ایک اورگول کرکے بھارت کو5-0سے فتح سے ہمکنارکرادیا۔گروپ سی کے ایک اورمیچ میں بلجیم نے کینیڈاکو2-1سے قابوکیا۔فاتح ٹیم کےلئے فیلکس اورتھامس نے گول سکورکیے۔ ٹورنامنٹ میں آج پول اے کے دو میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ ارجنٹائن اور سپین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ 19 روز تک جاری رہنے کے بعد 16 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی جن میں میزبان بھارت کے علاوہ پاکستان، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ، سپین، فرانس، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، آئرلینڈ، چائنا، بیلجیئم، کینیڈا، جنوی افریقہ، ہالینڈ، جرمنی اور ملائیشیا شامل ہیں۔ عالمی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم میگا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کررہی ہے۔