تازہ تر ین

ہاکی ورلڈ کپ میں بھارت اور بلجیم کا فاتحانہ آغا ز

بھوبنیشور(سپورٹس ڈیسک)14ویں ہاکی ورلڈکپ میں میزبان بھارت نے جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0سے شکست دیدی،بلجیم نے کینیڈاکیخلاف 2-1سے فتح نام کی۔بھارت کے شہر بھوبنیشورمیں 14ویں ہاکی ورلڈکپ کے پہلے روزگروپ سی میں میزبان بھارت نے جنوبی افریقہ کیخلاف عمدہ کھیل کامظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کو سنبھلنے کاکوئی موقع نہ دیا۔ پہلے کوارٹر کے10ویں منٹ میںمندیپ سنگھ نے بھارتی ٹیم کو سبقت دلائی۔2منٹ بعدآکاش دیپ نے برتری دوگنا کردی۔تیسرے کوارٹرمیںسمرن جیت اورلالت اپادیو نے گول کرکے سکور4-0کردیا۔آخری کوارٹرمیں سمرن نے ایک اورگول کرکے بھارت کو5-0سے فتح سے ہمکنارکرادیا۔گروپ سی کے ایک اورمیچ میں بلجیم نے کینیڈاکو2-1سے قابوکیا۔فاتح ٹیم کےلئے فیلکس اورتھامس نے گول سکورکیے۔ ٹورنامنٹ میں آج پول اے کے دو میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ ارجنٹائن اور سپین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ 19 روز تک جاری رہنے کے بعد 16 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی جن میں میزبان بھارت کے علاوہ پاکستان، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ، سپین، فرانس، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، آئرلینڈ، چائنا، بیلجیئم، کینیڈا، جنوی افریقہ، ہالینڈ، جرمنی اور ملائیشیا شامل ہیں۔ عالمی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم میگا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کررہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv