سری نگر(ویب ڈیسک) ارم حبیب نے مقبوضہ کشمیر کی پہلی مسلمان خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ذرائع کے مطابق ارم حبیب اس وقت دہلی میں کمرشل پائلٹ کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے کلاسز لے رہی ہیں اور اس ماہ کمرشل پائلٹ کے طور پر وہ ایک ایئرلائن میں شمولیت اختیار کرنے جارہی ہیں۔30 سالہ ارم حبیب کو بچپن سے ہی پائلٹ بننے کا شوق تھا، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اسی شعبے میں ڈگری حاصل کی۔ارم حبیب نے پائلٹ بننے کے لیے ابتدائی تربیت 2016 میں امریکا کے شہر میامی میں حاصل کی۔ارم حبیب نے بتایا کہ ‘چونکہ میں ایک کشمیری مسلم لڑکی تھی تو سب حیران رہ جاتے تھے کہ میں پائلٹ بن رہی ہوں’۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی پہلی خاتون پائلٹ تانوی رائنہ ہیں جنہوں نے 2016 میں ایئر انڈیا میں شمولیت اختیار کی تھی۔
Monthly Archives: September 2018
جس ملک میں چیف جسٹس چھاپے مارے تو ہم کیا کہیں گے: زرداری
کراچی(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے چیف جسٹس کے چھاپے کے دوران شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی برآمدگی پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ جس ملک میں چیف جسٹس چھاپے مارے تو ہم کیا کہیں گے۔گزشتہ روز کراچی کی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظور کی تھی تاہم ان کی جانب سے ضمانتی مچلکے جمع نہیں کرائے گئے تھے۔ہفتے کے روز سابق صدر آصف زرداری ضمانتی مچلکے جمع کرانے بینکنگ کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کرائے۔ضمانتی مچلکوں پر ا?صف زرداری اور ان کے ضامن عاشق حسین نے دستخط کیے۔
ہیلی کاپٹر کا تذکرہ
اس موقع پر آصف زرداری نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیئے، صحافی کے سوال پر کہ آج پھر گاڑی میں آئے ہیلی کاپٹر میں نہیں؟ سابق صدر نے جواب دیا کہ ہیلی کاپٹرکی بات ہو رہی ہے، دیکھیں کب ملتا ہے۔صحافی نے سوال کیاکہ ہیلی کاپٹر تو سستا ہوگیا ہے، آصف زرداری نے کہا کہ سن رہا ہوں 50،55 میں سفر ہوتا ہے۔
شرجیل میمن کے معاملے پر ردعمل
صحافی کی جانب سے بتایا گیاکہ چیف جسٹس نے اسپتال میں چھاپا مارا ہے جس میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمد ہوئی ہے۔اس پر سابق صدر کاکہنا تھا کہ جس ملک میں چیف جسٹس چھاپے مارے ہم کیا کہیں گے۔ایک صحافی کی جانب سے کہا گیاہے کہ آپ کو چیف جسٹس کے دوروں پر اعتراض ہے مگر شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمد گی ٹھیک ہے؟سابق صدر نے کہا کہ مجھے صرف یہ پتا ہے سپریم کورٹ میں اور بھی 5 ہزار کیسز ہیں، یا لاکھ کیسز ہیں ان پر بھی زور ہونا چاہیے۔
صدارتی امیدوار پر گفتگو
آصف زرداری سے سوال کیا گیا کہ سنا ہے صدارتی انتخاب ون ٹوون ہوگا آپ اعتزاز احسن کو دستبردار کرالیں گے ؟انہوں نے جواب دیاکہ ہوسکتا ہے مولانا فضل الرحمان دستبردار ہوجائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے گرین پاکستان مہم کا آغاز کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک)) وزیراعظم عمران خان نے گرین پاکستان مہم کا آغاز کر دیا، ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں مہم کے آغاز کے موقع پر عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پودے لگائے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گرین پاکستان مہم کا آغاز کر دیا، ایوان وزیراعلی لاہور میں مہم کا افتتاح کرتے ہوئے عمران خان اور وزیراعلی پنجاب نے ایک ایک پودا لگایا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب پولیس کو سیاسی اثرورسوخ سے آزاد کرائیں گے، سرکاری افسروں کو بھاری تنخواہوں پربھرتی نہیں کیا جائے گا، پنجاب میں خیبر پختونخوا طرز پر نیا بلدیاتی نظام متعارف کرائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ 100 دن کےاندر صحت اور تعلیم میں تبدیلی کا پلان واضح کر دیں گے، سبسڈی پر چلنے والے منصوبوں کا فوری آڈٹ کرایا جائے گا۔
دبئی سے پاکستانیوں کے اثاثے واپس لانے کیلئے کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کے اثاثوں کا معاملہ دیکھنے والی کمیٹی نے رپورٹ جمع کرادی جس کے مطابق سب سے پہلے دبئی سے اثاثے واپس لانے کے لیے کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ میں بیرون ملک سے پاکستانیوں کے اثاثے واپس لانے کے معاملے پر گورنر اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے ٹی او آر سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے سب سے پہلے دبئی سے پاکستانیوں کے اثاثے واپس لانے کے لیے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے ایف آئی اے، ایف بی آر اور نیب پر مشتمل جوائنٹ ٹاسک فورس بنانےکا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے پاس متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے اثاثوں کی کافی معلومات ہیں اور کمیٹی سب سے پہلے دبئی سے پاکستانیوں کے اثاثے واپس لانے پر کام کرے گی۔کمیٹی برطانیہ میں پاکستانیوں کے اثاثوں پر ایف بی آر کے پاس معلومات کا بھی جائزہ لے گی اور جوائنٹ ٹاسک فورس بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں کو طلب کرے گی۔جوائنٹ ٹاسک فورس میں پیش نہ ہونے والوں کے نام مناسب اقدامات کے لیے سپریم کورٹ کو دیئے جائیں گے جب کہ پیش ہونے والوں سے غیر ملکی اثاثوں پر بیان حلفی طلب کیے جائیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی میں غیرملکی اثاثوں کی ملکیت تسلیم کرنے والوں سے منی ٹریل مانگی جائے گی تاہم بیان حلفی میں غیرملکی اثاثوں سے انکار پر مناسب کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔سپریم کورٹ میں پیش رپورٹ کے مطابق غیر ملکی اثاثوں کی منی ٹریل پیش نہ کرنے پر قانون نافذکرنے والے ادارے اثاثے ضبط کریں گے جب کہ کمیٹی اپنی رپورٹ ہرماہ سپریم کورٹ میں پیش کرےگی۔جے ٹی ایف قومی اداروں سے معلومات لینے اور بیرون ملک سے رجوع کرسکے گی
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
لاہور (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور، اور شیخوپورہ سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ہفتہ کے روز درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ خوش قسمتی سے زلزلے کی شدت کم تھی جس کے باعث کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
عرفان خان کے کینسر کا سن کر دھچکا لگا ان کیلئے دعاگوہوں، دپیکا پڈوکون
ممبئی(ویب ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اداکار عرفان خان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عرفان خان کے کینسر کی خبرسن کردھچکا لگا تھا۔حال ہی میں بھارتی ویب سائٹ نیوانڈین ایکسپریس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے عرفان خان کے کینسر سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عرفان خان ایک عام انسان سے بڑھ کرہیں، میں ان سے بے حد محبت کرتی ہوں، یہ سب کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے لیکن عرفان خان کے کینسر کی خبر سن کر میں گنگ رہ گئی تھی۔
دپیکا نے کہا میں اپنے ماضی کے تجربات کی روشنی میں کہہ رہی ہوں کہ زندگی اتنی بھی آسان نہیں، کسی کے ساتھ کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔دپیکا پڈوکون نے عرفان خان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں ان کے ساتھی اداکار جلدی ٹھیک ہوجائیں۔
18 قیراط سونے کی لگژری کار لیمبورگینی پاکستان پہنچ گئی، مالک بارے جان کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جائیگا
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سونے کی لگڑری کار لیمبورگینی ایونٹیڈر (Lamborghini Aventador ) پاکستان پہنچ گئی۔لیمبورگینی ایونٹیڈر (ایس کے ایم کے ایڈیشن) لگڑری گاڑی تین روز قبل برطانیہ سے دبئی درآمد کی گئی تھی، جو اب اسلام آباد پہنچی ہے۔یہ گاڑی 18 قیراط سونے سے بنائی گئی ہے جس کی قیمت 18 کروڑ روپے ہے۔اس گاڑی کے مالک کا تعلق اسلام آباد سے ہے، جنہوں نے اس کی درآمد کے لیے حکومت پاکستان کو 10کروڑ روپے سے زائد ڈیوٹی اور ٹیکسز ادا کیے۔کسٹمز حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ چمچماتی نئی لگڑری گاڑی کو پاکستان لانے کے لیے کسٹم ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی اور 2 فیصد دیگر ٹیکس کی ادائیگی کی گئی ہے۔
خاتون اول اچانک لاہور کے دارالشفقت پہنچ گئیں،شاندار اعلان کر دیا
لاہور(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان اس وقت دورہ لاہور پر ہیں اور زمان پارک میں موجود ہیں جبکہ اس موقع پر ان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ عمران بھی ان کے ہمراہ ہیں تاہم بشریٰ بی بی لاہور میں واقع دارلشفقت میں یتیم بچوں کیلئے کھانا لے کر پہنچ گئیں ہیں۔ خاتون اول بشریٰ عمران لاہور میں واقع دارالشفقت یتیم بچوں کیلئے کھانا لے کر آئیں ہیں اور ممکنہ طور پر وہ خود بھی یتیم بچوں کے ساتھ کھانا کھائیں گی اور وقت گزاریں گے۔ بشریٰ عمران کو بچے بطور وزیراعظم کی اہلیہ دیکھ کر بہت خوش ہو رہے ہیں۔ بشریٰ بی بی نے دارلشفقت کے مختلف ڈپارٹمنٹس کا دورہ بھی کیا اور بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم گزشتہ روز اپنے پہلے لاہور کے دورے پر آئے ہیں۔
بھارتی گاؤں میں بچے، بڑے اور بوڑھے سب ہی بچھوؤں کی پوجا کیوں کرنے لگے، چونکا دینے والے انکشافات
کرناٹاکا:(ویب ڈیسک) بھارت کے ایک گاؤں میں بچے، بڑے اور بوڑھے سب ہی بچھوؤں کی پوجا کرتے ہیں۔ کبھی وہ زہریلے بچھو ہاتھوں میں رکھتے ہیں تو کبھی انہیں سر پر اور اپنے منہ میں بھی رکھ لیتے ہیں۔کرناٹکا میں واقع ایک چھوٹے سے دیہات نیگا پنچامی میں لوگ بچھوؤں کو دیوتا کا درجہ دیتے ہیں ۔ ہرسال ایک خاص تہوار میں بچے ، خواتین اور حضرات قریبی چھوٹی پہاڑی پر جاتے ہیں جسے چیلینا بیٹا یعنی بچھو پہاڑی کا نام دیا گیا ہے۔ یہاں ایک بت پر ناریل، تیل اور دوسرے چڑھاوے چڑھائے جاتے ہیں۔اس کے بعد لوگ ان بچھوؤں سے کھیلتے اور ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ دیہاتیوں کا اصرار ہے کہ اس ایک دن بچھوؤں کی بڑی تعداد اچانک نمودار ہوتی ہے اور عام حالات میں اتنے بچھو وہاں موجود نہیں ہوتے۔ اسی بنا پر لوگ اسے ایک اہم واقعہ قرار دیتے ہیں۔لوگوں کا خیال ہے کہ بچھو ان کی حفاظت کرتے ہیں اور اگر انہیں منہ میں بھی رکھ لیا جائے تب بھی وہ نہیں کاٹتے۔ یہاں تک کہ بچے بھی بے خوف ہوکر اس خطرناک کیڑے سے کھیلتے ہیں۔لوگوں کا دعویٰ ہے کہ ہزاروں افراد اپنے اپنے انداز سے بچھو اٹھاتے ہیں لیکن اب تک کسی کی موت اور کاٹنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
بھارتی اداکارہ جوہی چاولا پاکستان کے مختصر دورے کے بعد دبئی روانہ
کراچی: (ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ جوہی چاولا پاکستان کے مختصر دورے کے بعد دبئی روانہ ہوگئیں۔جوہی چاولا کچھ روز قبل کراچی آئی تھیں، جہاں انہوں نے خوب سیر سپاٹے کیے۔اداکارہ نے کراچی میں اپنی موجودگی کے حوالے سے ٹوئٹر کے ذریعے پرستاروں کو آگاہ کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی تھی۔
” فوری طور پر اس کو ہسپتال کی بجائے جیل پہنچاﺅ “ اہم شخصیت کا حکمنامہ آ گیا
کراچی (ویب ڈیسک ) چیف جسٹس ثاقب نثار نے خفیہ طور پر اور اچانک ضیاالدین اور جناح ہسپتال میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پر چھاپہ مارا تاہم ضیاالدین ہسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے میں شراب کی بوتلیں اور منشیات برآمد ہوئیں جس کے بعد انہیں جیل سے واپس کراچی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار دورہ کرنے کے بعد سپریم کورٹ رجسٹری پہنچے جہاں انہوں نے اٹارنی جنرل کو معاملے کو دیکھنے کا کہا تاہم سماعت کے اختتام کے بعد ڈی جی جیل خانہ جات سیدھے ضیاالدین ہسپتال پہنچے اور انہوں نے شرجیل میمن کو واپس کراچی سینٹرل جیل منتقل کر دیا جبکہ ان کا کمرہ بھی سیل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہناہے کہ شرجیل میمن کا نجی ہسپتال میں کمرہ سربمہر کر دیا گیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس نے ادارہ امراض قلب میں زیر علاج قیدیوں کے ریکارڈ کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہے جبکہ کئی زیر علاج قیدیوں کو واپس جیل منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔چیف جسٹس نے شرجیل میمن کے کمرے پر چھاپہ مارا تو وہ تقریبا تین منٹ تک کمرے میں رہے اور انہوں نے پی پی پی کے رہنما کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دیا۔واضح رہے کہ شرجیل میمن پانچ ارب سے زائد کی مبینہ کرپشن کے کیس میں گرفتار ہیں۔
سری نگر: بھارتی فوج نے اگست میں 34 کشمیریوں کو شہید کیا، کے ایم ایس
سری نگر( ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 34 کشمیریوں کو شہید کردیا۔مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس میں گزشتہ ماہ بھی 34 کشمیریوں کو شہید کیا گیا جن میں ایک کشمیری خاتون بھی شامل ہیں۔گزشتہ ماہ جعلی مقابلے میں 2 کشمیریوں کو شہید بھی کیا گیا جب کہ پیلٹس گن کی شیلنگ اور فائرنگ سے 483 کشمیری زخمی ہوئے۔کےایم ایس کے مطابق مقبوضہ وادی میں گھر گھر تلاشی کے دوران 196 کشمیری گرفتار کیے گئے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کا اچانک ہسپتال چھاپہ شرجیل میمن پھنس گئے ، شراب کے نشے میں دھت ؟
کراچی (ویب ڈیسک ) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکوکراچی کےاسپتالوں میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پرچھاپوں کے دوران شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں، منشیات اور سگریٹ کے پیکٹ ملے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی کے 3 اسپتالوں کا دورہ کیا۔ پہلے وہ ڈاکٹر عاصم کے نجی اسپتال پہنچے جہاں شرجیل میمن زیرعلاج ہیں۔ وہ صرف وہاں زیر علاج شرجیل میمن کے کمرے میں گئے، انہوں نے شرجیل میمن سے انتہائی مختصر ملاقات کی۔ شرجیل انعام میمن کے کمرے میں علاج نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔ اس موقع پر وہاں انہیں شراب کی بوتلیں، سگریٹ کے پیکٹ اور دیگر منشیات ملیں جن کی انہوں نے خود تصاویر اتاریں۔نجی اسپتال کے بعد چیف جسٹس نے جناح اسپتال اور این آئی سی وی ڈی میں بھی چھاپے مارے جہاں انور مجید اور حسین لوائی زیرعلاج ہیں۔ چیف جسٹس نے انورمجید کے کمرے میں مختلف اشیا کا جائزہ لیا اورکچھ ریکارڈ بھی تحویل میں لیا۔اسپتالوں میں چھاپوں کے بعد چیف جسٹس کراچی رجسٹری پہنچے جہاں انہوں نے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت اچھے کام کیے مگر یہ دیکھیں، ذرا اس طرف بھی توجہ دیں ، شرجیل میمن کے کمرے سے تین شراب کی بوتلیں ملیں، جب شرجیل سے پوچھا تو کہا کہ یہ میری نہیں۔