دربار پر سجدہ کرنا مہنگا پڑ گیا ، اہم ساتھی ساتھ چھوڑ گئے

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رکن مجلس عامہ مفتی سعید خان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر کے دربار پر جھک کر بوسہ دینے کے عمل پر برس پڑے ہیں اور کہاہے کہ یہ افعال شرک اور گبیرہ گناہ پر مشتمل ہیں، ہم اس سے بیزاری کا اظہار ا س لیے کرتے ہیں کہ اللہ ہم سے قیامت میں یہ نہ پوچھے کہ ہم ان کے حمایتی اور طرف دار تھے اور ووٹ ان کو دیا کرتے تھے۔تفصیلات کے مطابق مفتی سعید خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جو کچھ کیا ہے ، کوئی پوچھنے اور سننے والا نہیں کہ یہ سارے لیڈر کیا کرنے جارہے ہیں ، محض اس لیے غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ آپ کو حکومت مل جائے گی ، ہم نے مانا کہ آپ کو حکومت مل جائے گی ، ہم نے مانا کہ آپ نے پوری دنیا پر حکومت کر لی لیکن خدا کو بھی منہ دکھانا ہے ، امت مسلمہ میں کوئی ایک فرقہ اس بات کا قائل ہوا ہو کہ تم سجدہ جیسی ہیت بنا اور جا کر چوکھٹ کو چومو ، کون اس بات کا قائل ہے ؟ چار طبقات گنے جاتے ہیں اور چاروں کے علماءسے پوچھو اور وہ اسے برا ہی کہیں گے ، یہ جہالت کا فعل ہے ، یہ فعل جائز نہیں ، ممکن ہے کہ خدا پوچھے کہ یہ کیا حرکت کی ، خدا نہیں بھی پوچھے اور ہمیں بھی پوچھے کہ تم کہاں تھے اور تم کیوں نہیں بولے ، یہ فعل شرک اور کبیرہ گنا ہ پر مشتمل ہے ، ہم اس سے بیزاری کا اظہار ا س لیے کرتے ہیں کہ اللہ ہم سے قیامت میں یہ نہ پوچھے کہ ہم ان کے حمایتی اور طرف دار تھے اور ووٹ ان کو دیا کرتے تھے۔

ریحام خان نے داڑھی والی تصویر بنانے کیلئے کس مفتی کی تصویر استعمال کی؟ ایسی حقیقت سامنے آ گئی کہ ہر پاکستانی دنگ رہ جائے گا

لاہور (ویب ڈیسک ) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی داڑھی والی تصویر شیئر کی تو سب دنگ رہ گئے اور تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔عوام نے اس تصویر پر ریحام خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تو مذہبی رہنماﺅں اور علماءکرام کی جانب سے بھی سخت ردعمل دیکھنے میں آیا اور اب یہ بھی معلوم ہو گیا ہے کہ ریحام خان نے یہ تصویر بنانے کیلئے کس مفتی کی تصویر کو ایڈیٹ کیا۔یہ تصویر کسی اور کی نہیں بلکہ مفتی اسماعیل منک کی ہے جو اپنے بیانات کے دوران ہلکے پھلکے مزاح کیلئے بہت مشہور ہیں اور سوشل میڈیا پر سنجیدہ سوالات کے جوابات کچھ ایسے انداز میں دیتے ہیں کہ ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔

شعیب ملک نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا انتہائی شانداز اعزاز اپنے نام کر لیادیا

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان زمبابوے میں سہ فریقی سیریز کھیل رہاہے جہاں آج پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیاہے جس میں شعیب ملک نے 37 رنز کی اننگ کھیلتے ہوئے ٹی ٹوینٹی کا اہم ترین اعزاز اپنے نام کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کو بتایاکہ شعیب ملک ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 2 ہزار رنزبنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں اور انہوں نے اہم ترین سنگ میل عبور کر لیا ہے ، اس سے قبل یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے کھلاڑی برینڈم میکالم اور مارٹن گپٹل نے حاصل کیا تھا۔