بھارتی ریاست اترکھنڈ میں بس گہری کھائی میں گرگئی، 40 سے زائد مسافر ہلاک

نئی دلی (ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست اترکھنڈ میں مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ اترکھنڈ کے ضلع پوری گھروال کے علاقے دھوما کوٹ میں مسافروں سے بھری بس گہری کھائی میں گر گئی جس کے باعث 40 سے زائد مسافر ہلاک ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر اپریشن شروع کیا جس کے دوران 20 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئی جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔گھروال کے کمشنر دلیپ جوالکر کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور ہلاک افراد کی تعداد میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ضلع پوری گھروال کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس جگت رام جوشی کا کہنا ہے کہ حادثہ گیون گاو¿ں کے قریب پیش آیا جب کہ مسافر بس میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے جو 200 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف

ہرارے (ویب ڈیسک ) سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا ہے۔ہرارے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی تو قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ محمد حفیظ اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ پر 13 رنز کی شراکت قائم کی تھی کہ محمد حفیظ 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز طلعت حسین بھی زیادہ دیر کریز پر کھڑے نہ رہ سکے اور 10 رنز بنا کر چیبھایا کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ دے کر چلتے بنے۔کپتان سرفراز احمد اور فخرزمان نے تیسری وکٹ پر 34 رنز جوڑے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 78 تک پہنچا تھا کہ کپتان ہمت ہار بیٹھے اور 16 رنز بنا کر کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔ فخر زمان نے نمایاں بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سینچری کی اور 61 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔شعیب ملک اور آصف علی نے پانچویں وکٹ پر شاندار کھیل پیش کیا اور مقررہ اوور میں ٹیم کا اسکور 182 تک پہنچایا، شعیب ملک 24 گیندوں پر 37 اور ا?صف علی 21 گیندوں پر 41 رنز بنا کر ناٹ ا?و¿ٹ رہے۔ سابق کپتان محمد حفیظ کو حتمی گیارہ کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ عثمان شنواری کو موقع دیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، حسین طلعت، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، ا?صف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز اور حسن علی ٹیم کا حصہ ہیں۔

نگران حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے، خورشید شاہ

سکھر(ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے۔خورشید شاہ نے نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے، سابقہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو نہ دی جائے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہم پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، نگران حکومت کو گزشتہ حکومت کی ڈگر پر نہیں چلنا چاہیے اور فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔نگران حکومت کا عوام پر پیٹرول بم: پیٹرول 7 روپے 54 پیسے اور ڈیزل 14 روپے مہنگا۔ گزشتہ روز نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جس کے مطابق پیٹرول 7 روپے 54 پیسے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت ساڑھے 99 روپے ہوگئی جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 119 روپے 31 پیسے ہوگئی۔

این اے 155 ملتان: امیدواروں کی حتمی فہرست میں پی ٹی آئی امیدوار کا نام غائب

ملتان( ویب ڈیسک )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155 کے لیے جاری کردہ امیدواروں کی حتمی فہرست میں تحریک انصاف کے کسی بھی امیدوار کا نام موجود نہیں۔ تحریک انصاف کے امیدوار ملک عامر ڈوگر نے این اے 155 ملتان سے کاغذات نامزدگی اور پارٹی ٹکٹ جمع کرایا تھا تاہم امیداروں کی حتمی فہرست میں نہ تو ان کا نام موجود ہے اور نہ ہی تحریک انصاف کے کسی امیدوار کا نام ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 155 کی حتمی فہرست ریٹرننگ افسر نے تیار کی ہے۔مذکورہ حلقے سے پی ٹی آئی امیدوار عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ حتمی فہرست میں غلطی سے ان کا نام نہیں لکھا گیا، غلطی کی نشاہدہی کرادی گئی ہے اور الیکشن کمیشن کچھ دیر میں نئی فہرست جاری کردے گا۔

الیکشن کمیشن انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرنے میں ناکام

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ترمیمی شیڈول کے باوجود الیکشن کمیشن آف (ای سی پی) انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست تاحال جاری نہیں کر سکا۔ 8 جون کو جاری ہونے والے ترمیمی شیڈول کے مطابق 30 جون تک امیدواروں کو انتخابی نشان تفویض کرکے ان کی فہرست جاری کرنا تھا۔رابطہ کرنے پر ای سی پی حکام نے بتایا کہ اس ضمن میں کوئی قانون شکنی نہیں ہوئی کیونکہ ریٹرنگ افسران نے حتمی فہرست اپنے آفس کے باہر آویزاں کردی ہے اور امیدواروں کو اس کی کاپیاں بھی فراہم کردی گئی ہیں۔ان کے مطابق ریٹرنگ افسر امیدواروں کی فہرست ضلعی ریٹرنگ افسر کو ارسال کرتا ہے جو بعدازاں ضلعی الیکشن کمشنر کو ملتی ہے اور وہ ریجن الیکشن کمشنر کو بھیجوا دیتے ہیں، اس کے بعد فہرستیں بیلٹ پیپر کی اشاعت کے لیے روانہ کردی جاتی ہیں۔ای سی پی کے پلان کے مطابق تمام پرنٹنگ بیلٹ پیپرز کی طباعت کا عمل مورخہ یکم جولائی (آج) سے شروع ہو جائے گا۔بیلٹ پیپر کی طباعت سے قبل ای سی پی امیدوار کے لیے انتخابی نشان کے حوالے سے خود بڑی مشکل کا شکار تھا۔

مریم نواز آزاد امیدوار، انتخابی نشان پینسل

لاہور (ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-125 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے ’پینسل‘ کا انتخابی نشان جاری کر دیا گیا۔مریم نواز نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے-125 اور این اے – 127 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، بعد ازاں مسلم لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے انہیں این اے 127 سے ٹکٹ جاری کیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جب حلقہ جات کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی تو این اے 125 سے مریم نواز کا نام موجود تھا، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے وحید عالم خان کو ٹکٹ جاری کیا تھا، جس پر الیکشن کمیشن نے انہیں شیر کا انتخابی نشان جاری کیا، دوسری جانب مریم نواز کو پینسل کا نشان الاٹ ہوا۔لاہور کے این اے 125 سے مجموعی طور پر 14 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں مریم نواز کا نام شامل ہے۔

ٹی 20 رینکنگ، پاکستان بدستور پہلے نمبر پر براجمان

دبئی (اے پی پی) پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، بھارتی ٹیم ایک درجہ ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آ گئی، آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ کے ہاتھوں واحد ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کے بعد ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلی گئی۔ آئی سی سی نے بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت پاکستانی ٹیم 131 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے، بھارتی ٹیم آئرلینڈ کو ٹی ٹونٹی سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کر کے ایک درجہ ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آ گئی، آسٹریلوی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلی گئی، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔

وہ وقت دور نہیں جب فلم انڈسٹری پیروں پر کھڑی ہو گی:سےد نور

لاہور(شوبزڈیسک) ہدایتکارسےد نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے نئے باصلاحیت نوجوان بہترکام تخلیق کررہے ہیں جو فلم انڈسٹری کو اس کے صیح مقام تک لے جانے میں مددگار ثابت ہونگے۔اپنے اےک انٹر وےو مےں سےد نور نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے فلم انڈسٹری میں نئے ہدایتکاروں کو مکمل اور بھرپور انداز میں حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے تاکہ یہ مزید بہتر انداز میں اپنا کام دنیا کے سامنے پیش کر سکیں اب وہ وقت دور نہیں جب پاکستان فلم انڈسٹری اپنے پیروں پر کھڑی ہوجائے گی، پاکستان فلم انڈسٹری میں ہمیشہ سے محدود وسائل میں ہمارے ہدایتکار کام کرتے آرہے ہیں۔
اب فلموں کی طرف سرمایہ کاری ہونا شروع ہوئی ہے۔

لیلیٰ نے دوبارہ فلموں میں بھرپور واپسی کا اعلان کردیا

لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ میں نے ابھی فلم انڈسٹری میں بہت کام کرنا ہے ،بعض ذاتی مصروفیات کی وجہ سے خود کو فلموں سے دور کر رکھا تھا مگر اب میں دوبارہ سے فلموں میں بھرپور انداز میں آرہی ہوں اور 2018 میں میری دو فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ دو روز قبل میری فلم شور شرابا نمائش کے لئے پیش کی گئی جس میں میرے گانے کو فلم بینوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے جس کی مجھے بڑی خوشی ہے اور مجھے یقین ہے کہ آئندہ آنے والے وقت میں فلم انڈسٹری اپنے عروج پر ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے خود ہی بعض وجوہات کی بنا پر فلموں سے دوری اختیار کررکھی تھی مگر اب میں باقاعدہ طور پر فلموں میں کام کررہی ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے متعدد بار بھارت سے کام کرنے کی پیشکش بھی ہو چکی ہے مگر میں صرف پاکستان میں ہی کام کرنا چاہتی ہوں ۔