میں راحت فتح علی کی بیوی نہیں ،ندا نصرت کااعلان

لاہور( ویب ڈیسک) شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کی صاحبزادی ندا نصرت کا کہنا ہے کہ وہ بغیر اجازت اپنے والد کے گیت گانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ندا نصرت کا کہنا تھا کہ کھوکر پروڈکشن میوزک فرم نے نصرت میوزک کے جھوٹے حقوق (رائٹس) لیے جس پر انہیں قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران ندا نصرت سے گلوکار راحت فتح علی خان جو نصرت فتح علی خان کے بھانجے بھی ہیں کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ گزشتہ برس انہوں نے ان کے والد کے گیت بالی وڈ میں گنگنائے ہیں تو کیا ان کے خلاف بھی ایکشن ہوگا؟جس پر ندا نصرت کا کہنا تھا کہ راحت میرے بھائی ہیں اور میں ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لوں گی، بہت سے لوگوں نے تو یہ بھی افواہ پھیلائی ہوئی ہے کہ میں اور وہ شادی کرنے والے ہیں جب کہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔انہں نے بتایا کہ راحت فتح علی خان کی اہلیہ کا نام بھی ندا ہے، لیکن ’ویکی پیڈیا‘ پر موجود معلومات غلط ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے والد کے نام سے ’دی رئیل این ایف اے کے‘ ایک ادارہ قائم کیا ہے، جس کے پلیٹ فارم سے ہم نوجوانوں کو گانے کا موقع فراہم کریں گے تاہم اگر کوئی ان کے والد کے گیت گانا چاہتا ہے تو اسے پہلے اجازت لینا لازمی ہے۔

الیکشن کمیشن مضبوط ہونا چاہیے ،نگراں حکومت کی ضرورت ہی نہ پڑے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک‘نیوز رپورٹر)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق عدالتی فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔لاہور میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ذوالفقار کھوسہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر یڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن بروقت اور شفاف ہوں۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی نگران سیٹ اپ نہیں آتا، ا±ن کا الیکشن کمیشن اتنا مضبوط ہوتا ہے کہ انہیں نگران سسٹم کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایمانداری کے ساتھ نام دیا جس پر بھرپور عوامی ردعمل سامنے آیا، ہم نے جو نام دیا وہ متنازع ہو جاتا ہے تو کیا ہم اسے اپنی انا کا مسئلہ بنا لیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن کے لیے ضروری ہے کہ جو بھی امپائر ہوں وہ نیوٹرل ہوں، ضروری یہ نہیں کہ تحریک انصاف نے جو نام دیا وہی آگے جائے بلکہ ضروری یہ ہے کہ الیکشن صاف و شفاف ہوں۔فاروق بندیال کی تحریک انصاف میں شمولیت اور پھر انہیں نکالے جانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک وہ ن لیگ میں تھا تو اس پر کوئی بات نہیں ہوئی، ہمیں خوشی ہے کہ تحریک انصاف میں اس کے شامل ہونے پر عوامی ردعمل سامنے آیا اور تحریک انصاف میں ایک معیار ہے جس کی وجہ سے ہم نے اس معاملے کا فوری ایکشن لیا۔پرویز خٹک کی جانب سے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے التوا کی درخواست پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا معاملے پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پختونخوا کا ایک حقیقی مسئلہ ہے اس لیے پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی خیبر پختونخوا میں الیکشن ہو جاتے ہیں اور پھر کچھ عرصے بعد فاٹا میں الیکشن ہوں گے تو خدشہ ہے کہ حکومت غیر مستحکم ہو جائے اس لیے ان کے خدشات درست ہیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے خواجہ آصف کی تا حیات نااہلی ختم کرنے کے معاملے پر عمران خان نے کہا کہ جب دھاندلی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنا تو موجودہ نگران وزیراعظم چیف جسٹس تھے، انہوں نے جو فیصلہ دیا وہ ہمیں پسند نہیں تھا لیکن اس کے باوجود ہم نے وہی فیصلہ قبول کیا۔عمران خان نے کہا کہ ہم سڑکوں پر نہیں نکلے کہ ہمیں کیوں نکالا، اب پھر خواجہ آصف کا فیصلہ آیا ہے جسے ہم قبول کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سوچنا چاہیے کہ ایک ملک کا وزیر خارجہ کسی دوسرے ملک کی کمپنی کا ملازم بن جاتا ہے جس میں اس کا ہفتے میں 6 دن کام کرنے کا معاہدہ شامل ہے جو بہت بڑا مفادات کا ٹکراو¿ ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اس معاملے کو اجاگر کرنا چاہیے کیونکہ یہ آگے چل کر بہت بڑا مسئلہ بن سکتا ہے، دنیا کی بہترین جمہوریت کو تو چھوڑیں بھارت میں بھی اس طرح کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ نے عمران خان سے ملاقات میں باضابطہ طور پر تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے دورہ لاہور کے دوران خصوصی طور پر سردار ذوالفقار کھوسہ سے ملنے ان کی رہائش گاہ پر گئے۔ اس موقع پر ذوالفقار کھوسہ نے باضابطہ طور پر پی ٹی ا?ئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سینئر لیڈرشپ کے ساتھ میرے گھر تشریف لائے، انہوں نے مجھ پر خصوصی مہربانی کی، میں ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کھوسہ فیملی کی تحریک انصاف میں شمولیت پر خوشی ہوئی، ذوالفقار کھوسہ کو پی ٹی ا?ئی میں شمولیت پر خوش ا?مدید کہتے ہیں۔خیال رہے کہ سردار ذوالفقار کھوسہ مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستہ تھے لیکن پارٹی قیادت سے اختلافات کے باعث انہوں نے ن لیگ سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ سابق سینیٹر اور گورنر پنجاب رہنے والے ذوالفقار کھوسہ کے بیٹے دوست محمد کھوسہ وزیرِاعلی پنجاب رہ چکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے صوبائی دارلحکومت لاہورمیں علیم خان کے پارٹی دفتر میں کارکنوں سے ملاقات کی جس میں قصور سے سابق ایم پی یے غلام صابر انصاری سابق ضلع نائب صدر حاجی مقصود صابر انصاری شیخوپورا سے سابق ایم پی اے علی اصغر منڈا اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر تنویراسلام نے تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

ایک انٹرویو پر مجھ پر غداری کا الزام لگایا گیا ، نواز شریف برہم

اسلام آباد‘ فیصل آباد(نمائندگان خبریں) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا ہے کہ ایک انٹرویو کی بنیاد پر نواز شریف پر غداری کا الزام لگایا گیا۔نواز شریف کا فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گھر کے بڑے ہونے کے ناطے ایک مسئلے کی نشاندہی کی تھی، نواز شریف نے نشاندہی کی تھی کہ اس مسئلے کی طرف توجہ دینی چاہیے لیکن ایک انٹرویو کی بنیاد پر غداری کا الزام لگا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر تنقید کی جا رہی تھی پر درانی صاحب کی کتاب سامنے آ گئی۔ان کا کہنا تھا کہ کونسا کرپشن کا الزام ہے، کونسی کرپشن ہوئی، میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی تو پھر کیا وجہ ہے کہ روز پیشیاں بھگت رہا ہوں۔نواز شریف نے کہا کہ کام کیے، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی اور ملک کو ایٹمی قوت بنایا کیا اس لیے میرے خلاف مقدمے بنائے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 70 سالوں سے ووٹ کو عزت نہیں دی گئی لیکن اب نعرہ نہیں ووٹ کو عزت ملے گی۔عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں لوگ جھوٹے خان کو کوستے ہیں، جھوٹے خان نے صوبے کی حالت پہلے سے بھی بری کر دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا میں کوئی منصوبہ ہی نہیں جس کا افتتاح کیا جا سکے۔بلوچستان کی صورت حال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہان تھا کہ پچھلے دنوں وہاں حکومت کوختم کیا گیا، بلوچستان کی حکومت کا تختہ کس نے الٹایا تھا؟قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں قرارداد منظورہوئی ہے کہ الیکشن ملتوی کیے جائیں، بتائیں بلوچستان اسمبلی میں لوگ کس کی بولی بول رہے ہیں، ہم انتخابات کو ملتوی ہونے نہیں دیں گے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قرارداد منظورکرنے والو دیکھ لو، قوم تمہاری قرارداد کو مسترد کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں الیکشن ہو گا تو ن لیگ ہی کامیاب ہو گی، الیکشن سے جھوٹا خان اور دوسری جماعتیں بھی ڈر رہی ہیں، یہ پارٹیاں اس لیے ڈر رہی ہیں کہ انہیں پتا ہے کہ انہیں الیکشن میں شکست ہو گی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ اب بھی الیکشن ملتوی کرانے پر تلے ہیں اور ہر الیکشن میں اس طرح کے لوگ آجاتے ہیں۔جمعہ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ کچھ لوگ ابھی بھی الیکشن ملتوی کرانے پر تلے ہوئے ہیں لیکن یہ بڑا الیکشن ہوگا لوگ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ہرالیکشن میں اس طرح کے لوگ جاتے ہیں، لیکن یہ بڑا الیکشن ہوگا کیونکہ لوگ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔نوازشریف کو خوش باش دیکھتے ہوئے ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ آج بہت خوش لگ رہے ہیں، جس پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے، زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں، انسان کو ہر حال میں خوش رہنا چاہیے، جس کا تکیہ اللہ پر ہو اسے اللہ خوش رکھتا ہے۔صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ کیا الیکشن ملتوی ہو رہے ہیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ ‘ہر الیکشن میں اس طرح کے لوگ آجاتے ہیں لیکن یہ بڑا الیکشن، بڑا الیکشن ہے’۔صحافی کے سوال ‘الیکشن اگر ملتوی ہوئے تو سڑکوں پر ہوں گے’ پر نواز شریف نے کہا کہ جاوید ہاشمی صاحب جواب دیں جس کے بعد جاوید ہاشمی نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرانے والے جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں، پانچ سال پورے کیے بہت بڑی بات ہے، ہر روز حکومت ختم ہونے کی پیشن گوئیاں کی جا رہی تھیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ جمہوریت پسندوں نے میاں صاحب کے ساتھ مل کر جنگ لڑی، میں نواز شریف کو آج مبارک دینے آیا ہوں، میاں صاحب ووٹ کو عزت دینے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، اگر مستقبل میں کسی نے ووٹ کو عزت نہ دی تو مطلب وہ جمہوریت کے خلاف ہو گا۔’چوہدری نثار اب شہباز شریف کے بیان پر بھی ردعمل دے رہے ہیں کیا کہیں گے’، صحافی کے اس سوال پر نواز شریف نے خاموشی اختیار کی اور کہا کہ لگتا ہے جج صاحب آنے لگے ہیں اب آپ لوگ ان کی طرف متوجہ ہو جائیں۔

جہیز بھارت کی خالص روائت تھا اب اسکو جدید طریقے سے لینے کے لئے ویب سائٹ متعارف ہو گئی

نئی دلی(ویب ڈیسک)جہیز ایک لعنت ہے جس کی دنیا بھر میں مزمت کی جاتی ہے لیکن بھارت میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ وہاں انٹرنیٹ پر ایک ایسی ویب سائٹ متعارف کروا دی گئی ہے جو نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ جہیز لینے کے لئے ’مفید‘ مشورے دی رہی ہے۔ نتیجہ یہ ہوا ہے کہ پڑھے لکھے باشعور سوشل میڈیا صارفین نے اس ویب سائٹ کو بھی ایک لعنت قرار دے دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس ویب سائٹ کا انکشاف سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ یونین منسٹر مانیکا گاندھی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر روی شنکر سے درخواست کی ہے کہ اس ویب سائٹ کو فوری طور پر بلاک کیا جائے۔ انہوں نے مذکورہ وزیر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اس ویب سائٹ کو فوری طور پر بلاک کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ مردوں کو جہیز لینے کی رغبت دلارہی ہے۔

امریکہ میں ملا زمت اور مفت مستقل رہائش حاصل کریں

نیو یا رک (ویب ڈیسک)اگر تو آپ ریموٹ ورکر ہیں (ایسا ملازم جو کسی روایتی دفتر سے باہر کام کرتا ہو) تو آپ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ امریکی ریاست ورمونٹ میں منتقل ہونے پر آپ مستقل قیام کے حقوق کے ساتھ 10 ہزار ڈالرز (10 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) بھی حاصل کرسکتے ہیں۔جی ہاں اس ریاست میں جاکر گھر میں بیٹھ کر کام کریں اور 10 ہزار ڈالرز حاصل کریں۔اس ریاست کے گورنر نے ایک بل پر دستخط کرکے اسے قانون بنادیا ہے، جس کے تحت ایسے لوگوں کو 10 ہزار ڈالرز ادا کیے جائیں گے جو ورمونٹ منتقل ہوکر گھر میں رہ کر کسی آ?ٹ آف اسٹیٹ کمپنی کے لیے کام کریں۔ریموٹ ورکر گرانٹ پروگرام کا اطلاق یکم جنوری 2019 سے ہوگا، جس کے تحت وہاں منتقل ہونے والے افراد کے رہائشی اور کام کے اخراجات کم کرنے میں مدد کی جائے گی۔اس پروگرام کے تحت ملنے والی امداد کمپیوٹر سافٹ وئیر اور ہارڈ وئیر، براڈ بینڈ انٹرنیٹ، گھر کی منتقلی اور دفتری مقام تک رسائی کے لیے استعمال کی جاسکے گی۔پہلے 30 سال تک اس پروگرام کے تحت 100 افراد کی مدد کی جائے گی جنھیں 2 برسوں کے دوران 10 ہزار ڈالرز ملیں گے۔اس پروگرام کی وجہ اس ریاست کو درپیش ایک بڑے مسئلے پر قابو پانا ہے۔اس ریاست کی آبادی 6 لاکھ سے زائد ہے جن میں زیادہ تر تیزی سے بڑھاپے کی جانب سفر کررہے ہیں، جس کی وجہ سے ٹیکس کی ادائیگی بہت زیادہ کم ہوگئی ہے اور اقتصادی بحران پیدا ہوچکا ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہ ریاست نئے شہریوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مختلف پروگرامز متعارف کرارہی ہے۔اس نئے ورکر پروگرام سے ہٹ کر بھی ایک پروگرام متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت اپریل سے اکتوبر کے دوران وہاں سیاحت کے لیے آنے والے افراد کو مخصوص ویک اینڈ کے دوران وہاں مستقل رہائش، کاروباری اداروں وغیرہ سے نیٹ ورک کا موقع فراہم کیا جائے گا۔یہ امریکی ریاست قدرتی مناظر سے مالامال ہے اور جرائم کی شرح انتہائی کم ہے اور اسے ملازمت پیشہ ما?ں کے لیے بھی بہترین قرار دیا جاتا ہے۔

نو عمری سے نکوٹین کے عادی بھارتی فنکار کون ہیں جانئیے

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار رنبیر کپور 15سال کی عمر میں نیکوٹین کے عادی ہو گئے تھے۔ ایک انٹرویو میں رنبیر کپور کا کہناتھا کہ وہ 15سال کی عمر میں نیکوٹین کے عادی ہو گئے تھے جس سے چھٹکارا پانے کے لئے وہ آسٹریا گئے اور وہاں کے ڈاکٹر نے انہیں نیکوٹین سے چھٹکارے میں مدد کے لئے کانوں میں لگانے کیلئے انجیکشن دیئے، کیونکہ رنبیر کپور کو یہ لگتا تھا کہ ان میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ اپنی طاقت سے اس سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ رنبیر کپور ان دنوں فلم ”سنجو“ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس کا حال ہی میں ٹریلر ریلیز کیا گیا جو شائقین نے بے حد پسند کیا۔

پہلے عدلیہ کے خلاف نعرے اب چیف جسٹس کے پیر پکڑ لئے ،معافی ملتی ہے یا۔۔۔

لاہور(ویب ڈیسک)قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والے ملزمان ناصر خان اور جمیل خان کے اہلخانہ سپریم کورٹ پہنچ گئے ،اہلخانہ نے چیف جسٹس پاکستان سے معافی کی اپیل کر دی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ قصور میں عدلیہ مخالف ریلی سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا، ملزمان کے اہلخانہ بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے،انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے معافی کی اپیل کردی،ملزمان کے اہلخانہ نے پلے گارڈ اور بینرز اٹھا رکھے ہیں جن پر چیف جسٹس زندہ باداور چیف جسٹس ہم مشرمندہ ہیںکے نعرے درج ہیں۔

سندھ سے بڑا کھڑاک ،بازی لے گیا ،نگران وزیراعلیٰ نے حلف اُٹھالیا

کراچی (ویب ڈیسک )سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہماری اولین کوشش پرامن ماحول میں الیکشن کا انعقاد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاو¿س کراچی میں ہوئی۔ تقریب میں سبکدوش وزیراعلی مرادعلی شاہ، ناصر حسین شاہ، آغا سراج درانی، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید، آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ، بیورو کریٹس، دیگر وزرا اور بزنس کمیونٹی کےافراد بھی شریک تھے۔گورنر سندھ محمد زبیر نے نگراں وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔ اس موقع پر گورنر ہاو¿س کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔حلف برداری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ الیکشن مقررہ تاریخ پرہوں گے،ہماری اولین ترجیح میں شفاف الیکشن کرانا ہے، کوشش کریں گے پرامن ماحول میں الیکشن ہوں۔

خاتون نے مرحوم شوہر کی ماہانہ پنشن جمع کرکے مسجد تعمیر کرادی

ریاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب میں ایک مقامی خاتون نے مرحوم شوہر کی ماہانہ پنشن جمع کرکے مسجد تعمیر کرادی۔سعودی میڈیا کے مطابق بیوہ خاتون نے شوہر کی وفات کے بعد 30 سال تک پنشن کے پیسے جمع کیے اور اپنے شوہر کے نام سے مسجد کی تعمیر کی سعادت حاصل کی۔بیٹے نے اپنی والدہ کی مسجد کے احاطے میں کھڑے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور لکھا کہ ان کی والدہ 30 سال سے والد کی ماہانہ پنشن کے پیسے جمع کررہی تھیں اور اب انہوں نے میرے والد کے نام سے مسجد تعمیر کرائی ہے۔

کس کس نے گاڑی لی ؟چیف جسٹس نے 5جون کو ریکارڈطلب کر لیا

پاکستان(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے 5 جون کو سرکاری گاڑیوں کے استعمال کا ریکارڈ طلب کرلیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میںسرکاری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ وزرا کو گاڑیاں وزیر اعظم کی منظوری سے پیش ہوئیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وزیر اعظم کی منظوری نہیں ہوگی یہ گاڑیاں فواد حسن فواد نے دی ہوں گی کیونکہ وزیر اعظم کے دستخط سے ایک بھی گاڑی نہیں دی گئی ، بتایا جائے کہ فواد حسن فوادکیوں وزیر اعظم کی جگہ گاڑیاں دیتا رہا ہے اور عابد شیر علی نے کیوں گاڑی لی، منگل کو اس پر تفصیلی رپورٹ دیں۔ ہم ان گاڑیوں کو کھڑا کرکے برباد نہیں ہونے دیں گے بلکہ انہیں نگران حکومت کے حوالے کریں گے۔دوران سماعت سپریم کورٹ کے روبرو پنجاب اور بلوچستان کی رپورٹس پیش کی گئیں، عدالت نے بلوچستان سے موصول ہونے والی رپورٹ پر عدم اعتماد کااظہارکردیا اورشام تک غیر استحقاق شدہ گاڑیوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے وزرا اورسرکاری افسران کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کاتمام ریکارڈ5 جون کوطلب کرلیا ، چیف جسٹس نے حکم دیا کہ عدالتی فیصلے پر 100 فیصد عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ چیف جسٹس نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے کمیشن بھی قائم کردیا اور 2 دن میں فیصلے پرعملدرآمدسے متعلق رپورٹ پیش مانگ لی۔

حمزہ شہباز چاہے کوہ قاف پر بھی ہوں آج حاضر ہونا پڑے گا،1بجے دوپہر طلبی

لاہور(ویب ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے عائشہ احد کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر حمزہ شہبازکو دوپہر ایک بجے طلب کر لیا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کی جان کو خطرے میں نہیں دیکھ سکتے ،حمزہ شہبازشریف جہاں کہیں بھی ہیں عدالت میں پیش ہوں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سماعت میں 2 رکنی بنچ نے عائشہ احد کو دھمکیاں دینے کے حوالے سے کیس کی سماعت کی ،عائشہ احد نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ مجھے اورمیری بیٹی کوحمزہ شہبازسے جان کاخطرہ ہے۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کہاکہ شہبازشریف کوفون کرکے حمزہ شہبازکی پیشی یقینی بنائیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی کی جان خطرے میں نہیں دیکھ سکتے،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آئی جی صاحب ! میرے حکم پرگھبراکیوں جاتے ہیں؟۔چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ خواجہ سلمان بتائیں حمزہ شہبازکہاں ہیں؟،اس پر خواجہ سلمان نے جواب دیا کہ میرے علم میں نہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ سارادن حمزہ کے ساتھ گھومتے ہیں اور کہتے ہیں مجھے پتہ نہیں ،چیف جسٹس نے کہا کہ حمزہ شہباز جہاں کہیں بھی ہیں،دوپہر ایک بجے حاضرہوں۔

واہ واہ ،مولانا عبدالعزیز بھیس بدل کر لال مسجد جا پہنچے ،وہا ں کیا کیا ؟دیکھئے خبر

اسلام آباد( آن لائن )لال مسجد کے سابق خطیب ولانا عبدالعزیز خاموشی سے لال مسجد پہنچ گئے ،انتظامیہ بھی ان کی آمد سے لاعلم نکلی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے پچھلے کئی جمعہ سے مولانا عبد العزیز کو جامعہ حفصہ سے لال مسجد آنے سے روک رکھا تھا مولانا عبد العزیز ایجنسیوں کو چکمہ دے کر اچانک اکیلئے لال مسجد پہنچے اور اس دوران پولیس اور رینجرز بھی گرفتاری کے لئے پہنچ گئی،مولانا عبد العزیز نے لال مسجد میں امامت نہیں کرائی صرف نماز ادا کی ۔ مولانا عبد العزیز نے لال مسجد میں مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد ودینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ،مساجد و مدارس کے تحفظ کے لئے مسلمان ہر وقت تیار رہیں ،اسلام آباد مجھے مسجد میں آنے سے روک کر اسلام و آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے ،ہمیشہ آئین و قانون کی پاسداری کی اور نفاذشریعت کی پرامن بات کی،

کا لج کی طالبات سے جنسی ہراسگی بارے تحریری بیانات میں اہم انکشا فا ت

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن نے بحریہ کالج کی ‘درجنوں طالبات’ کو امتحان کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے والے لیکچرر کو معطل کی درخواست متعلقہ حکام کو بھجوائی ہے جبکہ طالبات سے تحریری بیانات لیے جا رہے ہیں۔بحریہ کالج کی طالبات کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی تفصیلات جاری ہونے کے بعد بحریہ کالج کی انتظامیہ نے فیڈرل بورڈ کو شکایت کی جس پرادارے نے دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔بی بی سی سے گفتگو میں ایف ڈی ای کے ترجمان حسنات احمد قریشی نے تصدیق کی کہ طالبات کو ہراساں کرنے والے استاد کی معطلی کے لیے درخواست دینے کے بعد ہم اس کی منظوری کے منتظر ہیں جبکہ کمیٹی کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔تاہم بی بی سی کو باوثوق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی جس میں پروفیسر عطا محمد اور بلقیس نبی شامل ہیں نے تاحال اپنی تحقیقات کی شروعات نہیں کیں بلکہ ان میں سے ایک رکن کو تاحال یہ بتایا بھی نہیں گیا کہ انھیں کسی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ادھر کالج کی انتظامیہ نے گذشتہ روز جمعرات کو طالبات سے بیانات لینے اور پوچھ کچھ کا سلسلہ شروع کیا ہے اس میں پاکستان نیوی کے اعلیٰ حکام بھی شامل ہوئے۔بحریہ کالج اسلام آباد میں جنسی طور پر ہراسگی کا شکار ہونے والی بارہویں جماعت کی طالبات اب اپنا آخری پریکٹیکل دینے کے لیے کالج جا رہی ہیں۔بی بی سی سے گفتگو میں کچھ طالبات نے بتایا کہ وہ ‘ہمارا ایک گروپ 21 بچیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اپنے فزکس کے پریکٹیکل کے بعد جب ہم فارغ ہوئیں تو ہمیں ہماری ٹیچر پرنسپل کے پاس لے کر گئیں جہاں فیڈرل بورڈ کے لوگ بھی موجود تھے اور ہمارے کالج میں نیوی کے کچھ افسران بھی آئے ہوئے تھے۔’طالبات کا کہنا ہے کہ ہم سے پوچھا گیا کہ بائیو کے پریکٹیکل کے دوران ٹیچر نے آپ میں سے کس کس کو ٹچ کیا تھا۔جن بچیوں نے کہا کہ ہمیں سعادت بشیر نے چھوا تھا انھیں مزید پوچھ کچھ کے لیے الگ کیا گیا۔ میں بھی ان لڑکیوں میں شامل تھی جنھیں ٹیچر نے ٹچ تو نہیں کیا تھا لیکن میں نے پریکٹیکل کے دوران انھیں اپنی ایک ساتھی طالبہ کو پریشان کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ اور بعد میں اس نے ہمیں بتایا بھی کہ اس کے ساتھ کیا ہوا۔’