تازہ تر ین

الیکشن کمیشن مضبوط ہونا چاہیے ،نگراں حکومت کی ضرورت ہی نہ پڑے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک‘نیوز رپورٹر)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق عدالتی فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔لاہور میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ذوالفقار کھوسہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر یڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن بروقت اور شفاف ہوں۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی نگران سیٹ اپ نہیں آتا، ا±ن کا الیکشن کمیشن اتنا مضبوط ہوتا ہے کہ انہیں نگران سسٹم کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایمانداری کے ساتھ نام دیا جس پر بھرپور عوامی ردعمل سامنے آیا، ہم نے جو نام دیا وہ متنازع ہو جاتا ہے تو کیا ہم اسے اپنی انا کا مسئلہ بنا لیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن کے لیے ضروری ہے کہ جو بھی امپائر ہوں وہ نیوٹرل ہوں، ضروری یہ نہیں کہ تحریک انصاف نے جو نام دیا وہی آگے جائے بلکہ ضروری یہ ہے کہ الیکشن صاف و شفاف ہوں۔فاروق بندیال کی تحریک انصاف میں شمولیت اور پھر انہیں نکالے جانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک وہ ن لیگ میں تھا تو اس پر کوئی بات نہیں ہوئی، ہمیں خوشی ہے کہ تحریک انصاف میں اس کے شامل ہونے پر عوامی ردعمل سامنے آیا اور تحریک انصاف میں ایک معیار ہے جس کی وجہ سے ہم نے اس معاملے کا فوری ایکشن لیا۔پرویز خٹک کی جانب سے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے التوا کی درخواست پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا معاملے پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پختونخوا کا ایک حقیقی مسئلہ ہے اس لیے پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی خیبر پختونخوا میں الیکشن ہو جاتے ہیں اور پھر کچھ عرصے بعد فاٹا میں الیکشن ہوں گے تو خدشہ ہے کہ حکومت غیر مستحکم ہو جائے اس لیے ان کے خدشات درست ہیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے خواجہ آصف کی تا حیات نااہلی ختم کرنے کے معاملے پر عمران خان نے کہا کہ جب دھاندلی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنا تو موجودہ نگران وزیراعظم چیف جسٹس تھے، انہوں نے جو فیصلہ دیا وہ ہمیں پسند نہیں تھا لیکن اس کے باوجود ہم نے وہی فیصلہ قبول کیا۔عمران خان نے کہا کہ ہم سڑکوں پر نہیں نکلے کہ ہمیں کیوں نکالا، اب پھر خواجہ آصف کا فیصلہ آیا ہے جسے ہم قبول کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سوچنا چاہیے کہ ایک ملک کا وزیر خارجہ کسی دوسرے ملک کی کمپنی کا ملازم بن جاتا ہے جس میں اس کا ہفتے میں 6 دن کام کرنے کا معاہدہ شامل ہے جو بہت بڑا مفادات کا ٹکراو¿ ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اس معاملے کو اجاگر کرنا چاہیے کیونکہ یہ آگے چل کر بہت بڑا مسئلہ بن سکتا ہے، دنیا کی بہترین جمہوریت کو تو چھوڑیں بھارت میں بھی اس طرح کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ نے عمران خان سے ملاقات میں باضابطہ طور پر تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے دورہ لاہور کے دوران خصوصی طور پر سردار ذوالفقار کھوسہ سے ملنے ان کی رہائش گاہ پر گئے۔ اس موقع پر ذوالفقار کھوسہ نے باضابطہ طور پر پی ٹی ا?ئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سینئر لیڈرشپ کے ساتھ میرے گھر تشریف لائے، انہوں نے مجھ پر خصوصی مہربانی کی، میں ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کھوسہ فیملی کی تحریک انصاف میں شمولیت پر خوشی ہوئی، ذوالفقار کھوسہ کو پی ٹی ا?ئی میں شمولیت پر خوش ا?مدید کہتے ہیں۔خیال رہے کہ سردار ذوالفقار کھوسہ مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستہ تھے لیکن پارٹی قیادت سے اختلافات کے باعث انہوں نے ن لیگ سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ سابق سینیٹر اور گورنر پنجاب رہنے والے ذوالفقار کھوسہ کے بیٹے دوست محمد کھوسہ وزیرِاعلی پنجاب رہ چکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے صوبائی دارلحکومت لاہورمیں علیم خان کے پارٹی دفتر میں کارکنوں سے ملاقات کی جس میں قصور سے سابق ایم پی یے غلام صابر انصاری سابق ضلع نائب صدر حاجی مقصود صابر انصاری شیخوپورا سے سابق ایم پی اے علی اصغر منڈا اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر تنویراسلام نے تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv