اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں سمیت فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا۔وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں بادل خوب جم کر برسے جس کے بعد گرمی کی شدت کا خاتمہ ہوگیا جب کہ پنجاب کے صدر مقام لاہور، جھنگ، حافظ آباد میں بھی بارش ہوئی۔ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل خوب برسے جس کے بعد موسم سہانا ہونے کے ساتھ گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات نے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ سکرنڈ میں 45، دادو 44، حیدرآباد 40، کراچی 36، کوئٹہ 32، اسلام آباد 28، گلگت 23، مظفرآباد 26، پشاور 30، چترال 22 اور مری میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
Monthly Archives: May 2018
سعودی عرب نے پہلی بار ایک خاتون کو کمرشل اتاشی مقرر کر دیا
ریاض( ویب ڈیسک )سعودی عرب نے پہلی بار ایک خاتون کو کمرشل اتاشی مقرر کر دیا۔سعودی گزٹ کے مطابق ثمر صالح کی جاپان میں کمرشل اتاشی کے طور پر تقرری کی منظوری وزیر تجارت و سرمایہ کاری ماجد بن عبداللہ القصابی نے دی۔اس سے قبل ثمر صالح اٹلی میں سعودی سفارت خانے میں بطور انچارج ٹریڈ ایکس چینج تعینات تھیں، جہاں وہ سعودی عرب کے ویڑن 2030 کے تحت نان آئل برآمدات کے فروغ کے معاملات دیکھتی تھیں۔ثمر صالح کی جاپان میں بطور کمرشل اتاشی کی حیثیت سے تقرری، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے خواتین کو مرکزی دھارے میں لانے کی نئی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ثمر صالح نے لندن کی سٹی یونیورسٹی سے صحافت اور انٹرنیشنل میڈیا میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، اس سے قبل انہوں نے شارجہ میں امیریکن یونیورسٹی سے جرنلزم اور ماس میڈیا میں بیچلرز کی ڈگری بھی حاصل کی۔ثمر صالح نے امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی سے ایگزیکٹو لیڈرشپ پروگرام بھی مکمل کیا، انہیں انگریزی اور اطالوی زبانوں پر عبور حاصل ہے۔
بلوچستان کان حادثات میں جاں بحق 22 مزدوروں کی میتیں شانگلہ پہنچادی گئیں
پشاور(ویب ڈیسک ) بلوچستان میں کوئلے کی کانوں کے 2 مختلف حادثات میں جاں بحق 23 میں سے 22 مزدوروں کی میتیں آبائی علاقے شانگلہ پہنچا دی گئیں۔مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد نے کان کنوں کی میتیں وصول کیں۔ اس موقع پر امیر مقام نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے ایک ایک لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا۔جاں بحق مزدوروں کی میتیں مقامی علاقوں میں پہنچائے جانے کے بعد نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد وہیں تدفین کی جائے گی۔ کوئٹہ سے کچھ دوری پر واقع علاقے سورینج اور مارواڑ میں کوئلے کی 2 کانوں کے حادثات میں 23 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے جن میں سے 22 کا تعلق شانگلہ سے تھا۔
افغانستان: بھارت کے 7انجینئرز کو اغوا کرلیا گیا
بغلان (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبے بغلان میں سات بھارتی باشندوں کو ان کے افغان رائیور سمیت اغوا کر لیا گیا۔ صوبائی گورنر کے ترجمان محمود حقمل کا کہنا تھا کہ بغلان کے مرکزی شہر پلی خرمی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی الیکٹریکل انجینئرز کو اغوا کیا جو پاور اسٹیشن کی طرف جارہے تھے۔بھارتی انجینئرز کے اغوا کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے تاہم صوبے میں افغان طالبان کا گہرا اثر رسوخ ہے۔خیال رہے کہ ماضی میں بھی مختلف گروپ وسطی ایشیا سے کابل جانے والے الیکٹریکل سپلائی کو کاٹتے رہے ہیں تاہم اس مرتبہ الیکٹریکل انجینئرز کو اغوا کیا گیا ہے۔
بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز
ممبئی (ویب ڈیسک )بالی وڈ کی نامور اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔انیل کپور کی ممبئی میں رہائشگاہ پر سونم کپور کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں معروف ہدایتکار کرن جوہر، اداکارہ رانی مکھر جی، ارجن کپور سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔مہندی کی تقریب میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی نے بھی شرکت کی جب کہ کپور فیملی کی جانب سے تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔ سونم کپور نے مہندی کی تقریب میں لہنگا زیب تن کیا اور مہندی لگائے جانے کے موقع وہ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔
پیو ٹن چوتھی مر تبہ روس کے صدرکا آج حلف اٹھائیں گے
ماسکو (صباح نیوز) روس کے صدر چوتھی مدت کیلئے (آج ) پیر کو حلف اٹھائیں گے۔ پیوٹن کی حلف برداری کے موقع پر حزب اختلاف نے مظاہرے کا پروگرام بنا رکھا ہے ، پولیس نے حزب اختلاف کے رہنما الیکسی نیولنی سمیت سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا ۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن حال ہی میں صدارتی انتخاب میں چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ (آج ) پیر کو پیوٹن کی حلف برداری کے موقع پر حزب اختلاف نے ملک بھر میں مظاہروں کا انعقاد کیا لیکن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ اہلکاروں نے حزب اختلاف کے رہنما الیکسی نیولنی سمیت سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
روہت شرما نے ٹوئنٹی 20 میچز میں چھکوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی
اندور( آن لائن) روہت شرما ٹونٹی 20 میچز میں چھکوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنےوالے بھارت کے پہلے کرکٹر بن گئے۔روہت شرما کنگز الیون پنجاب سے ممبئی انڈینز کے اوے میچ میں مجیب الرحمان کی گیند کو باو¿نڈری کے پار اچھال کر اس مقام تک پہنچے۔ 17 ویں اوور میں انھوں نے افغان بولر کو ایک اور چھکا بھی رسید کیا تھا۔واضح رہے کہ روہت شرما 300 چھکوں کی حد پار کرنے والے دنیا کے ساتویں کرکٹر ہیں، ان سے قبل کرس گیل (842)، کیرون پولارڈ (525)، برینڈن میک کولم (445)، ڈیوائن اسمتھ (367)، شین واٹسن (357) اور ڈیوڈ وارنر (319) یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
اے ایچ ایف نے ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کو این او سی جاری کردیا
اسلام آباد(بی این پی )ایشین ہاکی فیڈریشن نے6 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے پاکستان میں انعقادکے لیے این او سی جاری کردیا۔ایشین ہاکی فیڈریشن کے باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اے ایچ ایف کو تحریری طور پر آگاہ کیاکہ موجودہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے پاکستان میں امن وامان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ملک میں پاکستان سپر لیگ، اسکواش اور دیگر انٹرنیشنل کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ممکن ہوچکا ہے، لہٰذا ایشین ہاکی فیڈریشن کے ساتھ منسلک ہاکی کی فیڈریشن کو پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کے میچز کھیلنے کی اجازت اور این او سی جاری کیا جائے تاکہ میگا ایونٹ کے انعقادکو یقینی بنایا جاسکے۔ایشین ہاکی فیڈریشن کے ایونٹ ڈائریکٹر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے کہاکہ 6 ملکی انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ کے لیے بھر پوراندازمیں آرگنائز کرنے کے لیے این اوسی جاری کردیا ہے اورکہاکہ انٹرنیشنل ایونٹ کے پاکستان میں کامیاب انعقادکیلیے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے گا، ریفری اور ٹیکنیکل سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔افغانستان، سری لنکا، قازقستان، اومان، ترکی کی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں شرکت کے لیے آمادگی کا اظہارکردیا ہے۔
سلمان بٹ نے کامران اکمل کی سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا
فیصل آباد(سی پی پی) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز سلمان بٹ نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے پاکستان ون ڈے کپ میں سابق کپتان سلمان بٹ نے سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے پنجاب کے خلاف91گیندوں پر17چوکوں کی مدد سے101رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔یہ 33سالہ سلمان بٹ کی لسٹ اے کرکٹ میں 22ویں سنچری تھی جس کےساتھ ہی وہ زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنےوالے قومی بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔ ٹیسٹ اوپنر سلمان بٹ اب تک 192لسٹ اے میچز کی190اننگز میں 44.98 کی اوسط سے 7873رنز سکور کرچکے ہیں جس میں22سنچریاں اور41نصف سنچریاں شامل ہیں ۔لسٹ اے کرکٹ میں پاکستان کیلئے قومی ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور26سنچریوں کےساتھ سب سے زیاد ہ سینکڑے سکور کرنےوالے ملکی بلے باز ہیں ۔ٹیسٹ اوپنر خرم منظور23سنچریوں کے ہمراہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں ،قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے بازکامران اکمل نے 21سنچریوں کےساتھ چوتھی پوزیشن سنبھال رکھی ہے ، ایشین بریڈمین ظہیر عباس19سنچریاں سکور کرکے پانچویں جبکہ سابق ٹیسٹ اوپنر سلیم الہی 18سنچریاں سکور کرکے چھٹے نمبر پر موجود ہیں ۔
فواد عالم کو قومی ٹیم کیلئے منتخب نہ کرنا زیادتی ہے
کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لئے ٹیم سلیکشن پر بات کرنے سے آپس کے اختلافات سامنے آئیں گے، فواد عالم کو منتخب نہ کرنا زیادتی ہے۔کراچی موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام ٹریفک آگاہی مہم کے مہمان خصوصی اور پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کپتان کا یونس خان کا کہنا تھاکہ امام الحق کے پاس موقع ہے اس سے فائدہ اٹھائیں اور پر فارم کر کے دکھائیں ،انگلینڈ کی کنڈیشنز میں پرفارم کرنا کوئی آسان بات نہیں ہوتی۔پاکستا ن کی جانب سے 3ٹیسٹ میچ کھیلنے والے فواد عالم کے بارے میں سوال پر یونس خان کا کہنا تھا کہ فواد ایک اچھا کھلاڑی ہے اسے ٹیم میں منتخب نہ کرنا زیادتی ہے لیکن ٹیم سلیکشن پر بات سے آپس کے اختلافات سامنے آئیں گے۔ اس موقع پر یونس خان کراچی موٹر وے پولیس کی ٹریفک آگاہی مہم میں ہائی وے پر شہریوں سے گھل مل گئے اور ساتھ ساتھ انہیں ٹریفک قوانین کی آگاہی بھی دیتے رہے۔
شہباز کے سیاسی کردار سے جلد پردہ اٹھا ﺅ نگا
اسلام آباد (سیاسی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے انتہائی مخالف بھی شاید وہ کام نہ کرسکتے جو کام ان کے اپنے خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصاً ان کی بیٹی مریم
نواز ، داماد کیپٹن (ر) صفدر، بیٹے حسین اور حسن نواز ، سمدھی اسحاق ڈار نے انجام دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد، ایڈیٹر خبریں گروپ و سی ای او چینل ۵ امتنان شاہد اور ان کی اہلیہ آمنہ کاردار سے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میںملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا جو پارٹی وفاق کے علاوہ 2 صوبوں میں حکمران رہی اور 30 سال اقتدار میں رہی آج اسے تتربتر کر دیا گیا اور یہ انکا اپنا کیا دھرا ہے۔ آج عوام ان کی شکلوں سے بیزار ہیں ان کے ارکان پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے عدالتوں میں میرٹ پر اپنے لیے انصاف کی خاطر قانونی جدوجہد کرنے کی بجائے فوج اور عدلیہ کو نشانہ بنایا اور نوبت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں بری طرح شکست کھانے کے خوف سے ابھی سے شور مچانے لگے ہیں کہ خلائی مخلوق ہمارے مقابلے پر الیکشن لڑے گی ان کے وزیروں کی عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کا نوٹس لیا جا رہا ہے۔ مریم نواز نے اپنے والد اور پارٹی کے ساتھ جو کچھ کر دیا ہے وہ ن لیگ کے ساتھ ہونے والے میچ کی Player آف دی سیریز ہونگی جو کام ان کے مخالفین نہ کر پائے وہ انہوں نے انجام دے دیا اس کی گواہی ان کی اپنی پارٹی کے سینئر ترین رہنما چودھری نثار بار بار دے رہے ہیں۔ الیکشن سے پہلے اور بعد جو سیاسی صف بندی ہو رہی ہے اس پر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا لیکن کرپشن کے خلاف جو آواز دے گا ہم اس کا ساتھ دے سکتے ہیں۔ اپنے 11 نکات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک پارٹی نہیں بلکہ پاکستانی قوم کا مستقبل ہے جو میں مکمل کر کے دکھاﺅں گا۔ نواز شریف اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں ہے اور شہباز شریف نواز شریف کی طرح کرپشن میں ملوث ہیں۔ میں عنقریب شہباز شریف کے سیاسی کردار سے پردہ اٹھاﺅں گا۔ بھارت نواز خاندان پاکستان کا اچھا نہیں سوچ سکتا۔ پی ٹی آئی کی طرح خبریں گروپ نے 22 سال کی کرپشن کے خلاف جہاد کیا ہے اور اسکا ثمر جلد قوم کے سامنے آنے والا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جلد ہی لاہور میں میرا گھر مکمل ہونے والا ہے اور وہاں شفٹ ہو رہا ہوں۔
بش پر جوتا اچھالنے والے عراقی صحافی کا پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
بغداد (آن لائن) عراقی صحافی،جس نے سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پر جوتا اچھال کر دنیا بھرمیں شہ سرخیوں میں نمایاں جگہ حاصل کی تھی،آنے والے انتخابات میں پارلیمانی نشست کیلئے حصہ لے رہے ہیں۔یہ بات 39سالہ منتظر الزیدی نے اپنے آبائی ملک میں 12مئی کو ہونے والے انتخابات سے قبل فرانسیسی خبررساںاد ارے کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقصد تمام چور سیاستدانوں کو جیل میں پھینکنا ہے،انہیں پچھتانے اور لوٹی گئی دولت کو واپس لانے پر مجبور کرنا ہے، زیدی نے دسمبر2008ءمیں اس وقت شہرت حاصل کی تھی جب انہوں نے بش پر بغداد میں ایک الوداعی پریس کانفرنس کے دوران اپنے جوتے اچھالے تھے۔ اگر چہ وہ عراق پر حملے کے ذمہ دار صدر کو جوتے مارنے میں ناکام رہا تھا لیکن اسے بعد ازاں ایک سربراہ مملکت پر حملہ کرنے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا تھا اور اس نے 9ماہ کی جیل کاٹی تھی۔ رہائی کے بعد زیدی نے لبنان میں پناہ حاصل کی،جہاں وہ سٹل ہوگیا اور اسکی ایک بیٹی بھی پیدا ہوگئی۔
ن لیگ کے رہنما ‘سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ظفرعلی شاہ تحریک انصاف میں شامل
اسلام آباد(انٹرنیٹ رپورٹ) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سیدظفرعلی شاہ مسلم لیگ(ن) سے تحریک انصاف میںشامل ہوگئے سیدظفرعلی شاہ کاتعلق نوشہرو فیروز سے ہے 2013ءمیںپیپلزپارٹی سے ن لیگ میں شامل ہوئے تھے ۔8بار رکن اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔
ظفرعلی شا ہ


















