تازہ تر ین

سعودی عرب نے پہلی بار ایک خاتون کو کمرشل اتاشی مقرر کر دیا

ریاض( ویب ڈیسک )سعودی عرب نے پہلی بار ایک خاتون کو کمرشل اتاشی مقرر کر دیا۔سعودی گزٹ کے مطابق ثمر صالح کی جاپان میں کمرشل اتاشی کے طور پر تقرری کی منظوری وزیر تجارت و سرمایہ کاری ماجد بن عبداللہ القصابی نے دی۔اس سے قبل ثمر صالح اٹلی میں سعودی سفارت خانے میں بطور انچارج ٹریڈ ایکس چینج تعینات تھیں، جہاں وہ سعودی عرب کے ویڑن 2030 کے تحت نان آئل برآمدات کے فروغ کے معاملات دیکھتی تھیں۔ثمر صالح کی جاپان میں بطور کمرشل اتاشی کی حیثیت سے تقرری، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے خواتین کو مرکزی دھارے میں لانے کی نئی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ثمر صالح نے لندن کی سٹی یونیورسٹی سے صحافت اور انٹرنیشنل میڈیا میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، اس سے قبل انہوں نے شارجہ میں امیریکن یونیورسٹی سے جرنلزم اور ماس میڈیا میں بیچلرز کی ڈگری بھی حاصل کی۔ثمر صالح نے امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی سے ایگزیکٹو لیڈرشپ پروگرام بھی مکمل کیا، انہیں انگریزی اور اطالوی زبانوں پر عبور حاصل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv