تازہ تر ین
phf

اے ایچ ایف نے ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کو این او سی جاری کردیا

اسلام آباد(بی این پی )ایشین ہاکی فیڈریشن نے6 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے پاکستان میں انعقادکے لیے این او سی جاری کردیا۔ایشین ہاکی فیڈریشن کے باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اے ایچ ایف کو تحریری طور پر آگاہ کیاکہ موجودہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے پاکستان میں امن وامان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ملک میں پاکستان سپر لیگ، اسکواش اور دیگر انٹرنیشنل کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ممکن ہوچکا ہے، لہٰذا ایشین ہاکی فیڈریشن کے ساتھ منسلک ہاکی کی فیڈریشن کو پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کے میچز کھیلنے کی اجازت اور این او سی جاری کیا جائے تاکہ میگا ایونٹ کے انعقادکو یقینی بنایا جاسکے۔ایشین ہاکی فیڈریشن کے ایونٹ ڈائریکٹر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے کہاکہ 6 ملکی انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ کے لیے بھر پوراندازمیں آرگنائز کرنے کے لیے این اوسی جاری کردیا ہے اورکہاکہ انٹرنیشنل ایونٹ کے پاکستان میں کامیاب انعقادکیلیے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے گا، ریفری اور ٹیکنیکل سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔افغانستان، سری لنکا، قازقستان، اومان، ترکی کی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں شرکت کے لیے آمادگی کا اظہارکردیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv