تازہ تر ین

شہباز کے سیاسی کردار سے جلد پردہ اٹھا ﺅ نگا

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے انتہائی مخالف بھی شاید وہ کام نہ کرسکتے جو کام ان کے اپنے خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصاً ان کی بیٹی مریم
نواز ، داماد کیپٹن (ر) صفدر، بیٹے حسین اور حسن نواز ، سمدھی اسحاق ڈار نے انجام دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد، ایڈیٹر خبریں گروپ و سی ای او چینل ۵ امتنان شاہد اور ان کی اہلیہ آمنہ کاردار سے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میںملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا جو پارٹی وفاق کے علاوہ 2 صوبوں میں حکمران رہی اور 30 سال اقتدار میں رہی آج اسے تتربتر کر دیا گیا اور یہ انکا اپنا کیا دھرا ہے۔ آج عوام ان کی شکلوں سے بیزار ہیں ان کے ارکان پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے عدالتوں میں میرٹ پر اپنے لیے انصاف کی خاطر قانونی جدوجہد کرنے کی بجائے فوج اور عدلیہ کو نشانہ بنایا اور نوبت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں بری طرح شکست کھانے کے خوف سے ابھی سے شور مچانے لگے ہیں کہ خلائی مخلوق ہمارے مقابلے پر الیکشن لڑے گی ان کے وزیروں کی عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کا نوٹس لیا جا رہا ہے۔ مریم نواز نے اپنے والد اور پارٹی کے ساتھ جو کچھ کر دیا ہے وہ ن لیگ کے ساتھ ہونے والے میچ کی Player آف دی سیریز ہونگی جو کام ان کے مخالفین نہ کر پائے وہ انہوں نے انجام دے دیا اس کی گواہی ان کی اپنی پارٹی کے سینئر ترین رہنما چودھری نثار بار بار دے رہے ہیں۔ الیکشن سے پہلے اور بعد جو سیاسی صف بندی ہو رہی ہے اس پر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا لیکن کرپشن کے خلاف جو آواز دے گا ہم اس کا ساتھ دے سکتے ہیں۔ اپنے 11 نکات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک پارٹی نہیں بلکہ پاکستانی قوم کا مستقبل ہے جو میں مکمل کر کے دکھاﺅں گا۔ نواز شریف اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں ہے اور شہباز شریف نواز شریف کی طرح کرپشن میں ملوث ہیں۔ میں عنقریب شہباز شریف کے سیاسی کردار سے پردہ اٹھاﺅں گا۔ بھارت نواز خاندان پاکستان کا اچھا نہیں سوچ سکتا۔ پی ٹی آئی کی طرح خبریں گروپ نے 22 سال کی کرپشن کے خلاف جہاد کیا ہے اور اسکا ثمر جلد قوم کے سامنے آنے والا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جلد ہی لاہور میں میرا گھر مکمل ہونے والا ہے اور وہاں شفٹ ہو رہا ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv