ہمیشہ فلم کےلئے ورسٹائل کرداروں کو ترجیح دیتی ہوں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ ڈیانا پنٹے نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ فلموں میں ورسٹائل کرداروں کو ترجیح دیتی ہیں اور انہیں اچھا لگتا ہے جب لوگ انہیں نوٹس کرتے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ڈیانا پنٹے نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی ایک ہی قسم کے کرداروں سے متعلق نہیں سوچا بلکہ میں ہمیشہ فلموں میں مختلف کرداروں اور کہانیوں کو ترجیح دیتی ہوں اور یہ دیکھتی ہوں کہ میرا کردار یا کہانی دلچسپ ہے یا لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے گایا میرا کردار پہلی فلم سے مختلف ہے یا نہیں چاہے وہ کمرشل ہو، آرٹ یا مرکزی کردار ہو یا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ورسٹائل ہونے کی کوشش کرتی ہیں اور انہیں یہ دیکھ کر اچھا لگتا ہے جب لوگ انہیں نوٹس کرتے ہیں۔

راحت فتح علی کے بعد انکی بیٹی بھی آواز کا جادو جگائیںگی

لاہور(شوبزڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کے نوجوان بیٹے کے بعد اب ان کی بیٹی نے بھی گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔گزشتہ روز لاہور میں جان ریمبو اور صاحبہ کی جانب سے اداکارہ ریما خان کے اعزاز میں ڈنر دیا گیا جس میں انجمن، شان، صاحبہ، ریشم، معمررانا سمیت فلم، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کی نمایاں شخصیات موجود تھیں۔تقریب میں راحت فتح علی خان کی بیٹی نے اپنی گلوکاری سے شرکا کو محظوظ کیا جب کہ ڈنر میں موجود تمام افراد نے راحت فتح علی خان کی بیٹی کے ٹیلنٹ کی تعریف کی۔ککرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ایک دن اپنے والد کی طرح ضرور نام کمائیں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ راحت فتح علی خان کی بیٹی نے موسیقی کی تمام تعلیم اپنے والد سے ہی حاصل کی ہے-

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (آئی این پی)احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت(آج)پیر کو ہو گی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے، ایون فیلڈ ریفرنس کے آخری گواہ نیب کے تفتیشی افسر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)محمد صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، نیب کے پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی جبکہ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث ایڈووکیٹ عدالت میں دلائل دیں گے۔

دورہ انگلینڈ میں بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا رہے گا

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ میں قومی ٹیم کے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا رہے گا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ وہ 2004 میں موٹر سائیکل سے گرے تو اندازہ ہوا کہ ہیلمٹ پہننا کتنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سڑکوں اور موٹروے پولیس کے لحاظ سے پڑوسی ممالک سے بہت بہتر ہے تاہم 2017 میں 92 حادثات میں سے 63 اموات ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے ہوئیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورے کے حوالے سے شعیب اختر نے کہا کہ دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ میں بیٹسمینوں کو مشکلات کا سامنا رہے گا کیوں کہ کنڈیشنز سے ہم آہنگی کے لیے 15 روز لگ جاتے ہیں تاہم امید ہے پاکستانی ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔

کارکنوں نے رانا مشہود کی گاڑی گھیر لی ووٹر کو عزت دو کے نعرے لوٹے بھی پھینکے

حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صوبائی وزیررانا مشہود کی گاڑی کو اپنی ہی جماعت کے کارکنوں نے گھیرلیا اور نعرے لگا دیے۔حیدرآباد پریس کلب کے باہر صوبائی وزیرپنجاب رانا مشہود پریس کانفرنس کرکے نکلے تو لیگی کارکنان نےقیادت کوگھیرلیا اور ووٹرکوعزت دو کے نعرے لگائے، مقامی قیادت کو منتخب نہ کرنے پر کارکنوں نے لوٹے بھی پھینکے۔کارکن اور ضلعی عہدیدار شاہ محمود شاہ کو صدر اور سلیم ضیا کو جنرل سیکرٹری منتخب پر احتجاج کر رہے تھے

پاکستان ون ڈے کپ ،محمد حفیظ کی شائقین کو مفت داخلہ دینے کی اپیل

لاہور(صباح نیوز) پاکستان ون ڈے کپ ٹورنامنٹ میں شائقین کی عدم دلچسپی نے محمد حفیظ کو بھی افسردہ کر دیا، خیبرپختونخوا کے کپتان نے پی سی بی سے سٹیڈیم میں شائقین کی فری انٹری کی اپیل کر دی۔اسٹار کرکٹر نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے دکھ کو ان الفاظ میں بیان کیا فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ کے دوران اسٹیڈیم میں شائقین کی بہت کم تعداد دیکھ کر حیرانی ہو رہی ہے۔، پی سی بی سے عاجزانہ اپیل ہے کہ شائقین کو اسٹیڈیم میں فری داخلے کی اجازت دے تاکہ وہ براہ راست میچز سے لطف اندوز ہو سکیں۔شاہد آفریدی کے ایک مداح نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا حفیظ بھائی ایک دن لالہ کو اسٹیڈیم میں لا کر بٹھائیں یقین مانئے آپ پی سی بی کو بھول جائیں گے۔

سپینش فٹبال لیگ ، ریال میڈرڈ نے لیگانیز کو شکست دیدی

بارسلونا (سی پی پی ) سپینش فٹبال لیگ کے میچ میں رایال میڈرڈ کی ٹیم نے لیگانیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو ایک سے ہرا دیا ہے۔سپینش لیگ کے میچ میں رالک میڈرڈ نے آٹھویں منٹ میں لیگانیز کے خلاف شاندار گول داغ کراپنی ٹیم کو برتری دلائی۔میچ کے 45 ویں منٹ میں رالک میڈرڈ نے ایک بار پھر حریف گول پوسٹ پر کامیاب حملہ کر کے اپنی برتری دو صفر کر دی۔حریف ٹیم لیگانیز میچ کے دوران ایک ہی گول کر سکی جو ان کی جیت کیلئے ناکافی ثابت ہوا۔

کوہاٹ ہسپتال کی تعمیر، آفریدی چندہ اکٹھا کرنے کینیڈا پہنچ گئے

اوٹاوا (سی پی پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں بچوں کیلئے ہسپتال کی تعمیر کیلئے کوششیں تیز کردیں۔ شاہد آفریدی ہسپتال کی تعمیر کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے کینیڈا پہنچے ہوئے ہیں جہاں وہ پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی سے ملاقاتیں کر رہے۔ اور مختلف تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔انہوں نے اسلامک ریلیف فنڈ کینیڈا کے ڈنر میں بھی شرکت کی اور کوہاٹ ہسپتال کیلئے چندہ اکٹھا کیا۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹریڈو مصروفیات کے باعث اسلامک ریلیف فنڈ کے ڈنر میں تو شریک نہ ہوسکے تاہم انہوں نے شاہد آفریدی کیلئے خصوصی پیغام بھجوایا جو تقریب میں پڑھ کر سنایا گیا۔ جسٹن ٹریڈو نے اپنے پیغام میں کہا یہ میرے لیے بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ میں آپ کو اسلامک ریلیف کینیڈا کی جانب سے منعقد کیے جانے والے سالانہ فنڈ ریزنگ ڈنر میں خوش آمدید کہہ رہا ہوں۔ ہمیں اس بات کا پتا ہونا چاہیے کہ کینیڈا کی ترقی کی بنیاد اس کے معاشرے میں پایا جانے والا تنوع ہے، یہی وجہ ہے کہ کینیڈا میں بسنے والی تمام قومیتیں بشمول مسلمان اس کی ترقی اور بہتری کیلئے مل کر کام کرتے ہیں۔ آج ہم سب یہاں پاکستان میں بچوں کیلئے ایک ہسپتال کی تعمیر کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں، آپ کی جانب سے اس ڈنر میں شمولیت اور آپ کا چندہ کینیڈین شہری ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ورلڈ کپ کا فارمیٹ بنگال ٹائیگرز کیلئے چیلنجنگ ہے

ڈھاکا (بی این پی ) بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال نے آئندہ ورلڈ کپ کا فارمیٹ بنگال ٹائیگرز کیلئے چیلنجنگ قرار دےدیا۔ انہوں نے کہا کہ ناک آو¿ٹ مرحلے تک رسائی کیلئے پانچ چھ میچزھب میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی اور ٹیم کی مستقل مزاجی جیت کی اہم کنجی ہوگی۔

آئی پی ایل:روہیت شرما نے ممبئی انڈینزکو دوسری فتح دلا دی

پونے (بی این پی )آئی پی ایل سیزن گیارہ کے 27 ویں میچ میں ممبئی انڈینز کے کپتان روہیت شرما نے اپنی ٹیم کو دوسری فتح دلادی،وہ 56 رنز بنا کر مرد میدان قرار پائے لیکن ٹاپ ٹیم چنئی سپر کنگز کی پوزیشن ا?ٹھ وکٹوں کی ناکامی سے متاثر نہیں ہوئی۔ مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن گراو¿نڈ پر کائیرون پولارڈ کی خدمات سے محروم ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ سنبھالی تو چنئی سپر کنگز کے شین واٹسن محض 12 رنز بنا کر داغ مفارقت دے گئے تاہم امباتی رایودو نے دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 46 اور سریش رائنا نے چھ چوکوں اور چار چھکوں سمیت ناقابل شکست 75 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو سنبھال لیا۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی نے 26 رنز کا اضافہ کیا لیکن 26 رنز کے فرق سے تین وکٹیں گنوانے والی ٹیم پانچ وکٹوں پر 169 رنز بنا سکی۔ مچل میک کلین گھن اور کرونال پانڈیا نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی اننگز میں ممبئی انڈینز کی افتتاحی جوڑی نے ابتدائی دس اوورز میں 69 رنز فراہم کر کے فتح کی امیدیں روشن کردیں۔سوریا کمار یادیو نے ایک چھکے اور پانچ چوکے لگا کر 44 جبکہ ایون لوئس نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رنز اسکور کئے۔ جب 128 رنز پر دو وکٹیں کھونے کے بعد کپتان روہیت شرما کو ہردیک پانڈیا کا ساتھ ملا تو دونوں کھلاڑیوں نے مزید کسی نقصان کے بغیر ا?خری اوور میں ممبئی کو دوسری فتح دلادی جو چنئی سپر کنگز کی دوسری ناکامی بھی تھی۔روہیت شرما نے 56 رنز میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ ہردیک پانڈیا 13 رنز پر ناٹ ا?و¿ٹ رہے۔

قائداعظم پر ضیا شاہد کی کتاب ملک کی ہر لائبریری میں ہونی چاہئیے

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد نے قائداعظم پر جہازی سائز میں اپنی نئی کتاب ”سچا اور کھرا لیڈر“ کی پریس سے چھپ کر آنے والی پہلی کاپی صدر مملکت جناب ممنون حسین کو پیش کی۔ صدر ممنون حسین نے جستہ جستہ کتاب کے مندرجات کو دیکھنے کے بعد چیف ایڈیٹر خبریں سے کہا آپ نے بہت عمدہ کام کیا ہے۔ قبل ازیں ضیا شاہد نے انھیں بریف کیا کہ بانی پاکستان نے زندگی بھر اہل سیاست کے علاوہ افسروں‘ طالب علموں‘ تاجروں‘ بینکاروں‘ قانوندانوں‘ اساتذہ اور خواتین کیلئے جو نصیحتیں کیں اس کتاب میں نہایت مستند انداز سے ان کو ایک جگہ جمع کر دیا گیا ہے۔ اور اس طرح یہ ایک گرین بک ہے جو آج کے دور کے پاکستان کے ہر طبقے کیلئے روشنی کا ایک مینار ہے۔ صدر مملکت کتاب کی طباعت‘ ہر صفحے پر قائد کی زندگی سے ایک تصویر اور مستند حوالوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ اور انہوں نے ضیا شاہد صاحب کی اس تجویز سے اتفاق کیا کہ ہم پاکستانیوں کے لیے رول ماڈل دین اسلام کے حوالے سے رسول پاک کی ذات اقدس ہے۔ اور سیاست میں ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کی طرف دیکھنا ہے۔ اور اپنے ایوانوں‘ دفتروں‘ کارخانوں‘ کھیتوں‘ گھروں اور گلی محلوں کو ان کے فرمودات کے مطابق نئی روشنی اور نیا علم دینا ہے۔ چیف ایڈیٹر خبریں نے کہا کہ میں بہت نے سی کتابیں لکھی۔ مگر یہ کتاب کئی سال کی محنت کا نچوڑ ہے۔ اور مجھے یقین ہے۔ کہ اگر ہم رول ماڈل کے طور پر قائدؒ کو سامنے رکھیں۔ تو آج کا پاکستان جمہوری اور فلاحی ریاست بن سکتا ہے۔ صدر مملکت نے ان کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ میرے خیال میں آپ کی یہ کاوش ہر تعلیمی ادارے کی لائبریری ہونی چاہیے تاکہ نئی نسلیں صحیح معنوں میں سچے پاکستانی بن سکےں۔ اس موقع پر حکومت پنجاب کے وزیر زعیم قادری اور صدر کے میڈیا کے مشیر فاروق عادل بھی موجود تھے۔ کتاب کی افتتاحی تقریب میں شمولیت کی درخواست پر صدر مملکت نے کہا کہ مجھے اس علمی تحقیق کی اشاعت اور اس کی بڑے پیمانے پر تشہیر میں شامل ہو کر خوشی ہوگی۔